Baaghi TV

Category: قصور

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

  • ماں نے 3 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    ماں نے 3 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    قصور چھانگا مانگا
    ماں نے اپنے تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں تیرتھ میں تین بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی جسے مقامی لوگوں نے زندہ باہر نکال لیا جبکہ تینوں بچے ڈوب گئے مقامی افراد نے فوری ریسکیو اور پولیس کو فون کیا ریسکیو ٹیم نے فوری پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی
    ریسکیو ٹیم بچوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے
    پولیس مصروف تفتیش

  • ہوٹل مالکان کی لوٹ مار

    ہوٹل مالکان کی لوٹ مار

    قصور الہ آباد ہوٹل مالکان کی لوٹ مار 600 گرام کڑاہی گوشت ایک کلو گرام میں شمار کیا جانے لگا

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح کے علاقوں میں ہوٹل مالکان گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے آسمان کو چھوتے خود ساختہ ریٹس وصول کرنے کے باوجود 600 گرام کڑاہی گوشت ایک کلو گرام میں شمار کیا جا رہا ہے اصرار کرنے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں فیمیلیز کی موجودگی میں شہری بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی قصور سے ہوٹل مالکان کی لوٹ مار اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

    سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

    سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی نہر میں گر کر جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی عدیل اپنے دوستوں محمد اویس اور احتشام کے ساتھ ہیڈبلوکی قصور میں سیر وتفریح کیلئے آیا تھا تمام دوست تصویریں اتارنے لگے اور اسی دوران عدیل نے ہیڈبلوکی دریائے راوی سے نکلنے والی بڑی نہر کے کنارے پر پانی کے نزدیک اتر کر اپنی سیلفیاں بنانا شروع کر دیں اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر کی تیز لہروں کی نظر ہوگیا نہر میں گرنے سے وہ جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرائے مغل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
    جاں بحق ہونے والے نوجوان عدیل کی نعش24گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں ملی

  • اوور لوڈنگ رکشے

    اوور لوڈنگ رکشے

    قصور اوور لوڈنگ رکشوں کی بھرمار
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں اوور لوڈنگ رکشوں کی بھرمار ان رکشوں کی سہولت کم نقصانات زیادہ رکشہ ڈرائیور مالکان رکشے کے حجم سے بھی زیادہ سامان لادتے ہیں جس سے سڑکوں پر گزرنے والوں کو دشواری کے علاوہ ہر وقت حادثے کا بھی خدشہ رہتا ہے ٹریفک پولیس قصور بھی آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ رکشہ مالکان کو پابند کیا جائے کہ رکشہ پر اس کے حجم کے مطابق لوڈنگ کی جائے
    ٹریفک پولیس بھی اپنا کردار ادا کرے

  • تیز رفتار بس درخت سے جا ٹکرائی

    تیز رفتار بس درخت سے جا ٹکرائی

    قصور تیز رفتار بس سڑک سے نیچے درختوں سے جا ٹکرائی
    تفصیلات کے مطابق قصور سے رائیونڈ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر راءو خان والہ ڈرین پر سڑک سے نیچے درختوں سے جا ٹکرائی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ڈرائیور کھڈوں سے بچا کر گاڑی چلا رہا تھا اور گاڑی کی رفتار بھی تیز تھی جس سے گاڑی بے قابو ہو گئی
    تاہم کوئی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا چند ایک مسافروں کو معمولی خراشیں آئیں

  • ٹوٹی گلی برسات میں نمازیوں کیلئےباعث تکلیف

    ٹوٹی گلی برسات میں نمازیوں کیلئےباعث تکلیف

    قصور پتوکی ٹوٹی گلی لوگوں کیلئے وبال جان بن گئی

    تفصیلات کے مطابق ہلہ روڑ حبیب ٹاؤن نجی ماربل والی گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم جگہ جگہ کھڑا گندا پانی نمازیوں اور شہریوں کے لیے عذاب بن گیا محلے کے نمازی حضرات جب بھی نماز کیلئے گزرتے ہیں پاس سے گزرنے والی گاڑیوں اعر موٹر سائیکلوں کی چھینٹوں کا شکار ہو جاتے ہیں لوگوں نے TMA پتوکی AC پتوکی و DC قصور سے گلی کی سڑکیں نئی بنوانے کی درخواست کی ہے

  • وزیر اعلی پنجاب کا دورہ قصور

    وزیر اعلی پنجاب کا دورہ قصور

    قصور
    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج قصور پہنچے گے
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج قصور سیف سیٹی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ قصور کے دیگر مسائل بھی سنیں گے
    وزیراعلی پنجاب دوپہر ایک بجے کے قریب قصور پہنچے گے بعد میں وزیر اعلی کی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات بھی ہو گی

  • کار پر فائرنگ 3 افراد جانبحق

    کار پر فائرنگ 3 افراد جانبحق

    قصور
    حبیب آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا
    تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں فیملی کی گاڑی پر شیرگڑھ سے حبیب آباد آتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاوند بیوی اور ایک چھ سات سالہ بچی جانبحق ہوئے باقی ایک سالہ بچی زندہ بچ گئی
    ڈی ایس پی پتوکی کرائم سین ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی
    پولیس کے مطابق فیملی کو پرانی رنجش پر قتل کیاگیا

  • چونیاں، رکشہ ڈرائیور کو بھیانک تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

    چونیاں، رکشہ ڈرائیور کو بھیانک تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

    قصور چونیاں میں رکشہ ڈرائیور کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے محلہ ہٹھاڈ میں رکشہ ڈرائیور اور تین بچوں کے باپ کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا ہے
    مقتول کے بھائی کہنا ہے کہ ملزمان نے رکشہ پر ریت لےجانے کا جھانسہ دیا اور شہر سے دور لے جا کر بھائی کو تشدد کر کے قتل کیا مقتول کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق قتل ذاتی رنجش محسوس ہوتا ہے اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں