قصور واٹر سپلائی کی موٹر ایک ماہ سے بند
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں واٹر سپلائی کے ٹھیکیدار نے واٹر سپلائی کا بل ادا نہیں کیا جس کی بدولت لیسکو اہلکار میٹر اتار کے لے گئے تقریبا ایک ماہ ہو گیا ہے لوگ واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں جبکہ یونین کونسل کے سیکریٹری اور ٹھیکیدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکدار سے پیسے لے کر بل بجلی ادا کیا جائے تاکہ لوگوں کو واٹر سپلائی سے پانی میسر ہو سکے
Category: قصور

واٹر سپلائی بند

90 لیٹر شراب برآمد
قصور
چونیاں سے 90 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے ڈی ایس پی شمس الحق درانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ شراب کشید و فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 90 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر چونیاں میں مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہےڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید اور انکی ٹیم کو شاباش بھی دی.

ہوائی فائرنگ مہنگی پر گئی
قصور تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں غنڈہ راج
تفصلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود کوٹ رکندین میں ملزمان چاندی کمہار اور ساتھیوں کی سرعام فائرنگ شہریوں نے فائرنگ کی اطلاع 15 پر فوری دی جس کے نتیجے میں پولیس نے علاقہ کوٹ رکن دین خان میں آکر گولیوں کے خول برآمد کرلیئے
ملزمان دو موٹرسائکلیوں پر آئے اور دہشتگردی کامظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھبد ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہو گیا جس پر علاقے کے کونسلر اور پی ٹی آئی کے رکن مہر لطیف نے ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست تھانہ اے ڈویژن میں دے دی ہے جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو نامزد کیا گیا ہے اور تین ملزمان نامعلوم
ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب میڈیا کی ٹیم نے اس واقعہ کے مطلق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن میاں وحید عارف سے بات کی توایس ایچ او کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں کسی غنڈے کو اس طرح کے کام کرنے سے پہلے سوبار سوچنا ہوگا میں ان ملزمان کے خلاف ان شاء اللہ سخت قانونی کارروائی کرونگا تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں
اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
کولڈ درنکس پھر مہنگی
قصور
خود ساختہ مہنگائی کی لہر برقرار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں دکانداروں کی من مانیاں جاری گورمے کی ایک لیٹر کی بوتل پر کمپنی کی طرف سے درج قیمت 55 روپیہ ہے جبکہ دکاندار حضرات گاہکوں سے 60 روپیہ وصول کر رہے ہیں اسی طرح پیپسی و کوکا کولا کی تمام بوتلوں پر درج قیمت سے 5 یاں 10 روپیہ اضافی وصول کیئے جا رہے ہیں مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان لوگوں کا ڈی سی قصور اور علاقہ جات کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کاروائی کا مطالبہ ہےاینٹی کرپشن کا چھاپہ
قصور
اینٹی کرپشن کا چھاپہ اس دفعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال زد میں
تفصیلات کے مطابق قصور فنانس اینڈ بجٹ آفیسر کا بدنام زمانہ غریب نواز گرفتار کر لیا گیا
اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر غریب نواز کو گرفتار کیا
غریب نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
غریب نواز 50000 روپیہ رشوت کی مد میں لیتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا
پچاس ہزار بل پاس کروانے کی مد میں ٹھیکدار سے وصول کر رہا تھاسر عام پرچی جواء
قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں جواء میچ پرچی گیم دانہ جاری پولیس خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق قصور لنڈا بازار میں جواء گیم میچ پرچی کئی سالوں سے ہو رہی ہے اسلام عرف اسلامی نامی شخص روزانہ مارکٹ کی چھت پر سرعام جواء کرواتا ہے اور اپنے ٹاؤٹ مافیا کی مدد سے پرانا شناختی کارڈ روڈ پر بھی اپنے آدمی کھڑے کرکے ڈیلی لاکھوں روپے اکھٹے کر رہا ہے عوامی سماجی ،دینی اور مذہبی تنظیموں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
جواء کروانے والے شخص کے کئی پرچے بھی درج ہیں مگر پولیس اس کے اڈے کو بند کروانے میں ناکام ہے اڈے کا مالک اسلام عرف اسلامی کا کہنا ہے کے میں پولیس کو منتھلی دیتا ہوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
ایم ایس کا نجی ٹاءوٹ
قصور
ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ایم ایس کا ذاتی ٹاءوٹ غنڈہ بن کر بیٹھ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ایم ایس نے اپنا ذاتی ٹاءوٹ رکھ لیا جو خود کو اے آر وائی نیوز کا نمائندہ بتاتا ہے یہ شحض انتہائی بدتمیز ہے ہر پرچی بنوانے والے سے جھگڑا کرکے 50 روپیہ جبکہ ہر ٹیسٹ کروانے والے مریض سے 100 سے 600 روپیہ وصول کرتا ہے لوگوں نے کئی بار ایم ایس سے شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی مذید جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ یہ شحض نا تو ہسپتال کا سرکاری ملازم ہے اور نا ہی کوئی صحافی
لوگوں نے وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہےایک ہی دن میں دو مرتبہ واردات
قصور
حبیب آباد میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردات نا رک سکیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی حبیب آباد میں کل رات یکے بعد دیگرے دو وارداتیں ہوئی ہیں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی دو موٹر سائیکل سوار شام ڈھلتے ہی بک شاپ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 90ہزار نقدی لوٹ کر فرار
دوسری واردات میں یونی گیس سے 30ہزار روپے لوٹ کر فرارہوگئے پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ھے عوام نے اعلیٰ حکام سے چوکی انچارج کو فوری طور پر
بدلنے کا مطالبہ کیا ہے
مگوی بچہ بازیاب
پتوکی پولیس کی کاروآئی اغوا ہونے والا گیارہ سالہ بچہ بازیاب
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوانی مرلا کے رہائشی تنویر احمد کا گیارہ سالہ بیٹا شام کے وقت گھر سے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا تھا جس کے اغواء کی ایف آئی آر 656/19 تھانہ میں درج ہوئی تھی چوکی انچارج سٹی سب انسپکٹر سید افتخار بخاری نے چند گھنٹوں کے اندر سراغ لگا کر توصیف احمد کو رائے ونڈ سے بازیاب کروا لیا
شہریوں نے بروقت کاروائی پر اور مغوی بچہ بازیاب کروانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
مضر صحت گوشت کی فروخت
قصور الہ آباد میں ناقص گوشت کی سرعام فروخت
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت سرعام فروخت ہونے لگا مذبحہ خانہ نا ہونے کی بدولت لوگوں سڑکوں پر ہی لاغر اور کمزور جانور ذبح کرنے لگے ہیں جبکہ کہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ویٹرنری ڈاکٹرز موجود ہونے کے باوجود ان کو ذبح ہونے والے جانور کا معائنہ کرنے کو نہیں پابند نہیں کیا گیا حالانکہ نہیں ڈاکٹر ہزاروں روپیہ تنخوائیں اسی مد میں لیتے ہیں کہ جانوروں کا معائنہ کیا جائے کہ ان کو کوئی بیماری تو نہیں
الہ آباد کے شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے






