قصو
پتوکی سرائے مغل میں دو روز قبل گھر سے غائب ہونے والے جواں سالہ لڑکے کی درخت کے ساتھ لٹکتی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کا رہائشی پندرہ سالہ ناظم دو روز قبل گھر سے نکلا تو رات کو واپس نا آیا جس پر اسکے والدین نے اسے ڈھونڈا مگر وہ نا ملا والدین نے تلاش جاری رکھی مگر بے سود
جبکہ گزشتہ روز اسکی لاش کھتیوں میں ایک درخت کے ساتھ لٹکتی ہوئی ملی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھ پولیس تھانہ سرائے مغل نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم اگر اسکے ورثاء نے کاروائی کے لئے درخواست دی تو قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی
Category: قصور

جواں سالہ لڑکے کی لاش برآمد

رائس ملز کا زہریلا پانی لوگوں میں بیماریاں بانٹنے لگا
قصور
الہ آباد اسسٹنٹ کمشنر کا رائس ملز کے استعمال شد پانی کا زیر زمین جمع کرنے پر نوٹس
تفصلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی علاقہ کوڑے سیال میں رائس ملز کا گندہ استعمال شدہ پانی زیر زمین پہنچا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے
اس علاقے کا زیر زمین پانی زہریلا ہو گیا ہے جس سے بہت ساری اموات واقع ہوچکی ہیں اور دیگر بہت سے علاقہ مکینوں میں ہیپاٹائٹس سی کا بھی انکشاف ہوا ہے
اے سی چونیاں نے نوٹس لیتے ہوئے رائس مل کا دورہ کیا اور کہا کہ بہت جلد ان شاءاللہ ان رائس ملز کے خلاف کارروائی ہوگی
کل سے لگنے والی آگ تاحال برقرار
قصور
چونیاں میں صبح سویرے دھوئیں کا راج لوگ سخت پریشان کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں سبزی منڈی کے قریب محلہ تالاب والا میں کل رات سے کوڑے کرکٹ میں آگ لگی ہوئی ہے جو کہ ابھی تک بھڑک رہی ہے جسے نا تو کسی مقامی فرد اور نا ہی کسی ٹی ایم کے ملازم نے بجھانا گوارا کیا ہے
اہل محلہ سخت پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہں سیاسی سماجی اور صحافی نمائندگان کا اے سی چونیاں سے آگ بجھانے کا مطالبہ ہے تا کہ اہل محلہ سکون کا سانس لے سکیں اور بیماریاں نا پھیلیں
منرل واٹر کے نام پر فراڈ
قصور میں منرل واٹر کے نام پر فراڈ
عام نلکوں کے پانی سے پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت محمکہ فوڈ قصور بے خبر
تفصیلات کے مطابق قصور میں کئی نام سے منرل واٹر دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے جس پر منرل واٹر بنا کر فروخت کرنے والی کمپنی تک کا مکمل اڈریس موجود نہیں قصور اور گردونواح سے لوگ نلکوں سے قدرے کم کھارا پانی اکھٹا کرتے ہیں اور بغیر فلٹریشن کے پیکنگ کرکے مہنگے داموں فرو،خت کر رہے ہیں اکثر منرل واٹر کی بوتلیں چند دن پڑی رہیں تو ان کا پانی بدبودار اور کڑوا ہو جاتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں اپنا ایڈریس تک بوتل پر درج نہیں کر سکتیں ان کا اعتبار کیسے کیا جائے لہذہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی قصور نوٹس لیتے ہوئے ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیںچونیاں سے ڈولفن فورس کی واپسی
قصور
چونیاں سے ڈولفن فورس کی واپسی ہو گئی لوگ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کو لاہور سے خصوصی طور پر چونیاں شہر میں تعینات کیا گیا تھا جس سے بچوں کے اغواء کے ساتھ دیگر وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی تھی مگر کل سے ڈولفن فورس کو واپس لاہور آنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس سے اہلیان چونیاں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور بچوں کے اغواء کی بدولت تشویش بڑھ گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے ڈولفن فورس کے گشت سے شہر میں جرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہو گیا تھا لہذہ آئی جی پنجاب ڈولفن فورس کو چونیاں میں تعینات رہنے دیں
واضع رہے کہ ضلع قصور میں ابھی تک ڈولفن فورس تعینات نہیں ہےریسکیو 1122 قصور نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
قصور
ریسکیو 1122 قصور کی ایمانداری کی اعلی مثال
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل فیروز پور روڈ پر واقع وڈانہ سٹاپ پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شحض کی وفات ہوگئی تھی جس سے 2 لاکھ 25 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل ملا تھا ریسکیو 1122 قصور نے رقم اور قیمتی موبائل اپنے قبضے میں لے لیا تھا جسے ریسکیو 1122 قصور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متوفی کو ورثاء کو واپس کر دیا
لوگوں نے ریسکیو 1122 کی اس ایمانداری کی خوب تعریف کی ہےخشک میوہ جات کینسر اور امراض قلب کیلئے مفید
قصور
غریب لوگ خشک میوہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان خشک میوہ جات کینسر اور امراض قلب کی بیماریوں کیلئے ویکسین کا کام کرتے ہیں
اخروٹ میں اومیگا تھری وافر مقدار میں ہوتا ہے جو امراض جلد کیلئے اکسیر ہے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے جس سے غریب لوگوں کیلئے خشک میوہ جات ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں ماہرین طب کے مطابق خشک میوہ جات خطرناک بیماریوں جیسے کینسر اور امراض قلب کے لئے بطور ویکسین کام کرتے ہیں روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات کا استعمال ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث جلد کی بیماریوں میں اخروٹ کا استعمال انتہائی اہم ہے اخروٹ میں موجود اومیگا تھری امراض جلد کیلئے انتہائی اہم ہے اس کے علاوہ خشک میوہ جات کے استعمال سے بھوک کچھ حد تک کم ہو جاتی ہے جس سے موٹاپے کی بیماری میں کمی واقع ہوتی ہے تمام خشک میوہ جات میں کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہےالہ آباد میں حالات خراب
قصور
الہ آباد میں ڈاکو راج قائم چور ڈاکو بے خوف ہو کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف پولیس بے بستفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آبا میں بے لگام ڈاکووں کا راج قائم ہو گیا ہے جو کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان بن گیا
الہ آباد کے نواحی گاوں مستووال روڑ پر ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر منت کش بہن بھائی کو لوٹ لیا جس پر بہن بھائی نے مزاحمت کی تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ڈاکوؤں نے نقدی 6000 روپیہ ،ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے 15 پر کال کرنے سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دیمرد و خاتون کو لوٹ کر گولی مار دی
قصور
کھڈیاں خاص میں واردات مزاحمت پر گولی مار دی
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سوزی بولان روک کر نقدی 40 ہزار 1 تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے جس پر متاثرہ شحض نے مزاحمت کی تو مزاحمت کرنے پر گولی مار
لاہور کا رہائشی غلام مصطفی اہل خانہ کے ساتھ پاکپتن جا رہا تھا کہ مین دیپال پور روڈ ڈھنگ شاہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سوزوکی بولان نمبری ایل ای سی 3686 کو اسلحہ کے زور پر زبردستی روک لیا
غلام مصطفی کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضع رہے کہ شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول اور سراغ لگانے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی ہے گزشتہ روز جامع مسجد راجپوتاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی سربراہی اے ایس پی عبدالحنان نے کی تھی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا یئے تھے متاثرین نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا پولیس ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے درخواست دہندہ کو دڑایا جاتا ہے
کھلی کچہری میں موجود تاجر برادری سیادی اور صحافی شخصیات نے پولیس کے رویہ کے خلاف وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےدربار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی سخت
قصور
مزار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی انتہائی سخت نجی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ ہر وقت قصور پولیس بھی چوکس
تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی جو کہ پہلے ہی کافی سخت تھی اب اور بھی سخت کر دی گئی ہے انسپیکٹر محمد ایوب انچارچ سیکیورٹی دربار بابا بلہے شاہ نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ دربار کی سیکیورٹی تھانی سٹی اے ڈویژن قصور کے ذمہ ہے
دربار کی سیکیورٹی اے جے ایس ایس نامی نجی کمپنی کے پاس ہے مگر پھر بھی پولیس کے مسلح جوان ہر وقت دربار پر چوکس رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ مردوں اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ داخلی و خارجی راستے بنائے گئے ہیں داخلی داروازے پر ہر آنے والے کو پہلے واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑتا ہے پھر اس کے بعد ہاتھ سے تلاشی لی جاتی ہے اور اس دوران پولیس کے مسلح جوان ہر وقت چوکس رہتے ہیں عورتوں کے داخلی و خارجی راستے پر نجی کمپنی کی لیڈی سیکیورٹی گارڈ کیساتھ پنجاب پولیس کی مسلح لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوتی ہے اس کے علاوہ دربار کے اندر و باہر موجود پرایئیویٹ سیکیورٹی گارڈز کیساتھ پولیس بھی گشت کرتی ہے دربار کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جگہ جگہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس سے اندر زائرین پر نظر رکھی جاتی ہے



