Baaghi TV

Category: خانیوال

  • ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    جس میں رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا- اے ڈی سی آر اکرام ملک، اے سی جہانیاں بابر سلیمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن پی ٹی آئی رہنما مسعود چوہان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، خوراک ،پولیس انڈسٹریز،ماحولیات اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کورونا کی صورتحال،سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-

    رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج نے اس موقع پر پولیس کو منشیات کے بڑے اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بغیر دبائو آپریشن کیا جائے- رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں – اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں مئوثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں-

  • ضلعی انتظامیہ نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

    ضلعی انتظامیہ نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

    کین کمشنر کی پالیسی کیمطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال نے شوگر ملز کے سٹاک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر ڈی او انڈسٹریز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے جے کے شوگر ملز میاں چنوں کا دورہ کیا اور شوگز مل کے گوداموں میں پڑے چینی کے سٹاک کا جائزہ لیا اور مل انتظامیہ کو موجود سٹاک کا ڈیٹا روزانہ کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی-

    اس حوالہ سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹاک کی پڑتال کا مقصد چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام ہے-

  • پولیس کی موجودگی میں دو گروہوں کے مابین لڑائی

    پولیس کی موجودگی میں دو گروہوں کے مابین لڑائی

    میاں چنوں تحصیل کچہری میں فرزانہ نامی لڑکی کے اغواء کے مقدمہ کی پیشی کے بعد مخالف پارٹی پولیس نفری کے ہمراہ گھر کیلئے روانہ ہوئی تو لڑکی کے ورثاء جنکی تعداد 50 کے قریب بتائی جا رہی ہے نے مہر آباد روڈ کے قریب پولیس موجودگی میں اسلحہ کے زور پر روک کر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور تشدد شروع کردیا.

    مسلح افراد پولیس کی پروا کئے بغیر فائرنگ کی جس پر لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی, تشدد سے تین افراد رمضان. قمر اور فرحان زخمی ہوئے. بعدازاں حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے. عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی پروا کئے بغیر حملہ کیا اور کہتے رہے کہ ہماری لڑکی کو اغواء کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بار بار لڑکی کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے. یاد رہے کہ فرزانہ اور سجاد نے پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کے ورثاء نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا اُسی کیس کی آج پیشی تھی..دوسری طرف لڑکے کے ورثاء نے بتایا کہ ہم نے پولیس کو پہلے ہی اطلاع کردی تھی کہ آج مخالف پارٹی ہم پر حملہ کرے گی.. پولیس پی موجودگی میں ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے….

  • ہیلتھ آفیسر کی کاروائی کئی کلینک سیل

    ہیلتھ آفیسر کی کاروائی کئی کلینک سیل

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل۔۔۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل کردیئے دو عطائیوں کے کلینکس جنڈیالی بنگلہ اور ایک چک نمبر15L/99 میں سیل کیے گئے۔ سیل کیے جانے والے کلینکس میں سعیدی میڈیکل کمپلیکس ،الکبری میٹرنٹی ہوم جنڈیالی بنگلہ اور 99/15L میں عطائی محمد آصف کے کلینکس شامل ہیں۔ ۔سعیدی میڈیکل کمپلیکس کے عطائی ذوالفقار ،الکبری میٹرنٹی ہوم کی عطائیہ میمونہ اور عطائی محمد آصف کے خلاف کارروائی کر کے ان کے کیسز ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب لاہور کو بھجوا دیئے گئے

    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عطائیوں اور بلا لائسنس انسانی ادویات فروخت کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سپرائز وزٹ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سپرائز وزٹ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا سرکل میاں چنوں کا سرپرائز وزٹ

    ڈی پی او نے خدمت مرکز میانچنوں، تھانہ سٹی میانچنوں اور صدر میانچنوں کا وزٹ کیا. ایس ڈی پی او سرکل میاں چنوں راؤ طارق پرویز بھی ہمراہ تھے. ڈی پی او خانیوال نے متعلقہ افسران کو خدمت مرکز میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے.

    ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانہ سٹی کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا. زیر حراست ملزمان کی فہرست اور حوالات کی صفائی و دیگر سہولیات کا معائنہ بھی کیا. ڈی پی او نےفرنٹ ڈیسک پر آن لاٸن ریکارڈ اور رجسٹر ہاۓ تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی.. یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹی پریس کلب نے خدمت مرکز میں انٹر نیٹ بل کی عدم ادائیگی کے باعث انٹر نیٹ سروس کی معطلہ کی خبر نشر کی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی.

  • تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی

    تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی

    میاں چنوں: تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی. ڈکیت گینگ کے دو ملزمان عمر اور نجف گرفتار

    ایس ایچ او آصف محمود نے بتایا ملزمان سے دو پسٹل .گولیاں . نقدی6 لاکھ روپے.ایک موٹر سائیکل 125.طلائی زیورات وغیرہ برآمد ہوئے ہیں.

  • حکومت پنجاب کا  گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کا گنے کے کاشتکاروں کے لیے احسن اقدام

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں-ضلعی انتظامیہ کی دن رات کارروائیوں کی بدولت ضلع میں غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے مانیٹرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے

    شوگر ملز مالکان کو اس پابند کا سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ سرکاری نرخ کے مطابق ادائیگیاں ہر صورت پندرہ دن کے اندر کریں اور شوگر ملز میں آنے والی ہر ٹرالی کو لازمی چوبیس گھنٹے کے اندر پورے وزن کے ساتھ ان لوڈ کیا جائے-

    یہ بات ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ شوگرکین پرچیز،مانیٹرنگ اینڈ ایگزمننگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ سمیت, صوبائی وزیر زراعت کے نمائندہ ، پولیس اور جے کے شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور جس جگہ کوئی غیر قانونی کنڈا نظر آئے تو اس کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے-

  • ڈی پی او نے کس کو الوداع کیا

    ڈی پی او نے کس کو الوداع کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے آفس سپرینٹنڈنٹ مہر افضل سیال کا ضلع خانیوال سے سی ٹی او آفس ملتان ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم خانیوال نے آفس سپرینٹنڈنٹ مہر افضل سیال کا ضلع خانیوال سے سی ٹی او آفس ملتان ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

    آفس سپرینٹنڈنٹ مہر افضل سیال کا ضلع خانیوال سے ملتان ٹرانسفر ہونے پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں انسپکٹر مہر سعید احمد ، انچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد، پی اے ٹو ڈی پی او حماد حسن، مرغوب الحسن،انچارج سیکورٹی افسر راؤمحمد سلیم اور تمام برانچز کے انچارج موجود تھے۔

    ڈی پی او محمد علی وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے۔میں ان کے لیے دعا گو ہوں کہ یہ جہاں بھی رہیں اللہ تعالیٰ انکا مددگار رہے اور مزید کامیابیوں سے آپ کو سرفراز کرے۔آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے آفس سپرینٹنڈنٹ مہر افضل سیال کی محکمہ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا اور ان کی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • بجلی چوروں اور عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

    بجلی چوروں اور عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

    سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نےکہا ہے کہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز نادہندہ صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بھرپور وسائل استعمال کریں ۔ واجبات / بقایا جات کی عدم ادئیگی پر مستقل نا دہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میپکوخانیوال سرکل میں ایکسینز ، ایس ڈی اوز اور آر اوز کے ساتھ اجلاس..

    خانیوال سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نےکہا ہے کہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز نادہندہ صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بھرپور وسائل استعمال کریں ۔ واجبات / بقایا جات کی عدم ادئیگی پر مستقل نا دہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میپکوخانیوال سرکل میں ایکسینز ، ایس ڈی اوز اور آر اوز کے ساتھ اجلاس میں دیں۔ اْنہوں نے کہا نادہندگان سے واجبات وصولی میں ناکامی پر متعلقہ ایس ڈی اْوز کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائی گی۔

    بجلی چوری روکنے میں فیلڈ افسران اپنا کردار ادا کریں بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیئے جائیں بلکہ انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ لائن لاسسز کے اہداف کے حصول کے لیئے بھی محنت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے اور لائن سٹاف بغیر سیفٹی آلات لائینوں پر ہرگز کا م نہ کریں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مسعود احمد قریشی، ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد خان سیال ، ایکسین میپکو ڈویژن خانیوال فیاض قربان، ایکسین میپکو ڈویژن میاں چنوں قمر زمان، ایکسین میپکو ڈویژن کبیروالہ نصراللہ خان ناصر ، خانیوال سرکل کے تمام ایس ڈی اْوز اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔

  • ڈپٹی کمشنر خانیوال  کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سے ملاقات

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات۔۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ضلع خانیوال میں پاکستان بیت المال کے تحت غریب اور مستحق افراد کی امداد سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحقین کی مدد کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے دفتر آنے والا کوئی سائل خالی بھی خالی نہ لوٹے- ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ اور معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق ذہین طلباء و طالبات، بیمار افراد اور معذور افراد کی مالی امداد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔