قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پرچی بنوانے سے ٹیسٹ کروانے تک اور دوائی لینے سے ہسپتال میں داخلہ لینے تک صرف سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا ہے غریب اور بغیر سفارش کے مریض پرچے بنوانے میں ہی 4 گھنٹے گنوا دیتے ہیں اس کے بعد جب ڈاکٹر کے پاس جانے کی باری آتی ہے تب بھی سفارشی ٹولہ سب سے آگے ہوتا ہے جس کی بدولت غریب اور مستحق لوگ دوائی لینے سے رہ جاتے ہیں خاص طور پر کتے کاٹے کی ویکسین پر معمور عملہ کہتا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے مگر 500 روپیہ پر فوری کتے کاٹے کا انجیکشن لگا دیتے ہیں
لوگوں نے اس صورت حال پر وزیر صحت اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Category: قصور
قصور ہسپتال یا سفارشی کا مددگار
بھینس چوری کی قسم
قصور
5 دن قبل چوری ہونے والی بھینس کا سراغ لگ گیا
تفصیلات کے مطابق اوراڑہ نو تھانہ راجہ جھنگ سے صفی اللہ گجر ولد عارف گجر کی بھینس 29 تاریخ کو چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے تھے جس پر اہلیان دیہہ نے چوروں کا پیچھا شروع کیا مگر چور بھینس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد دن کو صفی اللہ نے ماہر کھوجی کی خدمات حاصل کیں جس کے کھوج لگانے پر بھینس کا سراغ تھانہ صوا آصل موضع پانڈوکی کے ساتھ حویلی میئووانولی میں طفر عرف طفری میئو کے گھر تک پہنچا جس پر صفی اللہ اور اہلیان دیہہ نے ظفر سے پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا مگر اس سے اگلے دن صفی اللہ گجر نے جاسوس کتوں کی مدد لی تو حیرت انگیز طور پر کتے بھی سراغ رسانی کرتے ہوئے ظفر عرف ظفری میئو کے گھر تک پہنچے جس پر ظفر نے کہا مجھ سے قسم لے لو مگر اس کے محلے سے اس کی قسم کسی نے نا دی جس پر ظفری نے کہا کہ میں یہاں نیا آباد ہوا ہوں لہذہ میری قسم میرے سابقہ گاؤں موضع نند کا تکیہ تھانہ شیخم سے لے لو اور 17 تاریخ تک وعدہ کر لیا مگر حیرت تب ہوئی کہ جب پتہ چلا کہ ظفری کو حویلی میئووانولی میں مقیم ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے اور نند کا تکیہ سے اس کے نکلنے کی وجہ بھی یہی چوری چکاری ہی تھیفضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء ہے
قصور
مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہی ہے
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے قصور و راہنماہ پی پی پی ملک منظور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے جس سے حکمران گھبرائے ہوئے ہیں اور ہواس باختہ ہو چکے ہیں لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں غریب خط غربت سے نیچے آ گیا ہے جبکہ امیر مذید امیر تر ہو رہا ہے اور حکومتی طبقہ اپنے رشتہ داروں کو عہدوں اور مراعات سے نواز رہا ہے یہ گورنمنٹ بلکل ناکام ہو چکی ہے اب اسے گھر جانا ہی ہوگااجتماعی دعا اور ٹریفک جام
قصور
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی دعا کے بعد شدید ٹریفک جام
تفصیلات کے مطابق آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں آخری دن پر دعا تھی دعا کے بعد اجتماع میں ملک بھر سے شریک افراد اپنے اپنے گھروں کی راہ لیتے ہیں کچھ لوگ اپنی ذاتی سواریوں پر آتے ہیں اور زیادہ تر افراد قافلے کی شکل میں بسیں کروا کر آتے ہیں دعا کے بعد ہر ایک جلدی جلدی پنڈال سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی سواری والے سواری پر نکلتے ہیں جس سے یکدم پورے رائیونڈ کی ٹریفک تو جام ہوتی ہی ہے ساتھ ہی قصور کے مختلف راستے بھی ٹریفک کی بدولت بند ہو جاتے ہیں زیادہ تر لاہور جانے والے افراد قصور رائیونڈ روڈ سے گزرتے ہیں ایسے ہی دیپال پور ،پاکپتن عارف والا اور دیگر شہروں سے آئے لوگ بھی قصور کے راستے سفر کرتے ہیں جس سے قصور رائیونڈ روڈ،کوٹ رادہاکشن قصور روڈ،رائیونڈ براستہ کوٹ رادہاکشن تا پتوکی روڈ ٹریفک کی بدولت مکمل بند ہو چکے ہیں گاڑیوں کی اتنی زیادہ تعداد کی بدولت ٹریفک کا سارا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑ رہی ہےفیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
قصور
بھلو ڈرین پر واقع گھتہ فیکٹری میں دن 10 بجے لگنے والی آگ تاحال نا بجھ سکی
تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ پر کھارا ڈرین پل کی مشرقی نزد لکھنیکے گاؤں والی سائیڈ پر واقع گھتہ فیکٹری میں دن 10 بجے شارٹ سرکٹ کی بدولت لگنے والی آگ تاحال نا بجھ سکی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگر خوشی قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا مگر فیکٹری کا گودام جو کہ گھتے سے بھرا ہوا تھا مکمل جل کر خاکستر ہو گیا ہے اور آگ مذید پھیل رہی ہے جس پر ریسکیو ٹیمیں قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں
مزاحمت پر دیہاتی قتل
قصور
پتوکی کے علاقے تھانہ سراۓ مغل سوکڑ نہر ہلّہ پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص قتلتفصیلات کے مطابق رات نامعلوم ڈاکوؤں نے ہلہ نہر کے قریب ارشد ولد طفیل کو روکا جس پر ارشد نے مزاحمت کی تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا
قتل ہونے والا شخص محمد ارشد ولد طفیل کے سوکڑ نہر ہلّہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والا شخص مچھلی کا کاروبار کرتا تھا
پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دیخطرناک اشتہاری مجرم گرفتار
قصور
الہ اباد میں 4 لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتارتھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی خطرناک اور انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری ادریس ماچھی گرفتار
مجرم اشتہاری ادریس ضلع قصور اور اوکاڑہ میں ڈکیتی اور راہزی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے
ادریس ماچھی سال 2012 سے مفرور چلا آ رہا تھا
گورنمنٹ آف پنجاب نے ادریس ماچھی کی 4 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی
لوگوں نے قصور پولیس کی اس بڑی کاروائی کی بے حد تعریف کیفوڈ اتھارٹی کی کاروائی
قصور
فوڈ اتھارٹی کی کاروائی متعدد دکانداروں کو جرمانہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے راجہ جھنگ میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں کو جرمانے کر دیئے جرمانے کم وزن ،ناقص کوالٹی اور ایکسپائر اشیاء کی بدولت کیئے گئے ہیں
محمکہ فوڈ نے نان بائی ،کریانہ،سبزی فروش،دودھ و دہی فروش،گوشت فروش اور بیکریوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے اکثر کی کوالٹی انتہا گندی زوزن میں کمی اور کچھ اشیاء ایکسپائر ہو چکی تھیںنامعلوم لاش دفن لوگ حیران
قصور
پولیس اہلکار نے پوسٹ مارٹم شدہ لاش قبرستان میں دفنا دیتفصیلات کے مطابق بوائے ڈگری کالج روڈ قبرستان میں تھانہ صدر پ کے اہلکار نے ایک نوجوان کی پوسٹ مارٹم شدہ لاش کفن بمعہ کفن قبرستان میں لا کر دفنانا چاہی مگر علاقہ مکینوں نے ایک جواں سالہ پوسٹ مارٹم شدہ لاش دیکھ کر شور مچا دیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گٸی لاش لانے والے پولیس اہلکار نے پوچھنے پر بتایا کہ یہ نوجوان ایک حادثے میں فقیریے والا کے قریب جانبحق ہوا ہے حاکم نامی پولیس ملازم نے مذید بتایا کہ تین دن قبل اس کا انتقال ہوا تھا
اسی دوران مقامی صحافی کے فون کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور چوکی انچارج لاری اڈہ بھی موقع پر پہنچ گٸے جنہوں نےعلاقہ مکینوں کو مطمٸن کر کے نامعلوم نوجوان کی لاش کوسپرد خاک کر دیا
دوسری طرف عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ھوے صحافیوں سے اس معاملے کو اعلی حکام تک پہنچانے پر زور دیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیںایس ایچ او کا اعلان
قصور
پتوکی ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی کا جرائم کی بیخ کنی کا فیصلہ
ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے شہری تاجر اور میڈیا تعاون کرے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے
تھانہ سٹی پتوکی نصراللہ بھٹی نے تاجروں میڈیا اور سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ چوروں، ڈاکوﺅں ،منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرموں اور کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور پورے شہر میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور مضبوط بنادیا گیا ہے تھانے میں ہر آنے والے سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں
