میاں چنوں:مہر محسن ہراج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ڈیرہ پر پاکستان مسلم لیگ ن لائئر ونگ و شوشل میڈیا ٹیم پی پی 207 کی سابق ایم پی اے سابق چیٸرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی مہر عامر حیات ہراج کے ساتھ ملاقات
ملاقات میں سابق ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ این اے 152 تحصیل میاں چنوں تلمبہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریوں انتقامی کاروائیاں ہیں جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں یہ چھاپے اور گرفتاریاں ہماری جدوجہد کو متاثر نہیں کرسکتیں 30نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کیلئے خانیوال لاہورموڑ پر مریم نواز کا شانداراستقبال کیا جائیگا این اے 152 کے تمام ورکرز کارکنان 9 بجے میاں چنوں پنہچیں
مہر عامر حیات ہراج نے کہاکہ30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگاجسے روکنے کے لیے موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے بدترین انتقام کی راہ پر چل پڑی ہےنیازی حکومت نے عوام کو جومعاشی خواب دکھائے وہ سب الٹے ثابت ہورہے ہیں جو عوام کی نفرت اوربیزاری کا باعث بن کر سامنے آرہے ہیں‘موجودہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآجائے وگرنہ عوام سڑکوں پر آجائے گی اورپھردما دم مست قلندرہوگا۔
Category: خانیوال

خانیوال میں استقبال کی تیاریاں

پولیس کی کاروائی 2 ڈاکو گرفتار
تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی کاروائی, سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار. گرفتار ملزمان میں مقبول احمد سکنہ 18 چودہ ایل اور افضال سکنہ 24 چودہ ایل شامل ہیں. پولیس تو نے بتایا ملزمان سے
76 ہزار نقدی .2 عدد پسٹل 3 عدد موبائل اور زیر استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے تین مقدمات درج ہیں. مزید تفتیش جاری ہے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں میٹنگ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
ڈی پی او خانیوال نے صدر سرکل اور میاں چنوں سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدرسرکل, میاں چنوں سرکل، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت محرران کی شرکت میٹنگ میں پولیس افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ڈی پی او خانیوال نے تفتیشی افسران کو زیر تفتیش و سنگین مقدمات کی بروقت یکسوئی بارے ہدایات کی اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو شاباش ، ایس ایچ او مخدوم پور کو CC تھری دینے کے احکامات جاری اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری
ڈی پی او خانیوال کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی وارننگ
15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیںمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھیں۔پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی اور شائستگی کو اپنا شعار بنائیں
ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم
میاں چنوں رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلےمیں اسپائر کالج میں محافلِ میلاد کا انقعاد
حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا ہفتہ منانے کا چوتھا روز پورے پنجاب کی طرح میاں چنوں میں بھی جاری۔
شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اسپائر کالج میاں چنوں میں محافلِ میلاد النبیؐ منعقد کی گئی.جہاں پر کالج طباء نے قرات, نعت و تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیا. مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور کاشف سہیل پراچہ (ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز خانیوال )نے کالج انتظامیہ کو محافل میلاد کے منعقد کرنے کو سراہا.اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے, ہمیں آپ ص کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے.تاکہ ہمیں زندگی اور آخرت میں کامیابی ملے
میاں چنوں میں رحمت اللعالمین کانفرنس اور تحصیل سطح پر مقابلے
گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول میاں چنوں میں شان رحمت اللعالمین کانفرنس کی تحصیل سطح پر مقابلے کا انعقاد ہوا۔جس میں تحصیل بھر کے طلباء و طلبات نے حصہ لیا۔تقریب کی صدارت جناب پرنسپل خالد محمود کمبوہ نے کی۔اور سٹیج سیکریٹری سعید اختر چوہدری کے فرائض سر انجام دیئے۔ طلباء و طالبات نے بھر پور تیاری سے حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق نعت رسول مقبول میں زین علی مسلم یونین فسٹ۔اورنگ زیب ظفر ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ سیکنڈ اور آمنہ رشید گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 129۔15 ایل تھرڈ
اردو تقریر میں محمد انس شکور مسلم یونین فسٹ، اقصی افضل گرلز ہائی سکول 129۔15 ایل سیکنڈ اورفرحین اصغر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 125۔15 ایل تھرڈ۔ انگلش تقریر سلمان وسیم مسلم یونین فسٹ۔ارحم ریاض نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
کوئز مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول 128۔15 ایل نے فسٹ اور گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول کے طلباء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔طلباء و طالبات کا شوق دیدنی تھا۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔اساتذہ نے حکومتی کاوش کو سراہا سعید اختر چوہدری نے بھر پور شرکت پر طلباء اور سکول انتظامیہ کا بہترین انتظام پر شکریہ ادا کیا۔جناب حافظ محمد عمران۔محمد عثمان غنی اور میاں عثمان پی ای ٹی۔اختر صابر کا پروگرام کو کامیاب بنانے کی کاوش پر شکریہ ادا کیا۔جناب محمد عثمان غنی نے سعید اختر چوہدری کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔اور امت مسلمہ کی خیرع برکت کے لیئے دعائے خیر فرمائی۔
میاں چنوں نادرا آفس کا افتتاح
میاں چنوں:ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی نے نادرا آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نادرا (ر)کیپٹن عارف درانی.ایم پی اے پیر علی عباس. میاں شازر زونل انچارج وہاڑی. ظہیر احمد زونل انچارج وہاڑی.انچارج نادرا میاں چنوں رانا انتظار. ایاز محمد گیلانی سمیت دیگرز بھی موجود تھے

ناکارہ پولیس وینز، متعلقہ حکام غافل
خانیوال(نمایندہ باغی ٹی وی) کے علاقہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں پولیس موبایلز ناکارہ،ڈکیتاں اور وارداتیں بڑھنے لگیں،تفصلات کے مطابق تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے پاس دو پولیس موبایلز موجود ھیں لیکن بد قسمتی سے دونوں گاڑیاں ھی مکمل طور پہ ناکارہ اور خراب ھو چکی ہیں.ایک پولیس وین عدالت میں ملزم پیش کرنے کے لیے مختص ھے جبکہ ایک گاڑی ھے جو تھانے مٰٰیں موجود ھوتی ھے اور اسکی حالت بھی قابل ترس ہو چکی ھے اور وہ دوران ریڈ بند بھی ھہ جاتی ہے.جس کی وجہ سے ملزمان کو پکڑنے اور زمہ دار نہ کاررواییاں کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ھیں.

کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ
خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقہ عبدالحکیم میں 2 بچیوں سمیت 1 لڑکے کی لاشیں برآمد ،جانبحق تینوں بچوں میں 2 بہنیں ایک بھائی ہیں مرنے والے بچوں کے والدین میں گزشتہ روز جھگڑے کے بعد ماں بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی تفصیلات کے مطابق
کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں تین بچوں کی موت کا المناک واقعہ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کو زہر دیکر مارا گیا ہے پولیس کے مطابق جانبحق بچوں کے باپ شیراز کا اپنی اہلیہ سے گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد والدہ بچوں کو چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی
اہل محلہ نے گھر میں سارا دن پراسرار خاموشی پر گھر چیک کیا تو لاشیں موجود تھیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچوں کی لاشیں 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہیں پولیس رپورٹ کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جائے گا

ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پولیس
خانیوال۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کا احسن اقدام‘ تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیوں سے فرداً فرداً مقدمات کی پراگرس سے متعلق دریافت کیا او رشہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل و شکایات سنیں اورموقع پر افسران کومیرٹ کی بنیادپر مسائل کوفوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنیکیاحکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک اعجاز‘ایس ایچ او طیب سرفراز‘پی اے ٹوڈی پی او حماد حسن‘ریڈ رائے فرحت نوازاورتفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نیکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت اورآئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات پر اوپن ڈورپالیسی پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت دفتری اوقات میں اورتھانہ جات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کی پولیس افسران تک رسائی آسان بنانا اورانکے مسائل سن کر جلد ازجلد انصاف کے تقاضو ں کو پوراکرتے ہوئے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔انہو ں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اوربنیادی فرض ہے۔









