Baaghi TV

Category: خانیوال

  • خانیوال ایک اور ننھا پھول مرجھا گیا

    خانیوال ایک اور ننھا پھول مرجھا گیا

    خانیوال میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب

    بستی عزیز آباد میں 4 سالہ بچی اغوا مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا والدین کا الزام لگایا ہے ۔مقتولہ بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ مبینہ اغوا کرلیا گیا بچی کی مسخ شدہ نعش بند گٹو میں کھیتوں سے برآمد

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔چار سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی والدین کا الزام۔درخواست کے باوجود تھانہ کہنہ پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔نعش کو ہولیس نے اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی

    ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جی روڑ کو ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ذوالفقار اولکھ کو معطل کردیا گیا

  • محکمہ زراعت کے افسران کی کسانوں سے ملاقات

    محکمہ زراعت کے افسران کی کسانوں سے ملاقات

    خانیوال:محکمہ زراعت توسیع خانیوال کے زیر اہتمام کپاس، دھان،مکیی کی فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کے سلسلہ میں 74-بی/15-ایل لاڑاں والے میں سمارٹ فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ کپاس کی فصل ملکی زرعی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کپاس کی فصل کی کامیابی کے لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کررہا ہے اس وقت کپاس کی فصل انتہائی نازک مراحل میں داخل ہوچکی ہے اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ آپنی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں’اور نقصان دہ کیڑوں کی معاشی حد پر پہنچنے کی صورت میں بائیو ایکسٹریکٹ یعنی کوڑتمہ،نیم یا تمباکو کے عرقیات کو محمکہ کے ماہرین کی سفارش کے مطابق سپرے کریں اور ممکن حد تک کپاس پر پہلا سپرے لیٹ کریں۔

    تاہم نقصان دہ کیڑوں کی معاشی حد کا خیال رکھیں محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال رانا مقصود احمد نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی اہمیت،اہلیت اور بنانے کے طریقہ کار کے متعلق تفصیل سے بتایا اس موقع پر ایچ بی ایل کنکٹ ایجنٹ بھی موجود تھے جنہوں نے موقع پر موجود کاشتکاروں کے کسان کارڈ کے اجراء کے لیے اپلائی کرایا ۔
    سمارٹ فارمر گیدرنگ میں آصف شاہ کھگہ، رانا اکبر، اللہ دتہ سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہا-

  • عوامی شکایات پر اعلیٰ حکام کا نوٹس

    عوامی شکایات پر اعلیٰ حکام کا نوٹس

    خانیوال:ریلوے انڈر پاس کی ٹوٹ پھوٹ اور شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کی بڑھتی شکایات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی خود ریلوے انڈر پاس پہنچ گئے-

    انہوں نے ہائی ویز حکام ہو سڑک کا پیچ ورک فوری کرنے میونسپل کمیٹی کو ڈی سلٹنگ کی ہدایت دیتے ہوئے لائن اپ گریڈ کرنے کے لئے پلان بنانے کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر نے انڈر پاس کے اطراف عارضی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیا-

    اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انڈر پاس شہر کا داخلی راستہ ہے جس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائینگے-انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی-

  • پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس

    پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اہم اجلاس

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام اور پاکستان سٹیژن پورٹل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

    جس میں انہوں نے محکموں کے سربراہان کو عوام کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالہ کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک،محمد اختر منڈھیرا، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے باقی ایام میں پروگرام کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی –

    انہوں نے کہا مہم کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ محکمے متحرک انداز میں کام کریں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی جانب سے مثبت فیڈ بیک ہی حقیقی کامیابی ہے-انہوں نے مزید کہا کہ ایپ پر موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے فیلڈ سرگرمیوں کی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہےجن محکموں کو لاگ ان نہیں ملے وہ فوری اپنے ہیڈ آفسسز سے رابطہ کریں-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید کہا کہ غلط رپورٹنگ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی
    پاکستان سٹیژن پورٹل کی شکایات کو بھی جلد از جلد نمٹایا جائے-

  • لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    میاں چنوں:اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ کے ہمراہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی

    میونسپل کمیٹی کے عملے نے ریل بازار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانداروں کا سامان تحویل میں لے لیا، کسی کو بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ایس ڈی او ھائی ویز میڈم مریم کا محکمہ ھائی ویز کے انڈر بننے والے روڈز کا وزٹ۔

    روڈ کی کوالٹی کے حوالے سے سب انجینئر وقاص نے بریف کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ڈی او ھائی ویز اور سب انجینئر کو روڈ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی ھدایت کی۔ روڈ کی کوالٹی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ھو گا۔جبکہ اس موقعہ پر ایس ڈی او ھائی ویز میڈم مریم کا کہنا تھا کہ روڈ کی کوالٹی کے حوالے سے ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی طرف سے بھی ھدایات ملی ہیں۔انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کیلئے اچھی کوالٹی کے روڈ تعمیر کیے جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر

  • ضلع بھر کے پولیس افسران سے اہم مینٹگ

    ضلع بھر کے پولیس افسران سے اہم مینٹگ

    خانیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے ویثرن کے مطابق عوام دوست پالیسنگ کے تحت عوامی رابطہ اوران کی شکایات کے ازالہ کے لیے پولیس افسران پوری ایمانداری اورنیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں‘اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثرحکمت عملی کے تحت کریں

    مزید کہا کہ چوری‘ڈکیتی‘سرقہ بالجبر‘قتل‘اقدام قتل‘راہزنی‘رابری‘ سٹریٹ کرائم کی روک تھام او سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں‘زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پریکسوکیاجائے‘ تفتیش کے دوران میرٹ کو یقینی بنائیں‘ پولیس فورس افسران کو اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لاکر میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا فرائض میں بددیانتی‘غفلت اورکوتاہی کے مرتک پولیس افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔

    اس موقع پر اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان‘ڈی ایس پی میاں چنوں راؤ طارق‘ڈی ایس پی جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘ڈی ایس پی خانیوال ملک اعجاز‘پی اے حماد حسن‘ریڈرفرحت نواز سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے کہاکہ کہ کسی بھی جرم کی اطلاع پر ایس ایچ او فوری طور پر موقعہ پرپہنچیں ایف آئی آر کافوری اندراج کریں انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتربنائیں اور مقدمات ٹریس کر کے برآمدگی کو یقینی بنائیں‘ کریمنل گینگز کو ٹریس کریں اورتھانوں میں آنیوالے سائلین کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔انہو ں نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اورانعامات سے نواز جائیگا جبکہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔بعد ازاں ڈی پی ومحمدعلی وسیم نے متعلقہ ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران کی موجودگی میں قتل اوراقدام قتل کے مدعیان کی سماعت کی اورتفتیشی مراحل کو میرٹ پر یکسوکرتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلدازجلد گرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • ڈی پی او خانیوال کی جانب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انقعاد

    ڈی پی او خانیوال کی جانب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انقعاد

    خانیوال :انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز خانیوال میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او نے کیمپ کا معائنہ کیا او ربلڈ ڈونیٹ کرنیوالے پولیس ملازمین کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید‘انسپکٹرمہر سعید احمد ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔

    ڈی پی ادمحمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ دے کر ایک مثال قائم کی ہے عوام بالخصوص نوجوان نسل آگے بڑھے اور اپنے خون کا عطیہ دے تاکہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیوں کو برقرار کھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مصیبت کی اس گھڑی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ معصوم بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین کی جانب سے 25سے زائدخون کے بلڈ بیگ عطیات کیے گئے۔شہریوں کی جانب سے محکمہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا گیا۔شہریو ں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ قابل ستائش عمل اور انسانیت کی خدمت ہے۔

    بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی‘زیرتعمیرمنصوبہ جات سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو مناسب ہدایات دیتے ہوئے کا م کو شفافیت اورجلدازجلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • پریذیڈنٹ پیس کمیٹی کا دارالامان کا دورہ

    پریذیڈنٹ پیس کمیٹی کا دارالامان کا دورہ

    خانیوال :نائب صدر پی ٹی آئی وویمن ونگ ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پیس کمیٹی ھیومن رائیٹس انٹرنیشنل, محترمہ نوید ضیاء ( ضلعی فوکل پرسن ڈومیسٹک وائیلینس اینڈ سوشل اشوز ) کا دارلامان خانیوال کا دورہ۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کے حقوق وفرائض، خواتین پہ گھریلو تشدد روکنے، کم عمری میں شادی کر دینے کے مسائل اور دوسرے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے خواتین کو آگاہی دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ گورنمنٹ پنجاب کی جاری کردہ ہیلپ لائن نمبروں کے متعلق بتایا۔ اور دارلامان خانیوال کی خواتین میں سینٹری کٹ تقسیم کیں.

    خواتین نے محترمہ نوید ضیاء ( ضلعی فوکل پرسن ڈومیسٹک وائیلینس اینڈ سوشل اشوز ) کا استقبال کیا، اور خوشامدید کہا۔ محترمہ نوید ضیاء صاحبہ کے ساتھ نائب صدر پی ٹی آئی اور پیس کمیٹی ھیومن رائیٹس کی جنرل سیکرٹری زرتاشہ کرن صاحبہ بھی تھں

  • سنگین نوعیت کے مقدمات میں ڈی پی او کی مدعیوں سے ملاقات

    سنگین نوعیت کے مقدمات میں ڈی پی او کی مدعیوں سے ملاقات

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمدعلی وسیم عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم اس ضمن میں انہو ں نے ڈی پی او آفس میں قتل واقدام قتل کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت کے سلسلہ میں متعلقہ پولیس افسران کی موجودگی میں مدعیان سے ملاقات کی اوسنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا.

    اس موقع پر ایس ڈی پی او ز‘ایس ایچ اوز اورتفتیشی اورتفتیشی افسران موجودتھے۔ڈی پی او نے مدعیان سے تفتیش سے متعلق ہونیوالی پیش رفت بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے نقائص کودور کرکے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے جلدازجلدیکسو کیا جائے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تفتیشی افسران کو مقررہ وقت میں مقدمات کویکسو کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لائی جائے شہریوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے اوراس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورسخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    انہو ں نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ درست اورانصا ف پر مبنی تفتیش‘مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ہرپہلوپر مکمل دھیان‘ابتداء سے اختتام تک عمیق اورگہری نظرسے تفتیش کے تمام مراحل کو سرانجام دیں۔انہوں نے مدعیان سے کہاکہ مقدمات کو میرٹ پریکسوکرکے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔ڈی پی او نے کہاکہ امن وامان کا قیام اورانصاف کی فراہمی ہر فرد تک بہم پہنچانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

  • پولیس عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوشاں

    پولیس عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوشاں

    خانیوال:انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے ویثرن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارپیداکرنے کیساتھ ساتھ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس ضمن میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے گذشتہ روز سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی ان کے مسائل وشکایات سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیے مقررہ وقت میں رپورٹس بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ قیام امن اورسائلین کومیرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران پولیس دفاتراورتھانوں میں تقویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن‘محنت اوردیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں اوراگرمیرے نوٹس میں آیا کہ کسی پولیس آفیسرنے کسی سائل کے مسئلہ میں سستی کا مظاہرہ کیا اوررشوت کا مطالبہ کیا تو ایسے پولیس آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ سائلین جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناجاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں تاہم شہریوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خاتمہ کے لیے پولیس کیساتھ مثبت تعاون جاری رکھیں۔

    ڈی پی او نے کہاکہ پولیس اور عوام کے مابین میڈیاکا کردار اہمیت کا حامل ہے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیا اور پولیس کیساتھ قلمی تعلق کو بحال رکھا ہے پولیس کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین روابط مضبوط ہوں اس میں صحافی پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں بیجا تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح کی جائے تو معاشرہ درست سمت پر گامزن ہوسکتا۔قبل ازیں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے پولیس لائن کا دورہ کیا اورزیرتعمیر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اورمتعلقہ افسران کو جلدازجلد کاموں کو مکمل کرنے ہدایات کیں۔