Baaghi TV

Category: قصور

  • کم سن بچی کا باپ پریشان

    قصور
    الہ آباد کا رہائشی باپ سخت پریشانی میں
    تفصیلات کے مطابق محمد صدیق رہائشی الہ آباد نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں ضلع قصور کے قصبہ الہ آباد کا رہائشی ہوں اور میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کرتا ہوں میری آمدن بہت کم ہے میری بیٹی جس کی عمر تقریبا 4 سال ہے اس کو سماعت کا مسئلہ ہے یعنی وہ سن اور بول نہیں سکتی
    میں نے بچی کی علاج کے لئے اب تک کئی ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کو دکھلایا ہے ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے جو کے انتہائی مہنگا ہے بحریہ ہسپتال لاہور والوں نے علاج کے لیئے تقریبا 17 لاکھ مانگے ہیں جو کہ میری پہنچ سے بہت دور ہے
    لہذا میری وزیراعظم عمران خان اور محکمہ بیت المال کے چئیرمین عون عباس اور مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل ہے کہ میری پیاری بیٹی کے علاج کے لیے میری مدد کی جائے تاکہ میری بیٹی بھی ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکے
    زیر نظر تصویر میں میڈیکل رپورٹس ساتھ لف ہیں

  • جوان لڑکے سے بدفعلی

    سترہ سالہ کالج کے طالب علم سے ساتھی کی زبردستی زیادتی دوسرا ساتھی پہرہ دیتا رہا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے راجہ جھنگ کے نواحی گاؤں متا کا رہائشی سترہ سالہ ،ع رائے ونڈ کالج میں پڑھتا ہے اسی گاؤں کے مبشر اور احسان بھی کالج میں پڑھتے ہیں تقریبا ایک ماہ قبل کالج سے واپسی پر ملزمان ،ع کو راجہ جنگ کے قریب کھیتوں میں لے گئے اور مبشر نے ڈرا دھمکا کر ،ع سے زبردستی بدفعلی کی جبکہ ملزم احسان پہرا دیتا رہا ملزمان نے کسی کو نہ بتلانے کے لیے دھمکیاں بھی دیں جس پر ،ع نامی طالب علم خاموش رہا
    مگر چند دن بعد دوبارہ ملزمان نے ،ع سے زیادتی کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں جس پر ،ع نے سارا واقعہ اپنے والد کو بتلایا جس نے تھانہ راجہ جنگ میں ایف آئی آر درج کروا دی
    تھانہ راجہ جھنگ پولیس نے ایف آئی درج کرکے کاروائی شروع کر دی

  • مزاحمت پر شہری زخمی

    قصور پولیس ڈکیٹی کی وارداتیں رکوانے میں ناکام
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں میں موٹرسائیکل سوار کو مزاحمت کرنے پر زخمی کر دیا گیا ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 14 ہزار بھی چھین لیئے گزشتہ رات 7 مرلہ سکیم گریڈ اسٹیشن کھڈیاں کا رہائشی ریاض ڈھنگ شاہ سے گھر آ رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 14 ہزار چھین لی جس پر اصغر نے مزاحمت کی ڈاکوؤں نے اس کے پاؤں پر فائر کر کے اسے زخمی کردیا
    اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے
    اصغر کے شور کرنے پر اہل علاقہ نے اکھٹے ہو کر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے

  • ایک رات میں 6 ڈاکے

    قصور پولیس وارداتیں رکوانے میں بری طرح ناکام
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قصور اور گردونواح میں 6 وارداتیں ہوئیں ہیں جن میں بستی قادر آباد قصور کا رہائشی سیف خالد اپنی فیملی کیساتھ اپنے سسرال جا رہا تھا کہ رفیع ہاءوسنگ سوسائٹی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے روک کر قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی اسی طرح جھلاڑاں کمبواں سے شہری سے موٹر سائیکل اور ایک بزرگ شہری سے 1500 روپیہ نقدی ڈاکوؤں نے چھین لی جھنڈا شاہ کے قریب نماز جمعہ ادا کرکے آنے والے دو شہریوں سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل جبکہ دوسرے شہری سے نقدی چیھنی گئی اسی طرح لاہور میڈیکل انسٹرومنٹس لمیٹڈ کے ملازم شبیر حسین اور ساجد مجید سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا
    ضلعی انتظامیہ کے سیف سٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کیمرے لگنے کے باوجود بھی شہری ڈاکوؤں سے لٹنے پر مجبور ہیں
    ڈی پی اور قصور زاہد نواز مروت نوٹس لیں اور شہریوں کو انصاف دلوائیں

  • سرکاری ملازمین 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم

    محکمہ صحت کے ملازمین پچھلے 5 ماہ کی تنخواہ سے محروم
    تفصیلات کے مطابق پنجاب رورل سپورٹ پروگرام PRSP کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین جن میں نائب قاصد،چوکیدار،مالی،لیڈی ہیلتھ ویزیٹر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان شامل ہیں پچھلے پانچ ماہ سے بغیر تنخواہ کے گزارہ کر رہے ہیں ان کو کہا جا رہا ہے کہ ابھی سپورٹ پروگرام کے پاس پیسے نہیں جب آئینگے تب آپ کو تنخوائیں مل جائینگی واضع رہے کہ PRSP کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین پینشن اور جی پی فنڈ سے محروم رہتے ہیں اور چھوٹا عملہ جیسے چوکیدار و نائب قاصد 8 گھنٹے کی بجائے 12 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں قصور سے محمکہ صحت کے ملازم نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتلایا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی احتجاج کیا تو آپ کو تنخوائیں نہیں ملینگی اور نوکری سے بھی فارغ کر دیا جائے گا

  • نظر ثانی کی جائے مسیحوں کی دہائی

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چونیاں پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں چھاپے
    بیشتر ہسپتالوں کے آپریشن بند کر دیئے گئے
    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں پر چھاپے مارے اور سارے ہسپتالوں کے آپریشن کرنے بند کروا دیئے ہیں کمیشن کے مطابق ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور جنرل سرجن سیزیرین سیکشن نہیں کر سکتے کئی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر سیل کر دیے ہیں اور بعض ہسپتال مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب طلبی کے لیے لاہور ہیلتھ کیئر کمیشن کے آفس میں طلب کر لیا گیا
    ڈاکٹروں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہیلتھ کیئر کمیشن کو عطائیت کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے تھا وہاں وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لے کر مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں لحاظہ ہیلتھ کیئر کمیشن نظر ثانی کرے

  • سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی تذلیل

    قصور
    چھانگا مانگا سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی مریضوں سے بدتمیزی

    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے بیسک ہیلتھ یونٹ BHU میں تعینات ڈاکٹر عدنان کی مریضوں کو چیک نہ کرنا اور الٹا لواحقین سے بدتمیزی معمول بن چکا ہے
    ڈاکٹر عدنان موبائل پر مصروف تھا کہ مریض کے لواحقین نے چیک اپ کا کہا تو آپے سے باہر ہوگیا اور اگ بگولہ ہوکر کہنے لگا کہ میں تمہارے باپ کا ملازم نہیں میں نہیں چیک کرونگا مریض کو کہیں اور لے جاءو
    ڈاکٹر اکثر آنے والے مریضوں کے لواحقین پر روب ڈالتا ہے میرا باپ ڈی ایس پی ہے ابھی اندر کروا دونگا ورنہ دفع ہو جاءو
    موصوف نے مریض کے لواحقین پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کا جھوٹا الزام لگا مقدمہ درج کروا دیا جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا

  • 28000 آبادی کی حالت زار

    قصور
    ضلع قصور کے سب سے بڑے گاؤں اور یونین کونسل کی حالت زار
    ضلع قصور کا سب سے بڑا اور نزدیکی گاؤں کھارا جسے اب گاؤں کہنا بھی مناسب نہیں کیونکہ اس کی آبادی تقریبا 28000 ووٹ 11300 قصور شہر سے فاصلہ 3 کلومیٹر قصور بائی پاس سے فاصلہ صرف ڈیڑھ کلومیٹر اور مین فیروز پور روڈ سے 2 کلومیٹر ہے مگر اس کی سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہے پچھلے 20 سال قبل بننے والی بھلو کھاڑا روڈ سڑک انتہائی خراب ہے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے لوگوں کے قیمتی وقت کیساتھ گاڑیوں کا نقصان اور حادثات معمول بن گیا ہے اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ سڑک بنی ہے تب سے اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کی بدولت یہ سڑک بلکل ختم ہو گئی ہے جس سے اہل دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لوگوں نے بتلایا کہ اب تک کئی بار اس مرمت بارے اعلی حکام کو بتلایا گیا ہے مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور نوٹس لے کر ہی مشکل حل کریں

  • خطرناک حادثہ مگر

    قصور
    راجہ جھنگ کے قریب حادثہ
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر راجہ جھنگ نہر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر کے نیچے آگئی جس سے موٹر سائیکل مکمل کچلی گئی مگر خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کو معمولی چوٹیں آئیں جسے فوری طور پر سول ہسپتال راجہ جھنگ پہنچا دیا گیا جہاں اس کہ حالت خطرے سے باہر ہے
    حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری سے پیش آیا

  • سودی کاروبار کا خاتمہ

    قصور میں سود کا کاروبار کرنے والی الیکڑونکس کی دوکاندار کو عدالت نے بےدخلی کا حکم دے دیا عدالت نے 45 دن کے اندر نعیم الیکٹرونکس کو مالک کی جائیداد خالی کرنے کا حکم دیا

    تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ قصور پر واقع نعیم الیکڑونکس کی سود کے کاروبار اور دوکان کے مالک زبیر کے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سول جج فرسٹ کلاس ملک محمد رستم علی نے حکم دیا کہ مذکورہ دوکاندار 45 روز کے اندر ملازمین کے نام پر کرائے پرحاصل کی گئی دوکان مالک زبیر قصوری کو واپس کرے
    یاد رہے کہ نعیم الیکٹرونکس قصور شہر میں وسیع پیمانے پر الیکڑونکس کا سامان شہریوں کو بھاری سود پر دے کر لوٹ مار کر رہا ہے جس کی بابت دوکان مذکورہ کے مالک زبیر قصوری نے اس کے خلاف اپنی دوکان خالی کرنے کا کیس دائر کر رکھا تھا