قصور
پولیس چوکی لاری اڈہ کے انچارج اللہ وسایا نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر بھی درج کر دی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن پولیس چوکی نمبر 1 لاری اڈہ قصور کے انچارج اللہ وسایا نے انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا زیر حراست تاجران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھول کر کاروبار میں مصروف تھے اور دکانوں پر رش لگا کر بیٹھے تھے پولیس ان کو پہلے بھی تنبیہہ کر چکی تھی مگر تاجران باز نا آئے تو پولیس نے کاروائی کی
Category: قصور
-

تاجر گرفتار ہو گئے
-

کرونا سے مشتبہ مریضہ ہسپتال منتقل
قصور
کوٹ حلیم خاں قصور میں کرونا کی مشتبہ مریضہ سامنے آگئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچا دیا
تفصیلات کے مطابق رات گئے ریکسیو کو اطلاع ملی کے کوٹ حلیم خان میں ایک مشتبہ مریض ہے جسے کرونا کا مرض ہو سکتا ہے اطلاع ملتے ہی ریکسیو قصور کے اہلکاروں نےپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مریضہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
مریضہ کے اہلخانہ کے مطابق مریضہ کو 25 دن سے کھانسی اور بخار تھا جسے گھر والوں نے پچھلے دو دن سے علیحدہ کمرے میں رکھا ہوا تھا مگر اب رات سے مریضہ کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا
پولیس اہلخانہ سے مزید پوچھ گچھ کرنے میں مصروف -

جعلی پولیس مقابلے میں ایک شحض قتل
قصور
تھانہ الہ آباد کی حدود میں گاؤں بونگی کلیاں کا رہائشی پچاس سالہ بزرگ تاندلیانوالہ کا شحض جعلی پولیس مقابلے کی نذر
تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلہ میں جان بحق ہونے والے کو پولیس تھانہ تاندلیانوالہ نے دو روز قبل گھر سے گرفتار کیا تھا اور ڈکیتی کا جھوٹا وقوعہ بنا کر قتل کر دیا
مقتول اقبال کے ورثاء کا پولیس تھانہ تاندالیانوالہ کے خلاف شدید احتجاج، اور وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

کرونا کا عذاب تو آیا مگر واپڈا قصور کا دل پھر بھی نا گھبرایا
قصور
کرونا کا عذاب آیا لوگ ڈر گئے رشوت و جرائم سے توبہ کرنے لگے مگر لیسکو قصور سرعام رشوت لینے لگی ڈی سی قصور و ایس ایس لیسکو قصور بے خبر
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے سب سے بڑے اور سب سے قریبی گاؤں کھارا میں دو روز سے محلہ ملکاں والا میں ٹرانسفارمر خراب تھا جس پر لوگوں نے لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور کا آگاہ کیا تو بجائے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے ایس ڈی او و لائن مین نے ہیلے بہانے شروع کر دیئے اور دو دن بعد آج لوگوں کی جانب سے پیسے
اکٹھے کرکے دینے پر ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سارے گاؤں میں جب بھی کوئی ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے یاں کوئی اور مسئلہ بنتا ہے تو ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ اور لائن مین بغیر پیسوں کے کام نہیں کرتے لہذہ اس راشی ایس ڈی او اور لائن مین کو فوری نوکری سے فارغ کیا جائے جو مشکل کی اس گھڑی میں بھی رشوت لینے سے باز نہیں آئے جبکہ لوگ لاک ڈاؤن کی بدولت اپنے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں شاید ان افسران کو اللہ کا خوف نہیں -

احساس پروگرام کے اہل افراد پریشان
قصور
احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم کی تقسیم کیلئے ایس ایم ایس آنا شروع ہو گئے مگر لوگوں کو پیسے ملینگے کہاں سے یہ نا بتایا
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گورنمنٹ کی طرف سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے احساس پروگرام کے تحت مبلغ 12000 روپیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حصول کیلئے لوگوں نے ایس ایم ایس کئے کچھ لوگوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جوابی ایس ایم ایس آ چکے ہیں مگر ان کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے جانا کس مرکز پر ہے اور ان کے نزدیک ترین احساس مرکز کونسا ہے کی بدولت لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دن ہو چکے لاک ڈاؤن ہوئے ہمارے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں لہذہ جلد سے جلد ہمیں پیسے دے تاکہ ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے سامان خرید سکیں نیز چھوٹے گاؤں دیہات میں بھی احساس پروگرام مراکز بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو رقم لینے میں دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور ہر غریب کے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں -

16 سالہ نوجوان لڑکا لاپتہ
قصور
پتوکی میں 16 سالہ بچہ عدیل گھر سے لاپتہ بچے کے والد نے تھانہ میں درخواست دے دی اغواء کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی ہلہ روڈ بکر منڈی کے رہائشی تاجر محمد عارف کا 16 سالہ بیٹا گھر کے باہر نکلا جو واپس گھر نہیں آیا جس پر پریشان والدین کو تشویش ہوئی تو انہوں نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دے دی
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا خدشہ ہے کہ بچے کو اغواء کیا گیا ہے -

ٹرانسفارمر خراب واپڈا کو نذرانے کا انتظار
قصور
الہ آباد کے علاقے میں دو دن سے بجلی غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوٹ سردار سلیم حیدر کےقریب آلو سے لوڈ مزدا کھمبے سے ٹکرانے پر دو کھمبے موقع پر ٹوٹ گئے تھے اور ٹرانسفارمر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا مگر 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی ٹھیک نہ ہوسکی ہے لوگوں کیلئے پانی نایاب ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گرمی سے بچے بلبلا اٹھے، لوگوں کے جانور بھی پیاسے مرنے لگے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور لوگوں کا مسئلہ حل کروائیں
دوسری طرف واپڈا والوں نے ڈالہ کے مالک سے بھی ہزاروں روپے بٹورے تھے، واپڈا والوں نے اپنے ذاتی فون نمبرز بھی بند کرلئے
اہل علاقہ کے مطابق واپڈا ملازمین کسی نذرانے کےمنتظر ہیں -

قصور شہر کی وسطی آبادی بیماریوں کی آماجگاہ
قصور
شہر کی وسطی آبادی شیر شاہ کوٹ قتل گڑھی میں گدھوں کے اسطبل ، بھینسوں کے باڑے اور مردہ جانوروں کی غلاظت بھری پوچھلوں کے گودام کیوجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش سے علاقہ مکین پریشان نیزکرونا وائرس کا بھی شدید خطرہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ صحت، محکمہ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائیتفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں آبادی شیر شاہ کوٹ قتل گڑھی نزد تنویر آئس فیکٹری گلی میں کچھ لوگوں نے گدھوں کے اسطبل ، بھینسوں کے باڑہے اور مردہ جانوروں کی غلاظت بھری پوچھلوں کے گودام بنا رکھے ہیں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں گدہوں، بھینسوں، غلاظت بھری پوچھلوں کی ویسٹ منتقل کا کوئی بندوبست بھی نہیں بلکہ ساری گندگی گلی میں ہی پھینکی جارہی ہے جسکی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے پورا علاقہ ڈینگی مچھروں کے افزائش کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور کرونا وائرس کا بھی شدید خطرہ منڈلانے لگا ہے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں محکمہ صحت،محکمہ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کاروائی کرنے سے قاصر مقامی آبادی کے مکینوں، عوامی، سماجی، فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر بلدیات، وزیر صحت، وزیر ماحولیات و ارباب اختیار، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان جگہوں کو سیل کیا جائے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں جائیں[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]
-

احساس کفالت فراڈ پر گینگ گرفتار
قصور
احساس کفالت پروگرام میں تحصیل چونیاں کے سادہ لوح لوگوں کے ساتھ نوسر بازی کرنے پر ضلعی انتظامیہ قصور کا سخت ایکشن
اے سی چونیاں عدنان بدر کی کاروائی احساس کفالت پروگرام میں لوٹ مار کرنے والا گینگ کو گرفتار
تفصیلات کے مطابق سادہ لوح خواتین سے احساس کفالت پروگرام کی رقم دلوانے کے لئے انگوٹھا سکیننگ کروائی جا رہی تھی لیکن بتایا جا رہا تھا کہ رقم نہیں ہے اس
فراڈ کرنے والے دو گروپوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ایک گروپ مافیا الہ آباد امدادی سنٹر اور دوسرے گروہ کو ایچ بی ایل اے ٹی ایم الہ آباد سے گرفتار کیا گیا دونوں گروپ مافیا سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 29 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے برآمد کی گئی رقم کو خواتین میں واپس لوٹا دیا گیا ہے جس پر خواتین نے اے سی چونیاں کو ڈھیروں دعائیں دیں -

تمام افراد قرنطینہ سے گھر منتقل
قصور
ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر میں موجود 126 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا
تفصیلات کے مطابق قصور ڈی پی ایس سکول آفیسر کالونی میں بنے قرنطینہ سنٹر میں تمام افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ھے جبکہ صرف 3 افراد کو مزید چار دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا چود اور وہ 14 دن مکمل ھونے کے بعد و ان کو بھی گھر جانے کی اجازتِ ہو گی