Baaghi TV

Category: قصور

  • مسلح ڈاکوؤں نے میرج ہال میں بارات لوٹ لی

    مسلح ڈاکوؤں نے میرج ہال میں بارات لوٹ لی

    قصور
    رات گئے میرج ہال میں 7 سے 8 ڈاکوؤں نے پوری بارات کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا،اہلیان علاقہ سخت پریشان،ڈی پی او قصور سے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں بھلو ٹاپ اور وڈانہ سٹاپ کے درمیان فیروز پور روڈ پر واقع میرج ہال میں رات گئے 7 سے 8 مسلح ڈاکووں نے ہال میں گھس کر پوری بارات کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
    ڈاکووں نے خواتین سے بھی لاکھوں روپیہ مالیت کے زیورات چھینے اور دلہن سمیت بارات میں موجود درجنوں خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں جبکہ جاتے ہوئے ڈاکو باراتیوں کے موبائل بھی لے گئے جس پر رات گئے متاثرہ افراد نے فیروز پور روڈبلاک کرکے احتجاج کیا پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی
    اطلاع پا کر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحیقات شروع کر دی اور میرج ہال کے کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جا رہا ہے
    شہریوں نے اس واردات کے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال یقینی بن سکے

  • بلقیس ہسپتال کا بیان،بچے کی موت قبل از پیدائش ہوئی

    قصور
    بلقیس ہسپتال قصور میں بچے کی ہلاکت پر عملہ و ڈاکٹر کا وضاحتی بیان،ماہ قبل از پیدائش ماہ کے پیٹ میں ہی فوت ہو چکا تھا،ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہوتی،بلقیس ہسپتال قصور میں سب سے کم پیسوں میں علاج کرنے والا واحد ہسپتال ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور کالی پل پر واقع بلقیس ہسپتال میں ہوئے بچے کی دوران ڈلیوری موت پر ہسپتال عملہ کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے قاتل نہیں
    مذکورہ بچے کی قبل از ڈلیوری ہی موت واقع ہو چکی تھی جس کو غلط رنگ دیا گیا
    نیز عملہ ہسپتال نے بتایا کہ محض 10 ہزار روپیہ جیسی کم ترین رقم میں ضلع بھر میں بلقیس ہسپتال واحد علاج گاہ ہے جو اتنی مہنگائی کے دور میں بھی اتنے کم پیسوں میں غریبوں کا گائنی کا أپریٹ کر رہا ہے نیز صحت کارڈ کی سہولت پر بھی علاج کیا جاتا ہے جس کے چارجز بھی یہی ہیں
    عملہ و انتظامیہ ہسپتال ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کرتا ہے

  • سیاسی جماعت کی طرف سٹریٹ لائٹ کا انتظام

    سیاسی جماعت کی طرف سٹریٹ لائٹ کا انتظام

    قصور
    تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کی طرف سے خوشی ویلفئیر سوسائٹی رانا ٹاؤن چونیاں میں سٹریٹ لائٹس کا انتظام

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور نے جذبہ خدمت انسانیت کے تحت خوشی ویلفئیر سوسائٹی رانا ٹاؤن چونیاں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی سہولت کیلئے سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جس پر اہلیان علاقہ نے تحریک اللہ اکبر سٹی چونیاں کے کارکنان کو داد تحسین پیش کی اور کہا کہ جو کام گورنمنٹ کا ہے وہ ایک سیاسی جماعت بے لوث ہو کر کر رہی ہے
    تحریک اللہ اکبر ضلع قصور ضلعی چئیرمین حافظ ابولقاسم کی قیادت میں بیوہ و غریب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم،ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت خون کی فراہمی،ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ایک روزہ دستر خوان لگانے کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں میں ٹوٹی سڑکوں کو بھی مرمت کر رہی ہے
    ضلعی قیادت کا کہنا ہے کہ ہم یہ کام خالص اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں اور کرتے رہینگے جبکہ ماہ رمضان میں ان کاموں میں تیزی لائی جائے گی

  • ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ

    قصور
    ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود سڑکوں پر اوورلوڈڈ ٹرالیوں،ٹرکوں کا راج،آئے روز حادثات ہونا معمول عوام پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق لاہور قصور فیروز پور روڈ بمقام مصطفی آباد ٹول پلازہ پر ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس کی موجودگی کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں و ٹرک کھلے گزر رہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں
    انہی اوورلوڈڈ گاڑیوں کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں مگر افسوس کہ ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ جب باقاعدہ حصہ ملتا ہو تو پھر کسی کو روکنا کیسا
    شہریوںکا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ پیٹرولنگ و ٹریفک پولیس کے آشیر باد سے ہی ہو رہا ہے

    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے شہری سخت پریشان

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے شہری سخت پریشان

    قصور
    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے شہری سخت پریشان،6 ماہ قبل فیس ادا کرنے والوں کو سمارٹ کارڈز جاری نا ہو سکے،لاہور سے سکیننگ کا مسئلہ ہے قصور دفتر کا مؤقف

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن قصور سے لوگ سخت پریشان ہیں
    6 ماہ قبل تک سرکاری فیس جمع کروانے والوں کو بائیکس و گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز نہیں ملے رہے جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کاغذات دکھانے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ فیس ادا کرتے وقت جاری ہونے والی سلپ چند ہفتوں تک کارآمد ہوتی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور ہمیں ہر بار ایک سے دو ہفتوں کا ٹائم دے دیا جاتا ہے جبکہ ملے ہوئے وقت پر دفتر جانے پر پھر اگلی بار دوبار آنے کا ٹائم دیا جاتا ہے
    اس بابت جب ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈز لاہور دفتر سے بن کر آتے ہیں اور گزشتہ دنوں سے لاہور آفس میں سکیننگ پرابلم کا معاملہ چل آرہا ہے جس پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اور اگر شہریوں کی پریشانی ختم کرنی ہے تو لاہور دفتر میں سکیننگ پرابلم ختم کروانی ہو گی
    شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • ضلع بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام

    ضلع بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام

    قصور
    یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام شہروں،گاؤں دیہات میں پروگرام،پروگراموں میں لوگوں کی شوق و ولولے سے بھرپور شرکت

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم پاکستان، قرار داد پاکستان 23 مارچ 1940 کو پیش کردہ دو قومی نظریہ کے حق میں ضلع قصور کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں دیہات میں جلسے اور پروگرام کئے جا رہے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شوق اور ولولہ سے شرکت کر رہی ہے
    مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ان پروگراموں میں شرکاء کا عزم ہے کہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ اور قائد اعظم محمد علی جناح و رفقاء کی قربانیوں سے حاصل کئے گئے اس ارض پاک کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اپنی افواج پاکستان و دیگر اداروں سے ملک کر دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا

  • پتوکی میں انسانیت سوز وقوعہ پر ڈی پی او کی یقین دہانی

    پتوکی میں انسانیت سوز وقوعہ پر ڈی پی او کی یقین دہانی

    قصور
    گزشتہ شام تحصیل پتوکی میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی طرف سے محنت کش پاپڑ فروش کو تلخ کلامی پر جانبحق کرنے پر ڈی او قصور کا ازخود نوٹس،جلد لواحقین کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام قصور کی تحصیل پتوکی میں الجنت میرج ہال پتوکی میں آصف ولد نور دین کی بارات میں تحصیل قصور قصبہ کھڈیاں کا رہائشی اشرف عرف سلطان پاپڑ فروش پاپڑ بیچنے گیا تو پاپڑ فروش محنت کش کو تلخ کلامی پر 5 سے 6 باراتیوں نے مار مار کر جانبحق کر دیا اور ساری بارات تماشہ دیکھتی رہی
    نیز لاش کی تذلیل یہ کی گئی کہ سلطان پاپڑ فروش کی لاش کی شادی ہال میں موجودگی پر بھی ساری بارات کھانا کھاتی رہی
    وقوعہ کہ اطلاع پا کر ڈی ایس پی پتوکی سمیت مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور ہوٹل کے مینجر وقاص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے
    پولیس نے مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے
    جبکہ ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ شفاف تحقیقات کے بعد اصل حقائق دیکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

  • بے حسی کی انتہا،شادی ہال میں لوگ زمین پر پڑی لاش کے قریب کھانا کھانے میں مصروف رہے

    بے حسی کی انتہا،شادی ہال میں لوگ زمین پر پڑی لاش کے قریب کھانا کھانے میں مصروف رہے

    پتوکی بے حسی کی انتہا،موبائل چوری کے الزام میں اس شخص کو باراتیوں نے مار مار کر ہلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پتوکی الجنت شادی حال میں غریب شخص اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے بارات سے پیسے لوٹنے کے آیا پتوکی باراتیوں نے ابھی پیسے پھینکے ہی تھے کہ انہی میں سے ایک شخص کا موبائل چوری ہو گیا-

    پتوکی مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ موبائل چوری کے الزام میں اس شخص کو باراتیوں نے مارنا شروع کر دیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی موت واقع ہو گئی اور زمین پر پڑھی لاش کے قریب لوگ اپنا کھانا کھانے میں مصروف رہے-

    پتوکی دوسری طرف نجی شادی حال کے مالک اور باراتیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو کسی نے نہیں مارا اس کو ہاٹ اٹیک آیا ہے پتوکی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی شادی حال کے مالک اور باراتیوں کا نام لکھ کر کرائم سین کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا –

    پتوکی مقامی پولیس کے مطابق قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا جیسے ہی پوسٹمارٹم رپورٹ آئیگی تو حقائق سامنے لائے گئے اور جو ملزم ہو گا اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

  • الاصلاح ویلفئیر سوسائٹی مستوال کا جذبہ بے مثال

    الاصلاح ویلفئیر سوسائٹی مستوال کا جذبہ بے مثال

    قصور
    الاصلاح ویلفئیر سوسائٹی مستوال کا قابل فخر کارنامہ،قبرستان میں اپنی مدد آپ کے تحت سینکڑوں درخت لگوا کا چھاؤں کا بندوست کیا،بیوہ غرباء کی مدد بھی جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں مستوال کے مقامی قبرستان میں نا تو چار دیواری ہے نا ہی پانی کا انتظام اور نا ہی دھوپ سے بچنے کیلئے سایہ
    اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے الاصلاح ویلفئیر سوسائٹی مستوال نے جذبہ خدمت انسانیت کی اچھی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت قبرسان میں سینکڑوں درخت لگوا دیئے تاکہ سخت گرمی میں جنازہ پڑھنے والوں کو گرمی کی بدولت پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے
    نیز مقامی لوگوں پر مشتمل مقامی تعاون سے چلنے والی اس سوسائٹی نے یتیموں کی کفالت اور بیوگان و غرباء کی مدد کا فریضہ بھی اٹھا رکھا ہے جس پر اہلیانِ علاقہ اس سوسائٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں

  • الواسع ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

    الواسع ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

    قصور
    الواسع ویلفیئر سوسائٹی کیولری گراؤنڈ لاہور میں تقسیم انعامات کی تقریب،شہر قصور سے لوگوں کی شرکت،

    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 17 مارچ کو الواسع ویلفیئر سوسائٹی کیولری گراؤنڈ لاہور کے زیر اہتمام رمادا ہوٹل میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر قصور سے عاصم مجید،
    تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سبیع السلام سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی
    تقریب میں الواسع ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ہونے والے کئی فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی گئی جن میں خاص طور پر یتیم بچوں کی بہترین کفالت ، تعلیم و تربیت اور جسمانی مضبوطی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا
    اس موقع پر کئی شخصیات نے الواسع ویلفیئر سوسائٹی کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس تنظیم کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی منظم کرنے کا اظہار کیا
    تقریب کے شرکاء نے کہا کہ اس کامیاب تقریب پر ہم پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
    اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اس ادارے کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے