خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی کردی ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملتان ڈویزن کے علاقوں میں خطرناک بارشوں اور طوفانی آندھیوں کی پیشین گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا۔گزشتہ رات خانیوال کے علاقوں میں تقریبا رات بھر بارش اور آندھی جاری رہی ہے جبکہ مطلع ابھی بھی ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بارش چمک گرج کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ چند دن قبل بھی ضلع خانیوال اور ملتان میں بارش کے ساتھ ساتھ خطرناک اولے بھی آئے جن کی وجہ سے مکئی اور گندم کی فصل کا کافی نقصان ہوا جبکہ آئندہ بارشوں کا امکان ابھی بھی موجود ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید طوفانی بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔
Category: خانیوال
سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں بااثر افراد نے سرکاری اراضی پر قدم جما لئے درجنوں ایکڑ اراضی مقبوضہ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد میں گورنمنٹ کی کئی ایکڑ زمین جو نہر لوئر باری دوآب کے ساتھ واقع تھی پر بااثر افراد نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔گورنمنٹ کی زمین جس پر متعلقہ ادارے اگر چاہیں تو مارکیٹ بنا کر سالانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں لیکن سیاسی اور صحافتی اثرو رسوخ رکھنے والے بااثر افراد نے اس پر قابض ہوکر تعمیرات کی ہوئی ہیں۔ایک مکمل مارکیٹ اور اس کے علاوہ غیر قانونی ویگن اڈا بھی اسی سرکاری جگہ پر موجود ہے جس کی سرپرستی مبینہ طور پر سابق ایڈمنسٹریٹ مارکٹ کمیٹی جہانیاں کررہا ہے ۔ان لوگوں کے اثررو رسوخ کی وجہ سے ادارے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں
دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ،ایک شخص جاں بحق
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی )دیرینہ دشمنی پر ایک اور قتل ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جہانیاں کے علاقہ چک نمبر 53 دس آر کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے، ہسپتال متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ یہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
معصوم بچے سے دو افراد کی جسمانی زیادتی ،ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ کرنے لگے
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)چھٹی کلاس کے طالب علم سے اوباش نوجوانوں نے زیادتی کی اور اس کے بعد زیادتی کی فحش ویڈیوز بھی بنا لی ،تفصیلات کے مطابق قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم سے 2اوباش نوجوانوں نے زیادتی کی اور اس کے بعد دوران زیادتی کی بنائی گئی ویِڈیوز کی بنیاد پر لڑکے کو بار بار اپنے پاس بلا کر بلیک میل کرتے رہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اوباش محمد فیصل اور اس کے ساتھی عبید علی نے 9 سالہ معصوم ریحان کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کے چچا محمد سجاد کی کاروائی کے لیے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو تحریری درخواست کے بعد ملزمان نے درخواست واپس لینے کے لئے بھی مدعی پر دباو ڈالنا شروع کردیا کہ اگر درخواست واپس نہ لیگئی تو وہ بچے کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں گے۔

رات گئے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پل 132پر موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی رکشہ مکمل جل کر راکھ، سواریاں معجزانہ طور پر محفوظ، مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا لیا،تفصیلات کے مطابق ملتان دنیاپور روڈ اڈا پل 132 پر ثانی پڑولیم سروس کے سامنے چلتے مسافر موٹرسائیکل رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تاہم رکشہ سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، رکشہ سوار ملک غفور سکنہ قطب پور نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ ملتان سے قطب پور اپنے گھر جارہا تھا کہ پل 132 پر اچانک رکشہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا،آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا.

سرکاری سکول میں بچے پر تشدد،آنکھ ضائع ہوگئی
ٹھٹھہ صادق آباد )نمائندہ باغی ٹی وی سکول چھٹی کے وقت ساتویں جماعت کے طالب علم کا تیسری کلاس کے طالب علم پر کرکٹ بیٹ سے تشدد، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ، پولیس کاروائی شروع،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد کی ساتویں کلاس کے طالب حسین نامی طالب علم نے چھٹی کے وقت تیسری کلاس کے طالب علم جس کی عمر آٹھ سال ہے کو کرکٹ بیٹ کیساتھ و حشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچے کا منہ اور آنکھ بری طرح زخمی ہوگئے، جبکہ شدید زخم کے باعث آنکھ سے خون بہنے سے بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے، متاثرہ بچے کے والد شوکت علی کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے میڈیکل ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کاروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ بچے کے والد شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈی پی او خانیوال، ڈی ایس پی جہانیاں سے نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، بچے کو ایم ایل سیکے حصول اور ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کے حکم پر محرر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد اعجاز سہو کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ کہنہ خانیوال جبکہ جنرل ڈیوٹی ٹھٹھہ صادق آباد سے ہیڈ کانسٹیبل ابرار گجر کو محرر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

فری آئی کیمپ ،سینکڑوں مریض مستفید
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں میں چکنمبر ١٣٦ میں احساس ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں کم و بیش دو سو پینسٹھ سے زائد افراد کی نظر کا چیک ایپ کیا گیا اور ایک سو ستاون مریضوں کو فری عینکیں دی گئیں جبکہ دس لوگوں کو آپریٹ کیلیے ریفر کیا گیا ہے جن کا آپریشن بھی بالکل فری کیا جاۓ گا۔
فری آئی کیمپ کے انعقاد پر احساس ویلفئر سوسائٹی کا اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا۔احساس ویلفئر کے منتظمین نے کہا کہ ہم اہل علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے ۔
پولیس کو ملی بڑی کامیابی ،لاکھوں روپے سمیت خطرناک اسلحہ برآمد
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او خانیوال کی زیر نگرانی ، ڈکیت گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری کی گئی ،تفصیلات کے مطابق
ایس ایچ او تھانہ جہانیاں صابر قریشی نے دو ڈکیت گینگ فہیم بھٹہ گینگ اور وقاص عرف وکی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ، موبائل ، نقدی اور اسلحہ برامد کر لیاہے ۔ فہیم بھٹہ گینگ مویشی چوری اور اسلحہ کے 12 مقدمات میں تھانہ جہانیاں کو مطلوب تھا یہ گینگ 7 افراد پر مشتمل تھا جن سے 4 افراد فہیم ولد نبی بخش ، ریاض ولد ظہیر ، دلدار ولد عاشق ، مشتاق ولد اللہ دتہ گرفتار ہوئے اور فاروق ولد سلمان ، رزاق ولد عاشق بلال ولد نامعلوم کی گرفتاری بقایا ہے ۔
فہیم بھٹہ گینگ سے آٹھ مقدمات میں بائیس لاکھ سترہ ہزار پانچ سو روپے مالیت کے مویشی برآمد ہوئے اور تیس بور چار عدد اور بیس زندہ روند برآمد ہوئے ۔وقاص عرف وکی گینگ 3 افراد پر مشتمل ہے اور موبائل اور کیش سنیچنگ گینگ جو کے سٹریٹ کرائم میں ملوث تھا جن سے موبائل اور نقدی ریکور ہوئی جن کی مالیت تقریبا دو لاکھ ہزار روپے ہے مزید ان سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں کلاشنکوف ایک عدد، پسٹل تیس بور دو عدد اور سات روند برآمد ہوئے۔علاوہ ازیں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا اور مدعیان کے شناخت کرنے پر دوران ریمانڈ جسمانی تمام برآمدگی کی گئی ۔ڈی پی او خانیوال شہزاد فیصل نے کہا کہ میں اور میری فورس دن رات عوام کی خدمت، جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔
سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کی نااہلی کی کا منہ بولتا ثبوت ،کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کی دوبوگیاں آوٹر سگنل کے قریب پٹری سے اتر گئی ، معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.
ٹرین کے پٹری سےا ترنے پر دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے امدادی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا
واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،
یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.
ریلوے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری،کتنے لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے؟




