(جرار شاکر، قصور)
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت پر تھانہ صدر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو کی کاروائی کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت تین ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور اشتہار ی مجرمان کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ صدر پھولنگر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو نے دو خطرناک اشتہار ی مجرمان جاوید عرف حیدری کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔جب کہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوادیا ہے۔
Category: قصور
خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
نالیاں تالاب بن گئیں
قصور
شہروں اور گلی محلوں میں نالیاں تالاب بن گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے مصطفیٰ آباد للیانی وارڈ نمبر 7 سرہالی روڈ پر انتظامیہ کی نااہلی وجہ سے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جو کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
نا ہی کوئی دیکھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی سننے والا روہی نالہ سے گند و گوبر نکال کر سڑک اور مین راستے پر پھینکنا روز کا معمول ہے جس سے نمازی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہبغیر ترپال لوڈر ٹرالیاں
قصور
بغیر ترپال کے فیروز پور روڈ پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں لوگوں کیلئے وبال جان بن گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور سے روزانہ درجنوں اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں اینٹیں لے کر لاہور فروخت کرنے جاتی ہیں جن میں سے ایک آدھ پر ہی ترپال ڈالا گیا ہوتا ہے باقی ٹرالیاں بغیر ترپال کے ہی گزرتی ہیں جن سے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں پر اینٹوں سے گرنے والا والا برادہ نما گرد پڑتی ہے جو کہ قریب سے گزرنے والے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات بغیر ترپال کے ٹرالیوں سے سڑک پر اینٹیں بھی گر جاتی ہیں جو کہ موٹرسائیکل اور کار سواروں کے لئے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں
لہذہ سٹی ٹریفک پولیس قصور ٹرالی مالکان کو ترپال ڈالنے کا پابند کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑےرشوت لی اور دھمکیاں دیں
قصور
سب ڈویژن راجہ جنگ کا واپڈا ملازم افضل خاں میٹر انسپکٹر کی رشوت ستانی عروج پر
تفصیلات کے مطابق کوٹلی رائے ابوبکر کے زمیندار زین العابدین کا کہنا ہے ہمارے زرعی ٹیوب ویل کے میٹرنمبر 4511751306103u پر افضل نے 38277 یونٹ بوگس ڈال دئے جس پر میں نے افضل خان کو ریڈنگ درست کرنے کا کہا تو افضل خان نے مجھ سے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پیسے دو گے تو کام ہو گا ورنہ نہیں سو مجبوری کے تحت میں نے حامی بھر لی رشوت کے پیسے لینے افضل ہمارے کھیت آیا پیسے لینے کے بعد ہمارا بل ٹھیک نا کیا جس کی بابت میں نے اپنے پیسے واپس مانگے تو افضل غنڈا گردی پر اتر آیا مجھ کو سنگین دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں نے تو اپنے علاقے کے بہت چوہدریوں کے پیسے کھائے ہیں جو میرا بال بھی ٹیڑھا نہیں کر سکے پھر تم کیا چیز ہو
بل زیادہ ہونے سے ہم نے بل ادا نا کیا تو واپڈا ٹیم ہمارا میٹر بھی اتار کر لے گئ ہے اور افضل بھی سنگین نتائج کی دھمکیوں دے رہا ہے
متاثرہ دیہاتی نے اعلی حکام سے اس راشی میٹر انسپکٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے3 افراد قتل 1 زخمی علاقے میں سوگ
قصور
گاءوں کھارا میں 3 افراد قتل 1 شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں 3 افراد قتل کر دیئے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے بتایا جا رہا ہے کہ مقتولین حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئے تھے اور کھارا گاؤں میں اپنے عزیزوں سے ملنے آئے تھے جن کا پیچھا کرتے ہوئے مخالفین نے انہیں کھارا بھلو روڈ پر ان کی گاڑی پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے قتل کیا بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان 1 موٹرسائیکل 125 اور 1 عدد گاڑی پر آئے اور مقتولین کی کار ایکس ایل آئی پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہے
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہےبھینس چور متحرک ہو گئے
قصور
تھانہ راجہ جھنگ کی حدود میں بھینس چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا
تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ راجہ جھنگ بھینسوں کی چوری نا رکوا سکا غریب کسان جس کا اپنی جان اور اولاد کے بعد سب سے قیمتی اثاثہ بھینس ہوتا ہی ہوتا ہے آئے روز چوروں کے ہاتھوں اپنے اس قیمتی اثاثے سے محروم ہو رہے ہیں رواں ہفتے میں محمد صدیق ڈوگر سکنہ اوراڑہ روڈ کی دو قیمتی بھینسیں مجاہد رحمانی سکنہ اوراڑہ خورد کی ایک قیمتی بھینس اور آج رات صفی اللہ گجر ولد عارف گجر سکنہ اوراڑہ نو کی ایک قیمتی بھینس چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے حالانکہ ان دونوں دیہات سے چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جھنگ کا فاصلہ صرف ڈھائی کلومیٹر ہے
ایک بھینس کی کم از کم قیمت ڈھائی لاکھ روپیہ ہے
اہلیان دیہہ نے ڈی پی او قصور سے استدعا کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں اور ہمیں ہماری بھینسیں واپس دلوائیں اور چوروں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائےقصور ضلعی انتظامیہ انتہائی سست
قصور
چونیاں میں زیر تعمیر سڑک لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے جمبر میں ن لیگی دور حکومت میں شروع ہونے والا چونیاں تا جمبر روڈ کا تاریخ ساز منصوبہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر اور سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن گئے ہیں اور سڑک سے اٹھنے والی گردوغبار سے لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں کاروباری لوگ کام نا ہونے کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں لوگوں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے
لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے سے اس تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہےتحصیل آفس کی ہڑتال
قصور
تحصیل آفس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران اور پٹواری اور قانون گو دفاتر کی تالہ بندی کرکے ہڑتال پر آگئے
تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کی اڑھائی کروڑ روپے کی کرپشن میں پٹواریوں اور محکمہ مال کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے
جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات اور ADCR نے لینڈ ریونیو ڈکلیئر کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اور قصور میونسپل کمیٹی کی فیسوں میں محکمہ مال کے پٹواریوں کی کرپشن کا جواز ہی نہیں بنتا
متعلقہ کیس میں اینٹی کرپشن کے پاس مقدمہ بھی درج ہے اور کرپٹ ملزمان بھی گرفتار ہیں پھر ہمارا کیا واسطہ ہےسرکاری اراضی پر قبضہ بوجہ پٹواری
قصور
کنگن پور اور الہ آباد میں محکمہ ہائی وے کی سرکاری اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ
ک
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں تعینات ہونے والا پٹواری بہت بااثر ہے کہ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے بھی اس کے اشاروں پر چلتے ہیں اچونکہ الہ آباد قیمت کے لحاظ سے ضلع قصور کا سب سے زیادہ قیمت والا علاقہ ہے تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی حکومتی سیاست دانوں کو ہر ماہ ایک کثیر رقم منتھلی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے عرصہ تقریباً تیس سال سے نذرانہ وصولی کی یہ روایت چلی آرہی ہے جس پارٹی کی بھی حکومت ہو پٹواری سے ماہانہ اپنا حصہ وصول کرنا اپنا قانونی حق سمجھا جاتا ہے الہ آباد میں تعینات رہنے والے تمام پٹواری کروڑ پتی ہو چکے ہیں ایک معمولی پٹواری صرف پٹوار خانے میں اپنے چار پرائیوٹ ملازم رکھتا ہے گاڑی کا ڈرائیور اور گھریلو ملازموں کی تعداد علیحدہ سے ہے کرپٹ سیاست دانوں سے ساز باز ہو کر کرپٹ پٹواریوں نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت کر دی ہے محکمہ ہائی وے کی سرکاری اراضی پر کنگن پور میں قبضہ مافیہ نے عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا ہے چونیاں روڈ دیپالپور روڈ ڈھٹے شاہ روڈ اور شہر میں دیگر جگہوں پر سینکڑوں کنال سرکاری اراضی فروخت کی جا چکی ہے کرپشن کا بے تاج بادشاہ موجودہ پٹواری قبضہ مافیہ کو تحفظ دینے میں پیش پیش ہے وزیراعظم پاکستان اور سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی جانے والی مہم اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور سرکاری اراضی قبضہ مافیہ سے واگزار کروانے میں پٹواری طارق رکاوٹ بنا ہوا ہے اور قبضہ مافیہ سے بھاری رقم بٹور کر اعلیٰ افسران کو بوگس رپورٹیں بنا کر ارسال کر رہا ہے
الہ آباد کے رہاشیوں نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ الہ آباد میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےصحافی پر جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے
قصور
سنیئر صحافی مہر سلطان کے خلاف درج جھوٹھا مقدمہ خارج کیا جائے ممبران و عہدیداران پریس کلب الہ آباد
تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب الہ آباد کا مذمتی اجلاس سرپرست اعلیٰ چودھری فیاض احمد دھون کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سنیئر صحافی مہر سلطان محمود کے خلاف ڈی ای او سیکنڈری میاں مقصود کی طرف سے درج جھوٹھے مقدمہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مجرمانہ غفلت اور کرپشن بے نقاب ہونے پر ایسے افراد کی طرف سے صحافیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج نئی بات نہیں ہے ہم صحافی حضرات ایسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مہر سلطان محمود اس سے پہلی بھی محکمہ ایجوکیشن میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے 15 ٹیچر فارغ کروا چکا ہے جس کا محمکہ تعلیم کے افسران کو بہت دکھ ہے کیونکہ ان می رشوت بے نقاب ہو چکی ہے
محکمہ تعلیم کو ایسے صحافی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے تھا مگر صحافی کی ایمانداری کی بدولت محکمہ تعلیم نے الٹا پرچہ کرو دیا حالانکہ صحافی برادری محکمہ تعلیم اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے کام کر رہی ہے مگر افسران کے ایسے ہتھکنڈوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ بھی اس مجرمانہ فعل میں برابر کے شریک ہیں اور اس معاملے کو جھوٹھے مقدمات میں الجھا کر دبانا چاہتے ہیں مہر سلطان محمود نے اس سلسلہ میں سیکرٹری ایجوکیشن کوانکوائری کےلئے درخواست بھی دی رکھی ہے سرپرست اعلیٰ پریس کلب چودھری فیاض احمد دھون، مہر محمد اسماعیل جاوید، ملک اکرم، ملک سہیل احمد، چوہدری ظہیر بابر، شیخ عرفان، حاجی اصف، چوہدری محبوب احمد، اودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مہر سلطان محمود کے خلاف درج جھوٹے مقدمہ کو فوری خارج کرنے اور سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف اور ڈی ای او سیکنڈری میاں مقصود کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے