Baaghi TV

Category: خانیوال

  • خانیوال ،ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    خانیوال ،ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    خانیوال (اے پی پی)ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار عبدالرحمان کو کچل دیا۔عبدالرحمان چکنمبر 110 دس آر کا رہائیشی تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن گورایہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • قتل کے مقدمہ کا فیصلہ آگیا،سزائے موت ہوگئی

    قتل کے مقدمہ کا فیصلہ آگیا،سزائے موت ہوگئی

    خانیوال(اے پی پی) پرانی دشمنی پر کبیروالہ کے علاقہ چک سلطان محمود سراے سدھو میں ملزمان شوکت علی اور محمد رفیق نے محمد عمر ولد منظور حسین کوتشدد کے بعد قتل کر دیا تھا اور نعش بھی ملزمان گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے ایک ملزم شوکت علی ولد امیر کو سزائے موت اور دولاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے،جبکہ دوسرے ملزم محمد رفیق ولد نور محمد کو عمر قید اور دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سناتے ہوئے فیصلہ سنا دیا،جبکہ عدم ثبوت کی بناء پر آٹھ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

  • شہید کی بیٹی اور ڈی پی او خانیوال کی گفتگو نے سب کو رلادیا

    شہید کی بیٹی اور ڈی پی او خانیوال کی گفتگو نے سب کو رلادیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید نائیک تنویر احمد کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔نماز جنازہ کے بعد سے لے کر تمام مراحل میں ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان نے شہید کی دس سالہ بیٹی مریم کا ہاتھ تھامے رکھا اور حوصلہ دیتے رہے۔آخر پر اسد سرفراز خان کی گفتگو نے سب لوگوں کو رلا دیا۔ڈی پی او نے کہا کہ مریم بیٹا میں اپنی بیٹی کو لے کر آپ کے پاس آوں گا۔جس پر سب حاضرین آبدیدہ ہوگئے۔

  • پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں افراد کی شرکت

    پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں افراد کی شرکت

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)لائن آف کنٹرول پر لیپہ سیکٹر پر انڈین آرمی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاوں چکنمبر 138 دس آر کے رہائشی نائیک تنویر شہید کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ سے پہلے اور بعد میں پاک آرمی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جنازہ گاہ پر جوش نعروں سے گونجتی رہی۔محتاط اندازے کے مطابق کم از کم آٹھ ہزار افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے اجتماع کے لئے کئے گئے انتظامات کم پڑ گئے۔نائیک تنویر شہید کے نماز جنازہ سے پہلے علی الصبح سے ہی لوگ ان کے گھر آنا شروع ہوگئے تھے۔نماز جنازہ ٹھٹھہ صادق آباد کے خطیب اور مذہبی سکالر سید فیض عباس شاہ بخاری نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں میجر تنویر اور دیگر آرمی اہلکاروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان ،ڈی ایس پی خانیوال ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری رمیض ظفر،چوہدری خالد جاوید آرائیں،سماجی کارکن اور صحافی مسعود احمد نظامی کے ساتھ ساتھ فریاد چوہدری،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محمود ،اسامہ نظامی ،اسامہ چوہدری نے بھی شرکت کی ۔

  • شہید محمد رمضان کی فوجی اعزاز کے ساتھ میاں چنوں تدفین

    شہید محمد رمضان کی فوجی اعزاز کے ساتھ میاں چنوں تدفین

    شہیدمحمدرمضان کی فوجی اعزازکےساتھ میاں چنوں میں تدفین کر دی گئی پاک فوج کےدستےنےسلامی پیش کی،پھولوں کی چادرچڑھائی
    محمدرمضان نےلائن آف کنٹرول پرجام شہادت نوش کیاتھا.

    باغی ٹی وی رپورٹ :شہیدمحمدرمضان کی فوجی اعزازکےساتھ میاں چنوں میں تدفین کر دی گئی پاک فوج کےدستےنےسلامی پیش کی،پھولوں کی چادرچڑھائی محمدرمضان نےلائن آف کنٹرول پرجام شہادت نوش کیاتھا.
    واضح رہے کہ چند دن پہلے بھارتی فوج کی گولہ باری سے5پاکستانی جوان شہید ہوئے تھے . شہدامیں نائیک تنویر،لانس نائیک تیموراورسپاہی رمضان شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ ہوئے ہیں، موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیےبھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہیدلانس نائیک تیمورکاتعلق لاہور سے ہے، اسی طرح شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق میاں چنوں سے ہے،

  • شرافت کا لبادہ اوڑھ کر کیا کیا ہوتا رہا،کتنے ارب کی کرپشن کی سب سامنے آگیا

    شرافت کا لبادہ اوڑھ کر کیا کیا ہوتا رہا،کتنے ارب کی کرپشن کی سب سامنے آگیا

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)تیسری مرتبہ ایم این اے بننے والے چوہدری افتخار نذیر ان کے بھائی عطاالرحمان نے پی پی رہنما کے ساتھ مل کر جعلسازی کی ،قومی خزانے کو پانچ ارب کا نقصان ہوا۔
    تفصیلات کے مطابق افتخار نذیر پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے عام انتخابات 2008 میں حلقہ این اے 159 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔اس کے بعد وہ 2013 میں لیگ کے ٹکٹ سے ایک بار پھر ایم این اے بنے ۔
    اپنے پہلے دور اقتدارمیں لیگی ارکان اسمبلی نے سکھر سے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی مدد سے فیصل آباد کے بند یونٹ کو بیمارصنعت قرار دیا۔اس جعل سازی میں انہوں نے خورشید شاہ کو بھی اپنا ساتھی اور شئیر ہولڈر بنالیا۔پانچ ارب روپے سے زیادہ مالیت کے ادار کو محض سات کروڑ کی مالیت کا ظاہر کرکے خریداگیا۔جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا۔اس کے علاوہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ فکیٹری خریدتے ہی بینکوں میں جعلی اکاونٹ کھلوائے گئے جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنزکی گئیں۔بینک میں اکاونٹس کی ذمہ داری ایک سابق بینکر کو سونپی گئی تھی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کام میں خورشید شاہ 25 فیصد شئیرز کے مالک تھے مگر ان کا نام کہیں بھی ظاہرنہیں کیاگیا۔

  • ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے

    ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے

    خانیوال(اے پی پی)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کو رول ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری‘ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے ہسپتال میں سی سی یو‘ او پی ڈی‘ایمرجنسی‘ ڈائیلاسز یونٹ‘ پیڈز وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرائز ڈ پرچی سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے کمشنر نے ہسپتال کی چار دیواری کے ساتھ سایہ دار درخت اور پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

  • چھوٹے بھی بڑوں کے طریقوں پہ چل نکلے،الزامات سے بچنے کے لئے بیرون ملک کی اڑان بھر لی

    چھوٹے بھی بڑوں کے طریقوں پہ چل نکلے،الزامات سے بچنے کے لئے بیرون ملک کی اڑان بھر لی

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے حاجی عطالرحمان دبئی فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم پی اے پی پی 210 عطاالرحمان اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ ملی ہے کہ حاجی عطاالرھمان فلائٹ نمبر پی اے -812 پر 5 اگست کی شام تین بج کر تیس منٹ پہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے دبئی کو اڑان بھر گئے ہیں ۔ائیر پورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ شارجہ کی ٹکٹ لے کر گیے ہیں شارجہ پہنچنے کے بعد وہ کسی دوسری فلائٹ یا کسی دوسرےزریعے سے دبئی پہنچے ہیں جبکہ انہوں نے ریٹرن ٹکٹ بھی نہیں لی ہے ۔یاد رہے کہ لیگی ایم پی اےپر اس کی یونی ورسٹی کی زیر تعلیم طالبہ نے زیادتی کے بعد بلیک میلنگ اور بلیک میلنگ کے بل بوتے پر پے درپے زیادتی کی تھی اور کم از کم گیارہ ماہ تک اسے ایم پی اے کی جانب سے بلیل میل بھی کیاجاتارہا ہے ۔ایم پی اے کی جانب سے الزامات کی اب تک تردید کی جارہی ہے جبکہ لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل کی جارہی ہے جس میں لڑکی اپنے بیان واپس لینے کا اقرارکر رہی ہے مگر عوام میں سوالات جنم لے ہرے ہیں کہ اگر ایم پی اے سچے اور صاف ہیں تو وہ اتنخ ہنگامی صورتحال مخں بیرون ملک کیوں چلے گیے ہیں جبکہ ان کی ریٹرن ٹکٹ بھی کنفرم نہیں ہے ۔

  • لیگی ایم پی اے کی متاثرہ لڑکی کو ویڈیو کالز کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    لیگی ایم پی اے کی متاثرہ لڑکی کو ویڈیو کالز کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)لیگ ایم پی اے پر اس کی یونی ورسٹی کے طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ ایم پی اے حاجی عطالرحمان نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کو بلیک میل کرتا رہا تاحال ایم پی اے لی طرف سے اس الزام لی تردید کی جارہی ہے۔دوسری طرف رکن قومی اسمبلی کی ایک ویڈیو کال کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں لیگی ایم پی اے متاثرہ لڑکی سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کررہا ہے۔

  • خانیوال، نامعلوم شخص نے نوجوان پر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی

    خانیوال، نامعلوم شخص نے نوجوان پر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی

    خانیوال (اے پی پی) کبیروالا سٹی گیٹ کے نزدیک عثمان نامی نوجوان پر نامعلوم شخص نے پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی، آگ لگنے سے نوجوان بری طرح جھلس گیا، نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی، بعد ازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کا 70 فیصد جسم کا حصہ جھلس گیا، آگ لگانے والے شخص کی پہچان نہیں ہو سکی، پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔