Baaghi TV

Category: کراچی

  • آئیڈیاز 2022: آرمی چیف کا  کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

    آئیڈیاز 2022: آرمی چیف کا کراچی ایکسپو سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور زائرین اور مندوبین کے کراس سیکشن سے بھی بات چیت کی –

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف دورے کرنے والے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں بعد ازاں سی او اے ایس نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی او اے ایس نے افسران اور دستوں سے اپنے الوداعی خطاب کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ شدید سیلاب کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے فوجیوں کی انتھک بچاؤ اور امدادی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا-

  • سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    16 نومبر، 2022: بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کا  آج کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاح ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سٹالز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے پویلین میں نمائش کے لیئے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیئے کوشاں ہے تاکہ پاکستان کے فضائی دفاع کو جدید، موثر اور ناقابل تسخیر  بنایا جا سکے۔” سربراہ پاک فضائیہ نے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبوں میں پہلے سے موجود اور نئی ابھرتی ہوئی اور ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے جامع منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو پاک فضائیہ کے فلیگ شپ پراجیکٹ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جو پاک فضائیہ کی سر پرستی میں جاری سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے۔ NASTP کے بارے میں اپنا وژن اور مجموعی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک ہوگا، اور ڈیزائن، تحقیق و ترقی اور ابھرتے ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا جس سے ہوا بازی، سپیس، آئی ٹی اور سائبر ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق، اختراع اور ترقی کو فروغ دے کر ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی فوائد حاصل کیئے جاسکیں گے۔”

    اس چار روزہ ایونٹ کے دوران پاک فضائیہ اپنے پویلین میں اپنی جدید ایرو اسپیس، ایویونکس، سائبر اسپیس اور ان سے تعلق رکھنے والی دیگر ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں شامل نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) پراجیکٹ اس ایونٹ میں حاضرین کی توجہ کا مرکز ہےجو کہ پاک فضائیہ کی جانب سے صنعت اور تعلیمی شعبوں میں ربط کے قیام  کے لیئے ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہوا بازی، اسپیس اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراع کے فروغ کے لیئے ضروری عناصر سے لیس ملکی سطح پر ایک بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

    اس پراجیکٹ میں پہلے قومی ایرو اسپیس کلسٹر اور یونیورسٹیوں اور علاقائی سطح پر ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام شامل ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں فضائی کمیونیکیشن سسٹمز، ہوا سے ہوا میں کام کرنے والی اور ایئر سیکیور نیٹ ورکس کی حامل ٹیکنالوجیز، ایئر اور گراؤنڈ سی-2 صلاحیتوں کے حامل آلات، موونگ میپ سیچویشنل اوئیرنیس ڈسپلیز، ملٹی پلیٹ فارم ایویونکس انٹیگریشن، ایئر کرافٹ ڈویژن، مائیکرو جیٹ انجن ڈویلپمنٹ اور سمولیشن ڈویژنز بھی نمائش پذیر ہیں۔

    تقریب کو پذیرائی دینے کے لیئے پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتکاروں، او ای ایمز، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے فخر پاکستان جےایف-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر بھی سٹیٹک ڈسپلے میں نمائش کے لیے پیش کیئے گئے ہیں۔نمائش میں 57 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ماہرین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیات سمیت سول اور عسکری حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    قبل ازیں آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اورکمانڈر آذربائیجان ائیر فورس  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ہوا بازی کی صنعت میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظاہر ہے۔

    بعد ازاں آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف نے بھی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ معزز مہمان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں پہلے سے قائم دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس متحرک ہو چکی ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ روز کے دوران 7 لسٹڈ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 2 لسٹڈ منشیات فروش اور 5 لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 15 کلو زائد تیار مضر صحت گٹکا ماوا، 15 پیکٹس تمباکو، چھالیہ، پیکنگ کا سامان، 210 گرام آئس، چرس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ملزمان عادی منشیات و گٹکا ماوا فروش ہیں اور قبل از بھی منشیات و گٹکا ماوا فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ،گرفتار منشیات فروشوں میں شفیق اللّٰہ عرف شیرا افغانی ولد عاشق اللّٰہ اور محمد احسان ولد محمد اشتیاق شامل ہیں ،جبکہ گٹکا ماوا فروش ملزمان میں مستقیم عرف منا، مزمل، راشد عرف گدا، ناصر احمد اور محمد اضغر شامل ہیں۔

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مختیار کار منگھوپیر گوٹھ آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں 7 شناخت شدہ ملزمان کو نامزد جبکہ 40 دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے .ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں مختیار کار گوٹھ آباد نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم، اور مختیار کار اعجاز چانڈیو پر حملے میں 7 ملزمان امان ولد عارب ،نبی بخش ولد عارب ،بخت شیر ولد امان ,بلاول ولد امان ،شیر علی ولد امان ،ندیم ولد نبی بخش ،امتیاز ولد نبی بخش سمیت دیگر 40 ملزمان کو شامل کیا ہے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے میں مختیار کار منگھوپیر اعجاز چانڈیو جاں بحق، قاضی فاروق اور ایکسیویٹر ڈرائیور عالم شاہ زخمی ہوا تھا تھانہ سرجانی ٹاؤن میں واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 1699/22 بجرم دفعہ 47/148/149/427/353/324/302/34 7ATA درج کیا گیا ہے

  • بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایس آئی یو سی آئی اے نے تین مختلف کاروائیاں کیں اور بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت، خواتین سے زیورات چھیننے والے 2 ملزم اور 02 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کر لئے ، پہلی کاروائی میں بینکوں اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کئے گئے،ایس آئی یو نے مخفی اطلاع پر انو بھائی پارک، ناظم آباد سے دو ڈکیت گرفتار کر لیے۔گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محمد زبیر ولد دین محمد ، ادریس ولد نذیر احمد کے طور پر ہوئی، ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے۔گرفتار ملزمان سے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کے دوران چھینے گئے مبلغ رقم 52000 میں سے 25000 روپے برآمد۔ جو کہ انہوں نے مورخہ 2022-11-14 کو یاسر علی ولد پیر علی سے چھینے تھے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1313/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پر درج ہے۔ اس واردات میں ملزمان کا تیسرا ساتھی نوید فرار ہے۔ ملزم زبیر بینک کے اندر سے اپنے ساتھیوں کو بینک سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کی اطلاع دیتا ہے جس کو ملزمان باہر مناسب مقام پر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں

    علاوہ ازیں خواتین سے زیورات اور نقدی چھیننے اور دیگر ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لئے گئے، ایس آئی یو نے بالمقابل کاشف بیکری، یوپی سوسائٹی، نیو کراچی سے دو ڈکیت گرفتار کر لیے۔گرفتار ڈکیتوں کی شناخت اکبر علی ولد نواب احمد ،۔ طاہر حسین ولد الطاف حسین کے طور پر ہوئی، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے گرومندر، نمائش، سولجر بازار، پلازہ مارکیٹ، گل پلازہ، برنس روڈ، جامعہ کلاتھ و دیگر علاقوں سے رکشہ میں سوار خواتین سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیوارات اور نقدی چھیننے کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اس کے علاوہ ملزمان مختلف مقامات پر دیگر روڈ کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ ملزم اکبر علی قبل ازیں بھی ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے 8 مقدمات میں تھانہ بہادرآباد، عزیز آباد اور کھارادر میں گرفتار ہو چکا ہے۔ جبکہ ملزم طاہر حسین سال 2018 میں ایس آئی یو میں گرفتار ہو چکا ہے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ایس آئی یو نے نشتر روڈ، نزد باغ ہالار سے دو موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کرلیے۔گرفتار موٹر سائیکل لفٹرز کی شناخت حیدر خان ولد میانداد ، کوڑا خان ولد اللہ ورایہ کے طور پر ہوئی، گرفتار ملزمان سے مقدمہ الزام نمبر 210/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ گارڈن کی ایک چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KKB-0102 میکر یونائیٹڈ 125 برآمد کر لئے گئے، تینوں کاروائیوں میں گرفتار ملزمان اور انکے ساتھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر تمام گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں 14 تصدیق شدہ اور 5 اضافی ایجنڈا پرغور کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ زراعت اور بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصل کیلئے بیج کی رقم دینے کا طریقہ کار حتمی کیا جائے، ہم چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر جلد بیج کیلئے 5000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے دینا شروع کر دینگے ،سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا طریقہ کار کے فیصلے بھی آخری مراحل میں ہیں،نشیبی علاقوں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی کو تیز کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی سندھ میں سیلا ب متاثرین کی مدد کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی تھی، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں ، پاکستان نے سیلاب جیسی تباہی کا سامنا کیا آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے سے ہو، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے

    واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی، سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے سردی نے مشکلات بڑھا دی ہیں، رہنے کے لئے چھت نہیں اور اب سردی کی وجہ سے گرم کپڑوں، بستروں کی ضرورت نے کمسن بچوں ،خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • شہری سے واردات کرنیوالے ڈاکو گشت کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    شہری سے واردات کرنیوالے ڈاکو گشت کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    تھانہ کھوکھرآپار پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی دوران علاقہ گشت شہری سے واردات کرنے والے ڈکیت گروہ سے پولیس مقابلہ ہوا،دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار, جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا،پولیس اور ملزمان کا مقابلہ بمقام کھوکھرآپار نزد ڈگری کالج کے قریب پیش آیا ۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار ڈکیت ملزم کی شناخت (زخمی) فیصل ولد محمد امجد کے نام سے ہوٸی ۔ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزم سے ضلع ملیر و کورنگی کے مختلف مقامات پر دیگر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کا مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 4 گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی ٹاؤن، پیرآباد اور پاکستان بازار کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔ملزمان سے 14 کلو سے زائد (240 عدد پڑیاں) تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں اکبر سعید ولد عمر سعید، محمود ولد داؤد، محمد طاہر ولد ایوب اور مستقیم ولد شفیع شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل لفٹر ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم شیخ مشرف احمد ولد عرفان احمد کو گرفتار کیا۔ملزم کے زیراستعمال چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KPE-7422 برآمد کر لی گئی، برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 787/2022 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

  • جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف.

    جامعہ کراچی میں وسیع و عریض رقبے پر پرشکوہ عمارت میں قائم پرائمری اسکول میں آج تک ایک بھی کلاس نہیں ہوسکی جب کہ بہترین فرنیچر اور تمام ضروریات تعلیم سے آراستہ اس عمارت کو مکڑی کے جالوں اور دیمک نے گھیر رکھا ہے۔ عائشہ انصاری کی رپورٹ کے مطابق بہتر تعلیم اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ڈیڑھ سال پہلے پرائمری اسکول کا دھوم دھام سے افتتاح کیا گیا تھا جس کو افتتاح کے بعد تالا لگ گیا۔ سرداریاسین ملک نے اسکول کی عمارت جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے حوالے کی تھی، سردار یاسین ملک اسکول جامعہ کراچی کے اساتذہ اور عملے اور شہر بھر کے بچوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسکول 6 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے پرائمری کی سطح سے شروع ہونے والے اس اسکول میں وقتاً فوقتاً توسیع کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

    افتتاح کے وقت وائس چانسلر نے کہا تھا کہ اسکول کی متعلقہ اتھارٹی سے اسکول کی رجسٹریشن کرانے کے بعد ماہرین تعلیم اور اس شعبے کا تجربہ رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو تاحال التوا کا شکار ہے۔ اسکول کا نیا فرنیچر ، ڈیسک ، کرسیاں مٹی کی تہہ جمنے سے خراب ہوتی جارہی ہیں صفائی نہ ہونے کے باعث دیمک بھی لگ چکا ہے۔ اسکول میں 2 آفس، تین واش رومز ،ایک اسٹور روم، کینٹین اور 14 کلاسز ہیں دو منزلہ عمارت کی کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہے ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ سے بات چیت کرکے ہمارا ارادہ ہے کہ جنوری میں ہم اسکول کا افتتاح کرکے تعلیمی سیشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور رکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر حسان اوج نے بتایا کہ جامعہ ہمیشہ اکیڈمک، گریجویشن اور تحقیقی کام کے لیے ہوتی ہے۔ جامعہ کراچی کے ملازمین 200 بھی نہیں ہیں سب ملازمین اپنے بچوں کو اچھے اسکولوں میں پڑھاتے ہیں اس اسکول کا خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر اوج نے کہا کہ جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ایسے ٹریننگ پروگرام شروع کرائے جائیں جو جامعہ کیلیے آمدنی کا ذریعہ بنے۔

  • ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس؛ شعیب شیخ عدالت میں آنے سے گریزاں:بہانے پربہانہ

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس؛ شعیب شیخ عدالت میں آنے سے گریزاں:بہانے پربہانہ

    اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو پیش ہونے کے لیے یکم نومبر تک آخری موقع دیا تھا وہ بھی گزرچکا ہے

    یاد رہےکہ اکتوبر کی سماعت میں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی شعیب شیخ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی کا حکم واپس لینے پر غور کریں گے۔

    ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سزا کے خلاف اپیل میں اکتوبرکی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے سزا معطلی کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی نے عدالت کو بتایا تھا کہ شعیب شیخ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہیں طلب کیا گیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سزا معطلی کا حکم واپس لیا جائے۔ دریں اثنا شعیب شیخ کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جس میں کہا گیا کہ شعیب شیخ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

    اکتوبر کے مہینے کے پہلے ہفتے میں ہونےوالی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ شعیب شیخ کب پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے آئندہ ماہ کی تاریخ مانگ لی تھی

    یاد رہے کہ شعیب شیخ اور دیگر نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 جولائی 2018ء کو شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ شعیب شیخ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی سزا معطل کر رکھی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں میٹھے پانی کی لائن کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے2بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تھانہ شاہراہ نورجہاں کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بلال مسجد کے قریب مٹی کا تودا گرنےسےدوافرادجاں بحق ہوگئےجن کی لاشیں ضابطےکی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

    پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 22 سالہ صفیان اور25 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میٹھے پانی کی لائن ڈالنے کے لیے گہری کھدائی کی گئی تھی،بحق ہونے والے دونوں بھائی اپنے گھرکی پانی کی لائن جوڑ رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودا گر گیا جس کے باعث دونوں موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

    دوسری جانب صدرپاسپورٹ آفس کے قریب زیرتعمیر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گرکرایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ سلیم ولد میوہ خان کے نام سے کی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص مزدور تھا اور حادثہ کام کے دوران پیش آیا ، فوری طور پر متوفی شخص کی رہائش معلوم نہ ہوسکی۔

    سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہل کار دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ایکسپریس کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

    زخمی پولیس اہل کاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

     

    ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ شہید اہلکار تین بچوں کا باپ تھا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں، بلاول

    بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کا وزیر خارجہ بلاول زرداری نے دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس اور ڈاؤ کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد رکھي اور پودا بھی لگایا، ڈاؤ ہسپتال میں جگر کی 75 کامیاب پیوندکاریوں کی تکمیل کے موقع پر کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد اور او پی ڈی کے چار نئے بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا جگرکا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے کینسر جیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیے ابتدائی تشخیص بہت اہم ہے ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف صوبے سندھ بلکہ پورے ملک کے غریب افراد کیلئے ایسے ادارے قائم کریں جو عوام کو جگر کی پیوندکاری جیسا مہنگا ترین علاج بلکل مفت فراہم کریں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کامزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں ڈاؤیونیورسٹی کی ترقی پرفخرکرتے ہیں، کورونا، یوکرین جنگ نے پوری دنیا کومتاثرکیا، پاکستان نے سیلاب جیسی تباہی کا سامنا کیا آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے سے ہو، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا ، آئیڈیاز 2022 کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے غیرملکی وفود و فوجی سربراہان نے ملاقات کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردارینے آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز کا دورہ، حربی سازوسامان کا معائنہ کیا