Baaghi TV

Category: خانیوال

  • امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فلیگ مارچ

    امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فلیگ مارچ

    رمضان المبارک کے دوران ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کا مشترکہ نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے کی-فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ،ضلعی انتظامیہ ،فائربرگیڈ اور ریسکو 1122کی گاڑیوں نے حصہ لیا-

    فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر خانیوال کے مختلف بازاروں ،روڑوں اور شاہراوں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پزیر ہوا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
    فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے دوران،اداروں کے درمیان تعاون موثر بنانے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہےضلعی انتظامیہ اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن وامان کی فضاء قائم رکھی جائے گی-ڈپی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے،جس پر عمل درآمد جاری ہے –

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی-دریں اثناء سرکلز کبیروالا ، میانچنوں اور جہانیاں میں فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی اوز نے کی-

  • امن و امان کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ

    امن و امان کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس کا فلیگ مارچ

    فلیگ مارچ کا آغاز لاہور موڑ سے کیا گیا۔ فلیگ مارچ موجودہ ملکی سیکیورٹی حالات اور رمضان المبارک کے حوالے سے کیا گیا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرناہے امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائےگا۔رمضان المبارک کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے,جس پر عمل درآمد جاری ہے۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا

    فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں شامل تھیں۔فلیگ مارچ لاہور موڑ سے شروع ہوکر کبیروالا روڑ ، آدھی والا سے ہوتے ہوئے لاہور موڑ پر اختتام پزیر ہوا

  • ضلعی انتظامیہ، پولیس اور امن کمیٹی کا اہم اجلاس

    ضلعی انتظامیہ، پولیس اور امن کمیٹی کا اہم اجلاس

    ضلعی انتظامیہ، پولیس، امن کمیٹی کا امن خراب کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا اعلان کالعدم مذہبی جماعت کی توڑ پھوڑ، پولیس جوانوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔۔

    خانیوال ضلعی انتظامیہ، پولیس، امن کمیٹی کا امن خراب کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا اعلان کالعدم مذہبی جماعت کی توڑ پھوڑ، پولیس جوانوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ضلعی امن کمیٹی ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی ،ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت اجلاس اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،صدر رائو خالد محمود جنرل سیکرٹری بار حامد علی شاہ ،اور ممبران ضلعی امن کمیٹی کی شرکت علماء کرام نماز جمعہ کے خطبات میں امن بھائی چارے اور تحمل کا درس دیں:

    ڈپٹی کمشنر کسی شرپسند کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور راستے بند ہونے سے مریضوں، بزرگوں، خواتین، طلبہ اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: آئندہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اس کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا:ڈی پی او کالعدم مذہبی جماعت کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا :محمد علی وسیم شرکاء اجلاس کا دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او سے اظہار ہمدردی اجلاس کے آخر میں ملک کی ترقی، سلامتی، شہداء اور زخمیوں کیلئے دعا مانگی گئی

  • کمشنر ملتان اچانک کہاں دورے پر پہنچ گئے

    کمشنر ملتان اچانک کہاں دورے پر پہنچ گئے

    کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا دورہ کیا وہاں سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء خودونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا-

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے-کمشنر اور آر پی او نے چینی،آٹے سمیت دیگر سٹالز ، اور فئیر پرائس شاپس پر اشیاء کی دستیابی، معیار کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اظہار اطیمنان کیا- انہوں نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیاء کے معیار اور ریٹس بارے دریافت کیا-اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے
    رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں-

    چینی آٹے پر ریکارڈ سبسڈی کیساتھ فیئر پرائش شاپس پر13 اشیاء رمضان بازاروں میں لگائے گئے دیگر سٹالوں سے بھی کم قیمت پر میسر ہیں-انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں رمضان بازاروں میں رکھوانے کی ہدایت کی-ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ریجن کے تمام رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں رمضان بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ
    پولیس ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کے لئے انتظامیہ کے شابہ بشانہ ہے-

  • ٹریفک جام، معمولات زندگی متاثر

    ٹریفک جام، معمولات زندگی متاثر

    تحریک لبّیک پاکستان کے امیر سعد رضوی گرفتار

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو کل شام لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔جس کے نتیجے میں تحریک لبّیک کے کارکنوں نے مظاہرہ شروع کردے جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور معمولات زندگی شدید متاثر ہے

    ملک بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی تحریک لبّیک کے کارکنان نے قومی شاہراہ کو پندرہ ایل کے مقام پر بندد کردیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کارکنان کا یہی مطالبہ ہے کہ جب تک ان کے امیر سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک ہم یوہی احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • رمضان بازاروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کروایا جاۓ

    رمضان بازاروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کروایا جاۓ

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اتوار کی چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے

    انہوں نے نرخوں اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے خانیوال،کبیروالا،عبدالحکیم، جہانیاں،میاں چنوں میں قائم پانچوں رمضان بازاروں کے دورے کرکے آٹے،چینی کے اسٹالز،فئیر پرائس شاپس,اشیاء کی دستیابی چیک کی اور اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں رکھوانے کی ہدایت کی-

    رمضان بازاروں کے وزٹس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی افسران ھی ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں رمضان بازار خانیوال،کبیروالا،عبدالحکیم،
    میاں چنوں،جہانیاں میں قائم کئے گئے ہیں

    رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو فروخت،10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 375 روپے میں دستیاب ہے-انہوں نے کہا کہ 13 مختلف اشیاء پر بھی 25 فیصد تک رعایت ہے جبکہ گوشت،انڈوں،مشروبات کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے کم رکھی گئی ہیں- انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا

  • ماہ صیام کے متعلق اہم احکامات جاری

    ماہ صیام کے متعلق اہم احکامات جاری

    ماہ صیام میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے اقدامات

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کو ٹاسکس دے دیئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ پر ہر صورت عمل کرانے کا حکم
    عادی ناجائز منافع خوروں کو منتطی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی

    ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ویک اینڈ پر اہم اجلاس ہوا جس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کو آج بھی پرائس چیکنگ کرنے کے احکامات اوپن مارکیٹ میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنائی جائے۔ دیگر اشیاء کے سرکاری نرخ پر بھی عمل کرایاجائے۔ ہر دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔رمضان بازاروں میں کسی شے کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔
    تمام متعلقہ ادارے رمضان بازاروں میں اپنے حصے کا کام ذمہ داری سے نبھائیں

  • پنجاب پولیس میں بڑی تعداد میں تبادلے

    پنجاب پولیس میں بڑی تعداد میں تبادلے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے متعدد تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

    انسپکٹر فلکشیر پہوڑ پولیس لائن سے ایس ایچ او ت ء ءھانہ سٹی خانیوال تعینات

    انسپکٹر محمدزاہد گجر پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر تعینات

    انسپکٹر خالد خان پولیس لائن سے صدر میانچنوں تعینات

    انسپکٹر قمر ضیاء ڈی آئی بی برانچ سے ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم تعینات

    سب انسپکٹر محمد اشرف گل کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا تعینات کردیا

    سب انسپکٹر محمد عثمان ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا سے انچارج چوکی عاقل تعینات

    سب انسپکٹر شعبان خالد ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم سے انچارج چوکی جنڈیالی بنگلہ تعینات

    سب انسپکٹر سعدبن سعید بطور تفتیشی افیسر تھانہ صدر خانیوال تعیناتی کے احکامات جاری

  • آر پی او ملتان کی میاں چنوں آمد

    آر پی او ملتان کی میاں چنوں آمد

    میاں چنوں آر پی او ملتان سید خرم علی میاں چنوں آمد

    آر پی او ملتاں سید خرم علی اور ڈی پی او خانیوال نے میاں چنوں کا دورہ کیا جس میں ان کے ہمراہ ڈی ایس پی طارق پرویز اور ڈی ایس پی سعدیہ سعید کی شہید پولیس اہلکار محمد وقاص کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ بعد میں آر پی او ملتان سید خرم علی, ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کا میاں چنوں رمضان بازار کا دورہ, اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم, چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ, سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اظہر کمبوہ بھی ہمراہ تھے

    اس کے بعد آر پی او نے ایس ڈی پی او دفترمیں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی مدعیان سے تفتیش میں پیشرفت اور ملزمان کی گرفتاری بارے معلومات لیں۔تفتیشی افسران تفتیش صحیح خطوطِ پر کریں۔تفتیشی افسران انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ڈی پی او اور ایس ڈی پی او سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں۔سنگین مقدمات کے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائیں آر پی او

    پرانی دشمنیوں کی صورت میں انسدادی کارروائی کریں۔سنگین مقدمات کے مدعیان کو تحفظ فراہم کریں۔ڈی پی او محمد علی وسیم اور ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی

  • عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں مکمل

    عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں مکمل

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 5 رمضان بازار لگانے کی تیاریاں مکمل کرلیں-

    خانیوال،کبیروالا،میاں چنوں،جہانیاں،عبدالحکیم میں
    پانچوں رمضان بازار کل بروز ہفتہ سے مکمل فعال کردئے جائیں گے-حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں میں چینی،آٹا،گوشت،سبزیوں،پھلوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائینگی رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو فراہم کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور ان بازاروں کے اطراف خصوصی صفائی کرانے کے بھی احکامات دے دیئے گئے ہیں-ڈپٹی کمشنر نے اس حوالہ سے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء عام مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کی جائینگی ماہ مقدس کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا

    انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی گی اور عوام سے لوڈ مار کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی-