قصور
ٹولو والا میں مزدور جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں ٹولو والا میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا مزدور چھت پر کام کر رہا تھا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے اس کا ہاتھ چھو گیا جس سے اس کی موقع پر ہی جان نکل گئی لوگوں کے ریسکیو 1122 کو کال کرنے پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر مزدور کا معائنہ کرنے پر اسے مردہ قرار دے دیا
Category: قصور

کرنٹ لگنے سے مزدور جانبق

تعمیر بینک ٹیلی نار قرضے کے نام پر لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے لگی
قصور
تعمیر بینک ٹیلی نار مائیکیرو فنانس بنک لمیٹڈ لوگوں کو 75000 روپیہ قرض دے کر35890 بطور سود و رشوت وصول کرنے لگی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے رہائشیوں مروت علی ،اشفاق بیگ اور تنویر جٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مجبور لوگوں نے تعمیر بینک لمیٹد بھٹہ گوریانوالا قصور کے قرضہ پروگرام Telenor Micro Finance Bank کے تحت قرض حاصل کیا ہے یہ بتاتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ہمیں مبلغ 75000 روپیہ دینے کا وعدہ کیا گیا جبکہ دو شحض بطور ضامن اور اس کے علاوہ ہمارے گھر ،جانوروں و فرنیچر وغیرہ کی تصویریں بھی اتار کر بینک عملہ لیجاتا ہے ہم سے میڈیکل (ناقابل واپسی) کی مد میں 2500 روپیہ وصول کیا گیا جبکہ بطور رشوت قرضہ لیتے وقت 4000 روپیہ وصول کرنے کیساتھ فوری پہلی قسط 5500 روپیہ بھی وصول کی جاتی ہے اس لحاظ سے ہمیں 75000 دینے کی بجایے 63000 روپیہ ملتے ہیں جبکہ 25890 روپیہ سود الگ سے ہے یعنی کہ ہم 75000 لینے پر 35890 روپیہ بطور سود و رشوت ادا کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب بات ہے 10 تاریخ کو قسط ادا کرنی ہوتی ہے اگر ہم ایک دن بھی لیٹ ہو جائیں تو عملہ ہمیں گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے لہذہ گورنمنٹ اس فراڈ بینک کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے جو مجبور لوگوں کا خون نچوڑ رہے ہیں
13 سالہ لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار
قصور
چونیاں کے تھانہ کنگن پور پولیس نے 13 سالہ معصوم لڑکی کی فروخت کو ناکام بنا دیا، بچی بازیاب، ملزم گرفتار چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس کی بروقت کاروائی، مظفر گڑھ کی رہائشی 13 سالہ معصوم صائمہ کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیاتفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں چاہل نو کے رہائشی ملزم ریاض اور اسکی بیوی بشرا نے ایک 13 سالہ لڑکی کو غلام بنا رکھا ہے
اور دونوں میاں بیوی 13 سالہ صائمہ کو آئندہ فروخت کرنے والے ہیں
تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صائمہ کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کر کے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا
پولیس نے 13 سالہ صائمہ کو حفاظت میں لیکر آر ایچ سی کنگن پور سے میڈیکل کروایا
تھانہ کنگن پور پولیس نے دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
مسجد میں کھلی کچہری
قصور
تھانہ کنگن پور کے ایس ایچ او سید وجیہہ الحسن رضوی نے جامعہ مسجد غوثیہ منڈی کنگن پور میں کھلی کچہری لگائی جس میں کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس میں ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن رضوی نے کہا کہ میں آپ کی خدمت میں دن رات آپ کے ساتھ ہوں آپ غنڈہ عناصر کی نشاندہی کریں میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا اور کسی شہری کو کوئی مسئلہ ہو وہ مجھ سے رابطہ کرے شریف شہریوں کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں
نومولود کی لاش کچرے سے برآمد
قصور
چونیاں
تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارہ میں نومولود بچے کی نعش کچرے کے دھیڑ سے برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو ایک پرائیویٹ شخص نے کال کی کہ نواحی گاؤں واں کھارہ میں کچرا کے ڈھیر میں ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او چھانگا مانگا فوری موقعہ پر پہنچے تو ایک نولود بچے کی نعش پڑی تھی جو بظاہر ایک New Born baby تھا جس کو کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے قتل کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا ہے
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور نامعلوم عورت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے
آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع
قصور
آٹے کے بعد اب چینی بھی نایاب ہو گئی ایک دن میں فی توڑا 50 کلو 3500 سے 4000 کا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں کل تک چینی کا 50 کلو والا توڑا 500 روپیہ مہنگا ہو گیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے ہمیں کل بتایا تھا کہ چینی کل سے مہنگی ہو جائے گی آج ہم جب چینی و دیگر اشیاء خریدنے گئے تو قصور سبزی منڈی کے تھوک کے دکانداروں نے ہمیں فی توڑا 50 کلو والا جو کل 3500 کا تھا آج 4000 میں دیا ہے اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ قیمت میں مذید اضافہ ہو گا لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ تھوک کے بڑے بڑے دکانداروں کو کل ہی علم ہو گیا تھا کہ چینی مہنگی ہو جائے گی لوگوں نے مذید بتایا کہ سب تھوک فروش جب دل چاہے ایک میٹننگ کرکے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ان بڑے تاجروں کو کوئی نہیں پوچھتا
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری کاروائی کی درخواست کی ہے
سکردو کا شہید قصور میں دفن
قصور
چند روز قبل سکردو میں برفانے تودے میں دب کر شہید ہونے والے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
تفصیلات کے کوٹ رادھاکشن قصور کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی سپاہی محمد رفیق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا سپاہی محمد رفیق چند روز قبل سکردو میں برفانی تودے کے نیچے دب کر شہید ہو گیا تھا کل رات گئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں متا نزد کوٹ رادہاکشن میں لایا گیا تو پورا علاقہ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا فوجی افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی سپاہی محمد رفیق کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا
پبلک ہیلتھ کا کرپٹ ٹھیکیدار
قصور
محکمہ پبلک ہیلتھ قصور اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے الہ آباد میں فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے دور میں ٹف ٹائل سے بنے بازاروں کو ختم کر کے پی سی سی بازار بنائے جانے لگے ہیں جبکہ الہ آباد میں ایسے پرانے بازار بھی ہیں جو اب تک نہیں بن سکے نا سیوریج نا سولنگ نا نالیاں اور ایسے بھی بازار ہیں جہاں پبلک ہیلتھ اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے سے کئی کئی مرتبہ کام ہو چکا ہے
الہ آباد میں مسجدوں سکولوں اور جناز گاہوں کو جانے والے راستے خراب ہیں لیکن کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی غریب آبادی والے بازاروں میں کام ہوا ہے اگر ہورہا ہے تو جہاں امیر لوگ بیٹھے ہیں الہ آباد سے عوامی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سےمطالبہ ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
عوام اور انتظامیہ میں ٹھن گئی لوگوں نے بڑا فیصلہ کر لیا
قصور
عوام اور حکومت میں ٹھن گئی رائیونڈ قصور روڈ کی تباہ حال حالت پر لوگ تڑپ اٹھے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی تباہ حالی پر لوگ عرصہ دراز سے بلک رہے تھے جس پر انتظامیہ نے کان نا دھرے جس سے سڑک اب بلکل ٹوٹ چکی ہے ایسے میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھوں میں مٹی ڈال کر انہیں بند کیا ہے مگر ہیوی ٹریفک کی بدولت مٹی ایک دو دن بعد پھر نرم ہو کر کیچڑ میں تبدیل ہو جاتی ہے کل پورے روڈ پر علاقہ مکینوں نے بینرز چھپوا کر لکھوا دیا کہ حکومت اس روڈ کو فوری ڈبل کرے ورنہ ہم اس روڈ کو مکمل بند کر دینگے تاکہ ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو جائے تاہم ابھی کوئی حتمی ٹائم نہیں دیا گیا مگر علاقہ مکینوں سے بات کرنے پر ان کے غم و غصے کا اندازہ ہوا ہے کہ وہ سخت اذیت میں ہیں
علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ اس روڈ کو ڈبل کیا جائے ورنہ ہم اس باقی ماندہ روڈ کو بھی جلد بلاک کر دینگے
قصور و گردو نواح میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کیا ٹاسک مل گیا؟
قصور و گردو نواح میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کیا ٹاسک مل گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ڈی آرٹی آے حافظ عثمان احمد اورٹریفک پولیس اہلکاروں کوضلعی حکومت کاخزانہ بھرنے کی ذمہ داری سونپ دی، قصور اور گردونواح میں سروس روڈ پرورکشاپ میں کھڑی گاڑیاں بندکردی،ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے اپناخزانہ بھرنے میں مصروف ہیں
سماجی حلقو ں کے نمائندوں نے بتایا کہ ڈی آر ٹی اے بمعہ عملہ آئے روز بے گناہ اورورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں کوبندکرناشروع کردیا جب گاڑیوں کے مکمل کاغذات ہونے کابتایا جاتا ہے لیکن کاغذات مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں تین تین دن تک حوالات میں بند کردی جاتی ہیں جب گاڑیاں بندہوتی ہیں تو پھر پولیس تھانہ سٹاف اورسیکرٹری عملہ کی کی توعیدیں بن جاتی ہیں اگر مالکان گاڑی کے مکمل کاغذ لیکر آئے تو سارا سارا دن دفتر کے باہر کھڑا کرکے ذلیل ورسوا کیاجاتاہے اورشام کو بتایاجاتاہے اب صبح دفتر آئے اب دفتر ٹائم ختم ہوچکا ہے.
اب دوسرے دن پھر عملہ ہرگھنٹے بعد اپناجیب خرچ بڑھاچڑھاکر گاڑی جلد چھڑوانے کایقین دلاتا ہے اسی طرح کم از کم تین دن تک گاڑی حوالات میں بند ہونے کی وجہ سے گاڑی کاعملہ فاقوں پرمجبور ہوجاتاہے جس سے گاڑی عملہ تو خودکشی کرنے پر مجبور ہورہا ہے اسی طرح ٹریفک پولیس اہلکار جہاں ٹریفک جام ہوگی وہاں نظرنہیں آئیں گے اورجہاں بالکل رش نہ اورنہ ہی کوئی آمدورفت ہووہاں کھڑے ہوکر ٹریکٹر ٹرالی،ہیوی وہیکل گاڑیاں،کوسٹربس،ٹیوٹاہائی ایس،مزدا ٹرک اور رکشوں سمیت بے گناہ شہریوں کوتنگ کرنے میں مصروف ہیں سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اعلیٰ افسران نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔









