قصور
قصور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روزہ پابندی
قصور: حکومت پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا۔ پابندی کا اطلاق قصور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع پر فوری طور پر ہوگا۔
حکام کے مطابق بغیر اجازت ڈرون اڑانے، فضائی ویڈیوگرافی یا کسی بھی قسم کی آؤٹ ڈور ڈرون سرگرمی قانوناً ممنوع ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس تنصیبات اور عوامی اجتماعات کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی غیر قانونی ڈرون سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
Category: قصور
-

30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی
-

دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی
قصور
قصور کے نواحی علاقے موضع نوری والا حدود تھانہ گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ ماہ تلخ کلامی کے بعد دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کے فریق نے بھی مدعی فریق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے
درخواست کے مطابق، مدعی فریق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دو کروڑ روپیہ مالیت کا ٹریکٹر، کار، موٹر سائیکل، اناج، گھر، ڈیرہ اور دیگر قیمتی سامان کو آگ لگا کر جلا دیا
یاد رہے کہ اس سے قبل اسی واقعہ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی -

پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام و دکانداروں کا احتجاج
قصور
رمضان میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتیں بدستور بلند، شہریوں اور دکانداروں کا احتجاج
ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی قصور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے
اگرچہ شہریوں کا کہنا ہے کہ نرخ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر ہیں، تاہم عوام کو مکمل ریلیف تاحال نہیں مل سکا
مارکیٹ سروے کے مطابق سرکاری نرخ نامے کے برعکس دکاندار کیلا 250 تا 350 روپے فی درجن، انگور 1200 روپے فی کلو، اسٹرابری 750 تا 900 روپے فی کلو جبکہ سیب 350 تا 600 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں
دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فورسز کو چاہیے کہ وہ بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کریں جو مبینہ طور پر بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری اسی وقت نظر آئے گی جب بڑے مگرمچھوں کو بھی پکڑا جائے
چھوٹے تاجروں نے شکوہ کیا کہ میڈیا پر قیمتیں آنے کے بعد حکومتی کارروائیوں کا زیادہ تر دباؤ نچلی سطح کے دکانداروں پر ڈالا جاتا ہے جبکہ بڑے سپلائرز کے خلاف مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا
دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے -

پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس ،ہڑتال کی وارننگ
قصور
پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف انجمن تاجران کی پریس کانفرنس، ہڑتال کی وارننگ
انجمن تاجران قصور کی جانب سے پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجمن موبائل، قصاب، دودھ دہی، سبزی و فروٹ منڈی اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی
تاجر نمائندگان کا کہنا تھا کہ پیرا فورس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، اختیارات سے تجاوز کیا جا رہا ہے اور تاجروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ جنرل سیکرٹری آصف کھوکھر اور چیئرمین شیخ شہزاد ساجد نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائس کنٹرول لسٹ کی تیاری میں تاجروں کو شامل نہیں کیا جاتا جبکہ موجودہ حالات میں خریداری قیمت سے کم ریٹ پر فروخت ممکن نہیں
صدر اکرم مغل نے مطالبہ کیا کہ اتارے گئے دکانوں کے شیڈ دوبارہ نصب کیے جائیں اور تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ تاجر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ضلع بھر میں ہڑتال اور کاروباری مراکز بند کرنے کی کال دی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں غلہ منڈی سمیت مختلف مارکیٹوں کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور آئندہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا -

افغان باشندوں بارے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے نام اہم وارننگ جاری کر دی
قصور
ضلعی انتظامیہ قصور نے ضلع بھر کے شہریوں کے نام اہم وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی افغان شہری کو مکان، دکان یا دیگر جگہ کرائے پر دینے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات حکومتی ہدایات کی روشنی میں کئے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے
حکام نے واضح کیا ہے کہ مکان مالکان، دکاندار اور پراپرٹی ڈیلرز کرایہ داری سے قبل مکمل کوائف اور قانونی حیثیت کی جانچ ضرور کریں
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں
کسی بھی مشتبہ افغان شہری و خاندان کی اطلاع ریسکیو 15 پر قصور پولیس کو دیں
آپکی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی -

قصور کا رہائشی 18 سال بعد انڈین جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیا
قصور
انڈین جیل سے قصور کا رہائشی 18 سال بعد رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی محمد اقبال بھٹی تقریباً 18 سال بھارتی جیل میں قید رہنے کے بعد رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گیا
قصور کے رہائشی محمد اقبال بھٹی کو 2008 میں بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں اس پر جاسوسی اور حساس دستاویزات رکھنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا
بعد میں مقدمہ بھارتی عدالت میں چلا اور بھارتی عدالت نے 17 سال قید کی سزا سنائی مگر سزا پوری ہونے کے بعد رہا نا کیا گیا تھاپاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کارروائی مکمل ہونے پر ان کو گزشتہ دن واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے وہ اپنے وطن پہنچ کر اپنے گھر واپس پہنچے
-

ماہ رمضان کی آمد،ایل پی جی کی دکانوں پر رش،قیمت میں اضافہ
قصور
ماہِ رمضان کی آمد کے باعث ایل پی جی گیس کی دکانوں پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ گزشتہ تین دنوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کر دیا گیا ہے
جس کے باعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 350 روپے تک پہنچ گئی ہے
جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں
سحری کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہے
خصوصاً دیہی علاقوں کے مکین جہاں سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہیں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے -

آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل
قصور
آمدِ رمضان پر ضلعی انتظامیہ کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی سخت نگرانی کی اپیل
رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور شہری حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، ملاوٹ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے
عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے زور دیا کہ انتظامیہ اپنی کارروائیاں صرف شہری مراکز اور سہولت بازاروں تک محدود نہ رکھے بلکہ دیہی علاقوں کا بھی باقاعدہ دورہ کرے
ان کا مؤقف ہے کہ دیہات میں قیمتوں کی نگرانی نسبتاً کمزور ہوتی ہے جس کا فائدہ بعض عناصر اٹھاتے ہیں
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری قیمتوں پر آٹا، چینی، گھی، دالیں اور دیگر بنیادی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے، تاکہ کم آمدن طبقہ بھی رمضان کی برکتوں سے مستفید ہو سکے
ضلعی حکام کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں اور قانونی کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے گا
عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار اقدامات محض اعلانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عملی نتائج بھی سامنے آئیں گے -

سینیئر صحافی،بابائے صحافت کی وفات پر اظہار تعزیت
قصور
پھول نگر کے سینئر صحافی، بابائے صحافت اور پنجاب پریس کلب پھول نگر کے چیئرمین حاجی عبدالحفیظ عاصم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے اناللہ واناالیہ راجعون
ان کے انتقال کی خبر علاقے بھر میں غم کی لہر دوڑا گئی صحافتی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
مرحوم طویل عرصہ سے شعبۂ صحافت سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنی عملی زندگی حق گوئی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی
وہ نہ صرف صحافی برادری میں ایک معتبر اور باوقار نام تھے بلکہ نوجوان صحافیوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بھی سمجھے جاتے تھے
ان کی قیادت میں پریس کلب نے صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ حاجی عبدالحفیظ عاصم نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا
ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا
ضلع بھر کی تمام صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے آمین -

قصور میں شدید دھند،ٹریفک حادثہ میں بہن جانبحق ،بھائی شدید زخمی
قصور
شدید دھند ،رائیونڈ قصور روڈ پر نجی فیکٹری کی بس نے بہن بھائی کو کچل دیا،بہن موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی،بھائی شدید زخمیتفصیلات کے آج صبح قصور شہر و گردونواح میں شدید ترین دن کا راج رہا
قصور رائیونڈ روڈ پر اسی دھند کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں رائیونڈ قصور روڈ پر واقع قصبہ راؤخانوالہ کی رہائشی حناء بی بی زندگی کی بازی ہار گئی
آج صبح تقریباً 7:30 بجے حنا بی بی اپنے بھائی فہد کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راؤخانوالہ سے قصور کی جانب جا رہی تھی کہ پل جبومیل کراس کرکے حویلی کشمیریانوالی نزد گیس فیکٹری کے قریب انہوں نے ایک کنٹینر کو اوور ٹیک کیا تو قصور سے رائیونڈ کی جانب آتی نجی فیکٹری کی بس سے ٹکڑا گئے ،جس کے باعث حنا بی بی کے سر کے اوپر سے بس کا ٹائر گزر گیا اور وہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا بھائی فہد شدید زخمی ہو گیا
زخمی فہد کو ریسکیو 1122 قصور اور پولیس چوکی اورڑاہ تھانہ راجہ جنگ نے ہسپتال پہنچایا
واضع رہے کہ اس روڈ پر فیکٹری کی گاڑیوں سے ابتک درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پوری سڑک پر ماسوائے تھانہ راجہ جنگ،کہیں بھی کوئی بھی ٹریفک اہلکار موجود نہیں ہوتا جو گاڑیوں ،ٹرکوں،کنٹینرز و بائیکس وغیرہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروا سکے