Baaghi TV

Category: قصور

  • خاتون سی ای او ایجوکیشن کا صحافی پر نیم برہنہ کرکے تشدد

    خاتون سی ای او ایجوکیشن کا صحافی پر نیم برہنہ کرکے تشدد

    قصور
    سی ای او ایجوکیشن کاسنئیر صحافی مہر سلطان محمود پر تشدد نیم برہنہ کرکے تشدد کیا جرم حق اور سچ لکھنا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے سینئر صحافی مہرسلطان کو سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف کے سیکورٹی گارڈ نے اسلحہ کے زور پر کمرے میں لے جا کر نیم برہنہ کرکے تشدد کیا
    کمرے میں لیجا کر نیم برہنا کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے اور کہتے رہے کہ آئندہ لکھو گے تو اس سے بھی برا حال ہوگا سی ای او ایجوکیشن اور اس کے عملے نے صحافی مہر سلطان کو تین گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور موبائل فون چھین کر معافی نامے کے میسج شوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے اور موبائل سے قیمتی ڈیٹا چوری کر لیا
    مقامی صحافی سعید احمد بھٹی اور کاشف کے آنے پر سی ای او ایجوکیشن نے منت سماجت کروا کر مہر سلطان کو چھوڑا
    مہر سلطان نے تھانہ اے ڈویژن میں تحریری درخواست دے دی
    قصور سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف و دیگر عملہ کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہ ہوسکا
    قصور میں ضلع بھر کے صحافیوں کی سی ای او ایجوکیشن کی غنڈہ گردی پر شدید الفاظ میں مذمت اور وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری تعلیم سے واقے کانوٹس لینے کامطالبہ

  • سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    قصور
    6 سال قبل کروڑوں روپیہ سے تعمیر ہونے والا سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلے میں تبدیل نوجوان نسل سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایس او سپورٹس کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپیہ سے بنایا گیا جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایس او سپورٹس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے قصور جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس عرصہ 6 سال سے بنا کر بلڈنگ کو ویران چھوڑ دیا گیا اس بلڈنگ میں چوروں اور چرسیوں نے اپنے ڈیرے ڈال لئے ہیں
    قصور کے شہریوں اور خاص کر نوجوانوں سے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر اس جیمنیزیم کو چالونے کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

  • کئی پیٹرول پمپ سیل مذید کاروائی جاری

    کئی پیٹرول پمپ سیل مذید کاروائی جاری

    قصور
    چونیاں میں ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
    تفصیلات کے مطابق کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے تحصیل چونیاں میں کیں جن میں سے موضع مولا پور میں دو پمپ سیل اور ایک فلنگ مشین کو ضبط کر لیا گیا ایک شخص کے مزاحمت کرنے پر ایک فلنگ یونٹ بھی سیل
    پمپ مالک ہوریزن کمپنی کے نام سے پمپ چلا رہا تھا گورنمنٹ کی جانب سے کوئی این او سی پاس نہ تھا
    ستوکی گاؤں میں محسن پٹرولیم کے نام سے ایک اور پمپ سیل کر دیا گیا اور فلنگ مشین ضبط کر لی جبکہ فلنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ڈی سی قصور اظہر حیات کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے

  • سڑک ایسی کے دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائینگے

    سڑک ایسی کے دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائینگے

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ جوہڑ میں تبدیل لوگ سخت پریشان انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ بارش میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں اور ایسا پچھلے ڈیڑھ دو سالوں سے ہے مگر افسوس کہ انتظامیہ لوگوں کی پریشانی دور کرنے کی بجائے سڑک تعمیر نا کرکے مذید پریشان کر رہی ہے 3 یونین کونسلوں اور 1 میونسیپل کمیٹی کی حدود سے گزرنے والی یہ سڑک ضلع قصور کی سب سے گندی ترین سڑک بن چکی ہے جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں اور لوگ سفر کرتے ہیں موضع نول یونین کونسل چڑیوان ،پل جبومیل سٹاپ یونین کونسل اوراڑہ، راءو خان والا یونین کونسل راءو خان اور بازار راجہ جنگ مونیسپل کمیٹی راجہ جنگ سے سڑک انتہائی خراب ہے اور آئے روز ان جگہوں پر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں رواں برس بھی پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے اس سڑک کو چوڑی اور دو ون وے کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک نئی تعمیر کرنے اور ڈی سی قصور اور محکمہ شاہرات قصور کو سڑک کی حالت زار پر لوگ کی پریشانی پر اللہ کا خوف کھانے کی استدعا کی ہے

  • بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت

    بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت

    قصور اور گردونواح میں پرسوں سے ہلکی و تیز بارش موسم شدید ٹھنڈا کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کبھی ہلکہ ہوجاتی ہے تو کبھی تیز یو تو بارش رحمت ہے مگر قصور کے دیہی علاقوں میں کیچڑ کی بدولت یہ باعث زحمت بن گئی وجہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ابھی تک بیشتر دیہات میں گلیاں کچی ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصی طور پر بزرگ اور عورتوں کو مسئلہ بنتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ پتہ نہیں قصور کے دیہی علاقہ مکینوں سے کس بات کی بدولت سزا دے رہی ہے
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہم دیہی لوگ بھی انسان ہیں لہذہ ہماری گلیاں بھی پکی کروائی جائیں

  • سیوریج خراب لوگوں کا احتجاج

    سیوریج خراب لوگوں کا احتجاج

    قصور الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی میں سیوریج کا مسئلہ لوگوں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق سیورج کی بندش تلونڈی کا دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے زیر زمین پانی مکمل طور پر خراب ہو چکا ہے ہر دوسرا شخص ملیریا ٹائیفائیڈ جگر اورمعدے کا مریض بن رہا ہے جس سے اب تک کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی کمی کئی جان لیوا امراض کا سبب بن رہی ہے یونین کونسل انتظامیہ عرصہ دراز سے فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ جو یونین کونسل گٹروں اور نالوں کی صفائی کیلئے فنڈ نہیں رکھتی اسکے وجود کا پھر کیا فائدہ ہم عوام کو اور رہی بات ڈی سی قصور کی وہ نہ جانے کس بات پر ایکشن لینگے سمجھ سے باہر ہے

  • کل سے بجلی غائب لوگ پریشان

    کل سے بجلی غائب لوگ پریشان

    قصور
    محکمہ واپڈا قصور لوگوں کی چیخیں نکلوانے میں مصروف 25 گھنٹے سے بجلی غائب لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقوں راجہ جھنگ راءو خان والا ،میر محمد،ستوکی ،اوراڑہ کلاں و خورد میں کل صبح 9 بجے سے بجلی بند تھی جو کہ ابھی تک بحال نہیں ہو سکی متعلقہ لائن مین سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ فیڈر میں مسئلہ تھا جسے کل سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کل رات گئے راجہ جھنگ، میر محمد اور ستوکی تک کی بجلی بحال کر دی گئی تھی اب جمعہ سے پہلے تک اوراڑہ کلاں و خورد کی بجلی بھی بحال کر دی جائے گی
    واضع رہے کہ یہ دیہی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا پیشہ زراعت اور جانور پالنا ہے بجلی کی بندش کی بدولت جانور پال لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑتی ہے جانوروں کیلئے چارہ بجلی کے ٹوکے پر تیار کیا جاتا ہے جوکہ بجلی نا ہونے پر ہاتھ سے تیار کرنا پڑتا ہے جس سے جانور پال حضرات کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے ضلع قصور میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ اسی علاقے میں ہوتی ہے لہذہ ارباب اختیار نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کروائیں

  • پرائیویٹ کالج کے ظلم کی انتہا بچوں سے پیپر چھین لئے

    قصور
    کنکوڈیا کالج قصور کیمپس پیسوں کی دوڑ میں سب سے آگے طلباء کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے بجائے بچوں کو احساس کمتری کا شکار کرنے لگا پیسوں کی حرص نے اندھا کر دیا فییسوں کی کمی بیشی پر دوسرے پیپر کے دن پیپرز فرسٹ ایئر کلاس ایف ایس سی،آئی سی ایس، آئی کام، کے انگریزی کے پیپرز بچے حل کر رہے تھے کہ بچوں سے پیپرز چھین لیئے گئے اور کہا کہ پہلے فیس کی کمی دور کرو پھر باقی پیپرز پورا کرنے دینگے اور زبردستی کالج سے نکال دیا گیا
    محکمہ ایجوکیش کے زیر سایہ تعلیمی ادارہ کنکوڈیا نے پیسوں کی حرص کا نیا ریکارذ قائم کر دیا اس کالج کا کوئی تعلیمی قانون نہیں پہلے طلباء کو سبز باغ دکھا کر جال میں پھنسایا گیا کسی سے کم تو کسی سے زیادہ داخلے فیسیں وصول کی گئیں اب چونکہ بچے داخل ہو چکے ہیں اور نام نہاد کالج میں زیر تعلیم بھی ہیں تو آج دوسرے پیپرز فرسٹ ایئر کلاس ایف ایس سی، آی سی ایس، آئی کوم، کے پیپرز شروع ہونے سے پہلے طلباء کو کالج کی مقرر کردہ کنٹین نما بک شاپ سے آنسر شیٹ خریدنی پڑتی ہے تب ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے پھر جب طلباء نے ابھی تقریبا ایک گھنٹہ ہی گزرا تھا تو کنکوڈیا عملہ بچوں سے کم فیسوں کی وصولی کرنے کیلئے بضد ہوگیا بچوں سے نا مکمل پیپرز چھیننا شروع کر دیئے باقی بچوں کے سامنے عزت نفس مجروع کرکے کالج سے زبردستی نکال دیا گیا متاثرہ بچے آہ بقا اور منت سماجت کرتے رہے کہ ہمیں پیپرز مکمل کرنے دیں ابھی گھر والوں سے کم فیسیں لا کر جمع کروا دیتے ہیں مگر پرنسپل سمیت دیگر عملہ نے کسی بات پر اتفاق نہیں کیا بلکہ مذید وارننگ بھی دی کہ ایسے طلباء کو کالج سے نکال کر دوبارہ باقی فیسوں سمیت وصولی کرکے دوبارہ پیپپروں میں شامل کرینگے اور اگر کوئی طالبعلم دسمبر ٹیسٹ میں پاس نہ ہوا تو فی پیپر 500 روپے بھی وصول کیے جائینگے پیسے نہ دینے والے بچوں کو رول نمبر سلپ نہیں دی جائیگی جب پرنسپل اشر رشید، وائس پرنسپل شفیق سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا متاثرہ طلباء اور والدین نے وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، مقامی ڈی سی قصور، اور حکام بالا سے انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ کنکوڈیا جیسے نام نہاد تعلیمی ادارہ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور اسکے متبادل کسی دیگر کالج کا انتظام کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو سکے

  • ایس پی انویسٹی گیشن کیلئے الوداعی تقریب

    مرزا قدوس بیگ ایس پی انویسٹی گیشن کی ضلع قصور سے ٹرانسفر کے موقع پرڈی پی اوآفس قصور میں الواداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید و دیگر پولیس افسران،انچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی،الوداعی تقریب کے دوران ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر کی پہلی خوبی دیانتداری ہے خوش اخلاقی پولیس افسر کا حسن اور بہادری اس کی شان ہے ہر ایک پولیس آفیسر میں یہ اوصاف پیدا ہونے چاہیے
    سیاسی پریشر کو برداشت کرکے ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرنے والا پولیس آفیسر ہی محا فظ کہلانے کا حقدار بن سکتا ہے انہوں نے کہا قدوس بیگ نے ضلع قصور میں قابل فخر کام کیا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے
    قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ضلع قصور میں میری بطور ایس پی انویسٹی گیشن تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس میں ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کیا اور اسکے ساتھ ساتھ انتظامی امور کو بھی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی کوشش کی انہوں نے کہا جس طرح انسان اس محکمہ میں رہ کرعوام کی خدمت کرسکتاہے کسی اور محکمہ میں نہیں کر سکتا اور میں قصور کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزاز ہوں

  • قصور میں ڈاکٹرز بھی میدان میں

    قصور میں ڈاکٹرز بھی میدان میں

    قصور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کا احتجاج شروع اوپی ڈی بند مریض پریشان
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں احتجاج شروع گیا ہے جس میں کل لاہور میں ہوئی وکلاء گردی کے احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور اور پیرا میڈیکس نے وکلاء کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور وکلاء کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کے وکلاء کا ہسپتال میں داخلہ بند کیا جائے اور وزیر صحت ڈاکٹر یسمین راشد استعفی دیں
    جبکہ مریض اور لواحقین سخت پریشان ہیں