Baaghi TV

Category: قصور

  • 2 نومبر آل پنجاب ختم نبوت کانفرنس

    قصور
    آل پنجاب ختم نبوت کانفرنس کھڈیاں خاص

    تفصیلات کے مطابق قصور میں 2 نومبر بروز ہفتہ کو کھڈیاں کے مقام یسین گارڈن دیپال پور روڈ پر اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام آل پنجاب تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ 2 نومبر بعد نماز عشاء سے شروع ہو گی اور 3 نومبر بعد نماز فجر تک جاری رہے گی جس میں ممتاز عالم دین ،سینیٹر ساجد میر ،علامہ ابتشام الہی ظہیر کے علاوہ دیگر جید عملاء کرام فتنہ قادیانیت کے رد پر بیانات فرمائینگے اس کانفرنس میں پورے پنجاب سے لوگ شرکت کرینگے جن کے لئے کھانے کا بھی انتظام ہوگا مذید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد بھی قصور میں قادیانیت کے گڑھ کے بلکل قریب کیا گیا ہے اسی علاقے کے نزدیک نور پور ،فتح پور اور تارا گڑھ میں قادیانی غریب مسلمانوں کو پیسوں کے لالچ میں اپنی قادیانیت کی تبلیغ کر رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے منافی ہے

  • قصور میں اینٹی کرپشن متحرک

    قصور
    چونیاں میں سرکاری فیسوںکی خورد برد پر سخت ایکشن

    تتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کی مشہور زمانہ سرکاری فیسوں کے خورد برد سیکنڈل میں ریونیو سٹاف اور ٹی ایم اے عملہ چونیاں کو محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے کرڑوں روپے کی ریکوری ڈال دی ہے جبکہ دوسرے حکم نامے میں ٹی ایم اے چونیاں کے خصوصی آڈٹ کا بھی حکم دے دیا گیا ہے
    یاد رہے اس کیس کی انکوائری ڈائریکٹر لاہور ریجن 1 اور ریجن 2 دونوں خود کر رہے ہیں خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہونگی

  • رنگیلا لیبارٹری انچارج

    قصور
    کوٹرادہاکشن ٹی ایچ کیو ہسپتال کا لیبارٹری انچارج رنگیلا نکلا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن ہسپتال کی لیبارٹری کا انچارچ اپنے دوستوں کے ہمراہ کل چھٹی والے دن لڑکی سے رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا لیبارٹری انچارج کے دوستوں کے لیئے لیبارٹری ریسٹ ہاوس بنا ہوا ہے کل اتورا کو نوید احمد ولد صدیق میو فیاض ولد قمر دین میو نے اپنی گرل فرینڈ کرن نامی لڑکی جو کہ رائے ونڈ سے آئی اور ٹی ایچ کیو کی لیبارٹری میں رنگ رلیاں منا رہے تھے ،کو انچارج پولیس چوکی اور عملہ ہسپتال نے موقع پر پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا
    ایم ایس نے شام تک ٹائم لے کر عملہ کے اس گھناؤنے گندے کام میں ملوث ملازم کی متعلقہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے

  • ریجنل یونین آف جرنلسٹ کا اعلامیہ

    قصور
    پتو کی حکومت علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کرنے کی روش ترک کرے RUJ علاقائی صحافیوں کی ہر فورم پر ترجمانی کرے گی ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات تنویر اسلم خاں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
    انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے RUJ کی قیادت نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان مطالبات کی روشنی میں علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرے
    ہانہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی صحافیوں کو فوری طور پر صحت کارڈ کا اجرا کرے سرکاری سطح پر انشورنس کی جائے اور ان کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں سہولتیں فراہم کی جائیں اور ضلعی سطح پر رہائشی کالونیوں کا اجراء بھی کیا جائے
    انہوں نے کہا کہ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اگر علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار نہ کیا تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اس سلسلہ میں ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان کی مرکزی اور صوبائی قیادت جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

  • پولیس لائزن آفیسر کا کام

    قصور
    تھانہ کوٹ رادہاکشن میں کمیونٹی لائزن آفیسر نے کام شروع کر دیا
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور شہریوں کو عزت دینے کے ساتھ تفتیش میں معاونت کے لئے تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اے ایس آئی ناصر علی نے بطور کمیونٹی لائزن آفیسر کام شروع کر دیا ہے اور تمام شہریوں کو تھانہ کی حدود میں آتے ہیں خوش اخلاقی اور راہنمائی کا کام شروع ہو گیا ہے
    جس سے اہل علاقہ بہت خوش ہیں

  • ادویات کی قیمتیں سونے کے بھاءو

    قصور
    پاکستان میں ادوایات کی قیمتیں سونے سے بھی زیادہ
    تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں روز بروز ہونے والے اضافے کی بدلت غریب انسان سخت پریشان ہے
    دواساز کمپنیوں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا رکھی ہیں
    مثال کےطور(جی اس کے) کےکمپنی نے ادویات کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کیا
    جون 2019 سے اکتوبر 2019 تک آگمینٹن گولی 1 گرام بی ڈی کی قیمت 183روپے تھی اب 231 روپے
    کیل پول سیرپ کی قیمت 51،20روپے تھی جو اب 63،21 روپے ہو گئی ہے
    اسی طرح ہر دوائی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے
    جی اس کے،سامی،ایبٹ،آٹکو،مارٹن ڈاو ،سنوفی،سٹینلے،ووڈورڈ،سیرل،فایزر اور دیگر سینکڑوں ادویات بنانےوالی کمپنیوں نے بھی خوب دام مہنگے کیئے ہیں
    اکثر کمپنیوں نے ادویات کی شارٹیج کرکے عوام کو پریشان کر رکھا ہے جیسے کہ گولی بیسکوپان پلس ،ہائیوسین ،ٹیکہ کیناکارٹ کے اور دیگر موسم کے مطابق استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں
    جون 2019 سے لیکر 27 اکتوبر 2019
    عرصہ تقریبا 4 ماہ میں اپنی مرضی سے ہر دوائی کی قیمتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ ہو چکا ہے
    ہر دوائی کی قیمت میں %50 سے %250 تک اضافہ ہو چکا ہے
    پاکستانی روپیہ اپنی جگہ پر مستحکم ہے
    پاکستانی عوام حکمران بالا سےپوچھ رہی ہےکہہ مہنگائی میں کب تک کمی ہو گی
    ان خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو قانون کب تک چھوٹ دیتا رہے گا

  • گمشدہ بچہ لاہور سے قصور

    قصور
    چند گھنٹوں میں گم شدہ بچہ لاہور سے کھڈیاں ماں باپ کے پاس پہنچ گیا
    تفصیلات کے مطابق کل لاہور کے ایک نیوز پیپر کو کشمدہ بچہ ملا جو اپنا نام حسنین اور والد کا نام یعقوب اور پتہ کھڈیاں بتلا رہا تھا جس کی خبر نمائندہ باغی ٹی وی کو موصول ہوئی تو نمائندہ باغی ٹی وی نے ضلع بھر کے تمام واٹس ایپ گروپس میں بچے کی تصویر اور نیوز پیپر کا ایڈریس شیئر کرنے کیساتھ کھڈیاں کی مساجد میں اعلان بھی کروائے جس کی بدولت محظ تین سے چار گھنٹوں میں والدین بچے تک پہنچ گئے اور شناخت کرکے بچہ اپنے ہمراہ لے آئے
    بچے کے والدین نے لاہور کے نیوز پیپر اور نمائندہ باغی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا

  • اہم سڑک میں دراڑیں پر گئیں

    قصور
    لاہور قصور فیروز پور روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
    تفصیلات کے مطابق لاہور قصور روڈ جسے منی موٹر وے بھی کہا جاتا ہے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پوری سڑک پر دراڑیں پر چکی ہیں یہ سب ضلعی انتظامیہ اور محمکہ ہائے وے کی کھلی نا اہلی کا ثبوت ہے اربوں روپیہ کی لاگت سے تیار ہونے والی سڑک پر نکاسی کا نظام نا ہونے کے برابر ہے جس کی بدولت بارشوں میں پانی سڑک پر جمع رہتا ہے اور اسی بدولت سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ کئی جگہ سے سڑک بلکل ٹوٹ گئی ہے جسے مرمت بھی نہیں کیا جا رہا
    لوگوں نے محکمہ ہائی وے اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • واپڈا دفتر میں بیٹھا سانپ

    قصور
    کوٹ رادہاکشن سے زہریلا سانپ پکڑا گیا

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے واپڈا آفس کوٹ رادہاکشن میں خطرناک سانپ کی اطلاع پر کاروآئی کرتے ہوئے خطرناک سانپ پکڑ لیا واپڈا آفس کوٹ رادھا کشن میں چارفٹ کے قریب خطرناک سانپ نے خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا جس پر عملے نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا اور سانپ ساتھ لے گئے واپڈا ملازمین نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا

  • کم سن بچی کا باپ پریشان

    قصور
    الہ آباد کا رہائشی باپ سخت پریشانی میں
    تفصیلات کے مطابق محمد صدیق رہائشی الہ آباد نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں ضلع قصور کے قصبہ الہ آباد کا رہائشی ہوں اور میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کرتا ہوں میری آمدن بہت کم ہے میری بیٹی جس کی عمر تقریبا 4 سال ہے اس کو سماعت کا مسئلہ ہے یعنی وہ سن اور بول نہیں سکتی
    میں نے بچی کی علاج کے لئے اب تک کئی ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کو دکھلایا ہے ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے جو کے انتہائی مہنگا ہے بحریہ ہسپتال لاہور والوں نے علاج کے لیئے تقریبا 17 لاکھ مانگے ہیں جو کہ میری پہنچ سے بہت دور ہے
    لہذا میری وزیراعظم عمران خان اور محکمہ بیت المال کے چئیرمین عون عباس اور مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ میری پیاری بیٹی کے علاج کے لیے میری مدد کی جائے تاکہ میری بیٹی بھی ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکے
    زیر نظر تصویر میں میڈیکل رپورٹس ساتھ لف ہیں