ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 135 دس آر سے ضلع ملتان کے گاوں چک نمبر 14 ایم آر کو جانے والی سڑک پر میپکو کی طرف سے بجلی کی سپلائی کے لئے بچھائی جانے والی نئی گیارہ ہزار کے وی کی لائن کی تاریں چوری ہوگئیں۔میپکو کا یہ منصوبہ ابھی زیر تکمیل تھا جبکہ نئی سپلائی لائن میں ابھی بجلی بھی نہ تھی جو کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہی آپریشنل ہونا تھی مگر چور اس کے چلنے سے پہلے ہی کروڑوں روپے مالیت کی تاروں پر ہاتھ صاف کرکے چلتے بنے۔
Category: خانیوال

خانیوال سے ڈینگی بخار کا اپنا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے،ڈی سی
(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ڈینگی کے دو کنفرم کیس ہیں اور دونوں کی ہسٹری اسلام آباد سے ہے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈینگی بخار کے ایک مریض کی رہائش میاں چنوں میں ہے جوکہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے اور پہلے سے کافی بہتر ہے جبکہ دوسرا مریض جس کاپتہ جہانیاں بتایا گیا ہے اسکی رہائش جہانیاں سے نہیں ہے بلکہ وہ راولپنڈی کا رہائشی ہے اور وہ مریض ڈسچارج ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع خانیوال سے ڈینگی بخار کا اپنا کوئی کنفرم کیس نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں ڈینگی کے انسداد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 68 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں 57 انڈور اور 17 آؤٹ ڈور ٹیمز شامل ہیں۔

پاکستانیت کی مثال قائم کردی،شہدا کے بچے سکول فیس سے مستشنی
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ سکولز کی طرف سے پاکستانیت کی انوکھی مثال قائم کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول جہانیاں کیمپس کی طرف سے نواحی گاوں چکنمبر 138/10 آر کے شہید سپوت نائیک تنویر احمد شہید کے بچوں کے لئے میٹرک تک فری تعلیم دی جائے گی ۔ان کے تمام تعلیمی اخراجات الائیڈ سکول کی انتظامیہ ادا کرے گی۔دائریکٹر الائید سکول نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ شہدا کے بچے ہمارے سکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم نے یہ کوشش کی ہے شہدا اور ان کے خاندان کا جو قرض ہم پہ ہے ہم اس کو ادا کرنے کی اپنے طور پہ کوشش کررہے ہیں۔

جہانیاں میں سسرالیوں کو بہو پر مبینہ تشدد
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاؤں 115 دس آر میں گھریلو تنازعہ پر بہو پر تشدد کیا گیا ۔ فرزانہ نامی خاتون کو دیور فخر عباس نے دیگر کے ہمراہ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی جس سے خاتون کا 30 فیصد جسم جھلس گیا ۔ متاثرہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔ تشدد کے اس واقع پر ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے ملزم فخر عباس کو گرفتار کر کے دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج خصوصی بچوں نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی،تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں آج ڈیف فاونڈیشن کے سپیشل بچوں نے یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا۔سپیشل بچوں نے ریلی میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کو نامنظور قراردیا۔سپیشل بچوں نے کشمیر میں پیلٹ گن کے استمعال ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف اور وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔سپیشل بچوں کی ریلی میں رہنما تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور سپشل بچوں کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کیا۔

کل کے خوانچہ فروش ،آج کے صحافی بن کر بنگلوں کے مالک بن گئے
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی گاوں چکنمبر 132 دس آر میں "بے نظیر انکم سپورٹ” پروگرام اور معروف ٹی وی شو "جیتو پاکستان ” کے نام پر لوٹنے والوں کے گروہ موجود ہیں ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام کو جو میسج کئے جاتے ہیں کہ آپ کے نمبر پر اتنے لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے اور یہ میسج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان سے مبینہ طور پہ منسوب ہوتا ہے یہ میسج کرنے والے لوگ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے دور دراز گاوں چک نمبر 132 دس آر کے رہائشی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ مذکورہ گاوں کے اکثر مکین اس دھندے میں ملوث ہیں ۔تفیصلات کے مطابق یہ لوگ کچھ عرصہ پہلے تک خوانچہ فروش ہوتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ یہ لوگ ترقی کرکے کباڑ کے کاروبار میں داخل ہوگئے ۔پھر مزید جدت آگئی اور ان کی ملاقات کچھ ایسے گروہوں سے ہوئی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام ہر لوگوں کو لوٹا کرتے تھے۔انہوں نے اس پیشے کو مقدس جانتے ہوئے اسی پیشے کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور لوگوں سے رقوم بٹورنے لگے۔پھر یہ لوگ اپنے کاروبار میں مزید جدت لے کر آئے اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے ایسی ڈیوائسز اور سافٹ وئیرز تیار کروانا شروع کردئیے جس سے کسی دوسرے کا نمبر استعمال کرکے یہ لوگوں کو جعلی میسج کرنے لگے تاکہ کسی بھی محکمانہ کارروائی کی صورت میں یہ لوگ خود محفوظ رہ سکیں۔آہستہ آہستہ یہ لوگ اپنے کام کا دائرہ کار وسیع کرتے رہے ۔مگر جب میڈیا ٹیمز اور اداروں نے ان کے خلاف قدم اٹھایا تو پھر ان کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ۔مگر پولیس ہے اندر چھپی کالی بھیڑوں نے بھی ان سے ڈیل کرلی اور پولیس کے کرپٹ افسران اور اہلکار بھی ان سے اپنا ماہانہ حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنتے رہے مگر جب بات آیف آئی اے تک پہنچی تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی ہوئی، ان کے گروپ کے چند اہم ارکان گرفتار ہوئے مگر تب بھی سیاسی سفارش اور پیسے نےچمک دکھائی اور یہ لوگ رہا ہوگئے ۔بعد ازاں چند دوراندیش لوگوں نے اپنے کاروبار کی حفاظت اور وسعت کے لئے صحافت کا لبادہ اوڑھ لیا اور پھر ان کا دھندہ مزید چلنے لگا ۔ان کو صحافی ہونے کا یہ فائدہ ہوا کے ان کے سیاسی شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات بن گئے جس کی وجہ سے ان کا یہ مکروہ دھندا مزید محفوظ ہوگیا ۔ساتھ ہی ساتھ ان کو یہ فائدہ بھی ہوا کہ انہوں نے صحافت کے نام پر بلیک میلنگ بھی شروع کردی ۔جس سے ان کے وارے ہمارے ہونے لگے اور یہ لوگ دنوں میں ہی کروڑوں کے مالک بننے لگے۔ایسے لوگ جن کے پاس کل تک اپنی بیٹھنے کی جگہ نہ تھی آج وہ بنگلوں،کوٹھیوں اور کاروں کے مالک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق یہ معلومت بھی ملی کہ ان کا سرغنہ عاشق گجر ہے جس کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت میں چوری اور فراڈ کا مقدمہ سائلہ گل زیریں کی مدعیت میں درج ہے ،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں اسی شخص کے خلاف دو مقدمات جبکہ تھانہ راجہ رام اور تھانہ بہاولنگر میں بھی ایک ایک مقدمہ اس شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔وہ لوگ اور مدعین جن کو یہ لوگ لوٹتے رہے آج جب وہ مقدمات درج کرواتے ہیں تو یہ گروہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور خواتین کو ہراساں کرتا ہے ۔

ماتمی جلوسوں کا انعقاد،سیکیورٹی کا سخت انتظام
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ماتمی جلوسوں اور تعزیوں کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ۔ماتمی جلوسوں کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ماتمی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہکار بھی تعنیات کئے گئے ۔مخصوص اور حساس مقامات پر خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ بھی نص کئے گئے تھے۔جبکہ ہسپتالوں میں بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عملہ مستعد رہا۔ریسکیو کی گاڑیاں بھی متعقلہ روٹس پر موجود رہیں۔

موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک جاں بحق ،ایک زخمی
خانیوال(اے پی پی) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔ خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر66/10-Rکے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث محمد حسین ولد احمد سکنہ چک نمبر66/10-Rشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ جمیل ولد غفار سکنہ 42/10-Rشدید زخمی ہوگیا جیسے فوری طور پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئیں چلیں شہید کے گھر،ہم نے وعدہ وفا کر دیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )میں مقامی تنظمیوں اور ٹیم سرعام جہانیاں کی طرف سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ سلوگن کے تحت شہدائے پاکستان کے گھروں میں پھولوں کے گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے گئے ۔مقامی تنظیموں اور ٹیم سرعام کا مشترکہ وفد صبح سات بجے نائیک تنویر شہید کے گھر پہنچا۔جہاں رہنما تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید نے وفد کا استقبال کیا اور شہید کے اہلخانہ اور بچوں کو گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے ۔اس کے بعد نائیک تنویر شہید کی قبر پہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔بعد ازاں یہ وفد مختلف چکوک سے ہوتا ہوا چکنمبر 130 دس آر پہنچا اور یہاں کے رہائشی پاک آرمی کے شہید کے اہلخانہ میں بھی گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے گئے اور شہید کے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وفد میں علاقے کی معزز شخصیات بھی شامل تھیں ۔اس موقع پر ٹھٹھہ صادق آباد سے متصلہ علاقوں سے شہید ہونے والے تقریبا بتیس شہدا کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد کو دیکھتے ہی ہر گاوں کے لوگوں نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔

آو چلیں شہید کے گھر،ورثا شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی تیاریاں جاری
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ یوم دفاع چھ ستمبر کا سلوگن”آئیں چلیں شہید کے گھر” کے تحت خانیوال میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔مختلف تنظمیوں کے نمائندے یوم دفاع پر شہدائے پاکستان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے گھر جائیں گے اور ان کے ورثا کو گلدستے اور سبز ہلالی پرچم پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقہ جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق اباد کے ورثا شہدا میں بھی ٹیم سرعام جہانیاں،انجمن صحافیان و پریس کلب ٹھٹھہ صادق آباد اور سول سوسائیٹی کا مشترکہ وفد ورثا شہدا کے گھر جائے گا اور ان کو خراج تحسین پیش کرے گا اور شہدا کے لواحقین کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھٹھہ صادق اباد سے متصلہ چکوک کے تقریبا تیس شہدائے پاک فوج اور پنجاب پولیس ہیں جن میں سے چند شہدا جنگ ستمبر 1965 کے بھی شہد ہیں ۔ٹیم سرعام ،پریس کلب اور سول سوسائیٹی کا وفد شہدائے 1965 کے گھروں میں ان کے لواحقین سے خوصوی طور پہ ملیں گے۔







