Baaghi TV

Category: قصور

  • یوتھ ونگ ورکرز کنوشن میں نظریہ پاکستان پر روشنی

    یوتھ ونگ ورکرز کنوشن میں نظریہ پاکستان پر روشنی

    قصور
    نور پور کے نواحی گاؤں جوڑا میں یوتھ ونگ ورکرز کنوشن کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت،نظریہ پاکستان کے عزم کا اعادہ

    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 19 ستمبر 2021 گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر قصور میں یوتھ ونگ کا زبردست ورکرز کنونشن اجلاس منعقد ہوا
    کنونشن سے عبدالغفار منصور، مدثر نذر ، حماد اسماعیل یزدانی میڈیا کوآرڈنیٹر ضلع قصور ابتسام الٰہی ہاشمی، صدر ٹیم یوتھ ونگ ضلع قصور احمد افضل، ڈویژن صدر عمار حنیف، اور صدر ضلع لاہور نے اظہار خیال کیا
    کانفرنس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل قصور کے زندہ دل نوجوانوں نے شرکت کی اور نظریہ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کی خاظر ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کا عزم کیا اور پاکستان و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا
    اس کے علاوہ کانفرنس کے مقررین نے عظمت اسلام و پاکستان پر روشنی ڈالی
    شرکاء نے مقررین کے پیغامات کو خوب سراہا اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کا عزم کیا

  • 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز،5 لاکھ 35 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

    4 روزہ پولیو مہم کا آغاز،5 لاکھ 35 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

    قصور
    پولیو مہم کا آغاز، 5 لاکھ 35 ہزار سے زاہد ضلع بھر کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائینگے،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے قطرے پلا کا مہم کا آغاز کیا

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغا کر دیا گیا ہے
    پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے بچوں کو قطرے پلا کر کیا
    4 روزہ پولیو مہم میں ضلع بھر کے 5 لاکھ 35 ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے گھر گھر جا کر پلائے جائینگے
    ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت نے والدین سے استدعا کی ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے اور اپنے بچوں کو گھر رکھا جائے تاکہ ان کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جائے

  • تبدیلی کا سفر روانی سے جاری،10 کلو آٹا 630 روپیہ

    تبدیلی کا سفر روانی سے جاری،10 کلو آٹا 630 روپیہ

    قصور
    تبدیلی کا کامیاب سفر جاری،10 کلو آٹے کا تھیلا 630 روپیہ میں فروخت،شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں تنگ،گورنمنٹ نشہ کرکے دعوے کرنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی تبدیلی سرکار کی تبدیلی کا سفر بڑی روانی سے جاری ہے
    سرکار نشہ کرکے دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ عوام بیچاری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے
    قصور اور گردونواح میں آٹے کا 10 کلو والا تھیلا 630 روپیہ میں مل رہا ہے جبکہ دکانداروں نے قسمیں کھا کر بتایا کہ مل مالکان 600 روپیہ کا تھیلا دے رہے ہیں جس کے باعث ہم 10 سے 20 روپیہ نفع لیتے ہیں اور جب کوئی فوٹو سیشن کرنا ہو تو ضلعی انتظامیہ بجائے فلور ملوں کا رخ کرنے کے ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے اپنا غصہ ٹھنڈا کرتی ہے کیونکہ ان کی جرآت نہیں کہ فلور ملوں کو پرائس کنٹرول کے تابع کر سکیں اور ان کو سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنے کے پابند کر سکیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ روزی اللہ نے دینی ہے ورنہ موجودہ گورنمنٹ تو سانس بھی نا لینے دے

  • پرانی بوسیدہ بجلی کی لائن تبدیل کی جائے،سردار فیصل اورنگزیب

    قصور
    1977 سے چلنے والی پرانی بوسیدہ بجلی کی لائن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ،معروف سیاستدان عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو لاہور ڈویژن کو تحریری درخواست دی اور جلد سے جلد لائن تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا

    تفصیلات کے مطابق واپڈا کی نااہلی سے قصور کے نواحی دیہات مبوکی،دونہ،روہیوال وغیرہ میں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں
    ان دیہات میں بجلی کی 200 کے وی کی لائن 1977 سے لگائی گئی تھی جو کہ أج دن تک تبدیل نہیں کی گئی جس کے باعث کئی بار ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے لوگوں کا نقصان ہوا ہے تاہم واپڈا قصور خواب غفلت میں پڑی ہوئی ہے
    معروف سیاستدان عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو لاہور کو تحریری درخواست دی ہے کہ ان تاروں کو جلد سے جلد تبدیل کیا جائے اور نئی تاریں ڈالی جائیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں

  • اغواء ہونے والے بچے کے والدین کی وزیر اعظم سے اپیل

    اغواء ہونے والے بچے کے والدین کی وزیر اعظم سے اپیل

    قصور
    31 اگست 2020 کو قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ بازیاب نا ہو سکا،اغواء کار ملزمہ جیل میں ،بچے کے والدین شدت غم سے نڈھال،وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے گزشتہ سال 31 اگست 2020 کو کوٹ فتح دین قصور کے رہائشی عبدالرحمن کے ایک دن کے بچے کو ملزمہ شاہدہ بی بی زوجہ خان محمد نے گائنی وارڈ سے اغواء کر لیا تھا جس نے گرفتار ہونے پر دوران تفتیش بچے کو اغواء کرکے فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا مگر تاحال ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بچے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جس پر بچے کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں ملزمہ جوڈیشل کسٹڈی پر جیل میں ہے
    بچے کے والدین نے وزیراعظم پاکستان سے بچے کی بازیابی کی اپیل کی ہے

  • گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ لیا،ورثا کے حوالے

    گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ لیا،ورثا کے حوالے

    قصور
    پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی 9 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا ،والدین کی پولیس کو دعائیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن لیاقت علی رہائشی علاقے تھانہ سٹی چونیاں نے ایس ایچ او سٹی چونیاں کو تحریری درخواست دی کہ اس کا 9 سالہ بچہ شفاقت علی گھر سے غائب ہے جس کا ہر جگہ پتہ کیا گیا ہے تاہم کوئی پتہ نہیں چلا
    ایس ایچ او نے فوری ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت سے چند ہی گھنٹوں میں گم شدہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
    بچے کے والدین نے پولیس کے فوری اعلیٰ کارکردگی و کمال مہارت پر ان دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • تین روزہ برسات، قصور ، گردونواح، کھیت کھلیان اور گلی محلے پانی میں ڈوب گئے

    تین روزہ برسات، قصور ، گردونواح، کھیت کھلیان اور گلی محلے پانی میں ڈوب گئے

    تین روزہ برسات تاحال جاری،پورا شہر قصور ، گردونواح، کھیت کھلیان اور گلی محلے پانی میں ڈوب گئے،برسات تاحال جاری،مکئی کی نئی بوئی فصل تباہ،بیشتر گھروں کی کچی چھتیں و دیواریں گر گئیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں جمعرات سے وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے تاہم کل صبح 8 سے 2 بجے تک ہونے والی شدید برسات سے شہر قصور و گردونواح کے کھیت کھلیان گلی محلے پانی میں ڈوب گئے ہیں
    خاص کر اندرون شہر کے گلی محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ نواحی تمام دیحات بھی جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں زیادہ بارش سے لوگوں کی کچی دیواریں اور چھتیں گر گئی ہیں
    شدید بارش سے مکئی کی تازہ بوئی فصل مکمل برباد ہو چکی ہے جںس سے زمینداروں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے
    ندی نالے راجباہیں پانی سے بھر چکی ہیں جن سے پانی نکل کر کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے
    انڈیا سے نکلنے والے دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے جس سے قریبی دیہات میں سیلاب کا خدشہ ہے
    خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے
    تاہم برسات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث لوگ مساجد میں بار بار اذان دے رہے ہیں
    لوگوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعائے رحم کی اپیل کی ہے
    رپورٹ غنی محمود قصوری
    ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور

  • اشفاق احمد کی برسی،خلیل الرحمن قمر کی ،شرکت

    اشفاق احمد کی برسی،خلیل الرحمن قمر کی ،شرکت

    قصور کے نواحی قصبہ راجہ جنگ میں معرف دانشور،ڈرامہ نگار،ناول نگار،اشفاق احمد کی برسی پر معروف شاعر و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی آمد

    تفصیلات کے مطابق معروف دانشور، ڈرامہ نگار ،ناول نگار اشفاق احمد مرحوم کی برسی کے موقع پر آئی کون سوسائٹی رائیونڈ قصور روڈ پر رانا سہیل محمود کے زیر سایہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف دانشور ، شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور معروف شاعر افتخار افی نے شرکت کی ان کے علاوہ رانا سہیل محمود کے زیر صدارت رانا سہیل محمود مہمان خصوصی خلیل الرحمن قمر ۔افتخار افی۔معززین مہمان سینئر صحافی تنویر خان روزنامہ جنگ مانگا منڈی ۔رانا یاسر محمود ۔رانا شہزاد منظور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ۔صدر راجہ جنگ پریس کلب مہر محمد نوید احمد ۔نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور رانا عدنان بوبی خاں ۔رانا نعمان احمد خاں رانا فرحان احمد خاں۔رانا ایاز منظور خان ایڈوکیٹ ہائی کوٹ۔ رانا حسنین ظہور ۔ رانا یوسف ۔رانا ارتضیٰ فیصل ۔رانا حمزہ ظہیر ۔مہراویس۔مہرشوکت علی۔عزیزوں کار اور سیاسی و سماجی اور صحافتی وکلاء برادری سمیت کثیر تعداد ت میں لوگوں نےشرکت کی اس موقع پر معروف دانشور شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ معروف دانشور اشفاق احمد نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیار محبت کے ایسے اثرات چھوڑے ہیں جو بھلانے سے بھی نہیں بھلائے جاسکتے
    معروف دانشور اشفاق احمد مرحوم ایک اچھے اور پیار سے پیش آنے والے انسان تھے
    میزبان محفل راناسہیل محمود نے معروف شاعر اور دانشور اشفاق احمد مرحوم کی برسی کے موقع پر آنے والے معزز مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف دانشور اشفاق احمد تو آج ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کے کہے ہوئے الفاظ ان کی لکھی ہو کتابیں آج بھی اپنی مثال آپ ہے
    اور اشفاق احمد صاحب ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے اور دنیا میں ایک ستارے کی طرح ہمیشہ چمکتے رہے گئے الله کریم ہمارے پیارے دوست معروف دانشور اشفاق احمد کی مغفرت کرے
    آخر میں پروگرام میں آنے والے معزز مہانوں کا راناسہیل محمود صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستاں کی بہتری اور ترقی کے لیے دعا کی

  • سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی،لیٹ اندراج کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

    سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی،لیٹ اندراج کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی کر دی اور لیٹ اندراج کا دورانیہ بڑھا دیا ،شہریوں کا اظہار تشکر

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی کر دی ہے اور لیٹ اندراج کا دورانیہ بھی بڑھا دیا ہے
    کمپیوٹرائزڈ برتھ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ و نکاح نامہ کی فیس 300 سے کم کرکے 200 روپیہ، برتھ سرٹیفکیٹ برائے بیرون ممالک پیدائش 5000 سے 2000 درستگی کی فیس 1000 روپیہ سے کم کرکے 500 روپیہ کر دی ہے اور لیٹ اندارج کا دورانیہ بھی بڑھانے کے ساتھ لیٹ اندراج فیسوں میں بھی کمی کر دی ہے
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے کہا ہے کہ کوئی بھی شہری مقرر کردہ فیسوں سے زائد نا ادا کرے اگر کوئی زائد یا پرانی فیسوں کا مطالبہ کرے تو فوری متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا جائے
    شہریوں نے فیسوں میں کمی پر پنجاب گورنمنٹ و ڈپٹی کمشنر قصور کے ساتھ اظہار تشکر کیا ہے

  • 23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض چل بسا،اہل علاقہ کو وصیت

    23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض چل بسا،اہل علاقہ کو وصیت

    قصور
    کنگن پور میں 23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض بچہ فوت ہو گیا جس کا جنازہ صبح 8 بجے ادا کیا گیا،بچے نے چند دن قبل قصور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور نے 23 سال بچے کو اپنے خرچ پر خون مہیا کیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر کنگن پور میں کل 23 سالہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے رانا محمد یونس ولد ماسٹر محمد یونس نے وفات پائی جس کی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے
    گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنگن پور میں ادا کر دی گئی
    اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل اس بچے نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے قصور میں ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے لئے اس نے مخیر حضرات اور گورنمنٹ سے اپیل کی تھی
    کنگن پور میں عرصہ دراز سے تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن 100 کے قریب مریض بچوں کو خون مہیا کرنے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کی ہر چیز مہیا کر رہی ہے
    لوگوں نے 23 سال تک تھلیسیمیا کے مریض بچے کو خون مہیا کرنے پر تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس ادارے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے