Baaghi TV

Category: خانیوال

  • سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،چور کا چہرہ نظر آنے لگا

    سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،چور کا چہرہ نظر آنے لگا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات ہونے ہارڈوئیر کی بڑی دکان پہ ہونے والی چوری کی فوٹیج باغی ٹی ونے حاصل کرلی ۔چونکہ یہ ایک بڑا سٹور تھا اس لئے مالکان نے سیکیورٹی کے لئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کررکھے تھے۔
    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بڑے پرسکون انداز میں ہے ۔فوٹیج میں چور کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔فوٹیج مقامی پولیس کو بھی مہیا کردی گئی ہے۔تاکہ چور کی شناخت میں آسانی ہو۔پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کس نے اس شخص کو دیکھا ہو یا اس مزکورہ چور کو جانتا ہو تو ہمیں اطلاع دے۔

  • نقب زنی کی واردات،لاکھوں کا نقصان

    نقب زنی کی واردات،لاکھوں کا نقصان

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں معروف تاجر کامران کھرل کے ہارڈوئیر سٹور پہ چور رات کو نقب لگا کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چر کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کامران کھرل دکان بندکرکے گھر گیا اور جب آج صبح دکان کھولی تو چھت پر سے نقب لگا ہوا تھا اور قیمتی سامان غائب تھا۔واردات کی ایف آئی ار مقامی تھانہ ٹھٹھہ صادق میں درج کروادی گئی ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں تفشیش کررہی ہے۔

  • جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

    جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)لودھراں خانیوال روڈ پہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہےکہ سی ٹی ڈی نے خانیوال لودھراں روڈپہ جہانیاں کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشگردوں کو گرفتارکرکے تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔جبکہ دہشتگردوں کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر اور 6 دستی بم بھی برآمد ہوئے ۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے

  • جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،تین دہشت گرد گ

    جنوبی پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،تین دہشت گرد گ

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)لودھراں خانیوال روڈ پہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہےکہ سی ٹی ڈی نے خانیوال لودھراں روڈپہ جہانیاں کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشگردوں کو گرفتارکرکے تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔

  • ٹریفک حادثہ ،کتنی جانیں چلی گئیں ،لاکھوں روپے کا نقصان

    ٹریفک حادثہ ،کتنی جانیں چلی گئیں ،لاکھوں روپے کا نقصان

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال لودھراں رود پہ اڈہ پرویز والا کے قریب مرغیوں کے بچوں سے بھرا کنٹینر الٹ گیا۔کنٹینر الٹنے سے کنٹینر میں لوڈ ہزاروں بچے مرگئے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کے تھے۔جبکہ ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی نعش کو ٹرالر باڈی سے کاٹ کر نکالا۔جبکہ ٹرالر مکمل طور پہ تباہ ہوگیا۔

  • ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا پور روڈ پل 132 کے قریب جاتی ہوئی بولان کا ٹائر پھٹے گیا۔ٹائر پھٹنےکی وجہ سے گاڑی درخت میں جالگی ۔جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت تاحال،معلوم نہ ہوسکی ۔جنکو ریسکیو نے فورا ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

  • بڑا حادثہ ،دو افراد جاں بحق

    بڑا حادثہ ،دو افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)اڈہ علی شیر واہن کے قریب پرانا دنیا پور ملتان روڈ پہ خطرناک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابقملتان دنیاپور روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں آصف اور صدام شامل ہیں ۔زرائع سے معلوم ہوا کہ حادثہ ٹریکر ٹرالی کی کراسنگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں کے مابین ہوا۔زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔محمد آصف عمر 30 سال ، صدام حسین عمر 18 سال سکنائے چک نمبر 129 دس آر جبکہ زخمیوں میں
    محمد یاسر عمر 22 سال
    محمد منور عمر 23 سال
    محمد دلبر عمر 20 سال
    محمد عابد عمر 25 سال
    سکنہ ٹھٹھہ صادق آباد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا

    منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش گوہر اعظم عرف گورا سکنہ 30-10 آر سے 2340 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔کچا کھوہ میں ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور اشتہاری اکرم عرف اکری ولد موسی بلوچ سکنہ 19-9 آر سے 1460گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدم درج کر لیا گیا
    ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • حساس ادارے کا ملازم لاپتہ

    حساس ادارے کا ملازم لاپتہ

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں چک نمبر 132 دس آر قدیم کے رہائشی سیاسی وسماجی شخصیت خان اسلام دین خان کا بیٹا محمد عادل خان جو کہ نوشہرہ میں حساس ادارے کا ٹرینی ملازم تھا ہفتہ 15 جون کو پل 132سے براستہ ملتان واپس اپنے ٹرینگ سنٹر نوشہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔عادل کا تین روز سے موبائل فون مسلسل بند ہے تلاش کے باوجود تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔یاد رہےکہ کچھ دن قبل پاک آرمی کا جوان بھی اسی علاقے سے لاپتہ ہوا تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے۔

  • غیر قانونی اڈہ قائم،سرکاری اراضی پر بااثر شخصیات قابض

    غیر قانونی اڈہ قائم،سرکاری اراضی پر بااثر شخصیات قابض

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں سرکاری اراضی پہ مقامی بااثر شخصیات نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔مختلف لوگوں نے سیاست و صحافت کا سہارا لےکر پہلے تو سرکاری زمین پر قبضہ کیا اس کے بعد دکانیں بناکر کم کرائے پر چھوٹے دکانداروں کو کرائے پر دے دیں۔ جب بھی متعقلہ ادارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہیں تو یہی لوگ عوام کے ہمدرد بن کر عدالت سے سٹے آرڈر جاری کروالیتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں سرکاری اراضی پہ قبضہ کیااور وہاں پہ ویگنوں کا غیر قانونی اڈہ قائم کردیا ۔جس کی ماہانہ آمدنی ایک اندازے کے مطابق پچاس ہزار روپے ہے ۔جو کہ رانا فیاض انور کے اکاونٹ میں ہر ماہ پہنچ جاتے ہیں ۔رانا فیاض انور کا علاقے میں کافی اثرورسوخ ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ان کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کرتا۔