Baaghi TV

Category: قصور

  • سپیشل برانچ قصور کی بڑی کاروائی

    سپیشل برانچ قصور کی بڑی کاروائی

    قصور
    سپیشل برانچ قصور کی بڑی کاروائی کرپشن میں ملوث اہلکار معطل

    تفصیلات کے مطابق قصوراسپشل برانچ کی رپورٹ پر کرپشن میں ملوث سیکورٹی انچارج معطل سب انسپیکٹر محمد فیاض کو معطل کر دیا گیا
    ایس آئی محمد فیاض کئی سالوں سے سیکورٹی برانچ کی اہم پوسٹ پرتعینات تھا اور کرپشن کر رہا تھا
    فیاض کی کرپشن بارے اسپشل برانچ قصور نے بڑی جستجو اور لگن سے تحقیق کی پھر آر پی او کو رپورٹ بھیجی جس پر آر پی او شیخوپورہ ریجن نے فیاض کو معطل کر کے پولیس لائن بھیج دیا

  • ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن

    ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن

    قصور
    چونیاں میں سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں سرکاری زمین پر با اثر افراد کا قبضہ تھا جسے واگزار کروانے کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے
    470 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے
    کاروائی تحصیل چونیاں موضع مانک میں کی گئی ہے
    زمین کی کل مالیت 11 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے
    21 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے

  • اشتہاری ملزمان گرفتار شہری پر سکون

    اشتہاری ملزمان گرفتار شہری پر سکون

    قصور
    تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کاروائی، تین مجرمان اشتہاری گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ملزمان چوری ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے جن سے تفتیش جاری ہے عرصہ دراز سے پولیس کے لئے سر درد بنے ان ملزمان کی گرفتاری پر لوگوں نے سکون کا اظہار کیا ہے ملزمان پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے مگر ہر بار چکمہ دے کر نکلنے میں کامیاب ہو جاتے تھے ڈی ایس پی چونیاں شمش الحق درانی اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس ٹیم کو خطرناک اشتہاری ملزمان پکڑنے پر شاباش دی ہے

  • صحافیوں کا مشترکہ اعلامیہ

    صحافیوں کا مشترکہ اعلامیہ

    قصور
    صحافیوں کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے ،مہر حمید انور

    ہمارے صحافی ایک خاندان کی مانند ہیں صحافیوں کے خلاف کسی پروپیگنڈہ کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ ) سمیت دیگر پریس کلبوں کے لوگ بھی ہمارے بھائی ہیں ضلع قصور میں جو صحافیوں کے خلاف ایک نام نہاد فیک رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اس میں کوئی سچائی نہ ہے محکمہ پولیس کے ضلعی افسران سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے صحافی بھائیوں کے خلاف فیک رپورٹس وائرل کی گئی ہیں اس پر ہم شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے الہ آباد میں نیشنل پریس کلب قصوری میڈیا گروپ کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا مزید انھوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کمانڈر اور آئی پنجاب کو اس پر ایکشن لینا ہوگا جو عناصر اس اقدام میں ملوث ہیں ان کو محکمہ سے فارغ کیا جائے اور بلاوجہ صحافیوں کی پگڑیاں اچھالنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے لوگ ایسا قدم نہ اٹھائیں مزید انھوں نے نومنتخب عہدیدران و ممبران کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہے ہمارے تمام صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مقدس پیشے میں رہتے ہوئے نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ مظلوم بے سہارا پاکستانیوں کی آواز بنتے رہیں صحافت ایک اعلی پیشہ ہے اس پر ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا اس موقع پر بانی و گرپ لیڈر مہر داود احمد قصوری سمیت نومنتخب صدر محمد ظفر اقبال ، سیکریڑی جنرل مہر خبیب جتالہ ،چیئر مین چوہدری مشتاق احمد ، سر پرست اعلیٰ سردار عبدالقیوم خاں ، سنیئرصدر میاں زبیر ندیم چوہدری ، نائب صدر محمد آصف ، نائب صدر میاں لطیف حیات ، مہر طارق بھٹہ ، مہر عزیر جتالہ ، تنویر احمد ، جمیل احمد بھٹہ ،غلام رسول سلہر ی ، حکیم عبداللہ ، محمد آصف نورانی ، سیٹھ شوکت رحمانی موجود تھے

  • 100 گھر اپنے گھروں کا پانی سڑک پر چھوڑنے پر مجبور

    100 گھر اپنے گھروں کا پانی سڑک پر چھوڑنے پر مجبور

    قصور
    20 سال پرانی 100 گھروں پر مشتمل پل جبومیل سٹاپ نالیوں اور سیوریج کے نظام سے محروم لوگ سڑک پر گھروں کا پانی چھوڑنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق 20 سال قبل سردار شریف ڈوگر نے پل جبومیل سٹاپ پر رہائش کی پھر رفتہ رفتہ آس پاس گھروں کی تعداد بڑھتی گئی اور اب تقریبا 100 کے قریب گھر اور 50 کے نزدیک دکانیں بن چکی ہیں جن کی نکاسی آب کیلئے آج دن تک کسی گورنمنٹ نے کوئی کام نہیں کیا مقامی رہائشیوں ،عبدالستار، عبدالغفار گجر،نزیر رحمانی اور بھولا گجر نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری رہائشوں کے پیچھے کھیت ہیں جن کے مالکان ہمیں نکاسی کا پانی اپنے کھیتوں میں نہیں ڈالنے دیتے مجبور ہو کر ہم اپنے گھروں کا پانی سڑک پر چھوڑ رہے ہیں حالانکہ ہم سے گورنمنٹ نے رجسٹری کی مد میں لاکھوں روپیہ وصول کئے ہیں مگر پھر بھی ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ہر ایم پی اے ،ایم این اے ہم سے نکاسی آب کا وعدہ تو کرتا ہے مگر عملدرآمد نہیں حالانکہ آبادی سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر راءو خان والا ڈرین ہے لہذہ ہماری نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں لہذہ ڈی سی قصور نوٹس لے کر ہمارہ مسئلہ حل کروائیں

  • اے سی کا دورہ منڈی نیلامی کا جائزہ

    اے سی کا دورہ منڈی نیلامی کا جائزہ

    قصور
    چونیاں میں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ قصور ن سبزی منڈی میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے کوشاں

    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا علی الصبح ڈی ایس پی چونیاں کے ہمراہ سبزی منڈی چونیاں میں مشترکہ دورہ
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے منڈی میں ملازمین کی حاضری، اشیاء خوردنوش کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی، شکایات رجسٹر ، گراں فروشی ، منافع خوری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے گاجر، مٹر اور آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا اورنیلامی شیٹس کا جائزہ بھی لیا گیا، خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے گفتگو بھی کی، منڈی کی صورت حال اور گراں فروشی سے متعلق دریافت کیا گیا

    انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی بذات خود نیلامی شیٹس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت

    منڈیوں میں گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کریں، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات

    سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں اور گراں فروشی ہرگز قابل قبول نہ ہے

  • ڈرگ انسپیکٹر تبدیل

    ڈرگ انسپیکٹر تبدیل

    قصور
    ڈرگ انسپیکٹر قصور رانا عبدالمتین کو تبدیل کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے ڈرگ انسپیکٹر رانا عبدالمتین کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن ان کو آج موصول ہوگیا نوٹیفیکیشن کل پرائمری ہیلتھ کی جانب سے کل جاری کیا گیا جو کہ آج ان تک پہنچ گیا رانا عبدالمتین کافی عرصے سے ڈرگ انسپیکٹر قصور تعینات تھے تاہم ان کی تبدیل کئے جانے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی
    اپنی تعیناتی کے دوران ڈرگ انسپیکٹر قصور رانا عبدالمتین نے کافی میڈیکل سٹور سیل کئے اور کئی ہسپتالوں کی چیکنگ بھی کی

  • دھند کا سلسلہ برقرار حد نگاہ انتہائی کم

    دھند کا سلسلہ برقرار حد نگاہ انتہائی کم

    قصور
    شدید دھند کا سلسلہ جاری حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں انتہائی زیادہ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے دھند کے باعث لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی مقامات پر دھند کے باعث حادثات بھی پیش آئے سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں سے فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے
    امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دو چار دن تک دھند کا سلسلہ ختم ہو جائے گا

  • واٹر سپلائی اور سیوریج ایک ساتھ انتظامیہ بے جان

    واٹر سپلائی اور سیوریج ایک ساتھ انتظامیہ بے جان

    قصور
    مالم کلاں گاؤں میں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آنے لگا کئی دیہاتی بیمار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم میں گزشتہ 5 ماہ سےطواٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آ رہا ہے جس کی کئی بار مقامی لوگوں کی طرف سے ڈی سی قصور اور یونین کونسل کو دی گئی ہے مگر افسوس کے کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگی اس سیوریج ملے پانی کی بدولت اب تک کئی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کسی کو پرواہ ہی نہیں مالم کے لوگوں نے بتایا کہ 5 ماہ سے ہم اعلی حکام تک اپنی پریشانی پہنچا رہے ہیں مگر ہر بار ہماری بات نہیں سنی جاتی لہذہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کریں

  • بائی پاس پر اندھیرے اور ڈاکوؤں کا راج

    بائی پاس پر اندھیرے اور ڈاکوؤں کا راج

    قصور
    شام ہو یا رات قصور بائی پاس پر اندھیرے کا راج لائٹس ناکارہ ڈاکو آوارہ
    تفصیلات کے مطابق قصور بائی پاس پر لگی سٹریٹ لائٹس صرف دن کی روشنی میں ہی نظر آتی ہیں شام ہوتے ہی دن کی روشنی کیساتھ سٹریٹ لائٹس بھی غائب ہو جاتی ہیں تقریبا 10 کلومیٹر کے اس بائی پاس پر سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں جوکہ کچھ عرصہ تک چلتی رہی مگر اب 3 ،4 سال سے مکمل بند پڑی ہیں جس سے مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور پورے بائی پاس پر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو لوٹتے ہیں اب تک کئی شہری ڈاکوؤں سے لٹ چکے ہیں مگر تشویش ناک بات یہ ہے کہ لاکھوں روپیہ کی سڑیٹ لائٹس ہونے کے باوجود اسے کیوں نہیں چلایا جاتا جبکہ ہزاروں روپیہ ماہانہ بجلی کا بل بھی منظور ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور بائی پاس پر لگی لائٹس کو رات کے وقت چلایا جائے اور جو افراد لائٹس کو بند رکھ کے بل کی مد میں پیسہ کھا رہے ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے