Baaghi TV

Category: قصور

  • دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار

    دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار

    کھڈیاں خاص ، قصور:-
    (نمائندہ باغی ٹی وی) کھڈیاں خاص سے آتے ہوئے تیز رفتار مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص سے 4 کلومیٹر دور
    جمال پور سٹی کے قریب آلو سے بھرا ہوا مزدا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا تاہم ڈرائیور اور ساتھی زخمی ہوئے جبکہ کسی قسم کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
    مزدا ڈالہ جس کا نمبر
    LES 8554
    ہے آلو کی فصل لوڈ کرکے دیپالپور روڈ کے ذریعے لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے کار آنے کی وجہ سے مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور مزدا ڈالہ کے اگلے دونوں ویل ڈالے سے الگ ہو کر دور جا گرے تھے۔ حادثہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
    پٹرولنگ پولیس چوکی نورپور نے موقع پر پہنچ کر جاۓ وقوعہ کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔

  • عملہ درخت کھا گیا

    عملہ درخت کھا گیا

    قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کے اندر لگے 30 کے قریب درخت ڈسپنسری کا عملہ خورد برد کر گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں قائم سول ویٹنری کا عملہ ڈسپنسری میں لگے 30 کے قریب قد آور درخت کاٹ کر فروخت کرکے ہڑپ کر گیا
    جب کی بابت اہل دیہہ نے عملہ سے پوچھا تو عملہ کوئی جواب نا دے سکا وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا مشن ادھورا
    نظام پورہ کے لوگوں نے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • خطرناک مشروب

    خطرناک مشروب

    پاکستان میں سب سے خطرناک مشروب جس میں کیفین کی مقدار بہت کیفین ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

    STING
    ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

    آج کل کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں جگر کے کیسز بہت آرہے ہیں جسکی وجہ کثرت سے STING مشروب کا استعمال ہے صبح خالی پیٹ تو یہ زہر قاتل ہے اسمیں کیفین کی اتنی مقدار ہے کہ جو کسی بھی منشیات کے مقابلے میں 100/25 فیصد زیادہ ہے اسی بدولت لوگ اس کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور نہ ملنے پر بے چین اور جسم میں درد اور کھچاءو کی شدت رہتی ہے
    ڈاکٹرز نے اس مشروب کے استعمال سے سختی سے منع کیا ہے حالانکہ کمپنی نے خود بوتل کے ڈھکن پر تحریری لکھا ہے کہ اس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہے اس لئے حاملہ عورتیں اور 12 سال سے کم عمر بچے اس سے گریز کریں

  • مکان کی چھت گر گئی

    مکان کی چھت گر گئی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن روڈ پر حویلی پھاڑیاں والی میں خستہ حال چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق 80 سالہ محمد اقبال اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ خستہ حال چھت نیچے آ گری ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع کی طرف گاڑیاں روانہ کر دی تاہم محمد اقبال ریسکیو ٹیمیں پہنچے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا متوفی انتہائی غریب تھا جو چھت کی خستہ حالی جاننے کے باوجود بھی نئی چھت نا بنا سکا

  • جرم کی اطلاع جرم بن گئی

    جرم کی اطلاع جرم بن گئی

    تھانہ آلہ آباد پولیس کی انوکھی کارروائی
    تفصیلات کے مطابق رانا خالد فاروق نائب صدر ٹیم سرعام قصور نے 15 ریسکیو قصور پر کال کرکے آتش بازی کی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر الٹا کال کرنے والے صحافی کو ہی پندرہ منٹ تک پولیس وین میں بیٹھا کر ہراساں کیا بعد میں صحافیوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا اور آتش بازی کرنے والوں کو موقع پر ہی مک مکا کر کے چلے گئے
    قصور کی پوری صحافی برادری آلہ آباد پولیس کے اس رویہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور ایسی شرمناک حرکت کرنے والے پولیس والوں کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتی ھے

  • قبرستان سے بچہ برآمد

    قبرستان سے بچہ برآمد

    قصور کے نواحی گاؤں سہجرہ میں نا معلوم عورت ایک دن کا بچہ پھینک کر فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سہجرہ کے قبرستان میں نا معلوم عورت ایک دن کا بچہ پھینک کر فرار ہوگئی مقامی چرواہے بکریاں چراتے ہوئے وہاں پہنچے تو بچے کےرونےکی آواز سن کرمقامی لوگوں کو بتایا
    جس پر مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور بچے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
    شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کی ولادت کسی ہسپتال میں ہوئی ہے

  • پاکستان کا خطرناک ترین روڈ

    پاکستان کا خطرناک ترین روڈ

    قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی لمبائی تقریبا 28 کلومیٹر ہے جس پر کم و بیش 28 سو چھوٹے بڑے گڑھے موجود ہے 12 سال قبل تیار ہونے والا یہ روڈ پچھلے ادوار میں سال دو سال بعد مرمت ہوتا رہتا تھا مگر جب سے نئی حکومت آئی ہے سڑک کی مرمت نہیں ہوئی اور کئی بار افواہ پھیلائی گئی کہ یہ روڈ ڈبل ہو رہا ہے جو کہ تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں اس روڈ پر روزانہ 2 سے 3 حادثات ہوتے ہیں جب سے رواں سال کئی اموات ہو چکی ہیں ایسا ہی ایک ایکسیڈنٹ رات رائیونڈ سے قصور جانے والی گاڑی کو ٹاہلی سٹاپ پر پیش آیا گاڑی والے نے کھڈوں سے بچ کے گاڑی نکالنے کی کوسش کی مگر سپیڈ زیادہ ہونے کی بدولت گاڑی الٹ گئی جس سے کار سواروں کو کافی شدید چوٹیں آئیں جن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے
    لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر روڈ ڈبل نہیں کر سکتے تو کم از کم روڈ مرمت ہی کروا دیا جائے

  • جیل میں ڈانس

    جیل میں ڈانس

    قصور
    جشن آزادی کے نام پر ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین کا ناچ گانا ،انتظامیہ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں
    تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ جیل قصور کے پرائیویٹ دوست بھی ڈانس پارٹی کے مزے لیتے رہے
    پرائیویٹ دوست اور جیل اہلکار ڈانس پارٹی ویڈیو اور تصویریں بھی بناتے رھے
    جیل میں ڈانس پارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائریل ہوگئیں جس پر جیل احکام نے چپ سادھ لی

  • ملاوٹ ایسی کہ آپ بھی اسے کھانے سے پرہیز کریں گے

    ملاوٹ ایسی کہ آپ بھی اسے کھانے سے پرہیز کریں گے

    قصور
    چھلکا اسپغول کے پیکٹ میں سوجی ملا چھلکا اسپغول

    تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی کو شکایت موصول ہوئی کے قصور اور گردو نواح میں سوجی،نمک اور چوکر کی ملاوٹ والے چھلا اسپغول کے پیکٹ فروخت ہو رہے ہیں جس کی تصدیق کیلئے کراچی کی کمپنی کے پیکٹ خرید کر چیک کیئے گئے تو 4 گرام کے پیکٹ میں تقریبا 1 گرام سوجی کی ملاوٹ تھی
    چھلکا اسپغول لوگ جسم میں گرمی،بواسیر،یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کی بیماریوں کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ سوجی سے یہ بیماریاں مذید بڑھتی ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور محکمہ فوڈ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور میں یوم سیاہ

    قصور میں یوم سیاہ

    قصور میں یوم سیاہ
    تفصلات کے مطابق کل قصور شہر میں 14 اگست کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جگہ جگہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا چونکہ آج 15 اگست ہندوستان کا یوم آزادی ہے جسے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اسی لئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج کا دن بطور یوم سیاہ منایا جائے گا تاکہ دنیا کو انڈیا پر ہونے والے ظلم کی روداد سنائی جا سکے اور پوری کشمیری قوم کو بتایا جا سکے کہ تمہارے غم ہمارے غم ہیں