Baaghi TV

Category: قصور

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    قصور
    بجلی کے بلوں میں اضافہ و سیلز ٹیکس کی آڑ میں تاجروں کا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،پرنٹڈ پرائس سے بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت جاری ،شہریوں کا اے سی قصور سے پرنٹڈ پرائس پر چیزوں کی فروخت کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں تاجروں نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیلز ٹیکس کی آڑ میں ضروریات زندگی کی اشیاء پر پرنٹڈ پرائس کی بجائے اپنی من مانی قیمتوں پر شہریوں کو چیزوں کی فروخت شروع کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی ماری عوام ایک طرف تو بجلی کے بلوں و دیگر اشیاء سے گورنمنٹ کی طرف سے مار کھا رہی ہے تو دوسری سمت تاجروں نے بھی عوام کو ہی مارنے کا تہیہ کر رکھا ہے
    نا گورنمنٹ کم نفع پر راضی ہے اور نا ہی تاجر حضرات قربانی کا بکری عام عوام ہی بن رہی ہے
    دو طرفہ مار کھانے والی عوام نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ سکون ملے
    شہریوں نے اسے سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر پرنٹڈ پرائس سے زائد قیمت پر اشیاء بیچنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے

  • طالبات کو ہراساں اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے مکزمان گرفتار

    طالبات کو ہراساں اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے مکزمان گرفتار

    قصور
    تحصیل پتوکی میں طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں طالبات کو ہراساں کرنے سے روکنے پر وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 اوباش نوجوانوں کو سٹی پتوکی قصور پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے

    گرفتار ملزمان طالبات کو کالج جاتے ہوئے ہراساں کر رہے تھے کہ ڈرائیور نے انہیں منع کیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا
    سرعام ڈرائیور کو سڑک پر مارا پیٹا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں
    معاملہ سوشل میڈیا و میڈیا پر گردش کرنے لگا تو ڈی پی او قصور نے سخت نوٹس لیا اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے

    ایس ایچ او سٹی پتوکی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد پکڑ کر پابند سلاسل کیا جائے گا
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں پولیس خواتین کے لئے ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے اس کاوش میں وین ڈرائیور کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہراسگی و دیگر ایسے واقعات سے متعلق بروقت پولیس کو آگاہ کریں

  • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک زیرو،پیناڈول،بروفن شربت تک لوگوں کو بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں،ایم ایس ہسپتال ہذا سب اچھا کی خبر دینے میں مصروف،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور قرب و جوار کی 10 لاکھ آبادی اور ضلع بھر کی 40 لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات دینے کا دعویدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور کا سٹاک عرصہ دراز سے زیرو ہے
    اگر ہے بھی تو لوگوں کو کچھ نہیں مل رہا
    لوگوں کو دوائیوں کی بجائے دعاؤں سے نوازا جاتا ہے
    گزشتہ دن شہری ڈائریا کی بیماری پر اپنی ڈیڑھ سال کی بچی کو لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لے کر گیا جہاں اسے
    Brufen,panadol
    شربت کیساتھ
    Enterogermina impiol
    inflor sache
    لکھ کر دے دیا گیا جو کہ اسے باہر کے میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑا اور ایسا ہر مریض کیساتھ ہے
    ہسپتال سے ایک گولی تک نہیں دی گئی
    سہولیات کا فقدان اتنا ہے کہ پیناڈول و بروفن جیسا عام شربت تک لوگوں کو لکھ کر دیا جا رہا ہے جو وہ باہر میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہیں
    جبکہ ہسپتال کا ایم ایس ہر روز نئے سے نئے دعوے کرتا ہے اور افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے اگر ہسپتال میں ادویات آتی ہیں تو وہ کہاں جاتی ہیں ؟
    شہریوں نے وفاقی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھگدڑ، 4بچوں کی ماں جان سے گئی

    قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھگدڑ، 4بچوں کی ماں جان سے گئی

    قصور(باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھوں کی رپورٹ) نواحی گاؤں منڈی عثمان والا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے لینے آئی 45 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ دھکم پیل، گرمی اور حبس کے باعث خاتون کی حالت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون میناں بی بی نواحی گاؤں پیال کلاں کی رہائشی اور چار بچوں کی ماں تھیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گورنمنٹ ماڈل سکول میں اس وقت پیش آیا جب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینے کے لیے خواتین کا ہجوم جمع تھا۔ انتظامی ناکامی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں میناں بی بی جاں بحق ہو گئیں۔

    یہ واقعہ حکومتی امدادی پروگراموں میں جاری غفلت اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جہاں غریب خواتین امداد کے لیے جمع ہوتی ہیں، لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں
    مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ چھ دن قبل بھی مظفرگڑھ میں اسی طرح کے واقعے میں 50 سالہ خاتون بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر خان گڑھ میں ناقص انتظامات کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

    عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

  • دھان کی باقیات کو آگ لگانا جرم،جرمانہ و سزا،اعلانات

    دھان کی باقیات کو آگ لگانا جرم،جرمانہ و سزا،اعلانات

    قصور
    محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ قصور کی طرف سے تنبیہی اعلانات،دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا جرم،سزا و جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ قصور نے سموگ کے تدراک اور فضائی آلودگی کی روک تھام کی خاطر ضلع بھر کی مساجد سے اعلانات کروائے ہیں جس میں دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے منع کیا گیا ہے اور تنبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاتے پکڑا گیا تو اسے
    15 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا نیز
    3 مہینے قید بھی ہو گی
    ضلع بھر کے پٹواری،سپیشل برانچ پولیس و محکمہ زراعت کے ملازمین کو متحرک کر دیا گیا ہے

  • قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو کی رپورٹ) پولیس نے الہ آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت استخار ولد طفیل کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ الہ آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم استخار شہر کے مختلف علاقوں جیسے مین بازار، دکانوں، گھروں، شادی ہالز اور سکولز کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے الہ آباد اور اس کے گرد و نواح سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔

    ڈی پی او قصور کی جانب سے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جاری خصوصی مہم میں یہ ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا خاتمہ اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کو یقینی بنانا ہے۔

  • 10 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    10 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    13 ستمبر سے لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،والدین شدت غم سے نڈھال،چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور اور ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقہ ڈنگی پورہ کے رہائشی محنت کش فروٹ فروش عبدالمجید ولد محمد اصغر نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حیدر علی عمر تقریباً 8 سے 9 سال مورخہ 13 ستمبر دن گیاراں سے باراں بجے گھر سے لاپتہ ہے جس کے اغواء ہونے کا خدشہ ہے لہذا اس بابت ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کی جائے تاہم آج 10 دن گزرنے کے باوجود گمشدہ بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
    بچے کے والدین سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سے فریاد کرتے ہیں کہ ان کے بچے کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جائے

  • بارڈر پار منشیات کی اسمگلنگ ناکام،دو مکزمان بمعہ منشیات گرفتار

    بارڈر پار منشیات کی اسمگلنگ ناکام،دو مکزمان بمعہ منشیات گرفتار

    قصور
    منشیات انڈیا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام،دو ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا کے ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سرحدی گاؤں میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن اور ڈرون کیمرہ کا ریموٹ اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف پسران حنیف قوم میراثی رہائشی سکنہ سہجرہ گاؤں سے ہوئی ہے

    ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر پار انڈیا میں اسمگلنگ کرتے تھے
    تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا
    ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی زیر قیادت قصور پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے

  • ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی دو منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر اسمگلنگ کرتے تھے جس پر تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف کے نام سے ہوئی جو سہجرہ گاؤں کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن ، ڈرون کیمرے کا ریموٹ اور ڈرون کیمرے کی بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

    قبل ازیں اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 168 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ترجمان کے مطابق ایچ الیون اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزم سے مجموعی طور پر 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔

    ننکانہ: غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 200 گرام چرس، 200 گرام آئس اور 150 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سیالکوٹ میں ہی تعلیمی ادارے کے قریب رکشہ سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ میں واقع گھر سے مزید 10.8 کلو گرام افیون اور 54 کلوگرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

    کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

    پشاور ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں بحرین اور دوحہ جانے والے مسافروں سے 2.1 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 994 گرام آئس جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پسنی میں کوسٹل لائن کے قریب 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقئات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

  • ایس ڈی او بہادر پورہ قصور سے صارفین مایوس،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے

    ایس ڈی او بہادر پورہ قصور سے صارفین مایوس،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے

    قصور
    ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ لیسکو قصور لوگوں کے فون سننے سے قاصر،لوگوں کے دفتر پہنچنے پر ذاتی جان پہچان والے لوگوں سے گپ شپ میں مصروف،لوگ مجبور ہو کر واپڈا سب ڈویژن بہادر پورہ کی بجائے عدالت سے رجوع کرنے لگے،ایس ایکسئین بہادر پورہ،ایس ای قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بہادر پورہ نے اپنے صارفین کو اپنے ناروا رویہ کی وجہ سے ذلیل کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بجائے لوگ واپڈا دفتر کے عدالت سے رجوع کرنے لگے ہیں
    ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ صارفین کی نا تو کال سنتے ہیں نا ہی واٹس ایپ میسجز و کال صارفین تھک ہار کر واپڈا دفتر پہنچتے ہیں تو ایس ڈی او صاحب ذاتی لوگوں سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور لوگوں کی درخواستیں تک پڑھ نہیں پاتے اور بیٹھے ہی حکم صادر فرما دیتے ہیں کہ فلاں کمرے میں چلے جائیں وہاں پہنچنے پر مذید کسی اور کمرے میں بیجھا جاتا ہے اور پھر وہاں سے کبھی کسٹمر کئیر کاؤنٹر تو کبھی آر او آفس تو کبھی کہیں تو کبھی کہیں جس پر تھک ہار کر سب ڈویژن بہادر پورہ کے صارفین نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے
    صارفین نے ایس ڈی او و دیگر عملہ سب ڈویژن بہادر پورہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ایکسئین سب ڈویژن بہادر پورہ،ایس ای لیسکو واپڈا قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کسی ذمہ دار ایس ڈی او و دیگر عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے
    صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے عدالت سے ہی کام کروانا ہے تو پھر ایس ڈی او و دیگر عملہ کس بات کی کروڑوں روپیہ ماہانہ کی تنخواہیں لے رہے ہیں
    لہذہ ان کی جگہ کسی اور کو تعینات کیا جائے