ایس پی قصور فہد اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عالم شیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ایس پی قصور محمد فہد اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عالم شیر نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی سیکیورٹی فول پروف ہے لاہور کارڈیالوجی میں آج جو کچھ ہوا وہ انتہائی دکھ کی بات ہے قصور پولیس ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سیکیورٹی کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور
Category: قصور

اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

چلتے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی
قصور
الہ آباد میں چلتے رکشے میں آگ بھڑک اٹھی رکشہ ڈرائیور اور سواریاں محفوظ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں مدرسہ عربیہ جامعہ رحمانیہ کے قریب چلتے رکشہ نبمری LEO7599 میں آگ بھڑک اٹھی جس پر رکشہ ڈرائیور نے خود رکشہ سے چھلانگ لگا دی اور سواریوں کو بھی نیچے اترنے کو کہا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ سخت شدت اختیار کر گئی تاہم رکشہ ڈرائیور محمد عبدالرحمان اور مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بازار میں موجود رکشہ ڈرائیوروں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا
لڑکیوں کے سکول کے سامنے گندگی کے دھیڑ
قصور
پتوکی میں جگہ جگہ گندی کے دھیڑ محکمہ ہیلتھ و ماحولیات بے خبر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے
تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے دھیڑ لگے ہوئے ہیں نا تو میونسپل کا عملہ توجہ دیتا ہے نا ہی محکمہ ماحولیات و محمکہ ہیلتھ پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چک 24 میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے سامنے کوڑے کرکٹ کا دھیڑ کافی عرصے سے لگا ہوا ہے جس سے تعفن اور بدبو اٹھتی ہے جس سے سکول کی بچیاں سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں
اہلیان دیہہ نے ڈی سی قصور اور متعلقہ محکموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
منشیات فروش عورت 3 کلو چرس سمیت گرفتار
قصور
منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
عورتوں کا منشیات فروش گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم پر ایکشن لیتے ہوئے
ایس ایچ او تھانہ الہ آباد انسپکٹر محمد رمضان ڈوگر اور فیاض احمد SI چوکی انچارج تلونڈی نے اپنی کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش نازیہ بی بی عرف نذراں بی بی سکنہ بگھیانہ خورد سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 837/19 بجرم 9C/CNSA تھانہ الہ آباد میں درج کر لیا
کنگن پور سے بھاگا بچہ پاکپتن سے برآمد
قصور
چونیاں میں گھر سے بھاگا لڑکا پولیس نے پاکپتن سے ڈھونڈ لیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر کنگن پور کوٹ امام دین سے بارہ سالہ بچہ افضال ولد شیر محمد صبح مدرسہ جانے کی بجائے بھاگ گیا جس کی اطلاع والدین نے تھانہ کنگن پور کو دی
تھانہ کنگن پور پولیس نے انتھک محنت اور کوششوں سے بچے کو کل پاکپتن سے برآمد کر کے اس کی والدہ زرینہ بی بی زوجہ شیر محمد قوم انصاری کے حوالے کردیا اہل علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لوگوں نے کہا کہ قصور پولیس ہمارے بچوں اور ہمارے مال و دولت وجان کی محافظ ہے جس پر جتنا بھی شکریہ ادا کریں اتنا ہی کم ہے
منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ
قصور
الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر پولیس تھانہ الہ اباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے موضع گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ابو ھرہرہ سے 1400 گرام چرس و شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
مقامی شہریوں کا ڈی پی او زاہد نواز مروت اور قصور ڈی ایس پی چونیاں شمش الحق درانی اور ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کو خراج تحسینموٹرسائیکل ڈکیت گینگ بے قابو
قصور
پتوکی میں موٹر سائیکل ڈکیت گینگ بے قابو
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں پچھلے 48 گھنٹوں میں چار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں پولیس خاموش تماشائی بن کے رہ گئی لوگوں کی زندگی کی جمع پونجی لٹنے لگی عوام پریشان گلشن سجان پارک کے نزدیک دو لڑکوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون اور نقدی دس ہزار لوٹ کر فرار
بستی سوہن والی میں گھر کے سامنے کھڑے لڑکے ملک زیشان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرفرار ہو گئے
ہلہ روڑ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب
پچھلی رات کاشف چوک پر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی اور مؤبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
عوام کا حکام بالا سے سوال کہ آخر کب عوام کی جان و مال کی حفاظت کب ہوگی کیا دو کم عمر موٹر سائیکل سوار ڈاکو پتوکی پولیس سے بھاری ہو گے ہیں جو پکڑے نہیں جا سکتے کیا تاجروں کی قیمتی جانیں اتنی سستی ہیں کہ دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کر دیا جاتا ھے اور انکے قاتل اس سے اگلے دن ہی اسی چوک پر ایک غریب پھل فروش سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں آخر کب تک تاجر اور شریف شہری ان درندوں کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے اور پولیس کب عوام کو تحفظ دے گیاسسٹنٹ کمشنر تبدیل
قصور
تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر تبدیل
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر ڈوگر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عدنان بدر کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات کیا گیا ہے
عدنان بدر اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات تھے
اہلیان چونیاں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو خوش آمدید کہا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کی طرح پوری لگن اور بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کام کرینگےایک اور بچے سے جنسی زیادتی
قصور میں ایک اور بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا
قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاوں کل موکل میں سات سالہ احسن رضا نامی بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر بچے والد نے پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست دے دی ہے
پوليس نے ملزم منیر احمد کے خلاف ایف آٸی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس نے ملزم کی ڈی این اے رپورٹ کیلئے درخواست دے دی ہے
پوليس کی طرف سے مذید تفشیش جاری ہےمہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
قصور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام مہنگائی ،بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف قصور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وسیم اختر شیخ سابقہ ایم این اے , سعد وسیم شیخ ایم این اے , کونسلرز و مسلم لیگی کارکنان کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کے گورنمنٹ مہنگائی ،بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کو قابو کرنے سے مکمل قاصر ہے لہذہ عمران خان فوری استعفی دیں





