Baaghi TV

Category: قصور

  • حملے سے فاریسٹ گارڈ زخمی

    قصور
    چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چور نے فاریسٹ گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل سے لکڑیاں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے پر فاریسٹ گارڈ پر حملہ کر دیا ملزم عامر ولد نذیر احمد، زین ولد برکت علی چھانگا مانگا جنگل کے اندرونی بیٹ بلاک 5 سے لکڑیاں چوری کر رہے تھے جنہیں نذیر احمد فاریسٹ گارڈ انچارج بلاک نمبر 5 نے موقع پر پہنچ کر قابو کر لیا مگر ملزمان دو تھے اور فاریسٹ گارڈ اکیلا
    ملزمان نے نذیر احمد پر حملہ کر دیا جس سے نذیر احمد شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جنگل کے باقی عملے نے زخمی نذیر احمد کو سرکاری ہسپتال چھانگامانگا منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے
    اہلیان علاقہ اور انچارج چھانگا مانگا فاریسٹ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے

  • تالے توڑ گینگ بے قابو پولیس بھی بے بس

    قصور
    کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں تالہ توڑ گینگ سرگرم 3 دکانوں کا صفایا کر گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو با آسانی پہچانا جا سکتا ہے تھانہ کھڈیاں کے سامنے بڑی آسانی اور بلا خوف کے دکان کے تالے توڑ کر نقدی وغیرہ لوٹ کر لے گئے صبح سویرے نامعلوم چور سعید ہسپتال روڈ اسامہ فارمیسی جبکہ پرانا امام بارگاہ اویس الیکٹریک سٹور اور اسی طرح تھانہ کھڈیاں کے سامنے السید ویٹرنری فارمیسی کے تالے توڑ کر نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے
    لوگوں نے کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لاہور قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    ایک اور ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق
    تفصیلات کے مطابق قصور مین فیروز پور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کی ریس کی بدولت موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکڑا گئیں اور موٹر سائیکل سوار نیچے گر پڑے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سوار کے اوپر سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی گزر گئی جس کی بدولت موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ہے
    ریسکیو 1122 نے دوسرے زخمی موٹر سائیکل سوار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا جس اس کا علاج جاری ہے
    ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

  • جگہ جگہ جعلی زچہ بچہ سینٹرز قائم

    قصور
    الہ آباد شہر اور گردنواح میں جعلی زچہ بچہ سینٹرز کی بھرمار محکمہ صحت کے افسران کیلئے کھلا چیلنج بن گئی

    تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ مڈل پاس میٹرک فیل اور ناتجربہ کار اتائی خود کو گائناکالوجسٹ ظاہر کرتے ہوئے حاملہ خواتین اور نومولود معصوم بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے میں مصروف ہیں اس اہم ترین مسئلہ پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ طور پر خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے
    علاقہ بھر میں موت کے سوداگروں نے ایک سال کے دوران زچگی سینکڑوں قیمتی جانوں کو نگل لیا
    معصوم بچے بھی ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئے مگر ان جعلی زچہ بچہ سینٹرز والے پوری آب و تاب کیساتھ آج بھی اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ماہانہ منتھلیاں اکھٹی کرنے میں مصروف ہے اہل علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر صحت پنجاب ڈاکڑ یاسمین راشدہ،سیکریڑی صحت پنجاب،سے مطالبہ کیا ہے اس کرپٹ ڈی ڈی ایچ او کے خلاف غیر جانب دار انکوائری کا حکم صادر فرمایا جائے

  • منڈی قصور لوگوں کو ڈرانے لگی

    قصور
    مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ آسمان پر عوام فاقوں پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق آج بھی سبزی منڈی قصور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ حکومتی عہدیرار صرف فوٹو سیشن کے لئے منڈیوں اور بازاروں کا وزٹ کر رہے ہیں جس سے عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں مل رہا آج ٹماٹر 300 روپے فی کلو فروخت ہوئے ہیں جبکہ دوسری تمام اشیاء کے ریٹ بھی سرکاری ریٹوں سے زیادہ ہیں
    شہریوں نے ڈی سی قصور محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکخانہ خسارے میں ہے پورا عوام کرے

    قصور
    ڈاکخانہ راءو خان والا میں بل بجلی ادا کرنے والوں سے فی بل 5 روپیہ زائد وصولی
    تفصیلات کے مطابق قصور کی یونین کونسل راءو خان والا میں ڈاکخانہ ملازمین فی بل 5 روپیہ زائد لے رہے ہیں جبکہ ادا شدہ بل پر وصولی مہر کیساتھ اصل بل کی وصول کردہ رقم ہی تحریر کر رہے ہیں نمائندہ باغی ٹی وی کو رفیق ولد نظام دین ،آصف ولد عبداللہ رحمانی نے بتایا کہ ہم اپنے گھروں کے 7 بل لے کر ڈاکخانہ راءو خان والا میں گئے اور 7 بلوں کیساتھ کل رقم ڈاکخانہ ملازم کو دی تو اس نے کہا کہ اصل رقم کے علاوہ فی بل 5 روپیہ الگ سے دینے ہونگے کیونکہ ڈاکخانہ خسارے میں جا رہا ہے جس پر ہم نے عملہ کو کہا کے خسارے میں ہمارا کونسا کردار ہے آپ بل کی اصل رقم لیں جس پر ڈاکخانہ راءو خان والا کے عملہ نے کہا اگر فی بل 5 روپیہ زائد دینگے تو ہی بل ادا ہوگا ورنہ بازار میں قائم ایزی پیسہ اور موبی کیش شاپ پر بل ادا کر لیں کیونکہ وہ 10 روپیہ فی بل زائد لیتے ہیں لہذہ ہم نے 7 بلوں کی اصل رقم سے 5 روپیہ فی بل زائد ادا کئے ہیں
    لوگوں نے انچارچ جی پی او قصور اور ڈی سی قصور سے واقعہ کی تحقیقات کرکے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ڈاکخانہ میں نزدیکی دیہاتوں سے روزانہ سینکڑوں بل وصول کئے جاتے ہیں جس کی مد میں عملہ ڈاکخانہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپیہ لوگوں سے زائد وصول کر رہا ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے

  • موٹر سائیکل چور گرفتار

    قصور
    کنگن پور میں موٹر سائیکل چور موقع پر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور میں شہری کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 گھر سے چوری ہو گئی جس کی اطلاع پولیس تھانہ کنگن پور کو دی گئی تو ایس ایچ او ملک طارق محمود اعوان نے اطلاع ملنے پر خود کارروائی کی پولیس کے ملزم کا پیچھا کرنے پر چور سہیل احمد میئو عرف کڑکیکلی سکنہ ٹھٹھی ہٹھار جو کہ منشیات کے ساتھ ساتھ چوریاں کرنے کا بھی عادی مجرم ہے دھر لیا گیا
    ایس ایچ او تھانہ کنگن پور ملک طارق محمود اعوان اور انکی ٹیم نے رنگے ہاتھوں چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے ساتھیوں کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے عوام نے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

  • کتوں کی لڑائی میں پولیس کا بھی حصہ

    قصور
    چونیاں میں کتوں کی لڑائی پر 10 لاکھ کا جواء

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں بااثر افراد اور پولیس کی سربراہی میں نواحی گاؤں نینوال خالصہ میں کتوں کی لڑائی کا تماشہ ہوا جس پر پولیس نے پکڑنے کی بجائے شائقین اور جواریوں کو تحفظ اور پروٹوکول دیا اس کتوں کی لڑائی پر 10 لاکھ سے زائد کا جوا ہوا لڑائی میں ملتان،پاکپتن، عارف والا،اور پاکستان کے دیگر شہروں سے اعلی نسل کے سو سے زائد کتوں کو لایا گیا انٹرٹیمنٹ کیلئے 1 درجن سے زائد ساءوند سسٹم لگائے گئے کتوں کی لڑائی کو دیکھنے کیلئے اور جواء کھیلنے کیلے ہزاروں افراد آئے کتوں کی لڑائی اور جواء کرائے جانے کا علم مقامی ایس ایچ او قاسم جاوید کو پہلے سے علم تھا اور مبینہ طور پر اسکو اسکا حصہ پہلے سے مل چکا تھا ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس بات کا ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی کو بھی پہلے سے علم تھا اور اس نے بھی مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کر رکھی تھی عوامی و سماجی حلقے پہلے ہی صدر تھانہ چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان ہیں انہوں نے ڈی پی او قصور، آر پی او شیخوپورہ رینج،آئی جی پنجاب سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کرپٹ ایس ایچ او قاسم جاوید کو فوری معطل کرنے اور علاقہ بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈرائیور حضرات کی غفلتیں جاری

    قصور
    پے در پے حادثات درجنوں اموات مگر پھر بھی ڈرائیور حضرات اپنی اور سواریوں کے جانوں سے کھلواڑ کرنے سے باز نا آئے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں رواں ماہ
    کئی حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جانبحق ہوئے اور سنکڑوں زخمی مگر اس کے باوجود قصور کے ڈرائیور حضرات اوور ٹیکنگ،اوور سپیڈنگ ،اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے باز نہیں آئے
    ویسے تو ان حادثات کی کئی وجوہات ہیں مگر سب سے بڑی وجہ ڈرائیور حضرات کا نشے کا عادی ہونا ہے
    قصور میں سے بیشتر ڈرائیور حضرات چرس ،افیون اور دیگر نشہ کے عادی ہیں
    اور اس نشے میں گاڑی چلاتے وقت وہ اپنے سے آگے نکلنے والی گاڑی کو برداشت نہیں کر پاتے اور دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے حادثات ہوتے ہیں اور لوگوں کی جانیں جاتی ہیں
    اور تو اور ان ڈرائیوروں کو سٹی ٹریفک پولیس قصور کا بھی کوئی ڈر نہیں
    کمزور چالان سسٹم کے باعث یہ ڈرائیو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ایک ڈرائیور اپنی جان داءو پر تو نشے کی حالت میں لگاتا ہی ہے مگر اپنے پیچھے بیٹھے بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کی زندگیوں سے بھی کھلواڑ کرتا ہے
    ابھی چند قبل ہی نقیب آباد بھلو سٹاپ کے قریب دو ڈرائیوروں کی غفلت اور ریس لگانے کے باعث گاڑیاں الٹنے سے 6 افراد جانبحق اور 43 زخمی ہوئے تھے

  • 15 پر کال مگر پولیس پھر بھی نا دستیاب

    قصور
    چونیاں میں چوری کی واردات نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے 15پر کال کرنے پر بھی پولیس نا پہنچ سکی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں محلہ ظہیر آباد کالونی گجر چوک میں رانا مقصود کے گھر ان کی غیر موجودگی میں رات کو چوری کی واردات ہو گئی نامعلوم چور گھر کے مین گیٹ کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر گئے جس کا بعد میں اہل محلہ کو علم ہوا تو اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے سنی ان سنی کردی
    یاد رہے چونیاں شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے مگر پولیس خواب خرگوش سے بیدار نہیں ہو رہی
    لوگوں نے پولیس کے رویہ اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کی ہے