Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب

    قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب

    قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب ، شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈی ایس پی ٹریفک کی مسلسل عدم توجہی اور ناقابلِ فہم غفلت کے باعث شہر کے اہم چوک ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک، ماڈل بازار چوک، نور محل چوک سمیت متعدد مقامات باقاعدہ غیر اعلانیہ رکشہ اسٹینڈز میں تبدیل ہو چکے ہیں،رکشہ ڈرائیوروں کی من مانی عروج پر ہیں جس کے نتیجے میں جگہ جگہ ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں سڑکوں پر پھنسا رہنا ان کی روزمرہ زندگی اجیرن کر چکا ہے،اہم بات یہ ہے کہ مسئلے کی نشاندہی ڈی ایس پی ٹریفک کو کئی بار کی جا چکی ہے مگر اس کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں،مسجد نور چوک میں بھی ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے،شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر ٹریفک پولیس کب جاگے گی؟

  • قصور: سرچ آپریشن میں منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

    قصور: سرچ آپریشن میں منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید)ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری اور رابری جیسے سنگین جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سےساڑھے 4 کلوگرام چرس،آدھا کلوگرام افیون اور 20 لیٹر زہریلی شراب
    برآمد کی گئی۔گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سرفراز عرف لاجی مسیح، اشفاق، افضل، اقبال اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    اسی دوران ایک اور مقام پر کیے گئے سرچ آپریشن میں 3 موٹر سائیکل چور ملزمان شہزاد، عابد اور الیاس کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

    علاوہ ازیں رابری کے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری مجرم سرفراز اور احسن کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • قصور: دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

    قصور: دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

    قصور ( باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)قصور کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا کہ اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، جس پر اس کے بیٹے ذیشان کو شدید رنج اور غصہ تھا۔

    رنجش اس حد تک بڑھی کہ ذیشان نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ گزشتہ روز ملزم نے صوبیہ بی بی کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے پے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے کی اطلاع پر تھانہ صدر قصور پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ قتل کے محرکات اور مزید پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

  • ڈینگی کے وار،ہر چوتھا ،شہری بیمار،اتنظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    قصور سٹی و گردونواح میں ڈینگی بے قابو، انتظامیہ تصویروں میں، عوام بخار میں،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی و گردونواح میں ڈینگی کے وار تیزی سے بڑھ رہے ہیں تقریباً ہر چوتھا شہری بخار میں مبتلا ہے جبکہ ہسپتالوں میں رش بڑھ چکا ہے
    شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مشینری صرف فوٹو سیشن اور رسمی دوروں تک محدود ہے
    شہر و گردونواح کے متاثرہ علاقوں میں عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا جبکہ گلی محلوں میں جمع پانی نے ڈینگی لاروے کو بے لگام چھوڑ رکھا ہے
    عوام نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مذید خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے
    لہذہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور فوری مچھر مار سپرے کروائی جائے

  • غیر قانونی مٹی کی ترسیل،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،دھول مٹی کے بادل،حکام سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    چونیاں کے نواحی دیہات میں اینٹوں کے بھٹے کی مٹی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 16، 17 اور 18 کے رہائشی شدید مشکلات میں مبتلا ہیں مقامی صحافی اسامہ شفیق راجپوت کے مطابق چک نمبر 18 میں جانوروں کے ہسپتال کے قریب ایک اینٹوں کے بھٹے کے لئے مٹی کے بڑے ڈھیر لگائے جا رہے ہیں جہاں روزانہ درجنوں ڈمپر، ٹرالیاں اور ٹریکٹر مٹی لانے میں مصروف ہیں
    یہ بھاری گاڑیاں چک نمبر 16 اور 17 سے گزرتی ہوئی چک نمبر 18 تک پہنچتی ہیں
    مقامی لوگوں کے مطابق زیادہ وزن اور تیز رفتاری کے باعث ان گاڑیوں سے مٹی سڑک پر گر کر گرد و غبار میں تبدیل ہو جاتی ہے جس نے پورے علاقے کو دھول کے بادلوں میں لپیٹ لیا ہے جس کے باعث لوگوں کا سڑک پر سے گزرنا محال ہو جاتا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    مرکزی سڑک کہ جس کے دونوں اطراف میں رہائشی آبادیاں، دکانیں اور ہوٹل قائم ہیں وہ اب ناقابلِ برداشت حد تک آلودہ ہو چکی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح سے رات تک مٹی سے لدی گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے اور فضا میں اڑتی دھول سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے
    علاقہ مکینوں نے کئی بار زبانی طور پر متعلقہ افراد سے کہا کہ مٹی پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے یا ترپال ڈال کر لائی جائے مگر کسی نے توجہ نہیں دی بھاری ٹریفک کے باعث سڑک بھی تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور حادثات کے امکانات بڑھ گئے ہیں
    اہلِ علاقہ نے انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اور ٹریفک پولیس سے فوری نوٹس لینے، غیرقانونی مٹی کی ترسیل روکنے اور علاقے میں دھول مٹی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • مسٹر پنجاب پولیس باڈی بلڈنگ میں قصور کے اہلکاروں نے میدان مار لیا

    مسٹر پنجاب پولیس باڈی بلڈنگ میں قصور کے اہلکاروں نے میدان مار لیا

    قصور
    مسٹر پنجاب پولیس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں قصور کے جوانوں کا شاندار کارنامہ،

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے
    ایلیٹ فورس کے محمد عدنان طفیل نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ پنجاب پولیس کے محمد سیف الرحمن نے عمدہ کھیل پیش کر کے سلور میڈل حاصل کیا

    دونوں کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کے باعث ریجن شیخوپورہ نے مجموعی طور پر پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی
    یہ کامیابی نہ صرف ضلع قصور بلکہ پوری پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہے

  • شہر کے اندرون لگے کیمروں سے چالان،شہری سخت پریشان

    قصور
    شہر کے اندر لگے کیمروں سے ہیلمٹ نا پہننے پر چالان سے عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق عوام قصور اور مرکزی انجمن تاجران قصور کی جانب سے قصور شہر کے اندرون علاقوں، خاص طور پر شہباز روڈ اور قادر آباد موڑ پر نصب کیمروں کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہنے پر 2000 کے چالان پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غیر مناسب اور غیر منطقی ہے
    یہ علاقے شہر کے گنجان آباد تجارتی اور رہائشی علاقے ہیں جہاں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہوتی ہے اور گاڑیوں کی رفتار محدود رہتی ہے
    ایسے مقامات پر ہیلمٹ نہ پہنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنا عوام الناس بلخصوص مزدور اور محنت کش طبقے کیلئے شدید مالی دباؤ کا سبب بن رہا ہے
    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے چالان صرف ان مقامات پر کئے جائیں جہاں ٹریفک کی رفتار تیز ہو اور حادثات کے امکانات موجود ہو
    عوام قصور و مرکزی انجمن تاجران قصور مطالبہ کرتی ہے کے اندرون شہر کے ان مخصوص کیمروں پر ہیلمٹ کے ذریعے چالان کا عمل فوری اور مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری جرمانوں سے نجات ملے

  • صاف ستھرا پنجاب پروگرام مخصوص لوگوں تک محددو،شہری کا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

    صاف ستھرا پنجاب پروگرام مخصوص لوگوں تک محددو،شہری کا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    موضع نول کے شہری نے سوال کیا کہ کیا صاف ستھرا پنجاب مہم صرف مخصوص لوگوں تک محدود؟ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع موضع نول کے رہائشی نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کیا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا عملہ صرف خاص لوگوں کے علاقوں میں کام کرتا ہے؟

    شہری کے مطابق ہیلپ لائن 1139 پر بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی
    موضع نول میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر نظرانداز ہے جبکہ عملہ صرف مخصوص مقامات پر متحرک نظر آتا ہے
    عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور صفائی کے نظام کو ہر علاقے میں یکساں طور پر فعال کیا جائے تاکہ صاف ستھرا پنجاب مہم کا مقصد پورا ہو سکے

  • کیمیکل ملا ددوھ فروخت،ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا مطالبہ

    قصور
    جعلی کیمیکل ملا دودھ کی فروخت عام بچوں کی صحت شدید متاثر

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے علاقوں میں ناقص اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے شہریوں کے مطابق بیشتر دکاندار دودھ میں کیمیکل، فلیور اور پاوڈر ملا کر بیچ رہے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کا ذائقہ بدل گیا ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کی صحت پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں
    طبی ماہرین کے مطابق ایسے جعلی دودھ کے استعمال سے معدے، جگر اور گردوں کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ چھوٹے بچوں میں قوتِ مدافعت کمزور ہونے کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے

    دوسری جانب دودھ فروشوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں نیز کسی سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے جبکہ عملی سطح پر کوئی نگرانی نہیں کی جا رہی

    قصور کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوری طور پر شہر میں ملک ٹیسٹنگ کیمپس قائم کرے اور جعلی دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو خالص اور محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکے

  • رات گئے  نامعلوم افراد  صحافی کو گھر سے اٹھا لے گئے،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا

    رات گئے نامعلوم افراد صحافی کو گھر سے اٹھا لے گئے،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا

    قصور
    کھڈیاں کے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،مقامی تھانہ بے خبر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کھڈیاں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد سول کپڑوں میں اٹھا کر لے گئے تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا

    مقامی صحافتی حلقوں کے مطابق حسنین علی بھٹی ہمیشہ دوستوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے والے شخص ہیں
    اگر یہ کسی لین دین یا کسی اور معاملے کا نتیجہ ہے تو اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں اور ان کے گھر والوں کے نوٹس میں اصل بات لائی جائے

    تھانہ کھڈیاں پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی تاہم ایس ایچ او کھڈیاں شیخ عامر سلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    قصور کی صحافی برادری نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور حسنین علی بھٹی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ان کے منتظر ہیں