Baaghi TV

Category: قصور

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    قصور
    تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار بڑھا کر گاؤں دیہات تک کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قصور عطیہ عنایت مدنی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں
    قصور ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس مہم کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کو خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار گاؤں دیہات تک بڑھایا جائے تاکہ گاؤں دیہات کے راستے بھی کشادہ اور خوبصورت ہو اور لوگوں کو گزرنے میں دقت کا سامنا نا کرنا پڑے نیز تجاوزات کی زد میں آنے والے غریب ریڑھیوں والوں کو متبادل جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ و بے تاج بادشاہ

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ و بے تاج بادشاہ

    قصور
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف حالیہ تعینات DG آفس لاہور کرپشن کا ماسٹر مائنڈ اور بے تاج بادشاہ، معصوم اور شریف لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف حافظ جاوید شوکت کرپشن کا بے تاج بادشاہ اور ماسٹر مائنڈ ہے
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری عبدالحمید ولد محمد عنایت رہائشی موضع کھارا کے نام کا قومی شناختی کارڈ، جعلی سائن انگھوٹے لگا کر تکیہ گلاب شاہ کھارا 129 کنال 2023-2024 مالی سال اور 2024 سے 2025 ،جبکہ دربار بلہے شاہ کا زرعی رقبہ 71 کنال 5 مرلے 2024 سے 2025 تک لیز، ٹھیکہ پر حاصل کرکے کاشت کاری شروع کر رکھی ہے عبدالحمید کو پتہ چلنے پر اس نے سارے وقوعہ کی درخواست 26 جون 2024 کو انٹی کرپشن قصور کو دی جس پر کوئی کاروائی نا ہوئی تو 20 اگست 2024 کو وزیر اعلی کمپلین سیل میں درخواست دی گئی اور مؤقف اختیار کیا کہ میرے نام پر جعلی طریقے سے زمین ٹھیکہ پر حاصل کی گئی ہے جس کا مجھے علم نہیں
    مذید اس بابت سیکرٹری اوقاف کو 20 اگست کو درخواست دی گئی جس پر تاحال کوئی کاروائی نہ کی ہے اور ڈی ایس پی قصور سٹی سرکل 22 اگست 2024 کو درخواست دی جس ہر DSP صاحب نے رپورٹ مرتب کی۔ تاہم اتنے ماہ گزرنے کے بعد محکمہ اوقاف نے
    ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ہے۔ اس سے قبل حافظ جاوید بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنہ 2022 میں معطل بھی رہا ہے۔جبکہ 2023 میں بھی حافظ جاوید شوکت کی انٹی کرپشن میں انکوائریاں چلتی رہی ہیں۔
    اس کے اثرورسوخ کے باعث ہمیشہ کی طرح اتنے ماہ گزرنے کے بعد بھی اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو رہی ہے۔
    متاثرہ شخص عبدالحمید نے وزیراعلی پنجاب ،DG انٹی کرپشن اور خصوصی طور پرسیکرٹری اوقاف سے گزارش کی ہے خدا کا واسطہ اسکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ کے نام سے زمین کینسل کی جائے اور اسکے قبضہ سے زرعی زمین سرکاری تحویل میں لی جائے

  • جاز وارد صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    جاز وارد صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    قریبی دیہات میں موبی لنک جاز نیٹ ورک نے لوگوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے،بجلی جاتے ہی سگنلز بند،سخت مشکلات کا سامنا،انتظامیہ سے سائٹس کا وزٹ کرکے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قریب رہنے والے دیہات کے موبی لنک جاز و وارد صارفین کو نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا ہے
    بجلی بند ہوتے ہی سگنلز ڈراپ ہو جاتے ہیں اور انٹرنیٹ سروسز کیساتھ ساتھ کال کی انکمنگ و آؤٹ گوئنگ ختم ہو کر رہ جاتی ہے
    زیادہ تر جاز،وارد صارفین کے نمبر ملانے پر دو سے چار بیلز جانے کے بعد پیغام ملتا ہے کہ آپکا نمبر درست نہیں ہے اس طرح ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    بیشتر علاقوں میں سپر 4G اور 4G سروسز مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہیں کیونکہ قریبی ٹاورز کی دستیابی کم کلومیٹرز تک ہے
    صارفین کا ضلعی انتظامیہ قصور سے مطالبہ ہے کہ ان کی سائٹس کا وزٹ کرکے علاقے میں مذید ٹاورز نصب کروائے جائیں تاکہ صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور بہتر کالنگ کی سہولت فراہم ہو سکے

  • پتنگ بازی پر  مکمل پابندی اور سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

    پتنگ بازی پر مکمل پابندی اور سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

    قصور
    پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کے خلاف سخت فیصلہ کر لیا،پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اسے ناقابل ضمانت جرم قرار دیا ہے خلاف ورزی پر سخت سزا ہوں گی
    پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی کی ممانعت کا بل پاس کر لیا جس میں پتنگ سازی، فروخت و نقل و حمل پر 3 سال سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا
    پابندی کا اطلاق تمام پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کیلئے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا
    انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا ہے اور فوری طور پر تمام پولیس افسران کو مطلع کرکے کاروائی کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے

  • پابندی اور گرفتاریوں کے باوجود پتنگ بازی جاری،شہریوں میں تشویش

    پابندی اور گرفتاریوں کے باوجود پتنگ بازی جاری،شہریوں میں تشویش

    قصور
    پابندی اور گرفتاریوں کے باوجود قصور اور گردونواح میں پتنگ بازی جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور و گردونواح میں پابندی اور گرفتاریوں کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے
    گزشتہ روز سٹی قصور کے تھانہ اے ڈویژن نے شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ باز ملزم غلام حسن کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخی برآمد ہوئی تھی
    تاہم تشویش ناک بات یہ ہے کہ سخت پابندی اور وارننگ کے باوجود پتنگ بازی جیسا خونی کھیل جاری ہے جس کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں
    ماضی میں بھی قصور میں ڈور پھرنے سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

  • گورنمنٹ کالج قصور کا ریکارڈ ،پرنسپل کے انعامات کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج برائے خواتین قصور نے امتحانی نتائج میں 74 فی صد کامیابی کے ساتھ قصور شہر کے سرکاری کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اکیڈمک سٹاف کی کرکٹ ٹیم نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیت لی

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سید چراغ شاہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مراد خان قصور نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (سائنس اور آرٹس) کے امتحانی نتائج میں 74 فی صد کامیابی حاصل کر کے شہر بھر کے سرکاری کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
    اس اعزاز کا اعلان کالج پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر نے میڈیا کے لئے جاری کردہ بیان میں کیا ہے
    نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کالج ہذا کی اکیڈیمک سٹاف، لیکچررز اور پروفیسرز، کی کرکٹ ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے Teachers’ Sports کے موقع پر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی بھی جیت لی ہے
    یاد رہے کہ حال ہی میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کے ٹارگٹ سے 37 فی صد زائد داخلے کرنے پر پنجاب حکومت نے پرنسپل مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر کو ایک انعامی شیلڈ، پونے دو لاکھ روپیہ اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

  • لوگوں کی جاگیروں کے جعلی کاغذات بنانے والا پراپرٹی ڈیلر گرفتار

    لوگوں کی جاگیروں کے جعلی کاغذات بنانے والا پراپرٹی ڈیلر گرفتار

    قصور
    اینٹی کرپشن نے پراپرٹی ڈیلر نامزد ملزم گرفتار کر لیا،لوگوں کی جاگیروں کے جعلی کاغذات بنانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    تفصیلات کے مطابق ملزم شفقت ذبیح اللہ پراپرٹی ڈیلر
    جائیداد کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث تھا جس پر ایف آئی آر نمبر 2190/24 مورخہ 15/07/24 زیر دفعہ 420/468/471 PPC 5/2/47 PCA PS تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا
    ملزم کے خلاف تفتیش کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد 25.10.2024 کو اینٹی کرپشن قصور کو منتقل کر دیا گیا تھا
    02.11.2024 کو ملزم شفقت ذبیح اللہ نے سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی تاہم تفتیش کے دوران ملزم کو قصوروار پایا گیا اور عدالت نے 05.12.2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی
    ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو چھپا لیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے
    اور کل چھاپے کے دوران ملزم ذبیح اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف کرپشن کا بےتاج بادشاہ ،شہری کے نام پر سینکڑوں کنال جگہ حاصل کر لی

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف کرپشن کا بےتاج بادشاہ ،شہری کے نام پر سینکڑوں کنال جگہ حاصل کر لی

    قصور
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ،کبھی ذمہ داریاں تو کبھی انکوائریاں،شہری کے نام پر جعلی طریقے سے سینکڑوں کنال زرعی زمین ٹھیکہ پر حاصل کرکے کاشت کاری جاری،متاثرہ شہری کی وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف
    حافظ جاوید شوکت کرپشن کا بے تاج بادشاہ نکلا
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف حالیہ تعینات ڈی جی اوقات لاہور نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری عبدالحمید ولد محمد عنایت رہائشی موضع کھارا کے نام کا شناختی کارڈ، جعلی سائن انگھوٹے لگا کر تکیہ گلاب شاہ کھارا 129 کنال 2023-204 مالی سال اور 24 سے 25 جبکہ دربار بلہے شاہ کا زرعی رقبہ 71 کنال 5 مرلے 2024 سے 2025 تک لیز، ٹھیکہ پر حاصل کرکے کاشت کاری شروع کر رکھی ہے عبدالحمید کو پتہ چلنے پر اس نے سارے وقوعہ کی درخواست 26 جون 24 کو اینٹی کرپشن قصور کو دی جس پر کوئی کاروائی نا ہوئی تو 20 اگست 24 کو وزیر اعلی کمپلین سیل میں درخواست دی گئی اور مؤقف اختیار کیا کہ میرے نام پر جعلی طریقے سے زمین ٹھیکہ پر حاصل کی گئی ہے جس کا مجھے علم نہیں
    مذید اس بابت سیکریٹری اوقاف کو 20 اگست کو درخواست دی گئی جو کہ تاحال بغیر کاروائی کے پڑی ہے
    مجبوری میں مذکورہ شحض نے 22 اکتوبر 2024 کو عدالت اینٹی کرپشن میں رجوع کیا اور ڈی ایس پی قصور سٹی سرکل میں 22 اگست 24 کو درخواست دی تاہم ابھی تک اتنے ماہ گزرنے کے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف حافظ جاوید کو عہدے سے ہٹایا گیا اور نا ہی متاثرہ شہری کی کوئی شنوائی ہوئی جس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بااثر ہونے کا اندازہ ہوتا ہے
    اس سے قبل حافظ جاوید بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنہ 2022 میں معطل بھی رہا ہے
    اور اس کے خلاف بہت بار درخواستیں بھی محکمہ کو ملی ہیں جبکہ 2023 میں بھی انکوائریاں چلتی رہی ہیں
    تاحال اپنے اثرورسوخ کے باعث بچ نکلتا ہے
    متاثرہ شحض عبدالحمید نے وزیراعلی پنجاب ،سیکریٹری اوقاف،ڈی جی اینٹی کرپشن سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکٹر عبد القدوس کھولھر کا صدر و وزیراعظم کو خط

    ڈاکٹر عبد القدوس کھولھر کا صدر و وزیراعظم کو خط

    قصور
    ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے آئین پاکستان میں درود و سلام "صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے مفہوم کے نا مکمل ترجمے میں آئینی ترمیم کے ذریعے درستگی کے لیے پاکستانی صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف کو خطوط لکھ دیئے

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو اور ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے آئین پاکستان میں درود و سلام "صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے مفہوم کے نا مکمل انگریزی زبان میں ترجمے میں آئینی ترمیم کے ذریعے درستگی کے لئے پاکستانی صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف کو خطوط لکھ دیئے ہیں
    ان کے موقف کے مطابق، درود و سلام کا جو ترجمہ آئین پاکستان کے انگریزی متن میں دیا گیا ہے اس کی عبارت کچھ یوں ہے
    Peace be upon him
    جبکہ اس ترجمے میں لفظ اللّٰہ موجود نہیں ہے
    مذید یہ کہ پیغمبر اول و آخر، نبی رحمت حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) پر درود (blessing) موجود نہیں ہے
    ان کا خطوط کے ذریعے تجویز کردہ ترجمہ کچھ یوں ہے
    May Alla’s blessing and Peace be upon him

  • لائن حاضر پولیس اہلکاروں کی بدمعاشیاں،گھروں میں جا کر تشدد

    لائن حاضر پولیس اہلکاروں کی بدمعاشیاں،گھروں میں جا کر تشدد

    قصور
    لائن حاضر ہونے والے پولیس کے شیر جوان لوگوں کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ کرکے بلیک میل کرنے لگے،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے لائن حاضر شیر جوانوں نے لائن حاضر ہونے کے باوجود شہریوں کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ،مار پیٹ اور تشدد کیا جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے

    گزشتہ رات قصور پولیس سے لائن حاضر ہونے والے اہلکار حاکم علی نے اپنے دو سے تین کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس وردیوں میں امام شاہ کے رہائشی پرویز ولد صوبے خان کے گھر پر یلغار کی اور گھر کے دروازے سمیت گھر میں پڑا سارا سامان بشمول ایل سی ڈی،کیمرے اور فرنیچر وغیرہ توڑ دیا اور گھر سے کچھ سامان اٹھایا اور دھمکیاں لگاتے ہوئے چلا گیا جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح لائن حاضر پولیس اہلکار قصور پولیس کی عزت خراب کر رہے ہیں جنہیں فوری طور پر روکا جائے
    متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے انصاف کیساتھ لائن حاضر اہلکاروں کی غنڈہ گردی پر سخت سزا کا مطالبہ کیا پے