Baaghi TV

Category: خانیوال

  • کار کو خوف ناک حادثہ

    کار کو خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں،، محسن وال جنڈیالی روڈ پر المناک حادثہ 117 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    کار میں ایک ہی گھر کے سوار دو بچوں دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق گئے چک نمبر 96 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی ملک عید محمد اپنی فیملی کے ساتھ بیٹے کی منگنی کی تقریب میں چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گاوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دورحادثے کا شکار ہوگئے

    حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ موقع پر ہی ایک ہی گھر کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

  • یوم یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام سیمنار اور ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام سیمنار اور ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار و ریلی۔تقریب کے آغاز شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قبل ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔

    صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گریزی، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم مہمان خصوصی تھے۔اراکین صوبائی فیصل اکرم نیازی،ایم پی اے شاہدہ احمد حیات کی بھی شرکت کی۔

    تقریب میں سرکاری افسران،سول سوسائٹی ، صحافیوں،امن کمیٹی ممبران،شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود۔سکولوں کے طلبہ نے نغموں تقاریر کے ذریعے سامعین میں دن کی مناسبت سے جذبہ اجاگر کیا۔شرکاء کا مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام عالم کے سامنے زندہ رکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین۔مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔ سیمینار کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کے زیر ایتمام ریلی نکالی گئی۔ صوبائی وزیر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے قیادت کی۔ شرکاء نے پاکستان، کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

    حکومت مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے :صوبائی وزیر زراعت۔وزیر اعظم عمران نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے :صوبائی وزیر زراعت۔کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے جنیوا میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز بلند کی گئی :سید حسین جہانیاں گردیزی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے:ڈپٹی کمشنر۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا:ڈپٹی کمشنر۔آج کے دن تقریبات کا مقصد جہدوجہد آزادی کشمیر کے لئے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے :ظہیر عباس شیرازی۔سمینار سے ایم پی اے شاہدہ احمد حیات اور ممبر امن کمیٹی قاری سیف اللہ عابد نے بھی خطاب کیا

  • ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 کیجانب سے واک کا اہتمام کیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ واک میں ریسکیوسیفٹی آفیسرمحمد یاسر رضا،ریسکیوآفیسرز، ریسکیوجوانوں،ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی۔

    واک لاہور موڑ ریسکیو آفس سے شروع ہو کرشہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس لاہور موڑ پر اختیام پذیر ہوئی اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرخالد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں پرہونے والے ہر ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ہم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔بعدازاں ریسکیو1122 کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصدجدوجہد آزادی کشمیر کے لیے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے۔ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھے گے۔ آخر میں کشمیری شہداٗء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلدیہ سے ٹی چوک تک ریلی نکالی گئی.

    ریلی میں پی ٹی آئی رہنما جمیشد شوکت چوہدری, محکمہ ایجوکیشن. محکمہ صحت, ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمہ جات. کالجز و معززین شہر نے شرکت کی۔

    شرکاء نے بینز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لکھے ہوۓ تھے

  • یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں-

    پانچ فروری کو ضلعی سطح پر مرکزی سیمینار ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں 10 بجے دن ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ہوں گے_

    جب کہ سیمینار میں پارلیمنٹرین ،سول سوسائٹی کی شخصیات ،سرکاری افسران ،میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے بعد ازاں صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اقوام عالم اور بھارت کو پیغام دیا جاسکے کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پروگرامز کی نگرانی کریں ۔دریں اثناء جاری تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی ریلیاں نکالی گئیں ۔گورنمنٹ گرلز کالج میں ریلی نکالی گئ

  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں-

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی اور تحصیل سطح پر پروگرامز کی منصوبہ بندی کرلی گئی-ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں تقرریری اور ملی نغموں جبکہ ڈی ایس او کو کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ہدایت کی- انہوں نے لوکل گورنمنٹس کو یکجہتی کے حوالہ سے پینا فلیکسز اور پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اہم سڑکوں،چوکوں پر لگانے کا ٹاسک بھی دیدیا-

    اس موقع ہر طے کیا گیا کہ 5 فروری کو سیمینار اور واک کا مرکزی پروگرام جناح لائیبریری میں ہوگا جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت واکس ہونگی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریبات میں لوگوں کی کورونا ایس او پیز کے تحت شرکت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے- اجلاس میں اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی-

  • ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ایس پی موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی پنجاب پولیس راؤ طارق پرویز،ڈی ایس پی موٹر وے راؤ محمد اقبال خانیوال،ڈی ایس پی رانا اسماعیل ملتان دیگرز تھے

    تقریب کے دوران سماجی رہنما عبدالوحید چوہدری وحید ٹریڈرز کے تعاون سے 50سے زائد شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صرف ہیلمٹ تقسیم کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آگاہی بیدار کرنا بھی ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال سو فیصد یقینی بنائیں،بہت سے ایسے شہری بھی ہیں جن کے پاس ہیلمٹ توہیں مگر وہ لاپرواہی کرتے ہوئے ہیلمٹ کااستعمال نہیں کرتے جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں

    اُنہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار خاص طورپر لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے روڈ پر داخل ہوتے ہوئے تمام ٹریفک رولز کا خاص خیال رکھیں،اُنہوں نے کہ تمام شرکاء سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھلائیں اور دوسروں کو آگاہ کریں کہ ٹریفک قوانین پر ضرور عمل کرنا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر17حمید اللہ خان نیازی نے بتایاکہ ٹال پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ٹریننگ ٹریک بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل سواروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خیالات کا اظہار کیا اورتقریب میں موٹر وے پولیس کے دیگر افسران سمیت،صحافیوں اور معززین شہر نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کچہریاں

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں بھی ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی کے ساتھ ،،ریونیو عوامی خدمت کچہریاں،، لگائی جارہی ہیں

    کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر میاں چنوں میں لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا معائنہ کیا اور خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل خود سن کر موقع پر ان کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ ریونیو افسران کو احکامات دیے-

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کمشنر کو چاروں تحصیلوں میں لگائی جانے والی ریونیو خدمت کچہریوں میں عوامی مسائل کے حل بارے اقدامات سے آگاہ کیا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ڈویژن بھر میں ہرماہ کی یکم تاریخ کو باقاعدگی سے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جارہی ہیں

    سائلین کی درخواستوں پر عمل درآمد بارے ڈپٹی کمشنرز سے خود فیڈبیک لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ تمام افسران پر واضح کردیا ہے کہ اب ضلع میں کام کرنے والا افسر ہی رہے گا انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں اس وقت پانچ ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل ہیں ڈپٹی کمشنر کو مزید مشینوں کے لئے ڈونرسے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موسم بہار پر ڈویژن میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو شجرکاری اور صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی جا چکی ہیں ۔

  • کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان کا اچانک وزٹ

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کا میاں چنوں کا اچانک دورہ.ٹراما سنٹر, ٹی ایچ کیو ہسپتال, کھلی کچہری, بلدیہ کا وزٹ…

    کمشنر ملتان جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس ملاقات کے دوران
    ہسپتال کی بہتری. ٹراما سنٹر کی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا اور کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے احکامات جاری بھی کیے

  • رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حلقہ پی پی 209 کے عوام کو طبی سہولیات انکی دہلیز ہر فراہمی کے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے چک 78 پندرہ ایل میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا- 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساڑھے 15 کروڑ روپے لاگت آئیگی منصوبہ کی تکمیل کے لئے 22 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سہولت سے 1 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی- افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے کہا کہ یہ
    منصوبہ علاقہ کے عوام سے وزیر اعلی پنجاب کی محبت کا عملہ ثبوت ہے حلقہ میں مزید ترقیاتی کام کرائے جائینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت دعوئوں نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ماضی میں علاقہ کو نظر انداز کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    محکمہ بلڈنگز کے کو تعمیراتی کام وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہسپتال کے فنشگنل ہونے کے بعد علاقہ کے عوام دہگر ہسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا- افتتاحی تقریب میں ایکسئین بلڈنگز ماجد چغتائی نے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو بریفنگ دی- اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-