Baaghi TV

Category: قصور

  • چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    قصور
    قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام تھانہ سٹی کی حدود میں میگا روڑ پر حسن ٹیلرز کی دوکان کے تالے توڑ کر 20سوٹ سلائی کیے ھوئے اور 10سوٹ ان سلے ہوئے چور لیکر فرار ہو گئے آج سے ڈیڑھ سال پہلے بھی اسی دوکان میں چوری کی واردات ھوئی تھی
    ٹیلر ماسٹر کا کہنا ہے اگر اسں پر ایکشن لیا ھوتا تو آج یہ کام نا ہوتا ٹیلر ماسٹر کا ڈی پی او قصور سے انصاف کا مطالبہ

  • قصور مسلسل بارشیں فصلیں زیر آپ

    قصور مسلسل بارشیں فصلیں زیر آپ

    قصور میں مسلسل بارشیں فصلیں زیر آب

    تفصیلات کے مطابق قصور میں 5 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسہ جاری تاہم کل رات سے کل شام تک ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دئیے گاؤں دیہات جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے لوگوں کے گھروں میں بارش کا گندہ پانی داخل ندی نالوں میں طغیانی دھان کی فصل کے علاوہ دیگروں فصلوں کے خراب ہونے کا خدشہ ادھر انٹرنیشنل بارڈ گنڈہ سنگھ قصور پر واقع دریائے ستلج میں پانی کا اضافہ ریسکیو ادارے سیلاب سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار

  • کوٹ رادہاکشن میں موسلا دھار بارش

    کوٹ رادہاکشن میں موسلا دھار بارش

    قصور
    کوٹرادھاکشن میں موسلا دھار بارش
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں شدید بارش ہوئی جس سے مارکیٹوں دوکانوں اور گھروں میں پانی داخل ھوگیا گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

  • نہری پانی کی چوری ناممکن

    قصور
    محکمہ انہار کے ایکسئین قصور کے حکم پر سب انجینئر نے چور کوٹ مائینر میں ٹیل فیڈ کر کے زمینداروں کے دل جیت لئے واقعات کے مطابق چور کوٹ مائنر میں سب انجینئر محکمہ انہار نے پانی چوری روکنے کیلئے ایکسئین قصور محکمہ انہار کے حکم پر ٹیل فیڈ کر کے پانی چوری کو نا ممکن بنا دیا جس سے چھوٹے اور کمزور کسانوں نے محکمہ انہار کا شکریہ ادا کیا زمینداروں کا کہنا ہے کہ بااثر اور بڑے زمیندار پانی چوری کر لیتے تھے جس سے ہم غریب کسانوں کو پانی ٹیوب ویل سے لگانا پڑتا تھا جوکہ بہت مہنگا ہے

  • 5 پرائیویٹ اور 2 سرکاری سکولوں کو ملانے والا واحد راستہ جوہڑ بن گیا

    5 پرائیویٹ اور 2 سرکاری سکولوں کو ملانے والا واحد راستہ جوہڑ بن گیا

    الہ آباد:- گورنمنٹ گرلزہائی سکول الہ آباد , گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہ آباد,بسم اللہ سکول(پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشنPEF)اور دیگر پانچ پرائیویٹ سکولز کو جانے والا واحد رستہ محلہ رحمان پورہ وارڈ نمبر 6 کنگن پور بائی پاس اور کنگن پور روڈ کو لنک کرنے والا واحد راستہ بارش کے دوسرے دن بھی لوگوں کا اور بچوں کا گزرنا دشوار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنگن پور بائی پاس اور کنگن پور روڈ کو لنک کرنے والے واحد راستے کا بارش ہونے کے دوسرے دن بھی کیچڑ اور گندے پانی کی وجہ سے برا حال ہوگیا ہے۔ عام لوگوں ، سکول کے بچوں ، اور نمازی حضرات کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ یہ راستہ الہ آباد کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکولز کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن کے زیر اہتمام سکول بسم اللہ سکول اور 5 پرائیویٹ سکولز کا واحد راستہ ہے جس کا پی سی لگانے کا ٹھیکہ ہوا ٹھکیدار نے اس رستے پر کنگن پور روڈ کی طرف سے اسحاق گجر کے گھر تک پی سی لگوائی جو کہ ٹوٹل رستے کا تقریبا چوتھائی حصے سے کم ہے اور ٹھیکیدار کام چھوڑ کے بھاگ گیا ہے۔ نمائندہ باغی ٹی وی نے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی الہ آباد شبیر ڈوگر سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کروائیں۔
    تاکہ سکولز جانے والے طالبعلموں اور شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

  • واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

    واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

    پھول نگر قصور
    رانا سکندر حیات ضلع ناظم قصور نے کہا کے کمیونٹی اور دوستوں کے تعاون سے آج خانکے موڑ یونین کونسل 100 میں دوسرے سٹیٹ آف آرٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے
    پلانٹ کیلئے جگہ وقف کرنے اور تعاون کرنے پر میں اپنے علاقے کے ساتھیوں کا بے حد شکر گزار ہوں اور انکے جذبے کو داد دیتا ہوں واٹر پلانٹ کی تعمیر اور انسٹالیشن پر جو بھی خرچ آئے گا وہ میں اپنی جیب سے ادا کروں گا تاکہ اہل علاقہ کو صاف پانی کی سہولت میسر ہو سکے جس سے بیماریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ان شاءاللہ آئندہ کچھ دنوں میں تیسرا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگادیا جائے گا جس سے علاقے کے لوگوں کو مذید سہولت ملے گی

  • معصوم بچے کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

    معصوم بچے کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

    ملک رشید احمد خاں ایم این اے NA138 مسلم لیگ ن گزشتہ روز ٹبہ نین وال کھڈیاں میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے معصوم بچے عبدالرحمن کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ملک رشید خان نے ہر متاثرہ خاندان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کروائی جبکہ پولیس افسران سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا
    ملک رشید احمد خاں نے لواحقین سے کہا کہ آپ کو جس جگہ بھی میری ضرورت ہو میں حاضر ھوں
    ایم این اے نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے گھناؤنے جرم کرنے والوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے

  • تاجر برادری کی ہڑتال سازش ہے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قصور کے راہنما و سابقہ ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری منی لانڈرنگ اور روٹی کپڑا اور مکان کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کی جھوٹی باتوں میں نا آئیں انہوں نے ملک و ملت و لوٹا ہے اور اب یہی ٹولہ اپنے فائدے کی خاطر تاجر برادری کو استعمال کر رہا ہے

  • قصور کا آرٹسٹ حکومتی تعاون کا طلب گار

    قصور کا آرٹسٹ حکومتی تعاون کا طلب گار

    قصور کے گاؤں باہمنی والا کا آرٹسٹ حکومتی تعاون کا طلب گار
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نزدیک گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں باہمنی والا کا رہائشی حکیم اصغر جو کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ،نے شیشے کی بوتلوں میں خانہ کعبہ،مسجد نبوی اور دیگر چیزوں کے ماڈل بنا لئیے یہ سارا کام انتہائی نفیس اور قابل رشک ہے حکیم اصغر نے گورنمنٹ سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس فن کو وسعت دے کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جا سکے

  • کیری ڈبے سے چرس برآمد

    کیری ڈبے سے چرس برآمد

    قصور
    کوٹ رادہاکشن ظفرکے ناکہ پر پولیس نے 1525 گرام چرس برآمد کر لی
    تفصیلات کے مطابق ظفر کے پولیس ناکے پر ایک سوزوکی بولان کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر ایک پیکٹ چرس برآمد ہوا وزن کرنے پر 1525 گرام ہوا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا دوران تفتیش ملزم نے اپنا نام محمد سلیم بتایا