Baaghi TV

Category: خانیوال

  • جہانیاں میں  شدید دھند،حد نگاہ  صفر

    جہانیاں میں شدید دھند،حد نگاہ صفر

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی )ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں شدیددھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوگئی، ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق جہانیاں اور گردونواح میں دھند کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔جبکہ قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔پٹرولنگ حکام نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔

  • تیز رفتار بس نے نوجوان کچل دیا

    جہانیاں ( نمائندہ باغی ٹی وی )
    جہانیاں بائی پاس پر تیز رفتار بس نے پیدل نوجوان کچل دیا، تفصیلات کے مطابق متوفی نوجوان بہاولپورکا رہائشی تھا اور متوفی شادی پر جہانیاں آیا ہوا تھا کہ بائی پاس پہ چلتے ہوئے بس کے نیچے آکر کچلا گیا۔تھانہ جہانیاں کی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

  • بڑا حادثہ ، کئی افراد زخمی

    جہانیاں)نمائندہ باغی ٹی وی( ٹھٹھہ روڈ نزد 140 دس آر کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اکرم سکنہ 132 دس آر جبکہ زخمیوں میں عمیر ۔ سمیہ بی بی شاہد ندیم شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • میانچنوں میں انسانیت کا مسیحا قتل

    خانیوال ( نمائندہ باغی ٹی وی) کی تحصیل میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر اشعر چل بسے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اشعر محسن وال کے قریب اپنی کار پہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اشعر شدید زخمی ہوگیے۔وقوعہ کے بعد ڈاکٹر اشعر کو مقامی لوگوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں منتقل کیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی گئی مگر ڈاکٹر اشعر جانبرنہ ہوسکے۔

  • خانیوال میں بڑا حادثہ ،کئی گھروں کے چراغ اجڑ گئے

    خانیوال میں بڑا حادثہ ،کئی گھروں کے چراغ اجڑ گئے

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم 4 مخدوم پور انٹر چینج بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نیتجے میں تین افراد جان سے چلے گئے تفصیلات کے مطانق تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بس چکوال سے ملتان جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی اور ٹرالر مخں جالگی۔ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال خانیوال منتقل کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے جائے حادثہ پر پورے آپریشن کی نگرانی کی۔

  • نہر میں شگاف پڑ گیا،محمکہ انہار لاپتہ

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) موضع رحیم شاہ کے نزدیک نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا تفصیلات کے مطابق
    جہانیاں کے نواحی علاقہ موضع رحیم شاہ اور چک 110دس آر کے قریب سے نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئ ہیں جبکہ باغات کوبھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لوگوں نے اپنی مدد کے لیے نزدیکی چکوک میں اعلانات کرواکر لوگوں کو اکٹھا کرکے مٹی کے تھیلے بھر کر شگاف پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک شگاف پر نہیں کیا جاسکا محکمہ انہار کے افسران کو اطلاع ہونے کے باوجود ابھی تک کوئ بھی موقع پر نہیں پہنچا اگر شگاف کو فوری بند نہ کیا گیا تو پانی آبادیوں میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے مکینوں نے محکمہ انہار خانیوال کے خلاف احتجاج بھی کیا.

  • واپڈا اہلکاروں کی غفلت ، محلہ کی جانیں خطرے میں

    واپڈا اہلکاروں کی غفلت ، محلہ کی جانیں خطرے میں

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کی لنگاہ کالونی میں ایک مہینہ قبل طوفانی آندھی کے باعث بجلی کے دو مین پول  دو مختلف گھروں کی چھتوں گر گئے تھے جن کو ایک مہینہ گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہ کیا جاسکا جبکہ تاروں کا جنجال بھی گھروں کی دیواروں اور سڑک پہ پہ پڑا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کو گزرنے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ میں پول مخالف سمت میں گرنے کی وجہ سے محلے کا راستہ بھی بند ہوچکا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والوں کو کافی  دقت کا سامنا ہے ۔دوسری طرف شہر کی سیوریج بھی ناکارہ ہے اور گلیوں میں پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔اہلیان محلہ نے میپکو حکام اور ضلع کونسل سے بجلی کے کھمبوں  کی تبدیلی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تجاوزات کی بھرمار ،ادارے خاموش تماشائی

    تجاوزات کی بھرمار ،ادارے خاموش تماشائی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے مختلف علاقوں میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی طرف سے تجاوزات بڑھنے لگی مگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے مین روڈ،مین بخاری بازار اور دیگر مارکیٹوں میں دکانداروں نے اپنی مرضی کے چبوترے بنا لئے جس سے مین بازار کی وسعت سکڑ کر رہ گئی جبکہ ریڑھی بان اور خوانچہ فروش بھی بازار کے اندر ہی اپنے اڈے لگانے لگے جس کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات پیش آنے لگی ۔

  • ٹھٹھہ صادق آباد،گزشتہ ماہ کتنے مقدمات درج ہوئے؟؟؟

    ٹھٹھہ صادق آباد،گزشتہ ماہ کتنے مقدمات درج ہوئے؟؟؟

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے ایس ایچ او چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں 32 مقدمات درج ہوئے جن میں چوری ،ڈکیتی ،نومولود بچی کی نعش اور ایک خاتون کی نعش نہر سے ملنے کے مقدمات بھی شامل ہیں ۔چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا نے کہا کہ پولیس علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے اپنا بھر پور کرداد ادا کررہی ہے ۔

  • ربیع الاول کی آمد،جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں جاری

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ربیع الاول کی امد کے ساتھ ہی ٹھٹھہ صادق آباد و گردو نواح میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔تفیصلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کی مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے مرکزی پروگرام کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کے مین بازار اور مین روڈ کو عید میلاد النبی کے سبز جھنڈوں سے بھی سجایا جارہا ہے جبکہ مین بازار کا گیٹ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔