قصور
چونیاں بی ایس لنک نہر کے خستہ حال پل کے درمیان میں کئی فٹ کا سوراخ پڑ گیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں بی ایس لنک نہر کے خستہ حال پل پر ایک بہت بڑا سوراخ بن گیا ہے جس سے حجرہ چونیاں روڈ پر آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹریکٹر ٹرالیوں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے اگر فوری طور پر اس سوراخ کو بند نہ کیا گیا تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے کیونکہ نہر کے پل پر سڑک بنی ہوئی ہے اسی سڑک سے زمیندار مقامی شوگر ملز کو گنا کی سپلائی کرتے ہیں جس سے عبداللہ شوگر مل، حجرہ شاہ مقیم، دیپالپور، منچن آباد، پاکپتن، اوکاڑہ حویلی لکھا، شیرگڑھ کے علاوہ دیگر دیہات کو چونیاں، لاہور سے ملاتی ہے 24 گھنٹے کوسٹروں، بسوں اور دیگر سواریوں کی آمد و رفت رہتی ہے مختلف کالجوں، سکولوں کے طلباء و طالبات بھی اسی روڈ سے روزانہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے چونیاں آتے جاتے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردارشبیراحمد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس کام کے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرتے ہوئے اس سوراخ کو جلد ہی مرمت کرکے بند کروا دیا جائے گا
Category: قصور
پل پر ایک اور سوراخ بڑے حادثے کا خدشہ
فروغ مرغبانی پروگرام کا انعقاد
قصور
چونیاں میں وزیراعظم پروگرام فروغ دہی مرغبانی کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر شفاخانہ حیوانات چونیاں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم خوشحالی مرغبانی پروگرام زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ریاض احمد خان چوہدری ندیم اشرف جٹ ملک نعیم ممبر ایل ڈی اے لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر زاہد چوہدری عبدالرؤف ہوا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا دیہی مرغبانی پروگرام کے تحت سات سو پندرہ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے سو خوش قسمت افراد کے نام نکلے ہیں جن میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا جائے گا وزیراعظم خوشحالی پروگرام میں حاجی فیاض احمد دھون میاں سیف اللہ عزیز چوہدری محمد اسلم چوہدری ابو ریحان محمد شاہد ڈوگر حافظ طاہر مسعود خاں ملک اعجاز بشیر ڈاکٹر صدیق ساقی ڈاکٹر قاضی حامد مسعود محمداشرف مولی اور اس کے علاوہ سینکڑوں درخواست دہندگان نے شرکت کی صاف شفاف خوشحالی پروگرام کروانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیر احمد ڈوگر نے ویٹرنری ڈاکٹر آصف کو مبارکباد دی اور خوش قسمت افراد کو دیسی نسل کی پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا جس کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے ہوگیڈی پی او قصور کا بڑا اعلان
ڈی پی او قصور کا بڑا اعلان
قانون شکنی جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ قانون شکنی، غنڈہ عناصر،بدمعاش اور جرائم پیشہ کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع میں ہر صورت قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی، ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او بھی موجود تھے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ پولیس افسران تھانوں میں خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعاؤں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں گے شریف شہریوں کی تھانوں اور دفاتر میں عزت و تکریم کی جائے قانون شکنی،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے سرکل کے تھانوں کی چیکنگ کرتے رہیںدو ملزمان گرفتار اسلحہ و شراب برآمد
پتوکی تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی نے کاروائی کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کر لیا ہے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے دوڑ لگا دی جس پر پولیس جوانوں نے بھاگتے ہوئے دونوں ملزمان کو قابو کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے شراب کی کئی بوتلیں اور ایک عدد غیر لائسنسی ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے پولیس تھانہ پتوکی صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہےپرائس مجسٹریٹ جرمانے اور ٹی ایم اے جیبیں گرم کرنے میں مصروف
قصور
دکانداروں کے پیمانے انتہائی کم اور پرانے ٹی ایم اے قصور کا عملہ پرچی دے کر پیسے لیجانے تک ہی کارگر دکاندار و صارف دونوں پریشان
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے قصور اور گردونواح میں چھاپے مارے تو چیک کرنے پر درجنوں دکانداروں کے پیمانے کم نکلے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ صاحب جرمانہ کرکے اور ترازو پورا کروانے کے احکامات دے کر چلتے بنے چند دن بعد ٹی ایم اے کا عملہ پہنچا اور ایک دو دکانداروں کے پیمانے چیک کرکے پورے کئے اور باقی دکانداروں سے ترازو چیک کرنے کی سالانہ فیس لے کر چلے گئے دکانداروں نے بتایا کہ جس سکے سے ٹی ایم اے کے عملہ نے پیمانے پورے کئے اس پر ضلعی میونسیپل کمیٹی کی مہر نہیں لگی اور جن دکانداروں کے پیمانے پورے نہیں کئے گئے وہ لوگوں کو اسی پیمانوں سے سودا سلف تول کر دے رہے ہیں جس سے نقصان صارف کا ہی ہو رہا ہے مجسٹریٹ صاحب اپنے جرمانے کرنے تک محدود ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے اور ٹی ایم اے عملہ کو دکانداروں کے پیمانے پورے کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگوں کو پوری مقدار میں سودا سلف مل سکے
جیب کتروں سے عوام لٹنے پر مجبور
قصور
جیب کاٹنے والا گینگ سرگرم درباروں اور بسوں میں لوگوں کی جیبیں صاف
تفصیلات کے مطابق قصور میں جیب کاٹنے والا گروہ کافی سرگرم ہو چکا ہے جنہوں نے رش والی جگہوں پر اپنے دیڑے جما رکھے ہیں شہریوں کی جیبیں کاٹے جانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے زیادہ تر واقعات دربار بابا بلہے شاہ، دربار بابا شاہ کمال چشتی اور لاری اڈہ قصور میں واقعات رونما ہوئے جہاں لوگ اپنے لاکھوں روپیہ جیب کتروں کے ہاتھوں غائب کروا بیٹھے ہیں جیب کترے رش کا فائدہ اٹھا کر اپنے ہاتھ صاف کرکے چلتے بنتے ہیں
اغواء کار گینگ گرفتار
قصور
الہ آباد میں ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس کی بروقت کاروائی اغواء کاروں کا بین اقوامی گینگ گر فتار
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں کی تھانہ الہ آباد میں پریس کانفرنس ڈی ایس پی چونیاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز محمد احمد نے اپنے اغواء کا مقدمہ درج کروایا کہ اسے اغواء کرنے کے بعد برہنہ ویڈیو بنانے اور نقدی و رقم مجھ سے زبردستی ملزمان نے ہتھیا لئے جس پر پولیس تھانہ الہ اباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بونگی رام سنگھ کے رہائشی ملزم عباس وغیرہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ایک ٹریکٹر اور نقدی برامد کر لی گئی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی چونیاں نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تیار ہے
قبضہ مافیا گینگ سرگرم شہری پریشان
قصور میں بااثر قبضہ مافیا گینگ کے ظلم کا شکار ایک اور شہری ولی محمد بول پڑا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں با اثر قبضہ مافیا گینگ سرگرم ہے جو لوگوں کی زمینوں ،جائیدادوں پر زبردستی قابض ہے ایسے ظلم کا ایک شکار کنگن پور کا رہائشی ولی محمد اس گینگ کے ظلم کا شکار ہو کر بول پڑا انتظامیہ داد رسی کے بجائے خاموش تماشائی بن گئی
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماہ و صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی قبضہ مافیا نے قصور میں کئی شہریوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرکے کروڑوں روپے بٹورے ہیں جس پر ظلم کا شکار شہریوں نے انصاف کی اپیل کر دی ہے
ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور رسپانس ٹائم
قصور کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ریسکیو 1122 و ریسکیو 15 کے رسپانس ٹائم میں رکاوٹ
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پچھلے ادوار میں ہر سال سڑکوں کی مرمت کی جاتی تھی مگر جب سے نئی گورنمنٹ بنی ہے تب سے کسی بھی سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس سے قصور رائیونڈ روڈ،قصور سے کوٹ رادہاکشن روڈ،رائیونڈ سے چھانگا مانگا تا پتوکی روڈ ، کھڈیاں سے چونیاں روڈ ،الہ آباد سے کنگن پور روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ریسکیو 1122 اور ریسکیو 15 قصور پولیس کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان ریسکیو اداروں کو ایمرجنسی میں ہی کال کی جاتی ہے جس کیلئے جلد سے جلد کال کرنے والوں تک پہنچا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ٹوٹی سڑکوں کی بدولت گاڑی تیز رفتاری سے چلانا ناممکن ہو جاتا ہے جس سے کال کرنے والے سائل بار بار کال کرکے جلد پہنچنے کا کہتے ہیں مگر چاہتے ہوئے بھی ریسکیو ادارے رسپانس ٹائم میں بمشکل ہی پہنچ پاتے ہیں
لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے قصور کی سڑکوں کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرنے کی استدعا کی ہے
Ac و سپیشل برانچ کی مشترکہ کاروائی
قصور
الہ آباد آباد میں سپیشل برانچ پنجاب کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر کی کاروائی
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس اور سپیشل برانچ کی رپورٹ پر اے سی چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر نے کاروائی کرتے ہوئے منافع خوروں کے خلاف بروقت کارروائی کی جن میں اسامہ سپر سٹور والے، اے ڈی ہوٹل اور روٹی،چینی، آٹا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور گرفتار کر حوالات میں بند کر دیا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر نے اور سعید احمد و ظفراقبال سپیشل برانچ پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی قصور کی ہدایت پر منافع خوروں کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا جائے گا اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی
علاقہ کے لوگوں نے ڈی سی قصور، سپیشل برانچ پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا شکریہ ادا کیا اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے




