Baaghi TV

Category: خانیوال

  • مبارک ہو، 60 سالہ اللہ دتہ بھی بچے کو جنم دے گا، لیبارٹری ٹیسٹ میں "حمل” کی رپورٹ سامنے آ گئی

    مبارک ہو، 60 سالہ اللہ دتہ بھی بچے کو جنم دے گا، لیبارٹری ٹیسٹ میں "حمل” کی رپورٹ سامنے آ گئی

    مبارک ہو، 60 سالہ اللہ دتہ بھی بچے کو جنم دے ، لیبارٹری ٹیسٹ میں "حمل” کی رپورٹ سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایک لیبارٹری کا کمال سامنے آیا ہے ، ساٹھ سالہ شخص کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں "حمل ” قرار دے دیا

    پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک لیبارٹری جو ڈی ایچ کیو خانیوال کے سامنے ہے اسکی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ساٹھ سالہ اللہ دتہ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اسے حمل ٹھیر چکا ہے ،لیبارٹری نے پیشاب کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں یہ چیز لکھی.

    لیبارٹری کی رپورٹ سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے، کہ ساٹھ سالہ وہ بھی مرد میں حمل کیسے ٹھہر گیا؟ شہریوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیبارٹریز ہیں ان پر کیسے اعتماد کریں جو ایک مرد کو بھی حمل ٹھہرنے کی رپورٹ دے رہی ہیں

    ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں‌کرونا کی وبا عروج پر ہے ایسی رپورٹ کے آنے سے عوام کا لیبارٹیز پر سے اعتماد اٹھ جانے کا امکان ہے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    بھارت میں‌ تو اس سے بھی بڑھ کر ایک واقعہ پیش آ چکا ہے، بھارتی ریاست جھارکنڈ میں پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر نے دو مرد مریضوں کو حمل کا ٹیسٹ کرانے کا نسخہ تجویز کردیا۔ضلع چھاترا میں 2 نوجوانوں کو معدے میں درد کی شکایات پر سرکاری اسپتال لایا گیا۔ سرکاری اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مکیش کمار نے انہیں مرض کی تشخیص کیلئے مختلف ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ۔

    دونوں نوجوان ڈاکٹر کا نسخہ لے کر اسپتال میں موجود لیبارٹری پہنچے تو وہاں موجود لیب انچارج ان کانسخہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔لیب انچارج نے دونوں نوجوانوں کو بتایا کہ انہیں دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ ڈاکٹر نے ایچ آئی وی ایڈز اور حمل کا ٹیسٹ بھی لکھ کر دے دیا ہے اور حمل ٹیسٹ تو صرف خواتین کا ہوسکتا ہے۔

    خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

  • احساس کفالت پروگرام کے تحت ٹھٹھہ صادق آباد میں 12 ہزار روپے ادائیگی شروع، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے افتتاح کیا

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کرونا وائرس خدشات کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد میں فی کس 12 ہزار روپے کے حساب سے بینظیر انکم سپورٹ احساس کفالت پروگرام شروع کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے چکوک کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد لینے والی خواتین کےلئے گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد میں سنٹر قائم کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ شاہ رخ نے مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے رانا شبیر احمد نمبردار کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کیا، اس احساس کفالت پروگرام کے تحت صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد لینے والی خواتین میں یک مشت 12 ہزار روپے بائیو میٹرک تصدیق کے تحت تقسیم کیے جارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے رقم تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور سنٹر عملہ کو ہدایت کی کہ امدادی رقم کی تقسیم کو صاف شفاف بنایا جائے، BISP احساس کفالت ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے موجودہ حالات میں غریب و مستحق کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی، اس موقع پر سنٹر آنے والی خواتین کےلئے الخدمت فاؤنڈیشن اور جہانیاں سٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے خواتین کو سینی ٹایز کرنے کےلئے سکول گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاؤہ ہر ممکن معاونت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، اس موقع پر رانا شبیر احمد نمبردار، مسعود احمد نظامی، فوکل پرسن سنٹر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز جنگل مڑیالہ اصغر علی، ایس ایچ او چوہدری محمود احمد، مشتاق احمد سانگی، ہیڈ ماسٹر رفیق احمد، دیگر بھی موجود تھے،

  • احساس کفالت پروگرام کا آغاز

    احساس کفالت پروگرام کا آغاز

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)احساس کفالت پروگرام کے تحت 42 ہزار 352 خواتین کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے مالی کی ادائیگی کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر امداد کی ادائیگی کیلئے ضلع میں قائم 56 سنٹرز پر امداد لینے والی خواتین اور تعینات عملہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس اوپیز کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں- شہریوں سے گزارش ہے کہ سنٹرز پر غیر ضروری رش سے گریز کیا جائے -_ اور سنٹر پر صرف وہ خاتون آئے جس کو میسج موصول ہوا ہو-

  • ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سیز اکرام ملک ، محمد اختر منڈھیرا اسسٹنٹ کمشنر اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کورونا کی حالیہ وباء میں لاک پر عملدر آمد یقینی بنانے میں علماء کے تعاون کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی دوری اور احتیاط کورونا وائرس سے بچائو کا واحد حل ہے مساجد میں نمازوں میں کم سے کم افراد کی شرکت کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح و دیگر نمازوں کے اوقات میں ایس اوپیز کے مطابق عمل کرایا جائیگا-_ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ حکومت کے احکامات کو ماننا ہر شہری کا فرض ہے ممران امن کمیٹی انتظامیہ کے بازو ہیں امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے- اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا-

  • محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی

    محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی – سرکاری ہسپتالوں میں 19 میل فی میل ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کیلئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے 60 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز لئے- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز و بورڈ کے دیگر ممبران انٹرویو پینل میں شامل تھے – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بھرتی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا مسئلہ کم ہوجائے گا- انہوں نے کہا کہ ڈاکڑز کی بھرتی 100 فیصد میرٹ پر کی جارہی ہے-

  • ڈینگی سے بچاو کے لئے اقدامات مکمل

    ڈینگی سے بچاو کے لئے اقدامات مکمل

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی آغا ظہیر عباس شیرازی بدلتے موسم میں عوام کو ڈینگی مچھر سے بچانے کیلئے متحرک ہوگئے – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی مچھر کے تدارک، عوام کے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات اور اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے بریفنگ دی گئی – ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات دئیے – انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے، ٹائر شاپس کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے – دریں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انتظامی معاملات کے حوالہ سے بھی اجلاس ہوا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ڈیوٹی کا سختی سے پابند بنایا جائے -انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیج ہے –

  • پاکستانی نوجوان کا عظیم کارنامہ،خودکار سینیٹائزر گیٹ بنالیا

    پاکستانی نوجوان کا عظیم کارنامہ،خودکار سینیٹائزر گیٹ بنالیا

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹھٹھہ صادق آباد کے ہنر مند نوجوان کا عظیم کارنامہ، کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابرسلیمان چیمہ کا نوجوان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات اور موجودہ حالات کے پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے پبلک مقامات پر شہریوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے اپنی خدا داد زہنی صلاحیتوں کی بدولت اپنی مدد آپ کے تحت آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ تیار کرلیا ہے، جس میں موشن سینسرز، شاورز، پرییشر پمپ، آئرن فریم استعمال کیا گیا ہے،جس کیساتھ سینیٹایزر سلوشن استعمال کرتے ہوئے اس گیٹ سے شہریوں کو گزار کر سینیٹایز کیا جارہا ہے، یہ پہلا آٹو سینٹایزر واک تھرو گیٹ موبائل آٹا سیل پوائنٹ ٹھٹھہ صادق آباد پر نصب کیا گیاہے، جس کے بعد اس گیٹ کو مین بازار ٹھٹھہ صادق آباد اور جمعہ کے روز مرکزی جامعہ مسجد کے باہر بھی نصب کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف نے کہاکہ میں انشاء اللّٰہ نشتر ہسپتال ملتان کیلئے ایسا واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے عطیہ کرنا چاہتا ہوں اگر مخیر حضرات اور حکومت تعاون کرے تو میں انتہائی کم لاگت سے ایسے ہزاروں واک تھرو سینیٹایزر گیٹ تیار کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، یہ گیٹ کرونا خدشات ایام کے علاؤہ بھی آنے والے وقتوں میں شہریوں کے کام آئیں گے، جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے نوجوان کی ہنر مندی دیکھنے کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کرتے ہوئے اس کا معائنہ کیا اور اس عظیم کارنامے پر ہنر مند نوجوان محمد حمزہ رؤف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اور کہاکہ ایسے ہنر مند نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کی سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے ہنر مند نوجوان کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے،

  • ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا آئسولیشن اور ایچ ڈی یو وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر عملہ سے ملاقات کی اور انہیں کٹھن اور مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں ان کی حفاظتی سامان میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی-

  • ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری

    ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی آج بھی جاری رہی – ضلع میں آٹا کی فراہمی کیلئے فکسڈ اور ٹرکنگ پوائنٹس کو 62 سے بڑھا کر 82 کردیا گیا جہاں پر 10 کلو گرام آٹے کے 25 ہزار 300 تھیلے فروخت ہوئے- مزیں برآں فلور ملوں کی چینگ کے دوران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ایک مزید مل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا – ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ ہے کہ مارکیٹ میں فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی ضرور چیک کی جائے اور ناقص آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے –

  • پاک فوج کے قیام کیلئے جہانیاں میں مختلف مقامات پر 4 کیمپ آفس قائم

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) پاک فوج کے قیام کیلئے ٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں میں مختلف مقامات پر 4 کیمپ آفس قائم، انتظامات مکمل کرلئے گئے ،تحصیل جہانیاں میں لاک ڈاون کے سلسلے میں تعینات پاک فوج کے چار عدد کیمپ آفس قائم کر لئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی رہائش کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں کل سے پاک فوج تھانہ جہانیاں اور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے علاقوں کا کنٹرول سنبھال لے گی.