Baaghi TV

Category: قصور

  • انچارج BHU سے بدتمیزی

    انچارج BHU سے بدتمیزی

    قصور
    بنیادی مرکز صحت پکھوکی میں لیڈی ڈاکٹر کو چند شر پسند عناصر نے چند خواتین کو بھیج کر گالی گلوچ کروانا وطیرہ بنا لیا

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں پکھوکی میں بنیادی مرکز صحت میں گذشتہ روز چند شر پسند عناصر کی خواتین کو بھیج کر انچار ج ہسپتال کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز پکھوکی کے رہائشی ملک جج نامی شخص نے اپنی بیوی کو ہسپتال علاج معالجے کے بہانے ہسپتال بھیجا جب دو خواتین ہسپتال پہنچی تو ان کے بتانے کے مطابق دوائی دی گئی مگر اس کے باوجود خاتون فوزیہ نے بلاوجہ ہسپتال میں کھڑے ہوکر عملے سمیت انچارج ہسپتال لیڈی ڈاکٹر کو گالی گلوچ کرنا شروع کردیا ہسپتال انتظامیہ کی 15 کی کال پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وہاں پر موجود ہنگامہ آرائی کرنے والی خواتین کو منتشر کیا انچارج ہسپتال نے اپنے موقف میں بتایا کہ میڈیسن لینے آئی ہوئی خواتین کو ہم نے ادویات دی اور ٹریٹمنٹ بھی کیا گالی گلوچ دینا کوئی سازش ہے
    انچارج ہسپتال نے محکمہ پولیس و محکمہ صحت کے اعلیٰ افسرن سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف نوٹس لیں تاکہ ہسپتال کے امن کو خراب کرنے والوں کو نکیل ڈالی جا سکے

  • کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    قصور
    سی او ایجوکیشن قصور کا کشمیریوں کے حق میں ریلی سے خطاب
    تفصیلات کے مطابق سی او ایجوکیشن قصور ناہید واصف نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی یقینی ہے ظلم و جبر سے بھارت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا
    ناہید واصف نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور اسلام کی نسبت سے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ہم افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور کشمیریوں کی آواز کو دبنے نہیں دینگے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز ہے اور اب کشمیر کی آزادی یقینی ہے

  • ینگ ڈاکٹرز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    ینگ ڈاکٹرز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    قصور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کیلئے ریلی
    تفصیلات کے مطابق قصور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کیلئے ریلی نکالی جس میں شرکاء نے بھارتی غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کی اور UNO سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو ختم کروایا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے
    ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارت سے تمام تر تعلقات ختم کئیے جائیں
    شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی

  • دن دیہاڑے واردات

    دن دیہاڑے واردات

    قصور پھول نگر میں ڈاکو شہری سے نقدی چھین کر فرار
    ہوگئے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے قریب ریاض خان کارپوریشن کے سامنے ہنڈا موٹر سائیکل 125 پر سوار دو ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ھو گئے
    شہریوں کی جانب سے دن دیہاڑے واردات کے بعد خوف ہراس پھیل گیا لوگوں نے ڈی پی او قصور سے اس واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا

  • ویڈیو گیمز کے نقصانات

    ویڈیو گیمز کے نقصانات

    قصور میں ویڈیو گیمز کی بھرمار
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے دیہات میں ویڈیو گیمز کی بھرمار موسم گرما کی تعطیلات کی بدولت بچے گھروں پر ہوتے ہیں اور گھر سے ملنے والے جیب خرچ سے ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں جس بچوں کی پڑھائی کے حرج ہونے کے ساتھ بچوں کی بینائی بھی متاثر ہوتی ہے اکثر گیمز مار پیٹ پر مبنی ہوتی ہے جس سے بچوں میں مار پیٹ کا جذبہ ابھرتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک بات ہے اکثر والدین انہی ویڈیو گیمز کی بدولت اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو گیمز مالکان کو تشدد کے بغیر گیمز رکھنے کا پابند کیا جائے

  • باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد

    باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد

    قصور الہ آباد میں سنگ دل باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور کے رہائشی باپ نے اپنی گیارہ باراں سالا بیٹی کو بڑی بے دردی سے مارا باپ نے ایسے وحشیانہ طریقے سے مارا کہ لڑی کا سر پھٹ گیا اور جسم پر گہری چوٹیں آئیں لڑکی کو اہل محلہ نے باپ سے بچا کہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو مطلع کیا پولیس نے لڑکی کا بیان لےکر باپ کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا

  • 14 اگست کی تیاریاں عروج پر

    14 اگست کی تیاریاں عروج پر

    قصور میں 14 اگست کی تیاریاں عروج پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح 14 اگست کی تیاریاں عروج پر ہیں جگہ جگہ جھنڈیوں بیجز کے علاوہ قومی پرچم کے رنگ کے ڈریس بھی سٹالز پر لگے ہیں بچے بوڑھے اور جوان سبھی یوم آزادی کیلئے خریداری کر رہے ہیں کچھ منچلے نوجوانوں نے اپنی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی قومی پرچم کی طرز پر پینٹ کروایا ہے

  • قبضہ مافیا سرگرم

    قبضہ مافیا سرگرم

    قصور
    چونیاں میں قبضہ مافیہ سرگرم
    تفصیلات کے مطابق کنیڈا کالونی نزد دربار بابا مصطفی کمال میں اہل محلہ کیلئے ن لیگ دور حکومت میں چئیرمین میاں نسیم نے فنڈ دے کر پارک تعمیر کروایا جسے انتظامیہ کی نا اہلی کی بدولت قبضہ مافیا نے دیوار گرا کر قبضہ کر رکھا ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور سے قبضہ مافیا سے پارک واگزار کروانے کی اپیل کی ہے

  • جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    قصور ویسٹنگ ڈمپنگ پوائنٹ نہ ہونے کیوجہ سے ایشیا کا گندہ ترین شہر بن گیا
    تفصیلات کے مطابق شہر اور پورے ضلع میں ڈمپینگ ویسٹنگ پوائنٹس نہ ہونے اور ویسٹنگ ڈرمز کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلی محلوں، شاہراہوں ،مسجدوں، تعلیمی اداروں کے باہر کھلے عام کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،پہلے کوڑے کو آگ لگائی جاتی رہی محکمہ ماحولیات نے کبھی نوٹس لینے کی زحمت تک نہیں کی مگر اب کوڑا کرکٹ زیادہ ہونے کیوجہ سے نالیاں و گٹر ابل رہے ہیں موسم برسات کیوجہ سے ناقابل برداشت بدبو اور مزید تعفن پھیلنے سے عوام مختلف موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں علاج معالجے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں ادوایات کی عدم دستیابی سے متاثرین مذید پریشان عرصہ قبل یونین کونسلز میں رکھے گئے ویسٹنگ ڈرمز غائب ہو چکے ہیں ضلعی بھر کی مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی سے عوام سراپا احتجاج
    عیدالضی کی آمد کے پیش نظر آلاشوں کیوجہ سے مزید
    حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے
    ضلعی بھر کی سماجی عوامی فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ووکلا نے حکام بالااور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو اس اذیت سے نجات دلوائی جائے

  • لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور

    لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور

    قصور کے قریبی گاؤں مہالم کلاں میں لوگ واٹر سپلائی کا سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق قصور قریبی اور گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں مہالم کلاں میں لوگ گٹروں جیسا پانی پینے پر مجبور ہیں واٹر سپلائی کے پائپ پرانے اور بوسیدہ ہو چکے ہیں جن میں سیوریج کا پانی مل جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی تو نہانے کے قابل بھی نہیں جسے ہم مجبوری میں پی رہے ہیں جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خطرہ ہیں لوگوں نے ڈی سی قصور سے صاف پانی کی بحالی کی اپیل کی ہے