لیسکو قصور کی بجلی کی تاریں قصور کی عوام کیلئے موت کا پیغام
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور سب ڈویژن بہادر پورہ کی مین تاریں 11KV ہلکی سی ہوا سے ٹوٹ کر گر جاتی ہے یہ تاریں اتنی باریک ہیں کہ اس سے اچھی تاریں لوگ اپنے گھروں میں لگواتے ہیں ان کے تاروں کے گرنے سے ہر وقت جانی نقصان کا خدشہ تو رہتا ہی ہے مگر تاریں گرنے سے بجلی سارا سارا دن غائب رہتی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری لائن بہت پرانی ہے اور تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں لہذہ ہماری لائن میں تاریں نئی ڈالیں تاکہ ہمیں جانی تحفظ محسوس ہو
Category: قصور

لیسکو قصور کی تاریں عوام کیلئے باعث موت

قصور موسلا دھار بارش
قصور میں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں موسلاد بارش جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کیساتھ گلیاں بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ایک دن کی بارش سے کئی دن بارش کا پانی جمع رہتا ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
دو نمبر دودھ کی سرعام فروخت
قصور میں سرعام پاءوڈر ملے دودھ کی فروخت جاری
تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو نواح میں پاءوڈر اور دیگر کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عام بات جگہ جگہ دکانوں پر پاءوڈر کیمیکل دستیاب ہے جس کے ایک پیکٹ سے 11 کلو گاڑھا دودھ بنتا ہے اور اس پیکٹ کی قیمت صرف 460 روپیہ ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ایک بوند خالص دودھ شامل نا بھی کریں تو بھی اس کیمیکل سے بنا دودھ دیکھنے میں خالص جیسا لگتا ہے جو کہ صحت کیلئے انتہائی مضر ہے
شہریوں کی محکمہ فوڈ سے کاروائی کا مطالبہ
منشیات فروش ،پینو گرفتار
قصور پھولنگر منشیات فروش پروین عرف پینی چنبیلنی گرفتار
تفصیلات کے مطابق لال دین چنبیل کی بیٹی پروین عرف پینی جو کے گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کی رہائشی ہے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہی تھی جس کی اطلاع تھانہ صدر پھول نگر کے ایس ایچ او کو ملی کاروائی کیلئے ایس ایچ او نے ٹیم تشکیل دی پہلے ایک پولیس والا خود آیا جس نے ایک کلو کا پیکٹ خریدا اس کے دو گھنٹے بعد رات قریبآ 10 بجے کے قریب پولیس نے ریڈ کیا پینی کے گھر سے 32 کلو چرس کا توڑا برآمد ہوا پینی صاحبہ گرفتار اور اس کا سرکوپ مہر امین ولد انور آرائیں بھی گرفتار ہوا دونوں گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کے رہائشی ہیں
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی
قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ
انچارج پٹرولنگ پوسٹ نور پور کینال قصور شبیر حسین بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ جناب SSP/PHP لاہور ریجن اور DSP/PHP قصور کے حکم پر اڈہ کھڈیاں میں روڈ واک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس میں ہیلپ لائن 1124 کی افادیت، ایکسیڈنٹ سے بچاؤ،ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا
جرائم کی روک تھام میں پٹرولنگ پولیس کے ساتھ تعاون شجر کاری اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی اور عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
واک میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کی بہت تعریف کی
تاجر زخمی
قصور کوٹ رادھا کشن میں میں ڈکیتی کی ناکام واردات ایجنسی مالک زخمی ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں RC Cola کی ایجنسی کا مالک مقصود احمد کیش کاؤنٹر پر موجود تھا نقاب اوڑھے اچانک ایک ڈاکو ایجنسی مالک کے سامنے آ گیا اور چھرا نکال کر مالک کی گردن پر رکھ دیا اور کاؤنٹر سے رقم نکالنے لگا مزاحمت کرنے کی کوشش پر ملزم نے چھرے کے وار کر کے مقصود احمد کو زخمی کر دیا
ملزم فرار ہونے لگا تھا کہ ایجنسی مالک کے شور مچانے پر ملزم کو لوگوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
نیند کے باعث ڈرائیور سے ٹرک الٹ گیا
قصور لوہاراں والا باغ دیپالپور روڈ پر ٹرک الٹ گیا
تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ٹرک الٹنے کی وجہ سے ڈرائیو ٹرک میں پھنس گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا
ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے
قصابوں کی لوٹ مار
قصور میں قصابوں کی لوٹ مار زائد قیمت اور پانی لگا گوشت فروخت کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں متعدد قصاب گوشت کو پانی لگا کر دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب ھے گورنمنٹ کی طرف سے مقرر قیمت بڑا گوشت 400 روپیہ ہے جبکہ قصائی حضرات 500 تک فروخت کر رہے ہیں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر مادہ جانور بکری گائے وغیرہ کو ذبح کرنے کی پابندی پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا قصاب طبقہ کے سامنے مقامی انتظامیہ اورمحکمہ صحت بھی بے بس اعلی احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
ADLR کی بدمعاشی
قصور ADLR چونیاں نے اندھیر نگری مچا دی ٹاءٹوں کے ذریعے رشوت کا بازار گرم روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ADLR چونیاں قیصر شفیق نے درستگی اور تبدیلی نام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ٹاءٹوں کے ذریعے دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق ARLR کو درستگی نام کے اختیارات حاصل ہیں لیکن ADLR ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیلی نام بھی خود ہی کر رہا ہے جو کہ غیر قانونی کام ہے غیر قانونی رہائشی کالونیوں اور کمرشل اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے حکومت کو ریونیو کی مد میں کڑوروں روپیہ کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ADLR نے مبینہ رشوت اکھٹی کرنے کے لئے ٹاؤٹ پال رکھے ہیں جو سارا دن ADLR دفتر کے باہر کھڑے رہتے ہیں آنے والے سائیلین کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جو سائل ڈرائیکٹ کام کروانے کی کوشش کرتا ہے اس کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور جو ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے آتے ہیں ان کا کام فوری طور پر ہو جاتاہے مقامی شہریوں نے نیب، ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ADLR آفس چونیاں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر انکوائری کی جائے
چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن نوجوان لڑکا ٹرین کے دروازے سےگر کر جانبحق
تفصیلات کے مطابق لڑکا ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے سینما موڑ کے قریب گرا
جانبحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی
ریلوے پولیس و پنجاب پولیس مصروف تفتیش









