قصور
کوٹ رادہاکشن میں درجنوں مقدمات اور لاکھوں روپوں کے جرمانوں کے باوجود س عوام الناس کو اشیائے خوردونوش ریٹ لسٹوں کے مطابق نہیں مل رہیں
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن میں پھل سبزیاں دالیں گوشت گھی چینی دودھ دہی ابھی تک دکانداروں کے مقرر کردہ خود ساختہ ریٹوں پر فروخت ہو رہی ہیں اگر کوئی گاہک ریٹ لسٹ کے مطابق خریدداری پر اصرار کرے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہ اشیاء موجود نہیں ہیں جبکہ سرکاری مشینری کو بعض علاقوں جن میں پھل و سبزی منڈی بادامی والا پل مین بازار میں مزاحمت اور تاجروں کے احتجاج کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے
دوسری طرف تاجر تنظیموں کے نمائندوں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک غلام محی الدین، شیخ شوکت اور انجمن تاجران الپاک بازار کے صدر ملک ارشاد کے مطابق سرکاری مشینری کی طرف سے مہیا کی جانے والی ریٹ لسٹیں ہول سیل مارکیٹ سے بھی مطابقت نہیں رکھتیں ہیں اور ان میں درج قیمتیں تھوک مارکیٹ کے ریٹوں سے بھی کم ہیں تو وہ کس طرح ان قیمتوں پر اشیاء مہیا کریں جبکہ ان اشیاء کو ہول سیل مارکیٹ سے دکانوں پر لانے کے اخرجات کے ساتھ انہیں دیگر اخرجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں اگر انتظامیہ اسی طرح کا طرز عمل کرتی رہی تو وہ اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے
Category: قصور
چیزیں بغیر ریٹ لسٹ کے تاجر بھی سچے
کتوں کے کاٹنے سے جانوروں میں ریبیسین بیماری
قصور
ٹی ایم اے کی نا اہلی کتوں کی بھرمار
کتے جانوروں کو کاٹنے لگے جس سے جانوروں میں ریبیسین کی بیماری بڑھنے لگی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے بلدیہ قصور نے کتوں کو مارنے کی دوائی کئی عرصے سے نہیں ڈالی جس سے آوارہ کتے ہر طرف منڈلاتے نظر آتے ہیں
یہ آوارہ کتے انسانوں کے علاوہ لوگوں کے جانوروں کو بھی کاٹ رہے ہیں جس سے جانوروں میں Rabicin اعصابی نظام کو مفلوج کرنے کی بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے جانور باءولا ہو جاتا ہے
نمائندہ باغی ٹی وی قصور کو بستی جمال دین قصور کے کسانوں عبدالرحمن ولد عبدالکریم قوم میئو ،عباس ولد عبدالقیوم اور محمد شبیر نے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں سے ہمارے 3 جانوروں کو آوارہ کتے کے کاٹنے سے باءولے پن کی بیماری ہو گئی ہے جس کا ہم نے پرائیویٹ ویٹرنری ڈاکٹر بلا کر علاج کروایا ہے اس مرض کی ویکسیںن بہت مہنگی ہے جو اس مہنگائی کے دور میں متاثرہ جانوروں کو لگوانی پڑتی ہے جس سے ہماری مالی پریشانیوں میں مذید اضافہ ہو رہا ہے لہذہ ٹی ایم اے قصور فوری طور پر آوارہ کتوں کو ختم کرے اور محمکہ ویٹرنری ہیلتھ قصور ہمارے جانوروں کو متعلقہ بیماری سے بچاؤ کی ویکسین مہیا کرےننھی طالبہ سپرد خاک
قصور
ڈی سی قصور اور ڈی ڈی ایچ او کی غفلت سے ڈاکٹر قصائی بن گئے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں معصوم کمسن ننھی پری کی ہلاکت صرف نجی کلینک کے مالک پر ڈال دی گئی ڈی ڈی ایچ او نے اپنے پیٹی بھائی ڈاکٹر کو بچا لیا
ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے اتائیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اپنا کلینک چلانے میں مصروف ہیں جبکہ اتائی ڈاکٹر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ بھی تب ہی حرکت میں آتی ہے جب کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے
ڈی ڈی ایچ او صاحب صرف لاکھوں روپے تنخواہ ہی لینے کے وارث بنے ہوئے ہیں افسوس کب تک غریب لوگوں کی جان سے کھیل جائیں گا
نماز جنازہ کے بعد نھنی طالبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے طالبہ کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی ہے مگر ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہےنوجوان چار سال سے لاپتہ پولیس بے خبر
قصور
الہ آباد کا رہائشی محنت کش عرصہ چار سال سے لاپتہ پولیس دھونڈنے سے قاصر
غریب ماں باپ غم کے مارے نڈھال
تفصیلات کے مطابق الہ آباد محلہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ محمد عرفان شاہ عرصہ چار سال دو ماہ سے لاہور کوٹ لکھپت سے لاپتہ ہے عرفان لاہور محنت مزدوری کرنے گیا تھا مگر گھر نا پہنچ سکا عرفان کس حال میں ہے کس کے پاس ہے کسی کو کوئی خبر نہیں عرفان شاہ کے ماں باپ نے اپنے بیٹے کیلئے لاہور شہر کا چپہ چپہ چھان مارا تھانہ کوٹ لکھپت لاہور کے درجنوں بار چکر بھی لگا لئے مگر ہر بار صرف تسلیاں ہی ملیں
عرفان کے والدین نے میڈیا کا سہارا لیا اور ساری روداد سنائی تو میڈیا پر خبر آتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن لاہور سپریٹینڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورنے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
عرفان شاہ کے والدین نے میڈیا ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز بلند کرنے کی بدولت اعلی حکام نے نوٹس لیا ورنہ تھانے سے ہی تسلیاں دے کر روانہ کر دیا جاتا تھامردار روہی نالے میں
قصور
لوگ مردہ جانور روہی نالوں میں پھینکنے لگے جس سے تعفن اور بدبو پیدا ہو کر بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ قصور روڈ کھارا ڈرین پر لوگوں نے مردار جانور پھینکنا شروع کر دیئے ہیں کبھی پولٹری فارم والے مری ہوئی مرغیاں پھینک جاتے ہیں تو کبھی کسان اپنے مرے ہوئے جانور اس ڈرین میں پھینک جاتے ہیں جن کو آوارہ کتے کھا جاتے ہیں اور باقی بچنے والی ہڈیوں اور مردار گوشت سے شدید تعفن اٹھتا ہے جس سے ادھر سے گزرنے والے لوگوں کا گزرنا تو محال رہتا ہی ہے ساتھ ساتھ تعفن سے لوگوں کو کئی بیماریاں بھی گھیر رہی ہیں افسوس تو اس بات کا ہے کہ ایسا کئی سالوں سے ہو رہا ہے مگر پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور محمکہ ماحولیات قصور آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور اور محکمہ ماحولیات قصور سے نوٹس لیتے ہوئے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہےکوٹ رادھا کشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا
کوٹرادھا کشن :- ( جرار شاکر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور)
کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پریم نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن سے 7 کلومیٹر واقع گاؤں پریم نگر میں ایک حویلی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھوسے کے ڈھیر کو لگی تھی جو کہ پھیل گئی اور اردگرد کے کمروں تک پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کی 3 فائر بریگیڈ اور 1 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 2 کمرے گر گئے اور 1 عدد موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال نہیں معلوم ہو سکیں۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو قصور ، ریسکیو کوٹرادھاکشن، ریسکیو بھوبتیاں لاہور کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
3 گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کا عمل جاری رہا ۔ ریسکیو آپریشن کی سربراہی شبیر صاحب ، ظہیر صاحب کر رہے تھے۔ہسپتال انتظامیہ نے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی
قصور
پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی سول ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں
گزشتہ رات علاج کے لئے آیا ہوا نامعلوم نوجوان جانبحق ہو گیا تو نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپا کر رکھ دیا گیا
لوگوں نے صبح لاش دیکھی تو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی
لاش پر ساری رات بلیاں اور کیڑے مکوڑے پھرتے رہے
تاحال نامعلوم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی
خیال کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غلطی کی بدولت جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپایا ہوگا
پتوکی پولیس مصروف کاروائی ہےتھانہ چونیاں صدر کی بڑی کاروائی
قصور
تھانہ صدر چونیاں کی بڑی کاروائی دکیٹ گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر قاسم جاوید ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی
ملزمان کے خلاف بجرم 395/13۔20۔65 کے تحت مقدمہ نمبر 209/19 درج کرکے کاروائی شروع کر دی
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ان کے مذید ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان سے مذید بڑی وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہےنقیب آباد بھلو میں ایک اور سانحہ
قصور
نقیب آباد بھلو میں فیروز پور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب لاہور سے قصور کی طرف ایک تیز رفتار مزدا لوڈر ٹرک نمبر LR 3830 آ رہا تھا کہ دوسری طرف سروس روڈ سے اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جو کہ مین سڑک پر چڑھنے لگی تھی سے جا ٹکڑایا جس سے لوڈر کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا اور ٹرک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے حادثے کے وقت ہلکی دھند تھی جس کی بدولت ٹرک ڈرائیور اینٹوں والی ٹرالی نا دیکھ سکا
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہےشدید دھند کا راج
قصور
شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج
تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں شدید ترین دھند پڑی ہے شہر قصور میں دھند کم ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر دھند بہت زیادہ ہے جس کی بدولت گاؤں دیہات سے آنے والے طالبعلموں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
شدید دھند سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے ٹوٹی اور کم چوری سڑکوں کی بدولت دھند سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں
سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں کو اپنی سواریوں پر دھند میں استعمال ہونے والی فوگ لائٹس لگانے کا مشورہ دیا ہے اور اوورٹیکنگ سے مکمل احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے