Baaghi TV

Category: خانیوال

  • پاک آرمی کا جوان وفات پاگیا،فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی

    پاک آرمی کا جوان وفات پاگیا،فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 135/10 آر کا حاضر سروس پاک فوج کا سپاہی رانا محمد ذاکر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا ۔جس کی تدفین میں پاک آرمی کے جوانوں اور افسران نے شرکت کی ۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی ۔محمد زاکر کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ یادرہے کہ مذکورہ گاوں کے اکثر نوجوان پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اسی گاوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے تین سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہویے ہیں ۔تدفین کے بعد پاک آرمی کے جوانوں اور افسران سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محموداور اسامہ چوہدری نے ملاقات کی اور ان کو ڈنر اپنے ساتھ کرنے کی دعوت دی ۔جس کو فوجی افسران نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیا۔

  • دن دہاڑے ڈکیتی ،ٹھٹھہ صادق آباد کا تاجر لٹ گیا

    دن دہاڑے ڈکیتی ،ٹھٹھہ صادق آباد کا تاجر لٹ گیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)ملتان دنیاپور روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ٹھٹھہ صادق آباد کے تاجر سے مسلح ڈاکو سموٹر سائیکل، قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

  • صاحب بہادر کے نرالے انداز،قانون کے رکھوالے قانون توڑتے رہے،کوئی پوچھنے والا نہیں

    صاحب بہادر کے نرالے انداز،قانون کے رکھوالے قانون توڑتے رہے،کوئی پوچھنے والا نہیں

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا مین روڈ جو پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک جام کا سکار رہتا ہے وہیں قانون کے رکھوالے اپنی پولیس موبائل پارک کرکے اپنے جاننے والوں سے گپیں لگاتے رہے۔گذشتہ شام پنجاب پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کے جوان اپنی گاڑی روڈ کے درمیاں مین کھڑی کرکے لوگوں سے گپیں مارتے رہے جبکہ عوام گرمی میں ٹریفک جام کا شکار ہوکر ذلیل ہوتی رہی۔جبکہ کسی میں اتنی ہمت نہ تھی کہ کوئی جاکر پولیس اہلکاروں سے یہ نہ پوچھ سکا کہ صاحب بہادر آپ نے رستہ کیوں بند کیا ہوا ہے

  • ڈی پی او کے حکم پرمشکوک گاڑیوں کی تلاشی

    ڈی پی او کے حکم پرمشکوک گاڑیوں کی تلاشی

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز کے حکم پر خانیوال شہر کی ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ۔ تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر عون عباس نے کئی گاڑیوں کی تلاشی لی ۔تلاشی کے عمل کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے اپلائیڈ فار موٹرسائیکلز تھانہ میں بند کر دی ہیں ،یادرہے کہ شہر میں اکثر وارداتوں میں اپلائیڈ فار موٹر سائیکل استمعال ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا تھا
    دوران ناکہ بندی پولیس حکام نےشہریوں کو دوران سفر اپنی دستاویزات ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایات دیں

  • سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں موجود اکلوتی نہر لوئر باری دوآب پر عرصہ قبل ہزاروں درخت موجود تھے۔اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ پوری نہر پر چیدہ چیدہ درخت دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چکوک کے بااثر اور سیاسی رعب و دبدبے والے لوگ یہ سرکاری درخت کاٹ کر استعمال کررہے ہیں جبکہ محمکہ انہار اور بیلدار منتھلیاں لے کر خاموش ہوجاتے ہیں ۔نہر پر درخت نہ ہونے سے علاقہ میں موسم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  • سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ۔ جہاں پورے پاکستان میں گرمی کی شدید لہر ہے وہیں جہانیاں اور اس کے نواحی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں سنسان ہوگئیں اور کاروبار تعطل کا شکار ہیں۔جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ گیسٹرو اور ہیٹ اسٹروک کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

  • پاک آرمی کے جوانوں پر حملہ بزدلی کی نشانی ہے

    پاک آرمی کے جوانوں پر حملہ بزدلی کی نشانی ہے

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)مرکزی چیئرمین محبان وطن پاکستان پیر محمد حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک تنہا نہیں، پاکستانی بچہ بڑا بوڑھا جوان مائیں بہنیں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں، ملک قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک و قوم کی سلامتی استحکام خود مختاری کا ہم سب کو ملکر دفاع کرنا ہوگا، ملکی دفاع کی خاطر شہداء کی خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے

  • جہانیاں ایک ہی گاوں کے تین نوجوان جاں بحق

    جہانیاں ایک ہی گاوں کے تین نوجوان جاں بحق

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ساہیوال کے قریب بس ھادثہ ہوا ۔حادثہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاوں چک نمبر 147 دس آر کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے تینوں عید منانے گھر آرہے تھے۔نوجوانوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • سستا رمضان بازار میں دن کو بھی بلب جلنے لگے

    سستا رمضان بازار میں دن کو بھی بلب جلنے لگے

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)سستا رمضان بازار میں دن کو بھی فالتو بلب چلتے رہتے ہیں جو کہ سراسر قومی اور مذہبی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔اسی سلسلے میں باغی ٹی وی کی ٹیم خصوصی طور پہ رمضان بازار میں موجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے بھی ملی اور انکی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی۔مگر معاملہ جوں کا توں رہا اور کسی بھی انتظامی شخصیت نے فالتو بلب بند کرنے کی زحمت نہ کی ۔باغی ٹی وی کی ٹیم نے ایک درخواست لکھی جس میں موقف پیش کیا کہ ہمارا ملک پہلے ہی توانائی کے بحران کا شکار ہے ۔پاکستان کسی بھی طور توانائی کی فضول خرچی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔