دربار بلھے شاہ کی نئی بنائی گئی مذہبی امور کمیٹی معطل کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ کی نئی بنائی گئی مذہبی امور کی کمیٹی معطل کر دی گئی ہے اب عرس محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ہوگا
مذہبی امور کمیٹی کا چئیرمین سیاسی شخصیت سردار آصف کی سفارش پر بنایا گیا تھا
Category: قصور
عرس اوقاف کے زیر اہتمام ہو گا

عرس بابا بلھے شاہ
برصغیر پاک و ہند کے نامور صوفی بزرگ حضرت بلھے شاہ کے سالانہ 262 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگی
24 سے 26 اگست تک عرس تقریبات جاری رہیینگیآج بروز ہفتہ کو دن 12 بجے سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن ،وزیر اوقاف سعیدالحسن، اور ڈپٹی کمشنر اظہر حیات مزار کو غسل دینگے
عرس حضر ت بابابلھے شاہؒ پر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے ماسٹر پلان جاری کردیاگیا ہے، 1200پولیس افسران واہلکاران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اوقصور
مزار کے قرب و جوار کا ٹریفک ڈیورشن پلان تبدیل کردیا گیامحکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور
تقریبات کے دوران وسیع ترین لنگر کا انتظام ہوگا
تقریبات کے دوران سماع ، مشاعرہ ، ہیرگائیکی ، مجلس بلھے شاہ سمیت درجنوں محفلیں اور پروگرامزکا انعقاد ہوگا
آبی جارحیت کیساتھ واپڈا کی بھی جارحیت
قصور
انڈیا کی آبی جارحیت
جاریتفصیلات کے مطابق
دریائے ستلج میں دن بدن طغیانی کے بعد کنگن پور بارڈر کے پاس رہنےوالے لوگ پریشان 4 دن سے بجلی غائب دریائے ستلج میں طغیانی کیا آئی اپنوں نے ہی پریشان کرنا شروع کر دیا کنگن پور واپڈا نے 4 روز سے بجلی بند کر دی جس کی وجہ سے دریا کی طغیانی کی وجہ سے فصلوں کو نقصان تو پہنچا ہی ہے لیکن واپڈا والوں نے 4 روز سے بجلی بند کرکے دریائے ستلج کے اطراف لوگ بجلی کو مذید صدمہ پہنچا رکھا ہے لوگوں کا کہنا ہے گاؤں آیا سنگھ ہمت سنگھ مجاہد آباد قلعی شاہو کلی ایمن رکن پورہ سمیت 15 سے زیادہ دیہات کی بجلی بند ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعظم شکایات سیل اور وزیراعلٰی شکایات سیل کو رپورٹ درج کروائی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی
اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی
کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلمانوں پر مظالم اور انسانی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں کل بروز ہفتہ کشمیری بھائیوں کی ہمایت میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور حمزہ علی بھٹی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن مشاری محمود شرکت کریں گے اور طلبہ اور دیگر سماجی کارکنان سے خطاب کریں گے
پتنگ بازی جاری
قصور میں پتنگ بازی جاری
تفصیلات کے مطابق قصور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے حالانکہ پولیس کی طرف سے ہر محلے کی سطح پر اعلانات بھی کروائے گئے ہیں اور اب تک کئی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی بھی کی جا چکی ہے مگر اس سب کے باوجود بھی پورے قصور شہر خاص طور پر اندرون کوٹ بدر دین ،موریگیٹ میں پتنگ بازی روز کا معمول ہےانڈیا نے بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے
انڈیا نے دریائے ستلج پر بنائے گئے بھارتی ڈیم بکھرانہ کے سارے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور گنڈہ سنگھ بارڈر کے نزدیک انڈیا نے بکھرانہ نام کا ڈیم بنا رکھا ہے جس میں وہ ستلج کا پانی جمع کرتا ہے جب پانی ڈیم کے ذخیرہ سے بڑھ جاتا ہے تب انڈیا آبی جارحیت کرتے ہوئے پانی پاکستان کی طرف بہنے والے ستلج دریا میں چھوڑ دیتا ہے جبکہ عام حالات میں سارا سال پانی اسی ڈیم میں جمع کرکے پانی کے حصے کا پانی روکے رکھتا ہے حالیہ بارشوں کی بدولت بھارتی ڈیم بکھرانہ میں پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی جس سے بھارت کے کئی دیہات کو خطرہ تھا جس کے پیش نظر اپنے دیہات بچانے کیلئے انڈیا آج رات بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے جس سے انڈیا کے علاقے میں سیلاب کا خطرہ ختم ہو کر پاکستانی علاقوں میں بن گیا ہے
دریائے راوی قصور میں سیلاب
دریائے راوی میں قصور کے مقام پر طغیانی
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہر ہلہ کے نزدیکی گاؤں میں کھیت دریا کا منظر پیش کرنے لگے دریائے راوی میں پانی کے اضافے کی بدولت کھیتوں میں کھڑی فصلیں زیر آب آنے سے غریب کسان سخت پریشان ہیں دریا کے کنارے آباد دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے درایا کے قریب حکومت کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں
ستلج قصور میں ریسکیو ٹیمیں متحرک
قصور دریائے ستلج پر ریسکیو ٹیمیں متحرک
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 قصور اور پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج قصور میں متحرک ہو گئی ہیں کل کی نسبت آج پانی کی سطح مذید بلند ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ بھی کافی تیز ہے دریا کے کنارے دیہات خالی کروا لئیے گئے ہیں لوگ اپنے مال مویشی لے کر دریا سے دور دیہات میں منتقل ہو گئے ہیں
نجی کالج کا مفت تعلیم کا فیصلہ
اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک اور شاندار اقدام
تفصلات کے مطابق پروفیسر اظہر منیر بھٹی (پرنسپل اسپائر کالج پتوکی) پروفیسر فیصل محمود ( پرنسپل اسپائر کالج الہ آباد) کی ڈی پی او قصور سے خصوصی ملاقات کی اورشہداء ا کے بچوں کی تعلیم بلکل فری دینے کا اعلان کیا نیز حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس والوں کے بچوں کو فیس میں سے ٪50 ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان پروفیسر اظہر منیر بھٹی صاحب نے ڈی پی او قصور کو پولیس کے بچوں کی خصوصی نگہداشت کی یقین دہانی کروائی قوم کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک بہت بڑا قدم ہے
فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا قیام
قصور فلڈ فیلیف کنٹرول سینٹر کا قیام
تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے پیش نظر قصور کے گنڈہ سنگھ بارڈر کے ارد گرد دیہات کو سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ڈی سی قصور کی ہدایت پر بلدیہ قصور نے فلڈ ریلیف کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا بلدیہ چوک میں واقع اس سنٹر کا فون نمبر 0499250225 ہے






