Baaghi TV

Category: خانیوال

  • میاں چنوں:قوم کا ایک اور بیٹا شہید

    میاں چنوں:قوم کا ایک اور بیٹا شہید

    میاں چنوں:پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار وقاص جاں بحق ہو گیا

    پولیس اہلکار وقاص کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جا رہا تھا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس کانسٹبل جام شہادت نوش کر گیا ​مبینہ طور پر سی آئی اے سٹاف اور پولیس کو کبیروالا میں ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع تھی

    سی آئی اے سٹاف نے اٹک پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی
    ​مبینہ ڈاکو اجمل اور رمضان اور انکے دیگر ساتھی پولیس پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہے۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔پولیس ذرائع

  • میاں چنوں:عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    میاں چنوں:عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    میاں چنوں:عثمان بزدار کے احکامات پر دور دراز علاقوں کے رہائشی عوام کیلئے فردات اور انتقالات کی نقول کا اجراء مزید آسان بنا دیا گیا-

    اس سلسلہ میں دیگر اضلاع کی طرف خانیوال کے دور دراز علاقوں میں بھی دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے-حکومت پنجاب کی اسی عوام دوست پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے علی عباس شاہ نے تلمبہ میں بھی دیہی مرکز مال کا افتتاح کردیا-اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم سمیت دیگر سرکاری افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے افتتاح کے بعد مرکز مال کا معائنہ بھی کیا اور وہاں تعینات عملہ کو حکومتی ہدایات کے مطابق سائلین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ
    دیہی علاقوں میں دیہی مراکز مال کا قیام بڑا اقدام ہے دور دراز علاقوں کے عوام کو اب فردات،انتقالات کی نقول کے لئے شہر نہیں آنا پڑے گا- ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی
    تلبمہ کی ترقی کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے تلمبہ میں جاری سڑک کے کام کا بھی معائنہ کیا-

  • سی ای او ہیلتھ اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

    سی ای او ہیلتھ اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

    میاں چنوں :طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا سرپرائز وزٹ.

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا سرپرائز وزٹ کیا-انہوں نے ایمرجنسی، سمیت وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویہ،ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا-سی ای او ہیلتھ نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا-

    انہوں نے ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے-ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مریضوں سے رویہ بارے بھی شکایات نہیں ملنی چاہئیے-

  • خانیوال: ریونیو عوام دوست کچہری کا انعقاد

    خانیوال: ریونیو عوام دوست کچہری کا انعقاد

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں کورونا ایس او پیز کیساتھ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں میں کچہریاں لگا کر سائیلین کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود افسران مال کو ہدایات دیں-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے-ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران سائلین کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فردات،انتقالات،
    ڈومیسائل،انکم سرٹیفکیٹس بارے درخواستیں دی گئیں-ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر درخواستوں پر عملدرآمد کرادیا-

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو خدمت کچہریوں کے ذریعے عوامی شکایات اور مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے
    درخواستوں پر عملدرآمد بارے خود بھی فیڈ بیک لیتا ہوں-

  • قبضہ مافیا سے کتنے سو کنال اراضی واگزار کرلی گی

    قبضہ مافیا سے کتنے سو کنال اراضی واگزار کرلی گی

    میاں چنوں :حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی سرکاری رقبے ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن جاری۔۔

    میاں چنوں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی سرکاری رقبے ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر جاری کارروائیوں کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ مال نے میاں چنوں کے نواحی علاقہ چک 16 ایٹ بی آر سے سوا 3 کروڑ روپے مالیت کا مزید سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا واگزار کرایا گیا 104 کینال رقبہ بحق سرکاری ضبط کرکے رقبہ پر کاشتہ فصلیں تلف،تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں-

  • ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت  محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس

    ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس

    ڈپٹی کمشنر اغاظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس…

    ڈپٹی کمشنر اغاظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس اور اجلاس میں اے سی بختیار اسماعیل سی ای او ایجوکیشن الطاف ثاقب ایم ای اے محمد رمضان سمیت ضلع بھرکے ایجوکیشن افسران کی شرکت۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سے ایجوکیشن افسران و ملازمین، ہیڈ ماسٹرز اوڈ اساتذہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائیزہ اوت محکمہ تعلیم کے افسران معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں سکول امپرومنٹ فریم ورک کے چوبیس انڈیکیٹر ز پر عملدرآمد سوفیصد یقینی بنایا جائے۔

    محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو ایس بی فنڈز کی سہولتوں بارے رہنمائی فراہم کریں۔ تعلیم کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے فرائض ذمہ داری سے سر انجام دیں۔ضلعی افسران تعلیم ضلع بھر کے افسران سکول سربراہان اور ملازمین کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ فرائض میں کوتاہی اور ناقص کارکردگی کے مرتکب افسران تعلیم اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا اور ایم ای اے محمد رمضان کی اجلاس میں انڈیکیٹرز اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

  • پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا-

    29 مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائینگے-اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے-

    تقریب میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے
    والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں-

  • ضلع خانیوال میں فلاح وبہبود کے کاموں پر اہم اجلاس منقعد کیا گیا

    ضلع خانیوال میں فلاح وبہبود کے کاموں پر اہم اجلاس منقعد کیا گیا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے-

    ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا وائرس کی صورتحال ، پرائس کنٹرول، رمضان بازاروں کے قیام،گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انتظامات کا رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ایم پی اے فیصل اکرم نیازی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-جبکہ اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز،تعمیراتی،و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی-رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہری باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی طلب کے مطابق مقررہ نرخ پر سپلائی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران مڈل مین اور آڑھتیوں کو روکنے کیلئے ابھی سے کام کیا جائے-

    ڈاکٹر خاور علی شاہ کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے
    حکومت پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کردی ہے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 5 رمضان بازار 25 شعبان سے فنگشنل کردیئے جائینگے محکمہ تعلیم کو تمام سکولوں سے پانی کے ٹیسٹس کرانے کی ہدایت کردی ہے.

  • مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

    میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی MPA رانا بابر حسین کرونا وائرس کا شکار ہوگے، پاکستان مسلم لیگ نون کے MPAرانابابرحسین کرونا وائرس میں شکار ہوگئے، کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے ۔تمام دوستوں اور اہلیان حلقہ سے دعا کی درخواست بھی کی ، رانا بابر حسین نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری سے ملاقات ہوئی۔ یونس انصاری اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اشرف انصاری اور یونس انصاری کا گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اشرف انصاری کا کہنا تھا کے آپ نے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر کے گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ آپ کی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ شہر کی صفائی کے لئے جی ڈبلیو ایم سی کو 106گاڑیاں فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر یونس انصاری کا کہنا تھا کے ماضی میں گوجرانوالہ کی صفائی اور دیگر بنیادی مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کرنے سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوں گے۔ ہمیں آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کے صوبہ کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے۔

    خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت دروازے کھلے رکھتے ہیں۔ گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹر نگ کروں گا اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے اور اس کے مسائل پر میری پوری نظر ہے۔ اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کے اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کردیاہے اور پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی ہے۔ پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے۔

  • ٹی بی کے عالمی دن کے سلسلے میں واک کا انتظام کیا

    ٹی بی کے عالمی دن کے سلسلے میں واک کا انتظام کیا

    محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹی بی ڈے کے حوالہ سے لوگوں کو ٹی بی کی علامات تشخیص اور علاج بارے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ایک واک منعقد ہوئی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی ۔

    واک مین ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ابرار ڈی ٹی سی ڈاکٹر محمد آصف نمائندہ مرثی کور عمران حفیظ سمیت سماجی شخصیات سرکاری افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی سو فیصد قابل علاج مرض ہے اس کی تشخیص اور علاج میں کوتاہی نہ کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں تک کھانسی بخار کا آنا بلغم میں خون کی علامات کی صورت میں فوری طور پر ٹی بی ٹیسٹ کروایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خانیوال کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹی بی کا ٹیسٹ تشخیص اور علاج مفت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مرسی کور کے تعاون سےٹی بی کے 8- لیبارٹریز پر ٹیسٹ اور 48- فزیشن کی زیر نگرانی تشخیص اور علاج بھی مفت کیا جا رہا ہے ۔