Baaghi TV

Category: قصور

  • 13 سالہ لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار

    13 سالہ لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار

    قصور
    چونیاں کے تھانہ کنگن پور پولیس نے 13 سالہ معصوم لڑکی کی فروخت کو ناکام بنا دیا، بچی بازیاب، ملزم گرفتار چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس کی بروقت کاروائی، مظفر گڑھ کی رہائشی 13 سالہ معصوم صائمہ کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں چاہل نو کے رہائشی ملزم ریاض اور اسکی بیوی بشرا نے ایک 13 سالہ لڑکی کو غلام بنا رکھا ہے
    اور دونوں میاں بیوی 13 سالہ صائمہ کو آئندہ فروخت کرنے والے ہیں
    تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صائمہ کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کر کے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا
    پولیس نے 13 سالہ صائمہ کو حفاظت میں لیکر آر ایچ سی کنگن پور سے میڈیکل کروایا
    تھانہ کنگن پور پولیس نے دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

  • مسجد میں کھلی کچہری

    مسجد میں کھلی کچہری

    قصور
    تھانہ کنگن پور کے ایس ایچ او سید وجیہہ الحسن رضوی نے جامعہ مسجد غوثیہ منڈی کنگن پور میں کھلی کچہری لگائی جس میں کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس میں ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن رضوی نے کہا کہ میں آپ کی خدمت میں دن رات آپ کے ساتھ ہوں آپ غنڈہ عناصر کی نشاندہی کریں میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا اور کسی شہری کو کوئی مسئلہ ہو وہ مجھ سے رابطہ کرے شریف شہریوں کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں

  • نومولود کی لاش کچرے سے برآمد

    نومولود کی لاش کچرے سے برآمد

    قصور
    چونیاں
    تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارہ میں نومولود بچے کی نعش کچرے کے دھیڑ سے برآمد

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو ایک پرائیویٹ شخص نے کال کی کہ نواحی گاؤں واں کھارہ میں کچرا کے ڈھیر میں ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او چھانگا مانگا فوری موقعہ پر پہنچے تو ایک نولود بچے کی نعش پڑی تھی جو بظاہر ایک New Born baby تھا جس کو کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے قتل کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا ہے
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور نامعلوم عورت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

  • آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع

    آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع

    قصور
    آٹے کے بعد اب چینی بھی نایاب ہو گئی ایک دن میں فی توڑا 50 کلو 3500 سے 4000 کا ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل تک چینی کا 50 کلو والا توڑا 500 روپیہ مہنگا ہو گیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے ہمیں کل بتایا تھا کہ چینی کل سے مہنگی ہو جائے گی آج ہم جب چینی و دیگر اشیاء خریدنے گئے تو قصور سبزی منڈی کے تھوک کے دکانداروں نے ہمیں فی توڑا 50 کلو والا جو کل 3500 کا تھا آج 4000 میں دیا ہے اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ قیمت میں مذید اضافہ ہو گا لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ تھوک کے بڑے بڑے دکانداروں کو کل ہی علم ہو گیا تھا کہ چینی مہنگی ہو جائے گی لوگوں نے مذید بتایا کہ سب تھوک فروش جب دل چاہے ایک میٹننگ کرکے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ان بڑے تاجروں کو کوئی نہیں پوچھتا
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری کاروائی کی درخواست کی ہے

  • سکردو کا شہید قصور میں دفن

    سکردو کا شہید قصور میں دفن

    قصور
    چند روز قبل سکردو میں برفانے تودے میں دب کر شہید ہونے والے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
    تفصیلات کے کوٹ رادھاکشن قصور کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی سپاہی محمد رفیق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا سپاہی محمد رفیق چند روز قبل سکردو میں برفانی تودے کے نیچے دب کر شہید ہو گیا تھا کل رات گئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں متا نزد کوٹ رادہاکشن میں لایا گیا تو پورا علاقہ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا فوجی افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی سپاہی محمد رفیق کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا

  • پبلک ہیلتھ کا کرپٹ ٹھیکیدار

    پبلک ہیلتھ کا کرپٹ ٹھیکیدار

    قصور
    محکمہ پبلک ہیلتھ قصور اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے الہ آباد میں فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا
    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے دور میں ٹف ٹائل سے بنے بازاروں کو ختم کر کے پی سی سی بازار بنائے جانے لگے ہیں جبکہ الہ آباد میں ایسے پرانے بازار بھی ہیں جو اب تک نہیں بن سکے نا سیوریج نا سولنگ نا نالیاں اور ایسے بھی بازار ہیں جہاں پبلک ہیلتھ اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے سے کئی کئی مرتبہ کام ہو چکا ہے
    الہ آباد میں مسجدوں سکولوں اور جناز گاہوں کو جانے والے راستے خراب ہیں لیکن کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی غریب آبادی والے بازاروں میں کام ہوا ہے اگر ہورہا ہے تو جہاں امیر لوگ بیٹھے ہیں الہ آباد سے عوامی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سےمطالبہ ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

  • عوام اور انتظامیہ میں ٹھن گئی لوگوں نے بڑا فیصلہ کر لیا

    عوام اور انتظامیہ میں ٹھن گئی لوگوں نے بڑا فیصلہ کر لیا

    قصور
    عوام اور حکومت میں ٹھن گئی رائیونڈ قصور روڈ کی تباہ حال حالت پر لوگ تڑپ اٹھے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی تباہ حالی پر لوگ عرصہ دراز سے بلک رہے تھے جس پر انتظامیہ نے کان نا دھرے جس سے سڑک اب بلکل ٹوٹ چکی ہے ایسے میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھوں میں مٹی ڈال کر انہیں بند کیا ہے مگر ہیوی ٹریفک کی بدولت مٹی ایک دو دن بعد پھر نرم ہو کر کیچڑ میں تبدیل ہو جاتی ہے کل پورے روڈ پر علاقہ مکینوں نے بینرز چھپوا کر لکھوا دیا کہ حکومت اس روڈ کو فوری ڈبل کرے ورنہ ہم اس روڈ کو مکمل بند کر دینگے تاکہ ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو جائے تاہم ابھی کوئی حتمی ٹائم نہیں دیا گیا مگر علاقہ مکینوں سے بات کرنے پر ان کے غم و غصے کا اندازہ ہوا ہے کہ وہ سخت اذیت میں ہیں
    علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ اس روڈ کو ڈبل کیا جائے ورنہ ہم اس باقی ماندہ روڈ کو بھی جلد بلاک کر دینگے

  • قصور و گردو نواح میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کیا ٹاسک مل گیا؟

    قصور و گردو نواح میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کیا ٹاسک مل گیا؟

    قصور و گردو نواح میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کیا ٹاسک مل گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ڈی آرٹی آے حافظ عثمان احمد اورٹریفک پولیس اہلکاروں کوضلعی حکومت کاخزانہ بھرنے کی ذمہ داری سونپ دی، قصور اور گردونواح میں سروس روڈ پرورکشاپ میں کھڑی گاڑیاں بندکردی،ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے اپناخزانہ بھرنے میں مصروف ہیں

    سماجی حلقو ں کے نمائندوں نے بتایا کہ ڈی آر ٹی اے بمعہ عملہ آئے روز بے گناہ اورورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں کوبندکرناشروع کردیا جب گاڑیوں کے مکمل کاغذات ہونے کابتایا جاتا ہے لیکن کاغذات مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں تین تین دن تک حوالات میں بند کردی جاتی ہیں جب گاڑیاں بندہوتی ہیں تو پھر پولیس تھانہ سٹاف اورسیکرٹری عملہ کی کی توعیدیں بن جاتی ہیں اگر مالکان گاڑی کے مکمل کاغذ لیکر آئے تو سارا سارا دن دفتر کے باہر کھڑا کرکے ذلیل ورسوا کیاجاتاہے اورشام کو بتایاجاتاہے اب صبح دفتر آئے اب دفتر ٹائم ختم ہوچکا ہے.

    اب دوسرے دن پھر عملہ ہرگھنٹے بعد اپناجیب خرچ بڑھاچڑھاکر گاڑی جلد چھڑوانے کایقین دلاتا ہے اسی طرح کم از کم تین دن تک گاڑی حوالات میں بند ہونے کی وجہ سے گاڑی کاعملہ فاقوں پرمجبور ہوجاتاہے جس سے گاڑی عملہ تو خودکشی کرنے پر مجبور ہورہا ہے اسی طرح ٹریفک پولیس اہلکار جہاں ٹریفک جام ہوگی وہاں نظرنہیں آئیں گے اورجہاں بالکل رش نہ اورنہ ہی کوئی آمدورفت ہووہاں کھڑے ہوکر ٹریکٹر ٹرالی،ہیوی وہیکل گاڑیاں،کوسٹربس،ٹیوٹاہائی ایس،مزدا ٹرک اور رکشوں سمیت بے گناہ شہریوں کوتنگ کرنے میں مصروف ہیں سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اعلیٰ افسران نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

  • 100 لیٹر شراب و دیگر منشیات برآمد

    100 لیٹر شراب و دیگر منشیات برآمد

    قصور تھانہ صدر چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی 3 بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر چونیاں پولیس کے ایس ایچ او ملک کفایت حسین کھوکھر کا چونیاں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش اشفاق ماچھی سے 15لیٹر دیسی شراب جبکہ ملزم عرفان کو چالو بٹھی 100لیٹر لاہن اور 30 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا اور ملزم علی رضا سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا
    علاقہ کی سیاسی وسماجی تنظیموں نے ملک کفایت حسین کھوکھر کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کو خوب سراہا اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ صدر چونیاں پولیس کو شاباش دی ہے

  • پتوکی میں وارداتیں عروج پر

    قصور
    پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،میگاروڑ پرایک اور واردات، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکود کان سے گن پوائنٹ پر لیب ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے کل رات میگا روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوئی ہے جس میں موبائل شاپ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ساٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
    ،15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،میگا روڈ پر ایک ماہ کے دوران پانچویں واردات ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور لوگ خوف ذدہ دکھائی دیتے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں