Baaghi TV

Category: خانیوال

  • خانیوال : مشہور منشیات فروش گرفتار

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ کچا کھوہ کے علاقے کے ایس ایچ او نے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کے ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی نے کچا کھوہ کے نواحی گاؤں میں چھاپہ مار کر مشہور چرس فروش فیاض حسین کو گرفتار کر لیا اور موقع پر 4 کلو 600 گرام چرس بھی برآمد کر لی ہے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم پر دفعہ 9 سی لگا کر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ایس ایچ او تھانہ کچا کھوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے سے منشیات فروشوں کا صفایا کر کے دم لوں گا اس میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ آڑے نہیں آنے دو گا منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور بن چکے ہیں ان کا خاتمہ بہت ضروری ہے

  • قتل یا خودکشی؟؟؟ سماجی شخصیت کی موت معمہ بن گئی

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) کی معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے مصعب حیدر شاہ گھگہ نے خودکشی کر لی یا ان کو قتل کردیا گیا۔گزستہ روز ان کی لاش ان کے کمرے سے خون میں لت پت حالت میں ملی تھی۔گزستہ رات مصعب حیدر شاہ کی نماز جنازہ ببی ادا کردیگئی ہے۔ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ مصعب حیدر نے خودکشی خود کو نائن ایم ایم پسٹل سے گولی مار کر اپنے گھر واہنی وال میں کی ہے۔
    یادرہے کہ مصعب حیدر کا ایک کزن سہیل خان کھگہ سندھ کی معروف سیاسی شخصیت پیر پگاڑہ کا داماد ہے اور گزشتہ الیکیشن میں سہیل زمان نے قومی اسمبلی کی نشست پہ الیکشن بھی لڑا تھا ۔
    مصعب حیدر کھگہ سابق ممبر قومی اسمبلی قمرالزمان گکھگہ کا بھتیجا تھا۔

  • پاک فوج کی چوکی پہ حملہ افسوس ناک،جواب کی صلاحیت رکھتے ہیں

    پاک فوج کی چوکی پہ حملہ افسوس ناک،جواب کی صلاحیت رکھتے ہیں

    ٹھٹھہصادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
    مرکزی چیئرمین محبان وطن پاکستان پیر محمد حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملک دشمن اندرونی اور بیرونی طاقتیں پاکستان کا امن و سکون تباہ کرنے کے در پے ہیں، مگر افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک دشمنوں کو منہ توڑ اور موثر جواب دے کر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا ہے، شمالی وزیرستان میں چوکی پر دہشت گرد حملہ میں شہید آرمی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،پاکستان کی سالمیت، امن و سلامتی استحکام ناقابل تسخیر دفاع کے لئے ہر محب وطن پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پاکستان آرمی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • چئیرمین زکوہ کمیٹی کا انتخاب،ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری چئیرمین بن گئے

    چئیرمین زکوہ کمیٹی کا انتخاب،ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری چئیرمین بن گئے

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہباغی ٹی وی)
    ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر عشر زکوٰۃ کمیٹی خانیوال اشفاق احمد چوہدری کی طرف سے موضع علی شیرواہن ٹھٹھہ صادق آباد کی ہردلعزیز شخصیت، پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر، الشفیع فلنگ اسٹیشن کے چیف ایگزیکٹو ہومیو ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کو عشر زکوٰۃ کمیٹی علی شیر واہن کا چیئرمین نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،واضع رہے کہ ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری اپنی شرافت ایمانداری حسن اخلاق کے باعث مسلسل 5 سال سے چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی علی شیر واہن نامزد ہورہے ہیں، نامزدگی پر سیاسی وسماجی عوامی شخصیات،پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہومیو ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  • محافظ رہزن بن گئے،تھانے کا سامان کس نے چوری کیا

    امیدوار چیئرمین یونین کونسل چک نمبر 136 دس آر چوہدری شہزاد فیصل آرائیں کی طرف سے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے کمیونٹی روم، ایس ایچ او روم کے لیے نئی قیمتی کرسیاں، بیڈ، میٹرس،پلاسٹک کرسی سیٹ وغیرہ عطیہ کیا، گزشتہ روز ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد یوسف بھٹی کو ڈی پی او خانیوال نے پولیس لائن حاضر کردیا، سابق ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد یوسف بھٹی گزشتہ رات تقریباً سحری کے وقت ایک کرسی میز سیٹ،قیمتی بیڈ، نئی ریوالولنگ کرسی بھی اپنے ساتھ لے گیا،جس پر علاقے کی سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

  • خانیوال سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قیادت نے نظر انداز کر دیا گیا

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ خانیوال نیازی چوک پہنچی وہ کارکنوں سے خطاب کئے بغیر روانہ ھو گئیں

    مریم نواز گاڑی سے باہر آئیں نہ ہی شیشہ کھولا کارکنان مایوس لوٹ آئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا خانیوال نیازی چوک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی کارکنان کی جانب سے مریم نواز وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی

    کچھ روز قبل سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات ہوگئی تھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خانیوال رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کیے بغیر بہاولپور میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے پہنچی اور ان سے اظہار تعزیت کیا

  • ٹھٹھہ صادق آباد ناجائز تجاوزات،انتظامیہ بے خبر

    ٹھٹھہ صادق آباد ناجائز تجاوزات،انتظامیہ بے خبر

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں تاجروں اور خوانچہ فروشوں نے اپنی دکانیں اور سٹالز مین بازار کے درمیان تک سجالئے جس سے راہگیروں کو گزارنے میں مشکلات پیش آنے لگیں ۔دوسری طرف پٹرولنگ پولیس اور متعلقہ ادارے مکمل طورپہ بے خبر ہیں ۔عوام نے اسسٹنٹ کمشنر سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جہانیاں میں ایک اور حادثہ،ٹرالر نے رکشہ کو روند ڈالا

    جہانیاں میں ایک اور حادثہ،ٹرالر نے رکشہ کو روند ڈالا

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)میں لونگ وہیل ٹرالر کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر رکشہ پر چڑھ گیا۔اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے انڈر پاس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں

  • جہانیاں میں ٹرالر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم

    جہانیاں میں ٹرالر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) پرویز والا کے قریب ٹرالر اور آئل ٹینکرکے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو نے اسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ آئل ٹینکر سے روڈ پر مسلسل آئل بہہ رہا ہے ۔جائے حادثہ کو مکمل طور پہ بند کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خٹک،ڈی ایس پی جہانیاں عبدالرحمن عاصم اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر موقع پر پہنچ گئے جبکہ روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا گیا۔

  • جہانیاں دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں 106دس آر میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کردیا ۔وجہ گھریلو ناچاقی معلوم ہوتی ہے۔پولیس نے مقتولہ کی نعش حراست میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں منتقل کردی ہے