Baaghi TV

Category: قصور

  • دو طرفہ فائرنگ 3 افراد زخمی

    دو طرفہ فائرنگ 3 افراد زخمی

    قصور
    الہ آباد میں دو گروپوں میں تصادم 3 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاوں بونگی کلیاں میں اکرم عرف رتو اور حمید دودھی گروپوں میں فائرنگ
    ان گروپوں میں پہلے بھی فائرنگ ہو چکی ہے وجہ پرانی رنجس ہے دو طرفہ فائرنگ سے اب تک 3 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

  • ساڑھے 3 فت قد کے بچے کا بلند حوصلہ

    ساڑھے 3 فت قد کے بچے کا بلند حوصلہ

    قصور
    ساڑھے 3 فٹ قد والے بچے نے میٹرک میں 690 نمبر لے کر داستان رقم کردی
    تفضیلات کے مطابق دھوڑ کوٹ قصور کے رہائشی زمان امین نے میٹرک سائنس کے ساتھ 690 نمبر لے کر اپنے بلند عزائم کا اظہار کر دیا دو سال قبل زمان کا والد فوت ہو چکا ہے اس کے بڑے بھائی نے ایک نجی سکول میں داخل کروا دیا زمان کا کہنا ہے میں ایف ایس سی کرنا چاہتا ہوں ہمارے مالی حالات کمزور ہیں لہذہ حکومت میری مدد کرے زمان نے کہا کہ میں پڑھ کر جج بن کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں زمان کا کہنا ہے کہ چھوٹے قد کی بدولت پہلے پہل سکول میں بچے مذاق اڑاتے رہے مگر میرے صبر اور اساتذہ کی محبت سے اب بچے مجھ سے پیار کرتے ہیں

  • شجر کاری مہم شروع

    شجر کاری مہم شروع

    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر AC پتوکی کی شجر کاری مہم شروع
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی ھداہت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سردار محمد آصف ڈوگر نے موسمی شجر کاری کا أج آغاز کر دیا ہے انہوں نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا شجر کاری مہم 14 اگست تک جاری رکھی جائے گی

  • بارش کا کھڑا پانی بیماریاں پھیلانے لگا

    بارش کا کھڑا پانی بیماریاں پھیلانے لگا

    قصور کے دیہات میں ٹوٹی سڑکوں کے باعث بارشوں کا کھڑا پانی لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے محلوں مشتاق کالونی،عیدے شاہ کالونی اور ملحقہ دیہات میں سڑکوں کی حالت بہت ابتر ہے جس کے باعث بارشوں کا پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث تعفن اور بدبو پھیلتی ہے جس سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے خصوصی طور پر جلد کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں
    لوگوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

    کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

    با اثر تاجر کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق آٹھویں کلاس کی طالبہ ماجدہ جو سکول سے چھٹیوں کی وجہ سے گھر میں فارغ تھی والدہ کے کہنے پر پڑوس میں رہنے والے رشتہ دار تاجر افضل عرف لڈی کے گھر میں معمولی اجرت کے عوض کام کاج جانے لگی
    گھر میں اکیلی دیکھ کر افضل لڈی نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے جب باہر سے دروزہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی تو مجبورا افضل عرف لڈی کو اسے چھوڑنا پڑا جس پر لڑکی کی بڑی بہن اسے اپنے گھر لے آئی اور تمام صورتحال اپنی ماں کو بتائی جس نے 18تاریخ کو تھانہ الہ آباد قصور میں درخواست دی
    جس سے بچنے کے لئے با اثر تاجر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا اس غریب خاندان کے افراد جس میں دونوں بہنوں اور والد کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا
    متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ

  • ریٹائرڈ فوجی عورتوں کو بلیک میل کرنے لگا

    ریٹائرڈ فوجی عورتوں کو بلیک میل کرنے لگا

    قصور کچہ پکہ کا رہائشی عبدالطیف رٹائرڈ فوجی خواتین کو بلیک میل کرکے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے
    تفصیلات کے مطابق کچہ پکا کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی عبدالطیف عورتوں کو بذریعہ موبائل فون اور دیگر ذرائع سے بلیک مکی کرکے بعد از ان سے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے عبدالطیف کا سیاسی لیڈروں سے تعلق ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے قاصر ہے
    اہلیان دیہہ نے حکام بالا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

  • ملزم فرار

    ملزم فرار

    قصور
    تھانہ سراے مغل سے زیادتی کیس کا نامزد ملزم فرار
    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سرائے مغل سے عارف نامی ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا ملزم پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا SHO تھانہ میں موجود نا تھے
    سب انسپکٹر ھدایت اللہ اور کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ

  • قصور کی طالبہ کا اعزاز پنچاب یونیورسٹی کی غلط رپورٹنگ

    قصور الہ آباد عزم نو کالج کی ہونہار سٹوڈنٹ ام حبیبہ نے 650 نمبر حاصل کرکے پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیا لیکن پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا
    تفصیلات کے مطابق ام حبیبہ نے عزم نو کالج الہ آباد تحصیل چونیاں ضلع قصو سے 650 نمبر لے کر پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیاہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا جس سے ام حبیبہ کافی دل برداشتہ ہے اس کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

  • پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،

    پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،

    پتوکی:(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں زرعی ترقیاتی بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو کار سوار سے 14 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی روایتی بےحسی برقرار ہمیشہ کی طرح آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ گاڑی سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس تفتیش کے لیے مصروف عمل ہے۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔