Baaghi TV

Category: کراچی

  • کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی ایک کارروائی میں کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گارڈن کے علاقے میں ہونے والی چھاپامار کارروائی میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے ملزم محمد کاشف کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

    یو اے ای اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے،ایران میں 3 افراد ہلاک 8 زخمی

    گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ ملزم 30 مئی کو اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ آفس میں کے ایم سی کے انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ ملزم کا ساتھی شاکرعرف ڈھیلا کو12 جون کو گرفتارکیا جا چکا ہے جس نے ملزم محمد کاشف کا کے ایم سی انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

    واضح رہے کہ 30 مئی کو گارڈن جوبلی خٹک روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاویزات سیل ضلع جنوبی کے دفتر میں نامعلوم ملزمان نے داخل ہوکر کے ایم سی کے 40 سالہ ہیڈ کلرک محمد علی ولد وقار علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں پولیس انسپکٹرز سمیت اسمگلرز کا پورا گینگ گرفتار۔

    بعد ازاں تفتیش کے دوران ہیڈ کلرک کے قتل میں کے ایم سی کا سب انسپکٹر ہی ملوث نکلا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا گرفتار ملزم ابراہیم ٹوپی کے ایم سی میں سب انسپکٹر ہے، مقتول اور گرفتار ملزم کے درمیان پوسٹنگ اور چارج لینے پر تنازعہ چل رہا تھا، ملزم ابراہیم ٹوپی نے ٹارگٹ کلر شاکر ڈھیلا کو کے ایم سی ہیڈ کلرک محمد علی کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔

    ناروے:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، 21 زخمی

  • بیٹی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے عافیہ صدیقی کی ماں چل بسیں

    بیٹی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے عافیہ صدیقی کی ماں چل بسیں

    بیٹی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے عافیہ صدیقی کی ماں چل بسیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیل میں قید بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے ماں کی موت ہو گئی

    عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی چل بسیں، انا للہ و انا الیہ راجعون ،عصمت صدیقی طویل عرصے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں ، عصمت صدیقی کی عمر 80 برس تھی ،ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ، نمازہ جنازہ اور تدفین کے وقت و مقام کے بارے میں جلد مطلع کیا جائے گا .

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

  • پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 98 روپے کا ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہوا ہے کیونکہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا نہیں لیکن اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے نتیجتاً والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہورہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ تو اب بیمار ہونے سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکمران صرف صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بدعنوانیاں روک لیں تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ سابقہ اور موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث تبدیلی تباہی میں بدل گئی، عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان تو پہلے ہی چھن گیا تھا اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ دینے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگا کر انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ غریب و متوسط طبقہ ہی نہیں کاروباری اور صنعتکار طبقہ بھی شدید ذہنی و معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل امر بن گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش سمیت خام مال کی قیمتیں بھی مستحکم نہیں۔ جس سے کاروباری لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے، کئی صنعتکار دیگر ممالک کا رخ کر چکے ہیں اور انکو دیکھ کر مزید پاکستان سے باہر جانے کا ذہن بنا چکے ہیں، باہر سے انویسٹمنٹ لانے کی کوششیں اور دعوے کرنے والے موجودہ انویسٹرز کا کاروبار اور صنعتیں اجاڑ رہے ہیں۔ نوکری پیشہ طبقے کیلئے دو وقت پیٹ بھر کر کھانے کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ جب سے حکومت آئی ہے تب سے آئے روز کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر آتی ہے اور کبھی بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کی۔ اگر سارا بوجھ عوام پر ہی منتقل کرنا تھا تو مہنگائی کا ڈھول پیٹ کر اقتدار میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مشکل فیصلوں کے نام پر عوام کی گردن پر چھری پھیرنا بند کرئے۔ بھوک و افلاس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی، انارکی پھیلے گی، حالات بے قابو ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

  • ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا

    ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا

    کراچی:ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا،اطلاعات کے مطابق ایمرٹس ایئرلائنز نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جوآج یعنی یکم جولائی 2022 سےنافذ العمل ہے

    اس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیاہے کہ آرجی ٹیکس جو کہ اس سے قبل 10ہزارروپے تھا بہت زیادہ بڑھا کر50 ہزارکردیا گیا ہے اور یہ دونوں قسم کے مسافروں یعنی فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس دونوں پر لاگو ہے

    اس حوالے سے ایمرٹس ایئرلائنز کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردی یہ سرکلرتمام ایئرلائنز پرلاگو کیا گیاہے اوراس حوالےسے جومسافر بھی ٹکٹ لے گا اس کو اس ضمن میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی ، اس حوالے سے جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنزاب اس فیصلے پرعملدرآمد کرنے کی پابند ہوںگی

    ادھر یاد رہےکہ پاکستان میں ٹیکس کولیکشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔

     

    ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا، مالی سال 2022-2021 کے دوران 6129 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

    گزشتہ ماہ ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

    اعلامیے کے مطابق جون کی ٹیکس وصولیاں پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہیں، جون 2022 میں ٹیکس دہندگان کو 39 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 27 ارب روپے کے ریفنڈزجاری کئے گئے تھے، جون کے ٹیکس ریفنڈز پچھلے سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ ہیں۔

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئیں۔

    رواں مالی سال میں ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں 1595 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا تھا۔

  • ’گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے‘: سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کیخلاف درخواست دائر

    ’گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے‘: سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کیخلاف درخواست دائر

    کراچی ::کراچی کے شہری نے سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گدھا محنتی اور معصوم جانور ہے، سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، عدالت کارروائی کرے ۔

    کراچی کے شہری نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور کہا ہے کہ ایک شخص نے انٹرنیٹ پر بیان میں سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے میری شکایت پر کارروائی نہیں کی۔عدالت نے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے 5 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس فیز 2 کے رہائشی سراوان نے درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اختر حسین شیخ نامی صارف نے فیس بک پر سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دی ،گدھا بہت محنتی جانور ہے کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا، 26 جون کو لاڑکانہ میں سیاسی مہم کے دوران سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے گدھوں کی ساکھ متاثر ہوئی، ملزم نے گدھے کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ معاشرتی اقدار کے منافی ہے،گدھے کو کرپٹ سیاست دانوں سے ملانا نا انصافی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی،جانوروں کی تحقیر کرنا جانوروں کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

  • حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    کراچی :حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں اپیل،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتےہوئے استدعا کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے

    ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے 24 جون کو حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔

    ایم کیوایم کےکنوینر خالد مقبول و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشينری استعمال ہوئی، بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جاکر جعلی ووٹ ڈالےگئے، دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کاعملہ بھی ملوث تھا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات مں پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

    شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی 244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد جی ڈی اے 22، آزاد امیدوار 20، پاکستان تحریک انصاف 14 ، جے یو آئی ف 7 جب کہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں جیتیں۔

  • پولیس سیکیورٹی پلان کو ہرلحاظ سے ٹھوس اورغیرمعمولی بنانا ہے:آئی جی سندھ

    پولیس سیکیورٹی پلان کو ہرلحاظ سے ٹھوس اورغیرمعمولی بنانا ہے:آئی جی سندھ

    کراچی :آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس سیکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے ٹھوس اور غیرمعمولی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق چائنا قونصل جنرل کی 13 رکنی وفد کے ساتھ آئی جی سندھ نے ملاقات کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آج قونصل جنرل چائنا Li Bijian نے 13 رکنی وفد کے ساتھ آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبہ سندھ میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹس،سی پیک روٹ سے وابستہ چائنیز باشندگان ماہرین اور دیگر اسٹاف کے حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا کی سنٹرل پولیس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول اور عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں میں ناصرف ہمہ وقت مستعد اور الرٹ ہے بلکہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل میں وقتاً فوقتاً مشاورت اور تجاویز کے عمل پر بھی فوکس رکھے ہوئے ہے جسکا مقصد پولیس سیکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے ٹھوس اور غیرمعمولی بنانا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے وفد کو کراچی یونیورسٹی دہشت گردانہ حملے کے کیس پر بریفنگ دی اور ابتک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ ڈی آئی جی ایس پی یو/سی پیک نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر سیکیورٹی کے جملہ امورسے بھی تفصیلی آگاہی دی۔اس موقع پر قونصل جنرل چائنا نے صوبے میں جاری سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات پر حکومت چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چائنا کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہیگا۔

    ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی ایس پی یو/سی پیک،ڈی آئی جی آئی ٹی،ڈی آئی جی سی آئی اے،ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او اور سی ٹی ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔

  • صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی :صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک شہزاد کی قیادت میں 70 سے 80 افراد میرے گھر پہنچے، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ملک شہزاد ہوں گے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کیخلاف ہوگئے، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کرادیا، ایف آئی آر میں حملہ کرنے، بلوہ اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    بلال غفار نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک شہزاد کی قیادت میں گزشتہ رات ایک بج کر 15 منٹ پر میرے گھر 70 سے 80 افراد پہنچے، میرے گارڈ اور دیگر ملازمین کو حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کیا۔صدر پی ٹی آئی کراچی نے مزید کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ملک شہزاد ہوں گے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ بلال غفار ہمارے بھائی ہیں، ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، بلدیاتی الیکشن پر کچھ کارکنان کو تحفظات تھے، بات کرنے گئے تھے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ کارکنان نے چوکیدار وغیرہ سے بدتمیزی کی ہے، بلال غفار سے رابطے میں ہیں، معاملہ ختم ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2021ء میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس میں رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل مارچ 2021ء میں ملک شہزاد اعوان نے این اے 249 پر امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ حلیم عادل شیخ کو جمع کرایا تھا۔

  • پاکستانی ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی حیران کُن تفصیلات آگئیں

    پاکستانی ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی حیران کُن تفصیلات آگئیں

    کراچی: پاکستان میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات نے بہت سے سوالات پیدا کردیئے ہیں ، یہ واقعات کیوں ہوتے ہیں اوران کا تدارک کیسے ممکن ہے، اس حوالےسے بھی بہت سے تجاویز سامنے آچکی ہیں ، اسی سلسے میں ایک تازہ رپوٹ منظرعام پرآئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث بڑے ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اسی سلسلے میں ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے،جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق جنوری سن 2018 سے مئی سن 2022 تک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے 4 سالوں میں ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رونما ہوئے، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئر پورٹ پرہوئے جہاں 198 واقعات رپورٹ کیے گئے، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیاہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر 53، پشاور ایئر پورٹ پر 40، ملتان ایئر پورٹ پر 26 حادثات، فیصل آباد ایئر پورٹ پر 22 اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر 17 حادثات رپورٹ ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

    یادر ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات رپورٹ ہوئے، جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، سی اے اے کے مطابق حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

  • عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم،ٹرائل کورٹ میں درخواست دینے والا عدالت پیش نہ ہوا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم،ٹرائل کورٹ میں درخواست دینے والا عدالت پیش نہ ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی و تجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہے

    سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیخلاف اہلخانہ کی اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ،عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری سندھ ہائیکورٹ میں حاضر نہ ہوا ، ٹرائل کورٹ میں درخواست دینے والے شہری کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے عدالتی عملے کی جانب سے مسلسل عبدالاحد عبدالاحد کی آوازیں لگائیں گئیں مگرعدالت حاضر نہ ہوا،

    عدالت میں دورانِ سماعت ایس ایچ او بریگیڈ اور ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے عامرلیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس دائر کی تھی ، عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو کہا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے 10 جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی باڈی کا بیرونی جائزہ لیا تھا پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ورثا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ہی عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی تھی عدالت جو بھی احکامات دے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا

    عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟