Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاک چین دوستی زندہ باد:چین واقعی ایک عالمی معاشی قوت بن کرابھرا ہے:محمد طارق حسن

    پاک چین دوستی زندہ باد:چین واقعی ایک عالمی معاشی قوت بن کرابھرا ہے:محمد طارق حسن

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اس وقت چین عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دنیا میں دوسری بڑی معیشت میں شمار سے توازن و استحکام کی نوید ثابت ہوگا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ. وزیر اعظم لی کیانگ اور چین کی عوام کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ چین کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی عوام. حکومت کے پاکستان سے ہم آہنگی طویل عرصے پر محیط ہے

     

    انہوں نے کہا کہ چین کی حکمراں کیمونسٹ پارٹی نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک ہزار راشن بیگ دینا پاکستانیوں محبت کا اظہار ہے.

     

    یاد رہے کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 1949 کو چین پیپلز ریپبلک آف چائنا کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، چین میں یہ دن روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

     

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

     

    چینی سفارتخانے نے کہا کہ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں،چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    رینجرزاوراینٹی نارکوٹیکس فورس مشترکہ کارروائی11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شیر احمد عرف شیرا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اعتراف کیا کہ و ہ کراچی کے مختلف ڈیلروں سے منشیات لے کر کورنگی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے ملاقات

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے ملاقات

    کراچی :ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رامیرو لوپس کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو، پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر قاسم سومرو، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ، سیکریٹری زراعت سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ملاقات میں سندھ میں فوڈ سیکیورٹی اور غذائیت کے تازہ ترین اعدادوشمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سیلاب سے صوبے کے 23 اضلاع کے فصل کو بہت نقصان ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کے سندھ چاول ایکسپورٹ کرتا رہا ہے مگر اس سال بارش اور سیلاب کی وجہ سے صوبے میں چاول کی فصل بری طرح متاثر ہوئے یے۔ انہونے کہا کے کوشش ہے کے گندم کی فصل کو یقینی بنایا جائے اور گندم کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو فری بیج دینے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت اور پاپولیشن ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کہا کے سندھ میں سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے راشن بیگ دئے جا رہے ہیں۔ حاملہ خواتین اور 2 سال تک کے بچوں کی نوٹریشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی عالمی اداروں کی مدد سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام رامیرو لوپس ڈپٹی نے بتایا کے یونائیٹڈ نیشنز کی جانب سے منگل کو پاکستان کے لئے مزید 800 ملین ڈالر کی اپیل کی جائے گی۔ انہونے مزید کہا کے ہیڈکوارٹر سے سندھ کی صورتحال کا جائزہ لینا مشکل تھا یہاں آ کر احساس ہوا ہے کے یہان خوراک کی کمی کا سامنہ ہے۔ انہونے کہا کے وہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کل دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے وہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • شکارپور:نجی سکول کے پرنسپل کی غیر اخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شکارپور:نجی سکول کے پرنسپل کی غیر اخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شکارپور:نجی سکول کے پرنسپل کی غیر اخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پورے شکار پورسمیت سندھ کے دیگرعلاقوں میں پرائیویٹ اسکول کے اس پرنسپل کے رویے کے بعد بڑی بے چینی پائی جارہی ہے،

    شکارپور سے مقامی ذرائع کے مطابق شکارپور نجی اسکول کے پرنسپل عبدالجبار میرانی اپنے آفیس میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے موبائل سے وڈیو بنارہے تھے.یہ ویڈیو کس نے وائرل کی اور کیوں کہ یہ تو سوال ابھی باقی ہے مگر اس غیراخلاقی حرکت یعنی سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے نوٹس لے لیا.

    شکارپورپولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے پرنسپل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،جبکہ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی جانب سے پرنسپل کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد بچوں کے والدین میں غم و غصہ اور تشویش پائی جارہی ہے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ والدین نے اس پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک اس بدکردار پرنسپل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی وہ اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے

    دوسری طرف پولیس نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بہت جلد اس پرنسپل کو گرفتارکرلیں گے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے تاکہ آئندہ اس قسم کی غلط اور غیراخلاقی حرکت کوئی نہ کرسکے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی

    اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی

    کراچی: اسٹیل ملز میں چوریاں، ایف آئی اے نے ریکارڈ اپنے قبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردیں ، ایف آئی اے کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے میٹریل چوری کے معاملے پر اسٹیل مِل کے متعلقہ شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں 10ارب روپے کے میٹریل چوری کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے متعین کردہ 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیل کے متعلقہ شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

    ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ میٹریل چوری ہونے والے سامان کی مالیت جانچنے کیلئے ریلوے سمیت دیگر محکموں کے افراد بھی شامل ہیں۔

    اس تناظر میں پاکستان اسٹیل ملز کے متعلقہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق مقدمے میں ملوث 13 کے قریب لگ بھگ ملازمین نے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے ہیں تاہم مقدمے میں نامزد کئی اہم افراد نے نوٹسز کے باوجود تاحال بیانات ریکارڈ نہیں کرائے جن میں مرکزی کردارسابق پرسنل ایگزیکٹو آفیسر طارق خان، سابق جی ایم سیکیورٹی بابربرناڈ میسی اوربرجیس عباس کاظمی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔

     

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مل ملازمین سمیت کچھ دیگر ملازمین کی پرسنل فائلیں بھی طلب کی ہیں،ایف آئی اے تحقیقات کی جلد تکمیل کے بعد مزید مقدمات درج ہونے کا امکان ہے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • میری بیوی اوربیٹے کی ہلاکت کی ذمہ دارکراچی میونسپل کمیٹی:،شوہرنے11کروڑ ہرجانےکا دعوی دائرکردیا

    میری بیوی اوربیٹے کی ہلاکت کی ذمہ دارکراچی میونسپل کمیٹی:،شوہرنے11کروڑ ہرجانےکا دعوی دائرکردیا

    کراچی: شدید بارشوں کے باعث اُبلتے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے کے ایم سی کے خلاف 11 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری محمد دانش نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کے ایم سی کے خلاف سیشن عدالت میں ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

    عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 17 جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے دانش کی اہلیہ ثمن اور 3 ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا تھا، کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمے دار ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    دوسری طرف ایک اور واقعہ میں کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے سے متعلق مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کیخلاف سنگین جرم کے شواہد موجود ہیں۔وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانہ نہیں ہیں۔

    مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ متاثرہ بچی کم عمر ہے ملزم نے سنگین جرم کیا ہے۔ ملزم کو کسی صورت ضمانت نہیں دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • دانیہ نےعامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کےلیےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    دانیہ نےعامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کےلیےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    کراچی: دانیہ نے عامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،اطلاعات کے مطابق مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ان کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ بی بی نے مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج،مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

    عامر لیاقت کی بیوہ کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کی سابق بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت کے بچے اور سابقہ بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہو چکے ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ نے بھی اپنے مرحوم شوہر کے پوسٹ مارٹم کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی،سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں بیوہ دانیہ شاہ والدہ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔

    سماعت کے آغاز میں دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایاتھا کہ دانیہ شاہ پوسٹ مارٹم کیس میں فریق بن گئی ہیں۔ عدالت کے روبرو دانیہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

    دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوسٹ مارٹم فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضرورت ہے۔

    ور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

    نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

  • شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا، دو دہشتگرد جہنم واصل

    شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا، دو دہشتگرد جہنم واصل

    شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا، دو دہشتگرد جہنم واصل
    شہر قائد کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں، مقابلے کے دوران چار سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق جنجال گوٹھ گلشن معمار میں کارروائی کالعدم تنظیم دولتِ اسلامیہ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کی گئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی سربراہی میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر تیسر ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی پولیس کے پہنچنے پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جس سے چار اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے ميں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر ميں بارودی مواد کی موجودگی کا بھی شبہ ہے جس کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے مذکورہ گھر میں موجود خاتون اور بچی کو بحفاظت طریقے سے تحويل ميں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،دھماکہ خیزمواد،آئی ای ڈی ڈیوائس اورمیگنٹ بم ملے ہیں ،ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

  • جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں،مرتضیٰ وہاب

    جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں،مرتضیٰ وہاب

    جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں،مرتضیٰ وہاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے کام جاری ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکیں بنتی نظر آرہی ہیں میوہ شاہ قبرستان جانے والی سڑک پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کررہی ہے، جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں ، گزشتہ رات کے ایم سی دفتر پر فائرنگ ہوئی ،2 ملازمین جاں بحق ہوئے،فائرنگ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں،شاہراہ لیاقت کی کیا صورتحال تھی،آج وہاں بلدیہ عظمیٰ کام کررہی ہے، دل سے محنت کرکے اداروں کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ادارے پیروں پر کھڑا ہونا شروع ہوں تو امید بنتی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وسائل اور سندھ حکومت کی فنڈنگ سے سڑکوں کی تعمیر شروع ہوئی

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے 7 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہورہی ہے،55کروڑ کی لاگت سے کے ایم سی بلوچ کالونی ایکسپریس وے تعمیر کررہی ہے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا ہم نے شہر کےلیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا اب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے انفرا اسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں،ازسر نو بحال کیا جانے والا میوہ شاہ روڈ 4 کلو میٹر طویل ہے کیماڑی اورلیاری کے شہریوں کو میواشاہ قبرستان جانے کے لیے مشکل درپیش تھی، مسئلے کے حل کے لیے وزیراعلی ٰسندھ کو درخواست کی تھی ،آج حل کیا بارشوں اور سیلاب نےکراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا،پہلے یہ ٹیکس تھرڈ پارٹی لیتی تھی، پہلے 16 کروڑ سالانہ ملتا تھا اب 3 ارب سے زائد ملے گا، اب عوام میئرسے پوچھ سکیں گے کہ ہم نے پیسے دیئے ہیں ب کہاں خرچ کیے، ٹیکس کے ایم سی روڈ اور انفرااسٹرکچر اور شہر کی ترقی کے لیے خرچ ہوگا،

  • برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    قصور: پولیس نے برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    سارہ انعام قتل کیس، ملزم کونسا نشہ کرتا ہے؟ تفتیش میں اہم انکشاف

    قصور پولیس کے ترجمان کےمطابق وحید نامی گینگ برقع پہن کر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیتا-

    پولیس کےمطابق 5 ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے عارف نامی شہری کے گھر داخل ہوئےاور 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اسی گروہ نے خواتین کے بھیس میں کئی اور گھروں سے بھی 40 تولے سونا اور نقدی بھی لوٹی-

    دوسری جانب کراچی میں نیشنل ہائی وے، لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    کوئٹہ، تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر میں کام کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں۔

    ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلبہار رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا