خانیوال (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم نے انڈسٹریل یونٹس کے مالکان اور منیجرز کو مون سون شجر کاری اور ما حولیاتی این او سی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کے احکامات دے دیئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے اپنے دفتر میں انڈسٹریل یونٹس کے منیجر زکے ساتھ ایک میٹنگ کی انہوں نے کہا ڈائریکٹر جنرل ماحولیات تنویر جبار نے صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس کا خلاف کارروائی کے سخت احکامات دے رکھے ہیں تمام انڈسٹریل یونٹس جنہوں نے این او سی حاصل کیا ہوا ہے وہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پنجاب انوائر منٹل کوالٹی سٹینڈرکی مقررہ ھد سے زیادہ گندہ پانی اور دھواں فضاء میں نہ چھوڑیں اور ماحولیاتی تجزیاتی لیبارٹریوں سے اپنی رپورٹس کروا کے سات یوم کے اندر انکے دفتر جمع کروائیں اور ماحولیاتی این او سی کے تحت مقررہ تعداد کے مطابق شجر کاری بھی کریں۔
Category: خانیوال
-

بلیک میں مہنگے داموں کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری
خانیوال (اے پی پی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں کو مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرا عت (توسیع)خانیوا ل ڈاکٹر منظور احمد گل نے خانیوا ل کے گردونواح اڈامہر شاہ، جنگل مڑیالہ اور سلیم چوک میں کھاد ڈیلروں کو چیک کیا اور مہنگے داموں زائد نرخوں پر کھادفروخت کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے اور کھاد ڈیلروں کو تنبیہ کی کہ کھاد سر کاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں اور سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد ریٹ پر کھاد کی فروخت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ کپاس کے فصل نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ لہذا س کی کھاد، پانی کاخاص خیال رکھیں اور اگر کوئی ڈیلر کھاد زائد نرخوں پر فروخت کرے تو اس کی اطلاع فور ا محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں دیں یا 0300-2955539 پر Whatsappیا SMSکے ذریعے دیں۔
-

قتل، خودکشی یا حادثہ، 65 سالہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 138 دس آر کی قریبی بستی بلوچاں میں کنویں سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔لاش برآمد ہونے پہ لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پہ ریسکیو کی گاڑی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے جبکہ اطلاع ملی ہے پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔لاش برآمد ہونے کا پراسرار واقعہ ابھی تک سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا قتل یا خودکشی یہ سب انکشافات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی منظر عام پہ آئیں گے
-

مسٹر ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام،خانیوال کے جوان نے ملک کا نام روشن کردیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نوجوان عثمان عمر گل نے گولڈ میڈل جیت لیا،تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں ہونے والی 12 ویں سالانہ ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 140 دس آر کے رہائشی سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں کیپٹن (ر) چوہدری اسد اقبال گل کے چچا زاد کزن،کرنل (ر) چوہدری عمر حیات گل کے صاحبزادے، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق طالب علم عثمان عمر گل نے "مسٹر ایشیاء” کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ایشیاء اور دنیا بھرمیں اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کردیا ہے،عثمان عمر گل کے گولڈ میڈل جیتنے پر آبائی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،شاندار کامیابی پر سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے عثمان عمر گل، چوہدری اسد اقبال گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے علاقے اور ملک کے بہت بڑا اعزاز قرار دیاہے۔ -

بکرے چوری کرنے والا گروہ متحرک،پولیس کی بروقت کارروائی
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں میں بکرا چور گینگ کو پولیس نے دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق کار سوار بکرا چور ٹھٹھہ کے نواحی گاوں میں 118 دس آر سے بکرے چوری کرکے جارہے تھے اطلاع پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی پولیس نے بکرا چور کار سواروں کو دھر لیا کار سے 3 بکرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔چوروں کو گرفتار کرکے پولیس نے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد منقتل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
-

پولیس اہلکاروں سےاسلحہ چھیننے کا معاملہ ،اداروں کو بڑی کامیابی ملنے کے امکان
- ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز ناکے پر تعینات پولیس اہلکار اور قومی رضاکاروں سے کار سوار افراد نے اسلحہ چھین لیا تھا جبکہ ان کو مار مار کر زخمی بھی کردیا تھا۔باغی ٹی وی زرائع کے مطابق خفیہ ادارے اس معاملے پ مکمل کام کررہے ہیں اور بہت جلد اداروں کو اس کیس میں کامیابی ملنے والی ہے۔یاد رہے کہ پولیس اہکاروں سے اسلحہ چھاننے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تعزیرات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔
-

محافظ لوٹ لئے گئے ،رہزن پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار
ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار) نامعلوم مسلح افراد گشت پر مامور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے اہلکار رضا کاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گن پوائنٹ پر سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر قائم مقام ڈی پی او خانیوال جاوید احمد خان موقع پر پہنچ گئے علاقےکی ناکہ بندی، دہشت گردی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کا حکم، پولیس ٹیمیں تشکیل، تفصیل کے مطابق آج دوپہر کو تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کا اہلکار محمد اکمل 2 پولیس رضاکاروں محمد زاہد، محمد افضل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ملتان دنیا پور روڈ چک نمبر 133 دس آر کے قریب گشت پر مامور تھے کہ ملتان کی طرف سے آنے والی مشکوک کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار اہلکار رضا کاروں کو ٹکر ماردی اور نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے پولیس اہلکار اور رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گن پوائنٹ پر سرکاری اسلحہ رائفلSMG میگزین گولیاں چھین لیں اور دنیا پور کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر قائم مقام ڈی پی او خانیوال/ ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال جاوید احمد خان، ڈی ایس پی جہانیاں خالد حسین، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال سیال، سی آئی اے سٹاف خانیوال بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کی گئی مگر مسلح نامعلوم افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، زخمی رضا کاروں محمد افضل، محمد زاہد کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کر دیا گیا، قائم مقام ڈی پی او جاوید احمد خان نے زخمی رضا کاروں کا میڈیکل کروانے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں، قائم مقام ڈی پی او خانیوال جاوید احمد خان کے مطابق واقع میں ملوث نامعلوم افراد کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔
-

گورنمنٹ سکول نے میدان مارلیا،تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 136 دس آر کے ہونہار طلب علم محمد حنان ریاض نے میٹرک رزلٹ 2019 میں 1026/1100 نمبر لیکر اپنے سکول اور علاقے بھر کے سرکاری سکولوں میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ سکول کا مجموعی رزلٹ شاندار رہا، شاندار نتائج پر سئنیر ہیڈ ماسٹر چوہدری ناصر عزیز اور تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ -

ہڑتال نہیں ہوئی ،مارکیٹیں کھل گئیں
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)شہراور خانیوال کی تحصیلوں اور مارکیٹوں میں تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی مگر آج بھی تمام شہروں میں مارکیٹس اوپن ہیں اور کاروبار زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔جبکہ تحریک انصاف کے ٹریڈرز ونگ نے پہلے سے ہی ہڑتال کا بائیکاٹ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہم حکومتی حکمت عملی کے خلاف کسی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔
-

خون سفید ہوگیا،باپ نے معصوم بیٹا قتل کردیا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)چارروز قبل 12سالہ معصوم بچے کا قتل ہوگیا تھا قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد پہ درج تھا تھا۔ جس کی تفشیش کی جارہی تھی کہ دوران تفشیش مقتول کےوالد نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا کہ اپنے بیٹے کو قتل کرکے اس کاالزام اپنے بھائیوں پرلگاناچاھتاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سات مرلہ سکیم چک نمبر112دس آر کے رہائشی محمدسلیم کے بیٹے محمد ثاقب کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیاتھا اور لاش قریبی باغ سے برآمد ھوئی تھی پولیس تھانہ جہانیاں نے بچے کے باپ محمد سلیم کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا دوران تفتیش پولیس کو بچےکےباپ پر شک گزرا توبچے کے ظالم باپ نے اعتراف جرم کرلیا اورباپ نے پولیس کو بتایا کہ دوبھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرھاتھا اور میں اس کا الزام اپنے بھائیوں پر لگانا چاھتاتھا پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا ھے
