Baaghi TV

Category: قصور

  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر،عام عوام کے ساتھ مریض بھی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی ہے
    روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو علاج سے محروم کر رہا ہے
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،نیشنل و ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور
    ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے

  • قحبہ خانے پر چھاپہ،نازیبا حالت میں مرد و عورتیں گرفتار

    قصور
    ڈی پی او قصور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ،05خواتین اور 11مردوں کو نازیبا حالت میں گرفتارکرلیا گیا
    ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کا ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ قحبہ خانہ پر چھاپہ،پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 05 خواتین اور 11 مردوں کو نازیبا حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔بدنام زمانہ نائکہ پروین بی بی جسم فروشی کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے کر رہی تھی۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نائکہ سمیت تمام مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس  گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

    قصور:انتظامیہ کی نا اہلی ،شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،ویڈیو

    قصور: شہر قصور کا واحد سپورٹس کمپلیکس گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،نا پانی کا انتظام نا عملہ موجود،شہریوں میں سخت تشویش

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قصور کے اکلوتے سپورٹس کمپلیکس میں گندگی سے برا حال ہے،کوٹ عبد الخالق کالونی بی آر بی نہر روڈ پر واقع شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس تقریباً 7 سال قبل کروڑوں روپیہ سے تعمیر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو واک پوائنٹ کیساتھ ایک بہت ہی اچھا تفریحی و کھیلوں کا مقام میسر آیا تھا تاہم اب اس میں کھڑے ہونا مشکل ہو گیا ہے-

    وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

    صفائی نا ہونے کے باعث ہر طرف سے تعفن اُٹھتا ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سپورٹس کمپلیکس میں نا تو پانی کا انتظام ہے کہ گھاس و پودوں کو لگایا جا سکے اور نا ہی عملے کے افراد نظر آتے ہیں جس کے باعث اب سپورٹس کمپلیکس ایک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے،اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے-

    سعودی وزارت صحت نے عمر زائرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں

  • پتوکی :گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والی معذور بچیاں دم توڑ گئیں

    پتوکی :گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والی معذور بچیاں دم توڑ گئیں

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو)پتوکی کے نواحی علاقے پھولنگر کے گاؤں بلوکی سرائے مغل روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے کچن میں لگنے والی آگ نے دو معذور بچیوں کی جان لے لی۔ سات سالہ عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ تین سالہ سونیا شدید زخمی ہو گئی، جو اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز سجاد نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بچیاں کچن میں موجود چارپائی پر تھیں جب اچانک چھپر میں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کچن کو لپیٹ میں لے لیا اور بچیاں شدید جھلس گئیں۔

    اہل خانہ اور محلے داروں نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچیوں کو طبی امداد فراہم کی اور تین سالہ سونیا کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) پھول نگر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

    پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل جانچ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    دوسری طرف ڈپٹی کمشنر قصور نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم بچیوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

    اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا طاری ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قصور: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، کھلے نالے پر حفاظتی جنگلا لگا دیا گیا

    قصور: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، کھلے نالے پر حفاظتی جنگلا لگا دیا گیا

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو کی رپورٹ) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن، کھلے نالے پر حفاظتی جنگلا لگا دیا گیا

    تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی کی عوامی مفاد میں شائع کردہ خبر پر قصور کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی، شہباز خاں روڈ پر کھلے نالے پر حفاظتی جنگلا لگا دیا گیا۔ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مین ہولز اور دیگر کھلے نالوں کو بھی بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ باغی ٹی وی کو شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے اس عوامی مسئلے کو اجاگر کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    چھ روز قبل باغی ٹی وی نے شہباز خاں روڈ پر ایک 15 سے 20 فٹ گہرے کھلے نالے کی خبر شائع کی تھی، جو ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا تھا۔ مذکورہ نالہ قصور کے ایم پی اے اور ایم این اے کے ڈیرے سے محض 100 میٹر کے فاصلے پر واقع تھا، مگر انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث یہاں حادثات کا خطرہ بڑھتا جا رہا تھا۔ شہریوں نے اس مسئلے کو کئی بار اٹھایامگر کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی تھی۔ باغی ٹی وی نے جب یہ خبر اجاگر کی تو عوامی دباؤ کے نتیجے میں بالآخر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

    ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کھلے نالے پر لوہے کا حفاظتی جنگلا نصب کر دیا تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچایا جا سکے۔ مزید برآں دیگر خطرناک مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں بھی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    قصور :کھلے نالے، بے حس حکمران،موت کا رقص کب رکے گا؟

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ قصور میں کھلے نالوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے متعدد جان لیوا حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں رائے ونڈ روڈ پر ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک وین بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر کئی حادثات پیش آ چکے ہیں، جن میں درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان تمام حادثات کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی کی اس خبر کے بعد انتظامیہ کی فوری کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور باغی ٹی وی کی صحافتی خدمات کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا اسی طرح عوامی مسائل اجاگر کرتا رہے اور انتظامیہ فوری ردعمل دے تو کئی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

    اگرچہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی جنگلا لگایا جانا ایک مثبت قدم ہے، تاہم یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ قصور میں کھلے نالوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے، سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ کی اشد ضرورت ہے۔ جب تک یہ بنیادی مسائل حل نہیں کیے جاتے حادثات کا خطرہ برقرار رہے گا۔

    قصور کے عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ کھلے نالوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے، سڑکوں پر حفاظتی رکاوٹیں لگائی جائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز موت کے سائے میں نہیں جینا چاہتے۔ حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور قصور سمیت دیگر شہروں میں انتظامیہ کی کارکردگی پر نظر رکھے گا۔

  • صاف ستھرا پروگرام کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئی،بستی فیض شاہ سہاری روڈ کی سڑک کیچڑ میں تبدیل،سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق جہاں کچھ علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے جو کہ بہت قابل تحسین ہے وہاں ضلعی انتظامیہ نے چند جگہوں پر صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں
    قصور کے نواحی گاؤں سہاری روڈ پر واقع بستی فیض شاہ کی سڑک کیچڑ کا جوہڑ بنی ہوئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کا جینا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
    بزرگوں اور عورتوں سمیت سکول جاتے بچوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے
    یہ سڑک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی
    اہلیان علاقہ نے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

  • کل سے آج صبح تک تاحال بجلی بند،لیسکو کا تقریبآ انکار

    قصور
    پرسوں سے جاری بارش ،واپڈا کا بجلی دینے سے انکار،18 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل،اہلیان علاقہ کی واپڈا حکام کو بدعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں رات سے ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں
    اس بابت لیسکو واپڈا قصور نے بیشر دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی سے تقریباً انکار ہی کیا ہوا ہے
    سب ڈویژن بہادر پورہ کے بیشتر علاقوں میں کل شام 4 بجے سے آج صبح 8 بجے تک بجلی بند رہی اسی طرح سب ڈویژن راجہ جنگ کے بیشتر علاقوں میں کل دوپہر 2 بجے سے تاحال آج صبح تک بجلی مکمل بند ہے
    حسب عادت واپڈا حکام تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہو جاتی ہیں اوپر سے جمعہ کا دن ہونے کے باعث لوگوں سے جمعہ پڑھنے کی تیاری بھی نا ہو سکے گی کیونکہ بجلی نا ہونے باعث نا تو پانی ہے اور نا ہی کپڑے دھونے و استری کرنے کیلئے کوئی اور ذرائع موجود ہیں نیز بارش باعث سڑکوں پر بے پناہ کیچڑ اور پانی جمع ہے

    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے نماز جمعہ میں لیسکو واپڈا قصور حکام کیلئے دلی طور پر اعلی ترین بدعائیں ہیں جسے اللہ کبھی نا کبھی ضرور سنے گا

  • امام مسجد سے اسلحہ کے زور پر واردات ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    تھانہ صدر کی حدود میں امام مسجد سے واردات ،اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقے کوٹلی پٹھاناں قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر امام مسجد خالد علوی سے 45 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی کاغذات لوٹے اور فرار ہو گئے

    خالد علوی امام مسجد اپنے گھر سے رشتے داروں کے گھر فوتگی پر جا رہا تھا کہ کوٹلی پٹھاناں قبرستان کے قریب 4 مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور لوٹا
    تھانہ صدرکے علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن گئیں ہیں جبکہ تھانہ صدر پولیس ڈاکو پکڑنے میں ناکام ہے

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر شہر اور گردونواح میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنانے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ سمجھ سکیں

  • ڈپٹی کمشنر کا اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ

    نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا اچانک دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء کو پتنگ بازی کی روک تھام اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پتنگ بازی کے مکمل خاتمے کیلئے اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں کیونکہ پتنگ بازی ایک خطرناک اورجان لیوا کھیل بن چکا ہےجس کا ہم سب نے ملکر خاتمہ کرنا ہے،حکومت نے خونی کھیل پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر ہر شہری کو مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا

    ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پوری محنت اور جانفشانی سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں،ڈپٹی کمشنر نے سکول دورہ کے موقع پر اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا اور طلباء سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا بھی جائزہ لیا اور
    ایجوکیشن افسران و اساتذہ کو کوالٹی ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی

  • کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درجنوں گرفتار

    قصور
    تحصیل چونیاں میں پتنگ بازی کیخلاف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد،مقدمات درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں گزشتہ دنوں ایک شہری نے سرعام اڑتی پتنگوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی اور قصور کی صحافی برادری و قصور پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس پر
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا

    ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں چھتوں پر موجود رہیں
    اور کریک ڈاؤن کے دوران 8 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں

    گرفتار ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور شہریوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ پتنگ بازی سے باز رہیں ورنہ پتنگ سازی اور پتنگ بازی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی