ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)جموں و کشمیر پر بھارت کے 72 سال سے جاری غاصبانہ قبضہ ظلم وستم کے خلاف ٹھٹھہ صادق آباد میں سیاسی وسماجی عوامی صحافتی تاجر کسان تنظیموں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی پل 135 سے شروع ہوکر ویگن اسٹینڈ ٹھٹھہ صادق آباد پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی کیا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور کشمیریوں سے اظہاریکجتی کیا گیا، اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، مسعود احمد نظامی،فریاد اختر چوہدری، چوہدری ساجد علی، رانا شبیر نمبردار، چوہدری زاہد شہزاد، نوید احمد، لطیف شہزاد، نصیر فوجی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفیٰ سںنگھیڑا کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے،
Category: خانیوال
ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا تبادلہ خانیوال میں کر دیا گیا
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)ایس پی آپریشن لاہور محمد فصیل شہزاد کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال تعینات کر دیا گیا، آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں خانیوال کے اندر تیسرے ڈی پی او کو تعنیات کیا گیا ہے ۔اس سے قبل خانیوال کے ڈی پی او اسد سرفراز خان تھے جن کا تبادلہ کرکے ان کو ڈیرہ غازی خان تعنیات کیا گیا تھا ۔بعد ازیں عمر سیعد ملک کو ڈی پی او خانیوال مقرر کیا گیا اور اب فیصل شہزاد کو دی پی خانیوال تعنیات کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا لانگ مارچ،جہانیاں خانیوال میں بھی رکاوٹیں بنادی
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)
کل 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر جماعتوں کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے جانے والے کارکنان کو روکنے کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) پنجاب کے دستے جہانیاں اور چوک میتلا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جو لودھراں بہاولپور رحیم یار خان نواح سے براستہ لودھراں خانیوال ہائی وے اسلام آباد جانے والے کارکنان کو روکنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ذرائع کےمطابق معلوم ہوا کہ راستے روکنے کے لیے کنٹینرز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔ملت ایکسپریس کا روٹ بحال،نوٹیفیکشن جاری ،مرکزی کردار چوہدری خالد جاوید نے ادا کیا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ ریلوے کی طرف سے جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر ملت ایکسپریس کا روٹ ختم کردیا گیا تھا جس کے پیش نظر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہانیاں کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کے پیشِ نظر صوبائی ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 210 جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے، جس پر وزارت ریلوے حکومت پاکستان کی جانب سے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، روٹ بحالی پر چوہدری خالد جاوید آرائیں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ، ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال ہونے پر جہانیاں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، سیاسی وسماجی عوامی حلقوں نے روٹ بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، رہنما تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں کا شکریہ ادا کیا ہے،
چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہاکہ بے لوث عوامی خدمت،عوامی مسائل کا سہولیات کی فراہمی ہمارا سیاسی مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
پولیس مقابلہ ،چار ڈاکو ہلاک
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ چک نمبر 13 ایم آر تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں واقع چکنمبر 13 ایم آر کی نہر کے پل پر چار ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا اور ڈاکووں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق چاروں ڈاکووں کا تعلق تھانہ مخدوم رشید کے مختلف چکوک سے ہے اور یہ لوگ پہلے بھی ڈکیتی ،چوری اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس مقابلہ میں تھانہ مخدوم رشید اور تھانہ بستی ملوک کو پولیس ٹیموں نے حصہ لیا اور مذکورہ دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز خود اس مقابلے میں شریک رہے۔

نہر سے نعش برآمد،معاملہ پراسرار
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) سے گزرنے والی نہر سر نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد سے گزرنے والی نہر لوئر باری دوآب سے نومولود بچی کی نعش شہریوں نے پانی پر تیرتی ہوئی دیکھی۔شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

کم وولٹیج کا مسئلہ حل ،عوام کو خوشخبری مل گئی
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
علی شیرواہن اور اس سے ملحقہ علاقوں کا بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چودھری افتخار نذیر، ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن، چودھری شہزاد فیصل آرائیں کی خصوصی کاوش سے علی شیروان اور ملحقہ علاقوں کے لئے 3 کروڑ 51 لاکھ کی لاگت سے Ali Sherwaan Feeder 11 KV میپکو سے منظور کروا لیا گیا۔ تمام علاقہ مکینوں کو سکھ کا سانس مل گیا۔ ایم این اے افتخار نذیر نے کہا کہ گروپ کا یہ منشور رہا ہے کہ وہ اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کرتا۔ انشاءلله خدمت کی سیاست ہمیشہ جاری رہے گی اور یہ ہمارے گروپ کا شیوا ہے۔
اس پر ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چودھری افتخار نذیر اور ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن نے کہا کہ آج کا دن انتہائی خوشی کا ہے کہ جس ویژن کے تحت ہم نے اپنی سیاست برائے خدمت کا آغاز کیا تھا یہ اس کا نتیجہ ہے۔ یہ ہماری عوام دوستی کی منہ بولتی مثال ہے کہ ہمارے مخالفین کے گڑھ کے لوگوں نے ہمارے کاموں سے متاثر ہو کر ہم پر اعتماد کیا ۔ ہم عنقریب حلقہ کے لوگوں کو بڑی خوشخبریاں سنائیں گے.
۔پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی
خانیوال۔ (اے پی پی) خاتون ایس ایچ آو زینب ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف معراج کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

بس، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق
خانیوال۔ (اے پی پی) بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق پیرووال کے قریب اکمل چیمہ کمپنی کی بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی،جس سے موٹر سائیکل سوار محمد سلیم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیاور نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اورر لوڈنگ کا شکار معصوم بچہ جاں بحق
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) میں معصوم بچہ رکشہ سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی علاقہ اڈہ پل 132 پہ لیڈر شپ سائنس سکول کا معصوم طالب علم محمد حمیر اوور لوڈنگ کی وجہ سے رکشہ سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔بچے کو ابتدائی طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں منتقل کیا گیا جہاں معصوم محمد حمیر جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہارگیا۔






