Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور کی اسلام آباد سے 17 برس قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کراچی سے مل گئی

    قصور کی اسلام آباد سے 17 برس قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کراچی سے مل گئی

    قصور کی اسلام آباد سے 17 برس قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کراچی سے مل گئی،27 سالہ کرن کو گزشتہ روز اس کے حقیقی والد عبدالمجید کے حوالے کردیا گیا
    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو)قصور کی اسلام آباد سے 17 برس قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کراچی سے مل گئی،27 سالہ کرن کو گزشتہ روز اس کے حقیقی والد عبدالمجید کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد سے 17 برس پہلے لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی۔ 27 سالہ کرن کو گزشتہ روز اس کے حقیقی والد عبدالمجید کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرن گھر سے آئس کریم لینے نکلی تھی لیکن راستہ بھٹکنے کے باعث گم ہوگئی۔ کسی نامعلوم شخص نے اسے ایدھی سینٹر اسلام آباد پہنچایا، بعدازاں اسے مرحومہ بلقیس ایدھی کراچی لے آئیں جہاں اس نے دینی و دنیاوی تعلیم بھی حاصل کی۔

    کرن نے بتایا کہ والدین سے ملنے پر آج بہت خوشی ہے، ایدھی سینٹر میں گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا۔

    شبانہ فیصل ایدھی کے مطابق کرن کے والدین کی تلاش کے لیے کئی بار اسے بس سروس کے ذریعے اسلام آباد بھیجا گیا لیکن سراغ نہ ملا۔ گزشتہ چند روز میں ملک بھر سے 12 بچے والدین کے حوالے کیے جا چکے ہیں، جبکہ کراچی سے یہ پانچویں لڑکی ہے جس کے والدین کا پتا چلا ہے۔

    کرن کے والد عبدالمجید نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق قصور سے ہے۔ بیٹی کے لاپتا ہونے کے بعد انہوں نے بہت تلاش کیا مگر کوئی نشانی نہ ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو بیٹی کے ملنے کی امید بھی دم توڑ چکی تھی لیکن اچانک پولیس نے انہیں بیٹی کے ملنے کی اطلاع دی۔

    عبدالمجید نے کہا کہ 17 برس بعد بیٹی کے ملنے کی خوشی بیان سے باہر ہے۔۔

  • تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں بڑی واردات ،شہریوں میں خوف و ہراس

    تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں بڑی واردات ،شہریوں میں خوف و ہراس

    قصور
    سٹی تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں بڑی واردات

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے بھسرپورہ گلی، مدرسہ جامعہ رحیمیہ قاری مشتاق احمد کے مدرسے کے قریب واقع حافظ سلیم کے گھر میں دو نامعلوم افراد نے دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈال دی
    ملزمان گھر سے 5,00,000 روپے نقدی اور 3 تولے سونا لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

    واردات کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے
    تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کے مطابق گھر کے اندرونی حالات، ملزمان کے ممکنہ راستے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے لا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • ضلعی انتظامیہ نے سخت وارننگ دے کر نمبر جاری کر دیئے

    ضلعی انتظامیہ نے سخت وارننگ دے کر نمبر جاری کر دیئے

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کا سخت اعلان ، گیس ری فِلنگ اور فیول ایجنسیوں کیلئے پراپرٹی کرایہ پر دینا سنگین جرم قرار

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پراپرٹی مالک کو اپنی ملکیتی جگہ گیس ری فِلنگ، پٹرول یا ڈیزل ایجنسی کے لئے کرایہ پر دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے

    انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی پراپرٹی اس خطرناک سرگرمی کیلئے استعمال ہوتی پائی گئی تو مالک بھی برابر کا مجرم سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی

    ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں بھی غیر قانونی گیس ری فِلنگ یا فیول ایجنسی چلتی دیکھیں تو فوری شکایت درج کروائیں رابطے کے لئے ضلعی کنٹرول روم کی جانب سے فراہم کر دیے گئے ہیں
    نمبرز یہ ہیں
    03116584494
    ہیلپ لائن نمبر
    1139

  • فراڈ کا نیا طریقہ ایجاد،شہری سخت پریشان،کاروائی کا مطالبہ

    فراڈ کا نیا طریقہ ایجاد،شہری سخت پریشان،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    راشن کے نام پر شہریوں سے فراڈ کا نیا طریقہ،لوگ سخت پریشان ،فوری کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا ہے کہ قصور شہر میں صبح سویرے کچھ مرد اور خواتین گھروں میں مفت راشن اور مالی امداد کے پمفلٹ دے کر لوگوں لوٹنے لگے ہیں
    کچھ نامعلوم لوگ الچشتیہ ویلفئیر ٹرسٹ کے نام پر شہریوں کو مفت راشن کا جھانسہ دے کر 1200 روپیہ اپنے نمبر پر جاز کیش اکاؤنٹ میں منگواتے ہیں اور جب دوبارہ راشن کے لئے کال کی جاتی تو اس نمبر سے کوئی اور بات کرتا ہے اور شریف شہریوں کو گالی گلوچ دی جاتی ہے
    اس ویلفئیر ٹرسٹ نے شہریوں کو بہت پریشان کر رکھا ہے شہر کی سماجی،فلاحی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ان افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو ایسے فراڈیوں سے بچایا جا سکے
    واضع رہے کہ ان کے پمفلٹ پر مکمل ایڈریس بھی موجود نہیں

  • قصور: تیز رفتار ڈمپر بے قابو، 10 سالہ بچہ جاں بحق، مشتعل افراد نے گاڑی جلا دی

    قصور: تیز رفتار ڈمپر بے قابو، 10 سالہ بچہ جاں بحق، مشتعل افراد نے گاڑی جلا دی

    قصور (باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو) رائیونڈ روڈ چونگی نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی فیملی پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معیز شدید زخمی ہوا۔ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    حادثے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس سے وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    آگ اور ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل رہی اور روڈ پر شدید رکاوٹ پیدا ہوئی۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • قصور: گگڑ چوک میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی، 17 لاکھ لوٹ لیے، ملازم فائرنگ سے زخمی

    قصور: گگڑ چوک میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی، 17 لاکھ لوٹ لیے، ملازم فائرنگ سے زخمی

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو) گگڑ چوک کے پٹرول پمپ پر چھ مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ واردات کے دوران مزاحمت پر 26 سالہ ملازم ساجد کے سر پر گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو گزشتہ روز پٹرول پمپ پر پہنچے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش باکس سے نقدی جمع کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمی ملازم کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    تھانہ تھہ شیخم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

  • ماں کو دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے قتل کر دیا،ملزم گرفتار

    ماں کو دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے قتل کر دیا،ملزم گرفتار

    قصور
    ماں کو دوسری شادی کرنے پر قتل کرنے والے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کی حدود موضع کیلو میں دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا
    مقتولہ ثوبیہ بی بی نے دوسری شادی کر لی تھی جسکا اسکے بیٹے ذیشان کو رنج تھا
    گزشتہ روز اسی رنجش پر ملزم ذیشان نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ماں ثوبیہ بی بی کو قتل کر دیا
    پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
    شہریوں نے اس سفاک درندہ صفت ملزم کو سخت سے سخت اور فوری سزا دے کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • کوٹ رادھا کشن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور زندگی بجھ گئی

    کوٹ رادھا کشن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور زندگی بجھ گئی

    قصور،کوٹ رادھا کشن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور زندگی بجھ گئی

    کوٹ رادھا کشن میں بےقابو ڈمپر نے کلمہ چوک، چونگی نمبر 6 پر کھڑے مسافروں کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور تیزی سے آتی گاڑی سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا، جبکہ ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 اور مقامی شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،علاقہ مکینوں نے بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری اور ناقص نگرانی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے

  • قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب

    قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب

    قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب ، شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈی ایس پی ٹریفک کی مسلسل عدم توجہی اور ناقابلِ فہم غفلت کے باعث شہر کے اہم چوک ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک، ماڈل بازار چوک، نور محل چوک سمیت متعدد مقامات باقاعدہ غیر اعلانیہ رکشہ اسٹینڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں،رکشہ ڈرائیوروں کی من مانی عروج پر ہیں جس کے نتیجے میں جگہ جگہ ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں سڑکوں پر پھنسا رہنا ان کی روزمرہ زندگی اجیرن کر چکا ہے،اہم بات یہ ہے کہ مسئلے کی نشاندہی ڈی ایس پی ٹریفک کو کئی بار کی جا چکی ہے مگر اس کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں،مسجد نور چوک میں بھی ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے،شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر ٹریفک پولیس کب جاگے گی؟

  • قصور: سرچ آپریشن میں منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

    قصور: سرچ آپریشن میں منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید)ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری اور رابری جیسے سنگین جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سےساڑھے 4 کلوگرام چرس،آدھا کلوگرام افیون اور 20 لیٹر زہریلی شراب
    برآمد کی گئی۔گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سرفراز عرف لاجی مسیح، اشفاق، افضل، اقبال اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    اسی دوران ایک اور مقام پر کیے گئے سرچ آپریشن میں 3 موٹر سائیکل چور ملزمان شہزاد، عابد اور الیاس کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

    علاوہ ازیں رابری کے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری مجرم سرفراز اور احسن کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔