Baaghi TV

Category: قصور

  • محکمہ نادرا کی دیہاتیوں ساتھ زیادتی،ڈی جی نادرا سے ازخود نوٹس کی اپیل

    محکمہ نادرا کی دیہاتیوں ساتھ زیادتی،ڈی جی نادرا سے ازخود نوٹس کی اپیل

    قصور
    محکمہ نادرا لوگوں کی درست راہنمائی کرنے سے قاصر،دیہاتی لوگ آج بھی گلی محلے کی بجائے محض گاؤں کا نام بطور مکمل ایڈریس لکھواتے ہیں جس کے باعث کئی طرح کی مشکلات کا سامنا

    تفصیلات کے مطابق 10 مارچ 2000 کو
    National Database and Registration Authority
    یعنی نادرا کی بنیاد رکھی گئی جس کا کام
    The National Identity Card (NIC)
    یعنی قومی شناختی کارڈ و دیگر ڈیٹا شہریوں کا جاری کرنا ہے تاکہ بطور پاکستانی شہری بوقت ضرورت ان کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے اور دیگر کوائف بھی فراہم کئے جائیں تاہم بدقسمتی سے مکمل ایڈریس لکھنے میں آج بھی محکمہ نادرا دیہاتیوں کے ساتھ ظلم کر رہا ہے
    چونکہ دیہاتوں کی آبادیاں بڑھ رہی ہیں اور محض اکیلے گاؤں دیہات کے نام سے کسی فرد کی پہچان دوسری جگہ تو دور اسی گاؤں دیہات میں بھی ممکن نہیں رہی جس کے باعث اکیلے گاؤں دیہات کا ایڈریس بطور مکمل ایڈریس لکھنے سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں
    جیسے کہ بعض اوقات کسی کا ایکسیڈنٹ ہونے پر اس کے شناختی کارڈز کی تصویر اتار کر واٹس ایپ گروپس و دیگر سوشل سائٹس پر ڈالی جاتی ہے تاہم بندے کی پہچان ہو جائے مگر یہ بات بھی بہت مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ اب بیشتر دیہاتوں کی آبادیاں 40 سے 50 ہزار تک بھی پہنچ چکی ہیں
    نیز اب دیہات میں بھی گلی و محلے معروف ہیں
    افسوس کہ دیہاتیوں کو شناختی کارڈ جاری کرتے وقت محکمہ نادرا کا عملہ درست راہنمائی نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے دیہاتی محض گاؤں دیہات کو مکمل ایڈریس لکھوا دیتے ہیں
    دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ہم تو اس بات سے زیادہ تر لاعلم ہیں اس لئے یہ محکمہ نادرا کا کام ہے کہ ہم سے مکمل ایڈریس پوچھے اور شناختی کارڈ پر لکھے تاکہ ڈاک،پارسلز و دیگر سہولیات بغیر کسی پریشانی ہماری دہلیز تک پہنچے
    دیہاتیوں نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • عید میلاد النبی کے موقع پر  1200 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے

    عید میلاد النبی کے موقع پر 1200 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے

    قصور
    ملک بھر کی طرح عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سرکاری چھٹی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج ضلع قصور میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منائی جا رہی ہے اور ضلع بھر میں سرکاری چھٹی ہے
    اس موقع پر قصور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے 55 جلوسوں کیلئے 1200 کے قریب پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے

  • 14 من مردار گوشت کیساتھ  دو قصاب گرفتار،تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ

    14 من مردار گوشت کیساتھ دو قصاب گرفتار،تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ

    قصور
    14 من مردار جانوروں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد اداروں کی طرف سے چپ سادھنے پر شہری تشویش کا شکار،گرفتار قصابوں کے میں ہینڈلرز کی گرفتاری اور کاروائی کا دائرہ کار مذید وسیع کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق چند دن قبل محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم اور پولیس کی اسپیشل برانچ ٹیم کی خفیہ رپورٹ پر دونوں محکموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مردار جانوروں کا گوشت برآمد کیا تھا
    تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود شمسی مارکیٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 قصابوں عثمان اور عابد کو 14 من مردہ گوشت کیساتھ پکڑا گیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا جا چکا ہے
    یہ ملزمان عرصہ دراز سے نہ صرف دکانوں پر مردار گوشت فروخت کرتے تھے بلکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑے ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کرتے تھے
    ان قصابوں کے پکڑے جانے اور معروف جگہ کا نام سامنے آنے پر کہ جہاں یہ سارا کام کیا جاتا ہے،کے باوجود ایک دم سے اداروں کی طرف سے چپ پر
    شہری تشویش کا شکار ہیں اور شہری پوچھتے ہیں کہ ان دو قصابوں کے علاوہ کسی اور کو کیوں نہیں پکڑا گیا کیونکہ یہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا ایک گینگ ہے جسے پکڑنا اور کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور اور انچارج لائیو سٹاک قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قصابوں کے مین ہینڈلرز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو بھی جلد سے جلد پکڑا جائے

  • بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شوہر کی فرانزک رپورٹ آگئی،بیوی خلاف مقدمہ

    بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شوہر کی فرانزک رپورٹ آگئی،بیوی خلاف مقدمہ

    قصور
    چند دن قبل بیوی بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شوہر کی فرانزک رپورٹ آ گئی،ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق گلبرگ کالونی قصور میں بیوی نے چند دن قبل اپنے خاوند کو زہر دیکر قتل کر دیا تھا جس جی فرانزک رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    کامران الرحمان نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرا بھانجا شیخ جزان اپنے گھر گلبرگ کالونی قصور میں 25 جون 2024 کو رات سوا گیارہ بجے اپنی بیوی انجم بی بی کے ساتھ موجود تھا جس نے اپنی بیوی سے رات 12 بجے کہا کہ چپس کھانے کو دل چاہ رہا ہے جس پر اسکی بیوی نے چپس بنا کر دی جو کہ میرے بھانجے نے کھائی اور اسکے بعد 2 بجے رات طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی جس پر اس کی بیوی نے معدے کا کیپسول دیا جو کھایا اور الٹی آنا شروع ہو گئی اور طبعیت مزید خراب ہو گئی
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر مقتول کی بیوی نے 1122 پر فون کیا جسے DHQ ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے کہا کہ راستہ میں اسکی موت واقع ہو گئی
    مقتول کے جسم کے اجزاء پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے گئے جہاں سے رپورٹ آئی کہ اجزاء میں Phosphine یعنی Poison پائی گئی جس کی وجہ سے مقتول کی موت واقع ہوئی ہے
    صدر قصور پولیس نے مقتول کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • قصور : دکاندار پر تشدد اور فائرنگ، علاقہ میں خوف کی فضاء

    قصور : دکاندار پر تشدد اور فائرنگ، علاقہ میں خوف کی فضاء

    قصور (باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود): ضلع قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص میں دہشت گردوں نے ایک دکاندار پر کھلے عام تشدد کیا اور فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 8 سے 10 کے قریب مسلح افراد نے کاشف نامی موبائل شاپ کے مالک کو گاہکوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔ اندھا دھند فائرنگ سے بازار میں ہڑکمپ مچ گیا اور لوگ اپنی جان بچا کر دکانوں میں چھپ گئے۔

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ واقعہ آج مورخہ 12 ستمبر کو پیش آیا اور ملزمان اسلحہ کے زور پر دکاندار کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے CCTV فوٹیج کو چیک کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • آٹا،پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری اشیاء کی قیمتیں زیادہ

    قصور
    بیکری اشیاء کی قیمتوں میں باوجود پنجاب گورنمنٹ کے حکم کے، قیمتیں کم نا ہو سکیں،لوگ امر مجبوری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے روٹی و آٹا کیساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور باقاعدہ نرخ نامے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا
    جن میں بیکری کی اشیاء بھی شامل ہیں تاہم یہ حکم نامہ اور نرخنامہ بےسود رہا
    بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی حسب روایت لوکل مال کی قیمتوں میں کچھ کمی ہو گئی کیونکہ وہ بیچارے عام اور غریب لوگ ہیں جو کہ گلی محلوں میں چھوٹے پیمانے پر اپنا چھوٹا سا کاروبار کرتے ہیں اور اپنے بیوی ںچوں کا پیٹ پالتے ہیں
    تاہم نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی قیمتیں بلکل کم نہیں کیں جس کے باعث شہری امر مجبوری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں
    واضع رہے کہ نارمل سائز بیکری بن کی قیمت جو کہ پہلے 40 روپیہ تھی اس کی قیمت 20 روپیہ مقرر کی گئی تھی اسی طرح فور پیس ڈبل روٹی کی قیمت جو کہ 40 روپیہ تھی اس کی قیمت 25 روپیہ مقرر کی گئی تھی مگر نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتیں ہرگز کم نہیں کیں بس دکھلاوے کے طور پر چند ایک اشیاء کی قیمتیں دو چار روپیہ کم کی ہیں باقی اشیاء کی قیمتوں کو پہلے کی طرح برقرار رکھا ہے جس پر عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ آٹا و پیٹرول کی قیمتوں میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی سے ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرنے اور قیمتوں میں کمی کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • وارداتوں میں نمایاں اضافہ،شہریوں کے لئے وبال جان

    قصور
    جرائم میں اضافہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا،متعدد وارداتوں کے مقدمات درج

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اسکے گردونواح سے چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد ورداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کیش رقم،موٹر سائیکلز،موبائل فون، دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا,تھانہ بی ڈویژن قصور میں مجاہد حسین نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ کوٹ مولوی عبدالقادر سے میرے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEW-11-5249 نامعلوم چور لے گئے ہیں
    تھانہ کھڈیاں میں عبداللہ نے درخواست دی ہے کہ نین وال کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے 80 ہزار روپے و دیگر سامان لوٹ لیا ہے
    تھانہ کوٹ رادھا کشن میں محمد عرفان نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ کوٹ مہتاب خاں کے قریب دوکس ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 48 ہزار پانچ سو روے اور موبائل فون چھین لیے ہیں
    تھانہ چھانگا مانگا میں محمد مقصود نے مقدمہ درج کروایا کہ دھوپ سری کے قریب تین کس نے اسلحہ سر پر تان کر زبردستی میری 125موٹر سائیکل نمبری 6625 اور ٹچ موبائل فون لوٹ لیے ہیں
    تھانہ صدر پھولنگر میں محمد اسامہ نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اولکھ بونگا کے قریب دوکس ڈاکووں نے اسلحہ دکھا کر زبردستی 28ہزار روپے کیش اور سیل کے لئے موجود کپڑا دونوں ہی لوٹ لیے ہیں
    تھانہ کوٹ رادھا کشن میں فیاض احمد نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ چک 57 مرغی فارم کے قریب تین کس نے اسلحہ کے زرو پر مجھ سے موٹر سائیکل اور کیش رقم لوٹ لی ہے
    تھانہ راجہ جنگ میں مرزا عمران نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ بونگا گنڈا سنگھ والا کھیتوں کے باہر کھڑی میری موٹر سئائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں
    تھانہ چھانگا مانگا میں محمد حنیف نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ گندھیاں فارم جاتے ہوئے دوکس مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر روک کر 02 عدد موبائل فون اور کیش رقم لوٹ لی ہے
    تھانہ صدر پتوکی میں محمد اظہر نے درخواست دی ہے کہ چک 37کے قریب تین کس مسلح ڈاکوؤں ے گن پوائینٹ پر مجھ سے 45 ہزار روپے کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں شہری نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ چاہ کلانوالہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 18 ہزار روپے کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے
    مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • قصور:کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    قصور:کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    قصور(باغی ٹی وی بیوروچیفغنی محمود)کھڈیاں خاص فلڈریلیف کیمپ،دن کو خالی، رات میں نشئیوں کا آڈیٹوریم بن گئے

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون کے موسم میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کھڈیاں خاص میں قائم کیا گیا ایمرجنسی ریلیف کیمپ بے کار پڑا ہے۔ مین روڈ پر واقع یہ کیمپ نہ تو امدادی سامان سے لیس ہے اور نہ ہی اس میں کوئی عملہ موجود ہے۔

    دن کے وقت یہ کیمپ خالی پڑا رہتا ہے اور رات کے وقت نشے کے عادی افراد اور میونسپل عملہ اسے اپنا ٹھکانہ بنا لیتے ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہ کیمپ بنایا ہے تو اسے فعال کرنا چاہیے اور لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیمپوں کا مقصد سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوتا ہے، لیکن یہ کیمپ تو اپنی حالت زار پر رونا رو رہا ہے۔

  • قصور: پولیس کاایکشن،خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور: پولیس کاایکشن،خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور (باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود): قصور پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے عدیل مسیح ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی، دو موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان چھانگا مانگا جنگل اور آس پاس کے علاقوں میں راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

    ایس ایچ او انسپکٹر محمد اسمعیل بھٹی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ایک خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس گینگ کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے نواحی علاقوں میں ڈکیتی کی نو وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

  • قصور : ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ

    قصور : ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ

    قصور(باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون، زرعی آلات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڈیاں کی حدود میں عبدالقدوس نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا۔

    تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں اصغر علی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر لے گئے۔

    تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں نیامت علی نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

    تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں عامر اقبال کے زرعی رقبے سے نامعلوم چور سپرے مشین، تھریشر شافٹ اور دیگر سامان چوری کر لے گئے۔

    مقامی پولیس نے تمام واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے تفتیش جاری ہے،ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔